شہریوں کی صحت کا تحفظ وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں کیے گئے ماحول دوست اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔ تجزیاتی موازنہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 سے 10 جنوری 2026 کے دوران لاہور کے مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں 58 پوائنٹس کی بہتری ہوئی اور مجموعی طور پر فضائی معیار میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025-26 کے 102 دنوں میں سے 60 دن فضائی معیار بہتر رہے، جبکہ نومبر، دسمبر اور اکتوبر میں متعلقہ مہینوں کے دوران بالترتیب 23، 14 اور 16 دنوں میں بہتر ایئر کوالٹی دیکھی گئی۔ نئے سال کے پہلے 10 دنوں میں جنوری 2026 میں فضائی معیار میں 28 پوائنٹس بہتری ریکارڈ کی گئی اور 7 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے۔
حکومتی اقدامات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری ایندھن اور صنعتی اخراج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں، ڈیٹا بیسڈ پالیسی، فیلڈ مانیٹرنگ، جرمانوں کے نظام، سموگ سکواڈز کی تعیناتی اور جدید آلات کے استعمال شامل ہیں، جن سے آلودگی کے ہاٹ سپاٹس پر بروقت ایکشن یقینی بنایا گیا۔ ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی نے لاہور کی فضاء کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے اور صاف ہوا کی فراہمی کے لیے اصلاحات اور جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بارشوں میں کمی کے باوجود فضائی معیار کی بہتری حکومت کے مؤثر اقدامات کا نتیجہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فضائی معیار
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔