کراچی: فیکٹری سے نکلنے والی دو خواتین پر فائرنگ، ایک جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی کے علاقے قائد آباد مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں خواتین مقامی فیکٹری سے نکلی تھیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوئی تھی، ایک نے اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق خاتون کی شناخت اسما کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے ایک خاتون کے سر پر گولی ماری، جبکہ دوسری خاتون زد میں آگئی۔
جاں بحق خاتون کے شوہر ہارون نے اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیہ اسما فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی۔ شوہر کا مزہد کہنا تھا کہ کوئی دشمنی نہیں مجھے نہیں معلوم اہلیہ کو کس نے مارا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔