الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا۔
اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 10جنوری کو اسلام آباد بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، جس میں اسلام آباد میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی حکومتوں کے الیکشنز کا موڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا پروگرام واپس لیتا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں الیکشن کمیشن گیا ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔