وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اور مؤثر حکومتی اقدامات کے باعث لاہور کے فضائی معیار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نئے سال کے آغاز پر نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

2025 کے بعد 2026 میں بھی شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں مسلسل بہتری کا رجحان برقرار ہے، جس کی تصدیق ایک تجزیاتی موازنہ رپورٹ سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فضائی معیار میں بہتری، اے کیو آئی 160 پر مستحکم، اسموگ کنٹرول پلان مؤثر

رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس عرصے کے دوران بارشیں نہ ہونے کے برابر رہیں اور موسم خشک رہا، اس کے باوجود حکومتی اقدامات کی بدولت فضائی معیار میں واضح بہتری دیکھی گئی۔

اکتوبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک لاہور کے مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 پوائنٹس کی بہتری ریکارڈ کی گئی، جبکہ مجموعی طور پر فضائی معیار میں 20 فیصد بہتری سامنے آئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس سے بڑھ کر لاہور کے رہائشی خود گواہ ہیں کہ اس سال سموگ کی صورتحال واضح طور پر بہتر رہی۔ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، جس کا کریڈٹ مریم اورنگزیب کی محنت اور مریم نواز کے وژن کو جاتا ہے@Marriyum_A pic.

twitter.com/Zs4aClWfVI

— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) January 3, 2026

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2025-26 کے 102 دنوں میں سے 60 دنوں میں فضائی معیار بہتر رہا، جو ماحولیاتی رجحان میں مثبت تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔

اکتوبر 2025 میں لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 205 رہا جو اکتوبر 2024 کے 213 کے مقابلے میں 8 پوائنٹس بہتر تھا، اس دوران 16 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے۔

نومبر 2025 میں فضائی معیار میں غیر معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی، جب اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 261 رہا جبکہ نومبر 2024 میں یہ 453 تھا۔

مزید پڑھیں:دہلی اسموگ کی لپیٹ میں، کئی علاقوں میں فضائی معیار ’شدید‘ درجے تک پہنچ گیا

یوں 192 پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی اور 23 دن بہتر ایئر کوالٹی کے ریکارڈ ہوئے۔

دسمبر 2025 میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 247 رہا جو گزشتہ سال کے 235 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس زیادہ تھا۔

تاہم اس کے باوجود شدید سموگ کے دوران 14 دن بہتر فضائی معیار کے رہے۔

مزید پڑھیں: اسموگ کا خاتمہ، گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی

نئے سال کے پہلے مہینے جنوری 2026 کے ابتدائی 10 دنوں میں اوسط اے کیو آئی 192 رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 220 تھا، اس طرح 28 پوائنٹس کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 7 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2025 کے دوران مجموعی طور پرایئر کوالٹی انڈیکس میں 68 پوائنٹس اور 22 فیصد تک بہتری آئی، جبکہ جنوری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9 میں سے 7 دنوں میں 33 پوائنٹس تک بہتری دیکھی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں میں کمی کے باوجود فضائی معیار کی بہتری حکومتی پالیسیوں اور سخت انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘

ان اقدامات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری ایندھن کے استعمال اور صنعتی اخراج کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں شامل ہیں۔

ڈیٹا بیسڈ پالیسی سازی، فیلڈ مانیٹرنگ، جرمانوں کے مؤثر نظام، اسموگ اسکواڈز کی تعیناتی اور جدید آلات کے ذریعے آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس پر بروقت ایکشن یقینی بنایا گیا۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد، ادارہ جاتی ہم آہنگی، بروقت فیصلوں، ٹریفک کنٹرول اور انڈسٹری ریگولیشن کے باعث 2025 کے اسموگ سیزن میں خطرناک کیٹیگری کے دنوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاف ہوا کی فراہمی کے لیے اصلاحات کے ساتھ جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسموگ آلودگی انڈسٹری ریگولیشن ایئر کوالٹی انڈیکس پالیسی ساز پنجاب ٹریفک کنٹرول فضائی معیار فیلڈ مانیٹرنگ لاہور ماحولیاتی قوانین مریم اورنگزیب مریم نواز ہاٹ اسپاٹس وزیر اعلی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسموگ ا لودگی انڈسٹری ریگولیشن ایئر کوالٹی انڈیکس پالیسی ساز ٹریفک کنٹرول فضائی معیار فیلڈ مانیٹرنگ لاہور ماحولیاتی قوانین مریم اورنگزیب مریم نواز ہاٹ اسپاٹس وزیر اعلی بہتری ریکارڈ کی گئی ایئر کوالٹی انڈیکس میں فضائی معیار فضائی معیار میں رپورٹ کے مطابق کے مقابلے میں مزید پڑھیں مریم نواز لاہور کے دن بہتر سال کے

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم