مینگورہ (نیوزڈیسک) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اب مجھے جنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی اور نہ ہی بلایا جاتا ہے۔

مینگورہ میں پی ٹی آئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، ہم فوج کے دشمن ہیں اور نہ ہی اداروں کے مخالف ہیں۔8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ، سہیل آفریدی

انہوں نے کہا کہ آج صبح وفاق نے نوٹیفکیشن نکالا ہے، تیراہ کے لوگوں کو نکلنے کا نہیں کہا گیا، کیا تیراہ کے لوگ شادی کی تقریب میں جا رہے تھے؟وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں ہم ان کے خلاف ہیں، اجلاس چھوڑ کر فوجی جوانوں کے جنازے میں شریک ہوا۔ اگر 2 یا 3 دن میں آپریشن نہ روکا گیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی جیل سے باہر آ گئے تو کسی کی خیر نہیں، یہ لوگ اداروں، صوبائی حکومت کے درمیان تصادم چاہتے ہیں۔خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اسلئے مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا

علیمہ خان : فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا