وزیر آبپاشی کا کے بی فیڈر منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقی سندھ، جام خان شورو نے کے بی فیڈر منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین منصوبہ بندی نجم شاہ، سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، سپرنٹنڈنٹ انجینئر سانول کریم اور دیگر افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے کے بی فیڈر کی سی سی لائننگ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ افسران نے منصوبے کے دائرہ کار‘ تعمیراتی حکمتِ عملی‘ اب تک حاصل ہونے والے اہداف اور آئندہ کے اہداف سے وزیر کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر کو نہر کے تکنیکی طور پر مشکل چٹانی حصے کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں بھاری مشینری جیسے ایکسکیویٹر اور ہائیڈرولک بریکر سخت پتھروں کو کاٹ کر نہر کی تعمیر اور لائننگ میں مصروف تھی۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سانول کریم نے بتایا کہ یہ حصہ انتہائی پیچیدہ ہے اور یہاں کام کیلیے خصوصی آلات اور مسلسل محنت درکار ہے۔ جام خان شورو نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل اور مقاصد کے حصول کیلیے کام کی رفتار اور معیار دونوں کو بہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں تاکہ پانی کی اشد ضرورت والے علاقوں کو فوری طور پر پانی فراہم کیا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پانی کے سپر پیسج کو جلد از جلد لائننگ کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ پانی بغیر رکاوٹ کے آگے جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی