Jasarat News:
2026-07-24@10:04:08 GMT

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، چاندی مہنگی ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 5 ہزار 082 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے پر آ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 980 روپے مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے بڑھ کر 11 ہزار 640 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 182 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 9 ہزار 979 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا، جب فی اونس سونا اچانک 109 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 097 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ روز مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 062 روپے تک پہنچ گئی تھی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 345 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح گزشتہ روز چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب فی تولہ چاندی کی قیمت 537 روپے بڑھ کر 11 ہزار 428 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں چاندی کی قیمت مارکیٹ میں جس کے بعد میں بھی فی تولہ گئی تھی بڑھ کر ہو گئی

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی