کراچی : گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی. تاہم ملبے سے انسانی اعضا ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو سوگوار کر دیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں، جبکہ مزید لاشیں نکالے جانے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے انسانی اعضا کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں طبی معائنہ اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد یہ تعین ہو سکے گا کہ یہ اعضا کتنے افراد کے ہیں۔حکام نے بتایا کہ تازہ کارروائی میں نکالی گئی دونوں لاشیں بھی سول اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ سانحے میں اب تک 74 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ تلاش اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب انچارج سی پی ایل سی شناخت پراجیکٹ نے بتایا کہ سول اسپتال لائے گئے بعض انسانی اعضا ایک ہی شخص کے ہونے کا امکان ہے، جبکہ 10 متاثرہ افراد کے ڈی این اے نمونے شناخت کے لیے لے لیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی حصے منہدم ہو چکے ہیں، جس کے باعث ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔ 

پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق