جلددنیا پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا راج ہوگا:قائم مقام گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کا کہناہے کہ آنے والے وقت میں دنیا پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا راج ہوگااور 2025 سے 2030 کے فرق کو ختم کرنے کے لیے پرائمری سطح سے ہی اے آئی اور ڈیجیٹل تعلیم دینا ہوگی‘ وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ دو سال میں پانچ لاکھ بچوں کو ایک ملین ڈیجیٹل اسکلز دی جائیں گی اگلے سال ایک ملین ڈیجیٹل کورسز کرائیں جائیں گے، پنجاب یونیورسٹی کے الراضی ہال میں ہنرمند پنجاب سکالرشپ کی تقریب سے خطاب میں قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کاکہنا تھاکہ موجودہ حکومت، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں خطے کی واحد حکومت ہے جس نے تعلیمی بجٹ کو تین گنا بڑھایا ہے۔انہوں نے ہنرمند پنجاب اور ای روزگار پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 60ہزار سرکاری سکول موجود ہیں اور اگر کوئی بڑا تعلیمی فیصلہ کر سکتا ہے تو وہ مریم نواز ہیں، پرائمری سطح پر سرکاری سکولوں کے بچے نجی سکولوں کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں اور جہاں نجی سکولوں میں ماہانہ ہزاروں روپے فیس وصول کی جاتی ہے‘ وہیں سرکاری سکولوں میں سالانہ اخراجات نہایت کم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔