منعم ظفر خان نے کہا کہ ایران کے نظام کی سب سے اہم خصوصیت جس نے پاکستان کے نوجوان طبقے میں ایران سے محبت کو مزید بڑھاوا دیا ہے، یہ ہے کہ ایران نے حماس و مزاحمتی تحریک کی مسلسل حمایت کے ذریعے امت واحدہ کے تصور کو عملی جامہ پہنایا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان ایک وفد کے ہمراہ کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں تشریف لائے اور کراچی میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ  سے ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے ایرانی قونصل جنرل کو کراچی میں تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران کے اندرونی معاملات امریکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے کہا کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ایران کے خلاف امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے عالمی پابندیوں کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور پُرامن احتجاجی مظاہرے دیکھنے کو ملے، ان احتجاجی مظاہروں میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور کے باوجود ایران کی سیکیورٹی فورسز نے بخوبی ان احتجاجی مظاہروں پر قابو پا لیا۔ 

ایرانی قونصل جنرل نے ایران اور پاکستان کی حکومتوں اور عوام کے مابین دوستی اور بھائی چارے، اسلامی معاشروں میں یکجہتی کی ضرورت اور کراچی میں جماعت اسلامی کی جامع سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے، ثقافتی اور اقتصادی میدان میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر اچھے برے وقت میں ایران کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی سب سے اہم خصوصیت جس نے پاکستان کے نوجوان طبقے میں ایران سے محبت کو مزید بڑھاوا دیا ہے، یہ ہے کہ ایران نے حماس اور مزاحمتی تحریک کی مسلسل حمایت کے ذریعے امت واحدہ کے تصور کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے میدان میں جماعت اسلامی کے چند نمایاں اقدامات کو بھی بیان کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی میں ایران کراچی میں ایران کے کہا کہ

پڑھیں:

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔

قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی