data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ تقریباً تین ماہ گزر جانے کے باوجود انہیں بشریٰ بی بی کی خیریت کے بارے میں کوئی خبر نہیں مل سکی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مریم ریاض وٹو نے لکھا کہ جب بھی گھر کی گھنٹی بجتی ہے تو ان کی والدہ کو یہ امید بندھ جاتی ہے کہ شاید بشریٰ واپس آ گئی ہوں، مگر اگلے ہی لمحے انہیں یاد آتا ہے کہ وہ جیل میں ہیں۔

ان کے مطابق والدہ خود کو یہ کہہ کر تسلی دیتی ہیں کہ انہوں نے بشریٰ کو اللہ کے سپرد کر دیا ہے اور اگر اس دنیا میں ملاقات ممکن نہ ہو سکی تو آخرت میں ضرور ہو جائے گی۔

مریم ریاض وٹو نے واضح کیا کہ وہ یہ بات ہمدردی سمیٹنے کے لیے نہیں لکھ رہیں بلکہ اس لیے بیان کر رہی ہیں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ ان کا خاندان کس کرب اور اذیت سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ عمران کو اس بات کا علم ہے کہ ان کی والدہ علیل ہیں، اس کے باوجود انہیں اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مریم ریاض نے مزید لکھا کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود خاندان کو بشریٰ عمران کی خیریت سے متعلق کوئی اطلاع تک فراہم نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ناانصافی نہیں بلکہ سراسر ظلم ہے، اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کر رہا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم ریاض وٹو

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب