اجیت پوار سے پہلے کون سے بھارتی سیاستدان ہوائی حادثوں سے موت کے گھاٹ اترے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار آج صبح ایک ہوائی حادثے میں موت کے گھاٹ اتر گئے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے مطابق، ان کا طیارہ پونا کے بارامتی کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر آگ پکڑ گیا۔ طیارے میں اجیت پوار کے ساتھ 4 دیگر افراد بھی سوار تھے۔ حادثے کے مقام سے کافی دیر تک کثیف دھواں اٹھتا رہا۔
اجیت پوار ممبئی سے آج صبح 8 بجے روانہ ہوئے تھے۔ وہ مقامی انتخابات سے قبل بارامتی میں 4 انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے والے تھے۔
ایوی ایشن حادثات کا شکار ہونے والے بھارتی سیاستدان سنجے گاندھی (1980)سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بیٹے سنجے گاندھی نے 23 جون 1980 کو دہلی میں طیارے کے حادثے میں جان گنوائی۔ وہ صرف 33 سال کے تھے۔ سنجے گاندھی اس وقت ایک ٹیسٹ فلائٹ کر رہے تھے جب ان کا 2 نشستوں والا طیارہ صفدر جنگ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ
مادھو راؤ سندھیا (2001)کانگریس کے سینئر رہنما اور گوالیار کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے مادھو راؤ سندھیا 30 ستمبر 2001 کو طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئے۔ طیارہ اترپردیش کے مین پوری ضلع میں گر گیا جبکہ وہ ایک انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔ طیارے میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وجے روپانی (2025)سابق گجرات وزیر اعلیٰ وجے روپانی ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کے حادثے میں ہلاک ہوئے، جو احمد آباد سے لندن گیٹ وک کے لیے روانہ ہوا تھا۔ طیارہ چند منٹ بعد ہی ایک میڈیکل کالج ہاسٹل کمپلیکس پر گر کر آگ پکڑ گیا، جس میں 241 افراد ہلاک ہوئے۔
جی ایم سی بالایوگی (2002)سابق لوک سبھا اسپیکر اور تلگو دیشم پارٹی کے سینئر رہنما گنتی موہانہ چندر بالایوگی 3 مارچ 2002 کو آندھرا پردیش کے ویسٹ گوڈاوری ضلع میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے۔ رپورٹوں کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔
دورجی خاندو (2011)ارونچل پردیش کے وزیر اعلیٰ دورجی خاندو 30 اپریل 2011 کو پوان ہنس ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے انڈیا: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک
حادثہ ہند و چین سرحد کے قریب ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ ملبہ 5 دن بعد تلاش کیا گیا۔
وائی ایس راجا شیکھر ریڈی (2009)آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس راجاشیکھر ریڈی، جنہیں عام طور پر YSR کے نام سے جانا جاتا ہے، 2 ستمبر 2009 کو نلملہ ہلز میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔ حادثے کی جگہ ایک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے بعد دریافت ہوئی۔
او پی جندل اور سرندر سنگھ (2005)صنعت کار اور ہریانہ کے پاور وزیر او پی جندل اور سابق وزیر مملکت سرندر سنگھ (سابق صدر شنگر دیال شرما کے بیٹے) 31 مارچ 2005 کو سہارنپور، اترپردیش میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے۔
گرنم سنگھ (1973)سابق پنجاب وزیر اعلیٰ گرنم سنگھ 31 مئی 1973 کو دہلی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت فضائی حادثات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت فضائی حادثات حادثے میں ہلاک ہوئے کے حادثے میں ہیلی کاپٹر اجیت پوار وزیر اعلی
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔