شدید دھند کے باعث موٹرویزمفلوج ، مختلف حصے بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ون (M-1) پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، اسی طرح موٹروے ایم ٹو (M-2) ٹھوکرنیاز بیگ سے چکری انٹرچینج تک ٹریفک کےلیے بند ہے۔
موٹروے ایم تھری (M-3) فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم فور(M-4) پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اور وہاں بھی ٹریفک معطل ہے۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم الیون (M-11) لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم فورٹین (M-14) داو ¿د خیل سے عیسیٰ خیل تک ٹریفک کے لیے دستیاب نہیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفرسے گریزکریں، دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اورتیزرفتاری سے اجتناب کریں۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹروے ایم کے باعث
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔