Daily Mumtaz:
2026-07-24@11:14:26 GMT

وفاقی وزیر مصدق ملک کی سی ای اوسائی ٹیک ڈپلُو ہب سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

وفاقی وزیر مصدق ملک کی سی ای اوسائی ٹیک ڈپلُو ہب سے ملاقات

وفاقی وزیر مصدق ملک کی سی ای اوسائی ٹیک ڈپلُو ہب سے ملاقات
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے سائی ٹیک ڈپلُو ہب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، الیکسس روئگ سے ملاقات کی، جس میں موسمیاتی اقدامات کے لیے سائنس اور سفارت کاری کے باہمی انضمام کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نےالیکسس روئگ اور سائی ٹیک ڈپلُو ہب کی جانب سے سائنس اور سفارت کاری کے مؤثر امتزاج کے لیے کی جانے والی پیش رفت کو سراہا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں سائنس اور سفارت کاری کا باہمی ربط ایک عالمی ضرورت ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث درپیش معاشی اور سماجی دباؤ کے تناظر میں یہ پاکستان کے لیے خاص طور پر اہمیت رکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے مقامی علمی وسائل، تحقیقی صلاحیتوں اور تحقیقاتی ڈھانچے سے مؤثر استفادے پر زور دیا گیا اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس ضمن میں تربیتی اور فیلوشپ پروگرامز کی تیاری، بشمول سائنسدانوں کو سرکاری وزارتوں میں تعینات کرنے کے امکانات، پر بھی تفصیلی غور کیا گیا تاکہ پالیسی سازی کے عمل کو مضبوط بنایا جا سکے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر مستقبل کے تعاون کے لیے ایک جامع روڈمیپ مشترکہ طور پر تیار کیا جائے گا۔ مجوزہ روڈمیپ میں اے جی سی اور تقریباً 100 پی ایچ ڈی سطح کے موسمیاتی ماہرین کو متحرک کرنا، مالی وسائل کی فراہمی، اور پائیدار سائنسی مشاورتی نظام کے قیام پر توجہ دی جائے گی۔

ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)، گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر (جی سی آئی ایس سی)، جامعات، قومی تحقیقی مراکز اور وزارتِ خارجہ کے نمائندگان سمیت اہم متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مصدق ملک کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات