بشری بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبشرہ خاور مانیکا نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

دائر درخواست میں پنجاب حکومت ،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ موقف میں کہا گیا کہ بشری بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور درخواست گزار بشری بی بی کی حقیقی بیٹی ہیں۔

موقف میں مزید کہا گیا کہ جیل رولز کے تحت درخواست گزار کو اپنی بیٹی سے ملنے کا حق ہے۔شیڈول کے مطابق ہر منگل کو فیملی سے ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ 

مزید برآں بار بار کوششوں کے باوجود سپریڈنٹ اڈیالہ جیل  والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے فوری ملاقات کرانے کا حکم دے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل سے ملاقات والدہ سے

پڑھیں:

 صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

 ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔  
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری