Jang News:
2026-07-24@05:19:27 GMT

ہم قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں، سہیل آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

ہم قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں، سہیل آفریدی

تصویر: سہیل آفریدی فیس بک 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی کےلیے کھڑے ہیں۔

ہری پور کے صدیق اکبر چوک پر میں خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے، ترقی کا عمل جاری رہے گا۔

سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ تبصرہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو پروٹوکول نہ ملنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر قیادت ریلی ضلع ہری پور کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئی ضلع ایبٹ آباد میں داخل ہوئی۔

ایبٹ آباد پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر کا استقبال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن