data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260116-01-22

 

 

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹر نگ ڈ یسک) اسرائیلی کریک ڈاؤن کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس میں پرائیویٹ اسکولز نے ہڑتال کردی جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور ہزاروں طلبا متاثر ہو رہے ہیں۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے سے آنے والے اساتذہ کے  ورک پرمٹس محدود کرنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں نجی اسکولوں نے تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ہڑتال کی کال مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی تعلیمی اداروں کے جنرل سیکرٹریٹ نے دی۔جس کے بعد تمام نجی اسکول اس میں شامل ہو گئے۔ہڑتال کے نتیجے میں تقریباً 20 ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں، جن میں 15 مسیحی اسکولوں کے 8 ہزار 500 طلبا بھی شامل ہیں۔ سینٹ جارج اسکول کے ڈائریکٹر رچرڈ زانانیری کے مطابق اسرائیلی فیصلے سے 171 اساتذہ اور عملے کے افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی ڈگری رکھنے والے مقامی اساتذہ کی بھرتی پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقبوضہ بیت المقدس میں

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا