گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کمشنر کراچی تازہ ترینقومی خبریں19 جنوری ، 2026 Facebook
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا اب تک واقعے سے متعلق جمع کیے گئے ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اموات کی تعداد 26 ہوچکی ہے، تحقیقاتی کمیٹی آج ہی بنائی گئی ہے۔ ڈی این اے اور مسنگ پرسنز پر کام جاری ہے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ کچھ روز میں حقائق اور وجوہات سامنے آجائیں گی، ضلعی انتظامیہ اس وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ کسی بھی قسم کا مجرمانہ فعل یا غفلت ثابت ہوئی تو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ گل پلازہ میں ہائی فلیم ایبل سامان موجود تھا، آگ کی شدت بھی بہت زیادہ تھی۔
دوسری جانب کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 71 تاحال لاپتہ ہیں، رات سے اب تک 20 لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے 18 کی شناخت ہوگئی۔
آگ سے متاثرہ عمارت کا ایک اور حصہ گرگیا، آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پایا گيا، کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔
آگ بجھنے کا سنتے ہی اپنے پیاروں کی تلاش کے منتظر خستہ حال عمارت کے اندر دوڑ پڑے، زندگی کی تلاش کی امید ابھی باقی ہے، ملبا ہٹانے کا کام بھی اب تیز ہونے لگا۔
لاپتا 29 افراد کی موبائل لوکیشن گل پلازہ کے اطراف کی آرہی ہے، لاپتا افراد کے لواحقین کو سول اسپتال میں اپنا ڈیٹا اورڈی این اے نمونے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آگ لگنے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمی تمام 30 افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔
عمارت میں آگ لگنے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی سامنے آگئی، وڈیو میں آگ لگنے کا وقت رات 10 بج کر 22 منٹ ہے، آگ کے باعث گل پلازہ کے ساتھ والی عمارت بھی متاثر ہوگئی، پلرز ٹیڑھے ہوگئے۔
سانحہ گل پلازہ پر کراچی میں تاجروں کی اپیل پر آج بازار بند رہے، سندھ بار کونسل نے یوم سیاہ منایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی کو سانحہ گل پلازا کی لاشوں کےنمونے موصول ہوگئے ہیں، آگ سے جلنے والی 6 لاشوں کے نمونےجامعہ کراچی لیبارٹری کو بھجوائےگئے ہیں، لاشوں کے ساتھ 10 ریفرنسز موصول ہوئے ہیں، موصول ہونے والی لاشوں کے سیمپل سے شناخت میں وقت لگےگا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقابل شناخت 6 لاشیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گل پلازہ میں میں ا گ لگنے کمشنر کراچی لاشوں کے
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل