بدعنوانی کے الزام میں گرفتار محکمہ خوراک کے سپروائزر انچارج کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260127-08-16
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد نے بھولاری گندم گودام میں ہونے والی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار محکمہ خوراک کے سپروائزر انچارج اللہ ڈنو میمن کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے اینٹی کرپشن حیدرآباد کی عدالت میں پیش کرکے 28 جنوری تک ریمانڈ حاصل کرلیا۔ اینٹی کرپشن حیدرآباد کی جانب سے ملزم اللہ ڈنو میمن کیخلاف ایف آئی آر نمبر 2/2026 درج کی گئی ہے، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ضلع جامشورو کی بھولاری گندم گودام میں 64کروڑ،48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گندم کی بوریاں غیر قانونی طورپر فروخت کی تھیں جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ادارے میں بدعنوانی میں ملوث افسر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اللہ ڈنو میمن جوکہ محکمہ خوراک کا سپروائزر انچارج ہے کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی ہے جس میں فوڈ کنٹرولر نوید احمد طاہر، فوڈ انسپکٹر اللہ ڈنو میمن اور فوڈ سپروائزر علی رضا بروہی کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے، واضح رہے کہ محکمہ خوراک میں بدعنوانی اور لوٹ مار کے اس سے پہلے بھی کئی واقعات ہوچکے ہیں، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد نے مختلف اداروں میں لوٹ مار اور بدعنوا نی میں ملوث افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اللہ ڈنو میمن اینٹی کرپشن محکمہ خوراک
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز