Islam Times:
2026-06-03@00:06:53 GMT

آخر تک موجود ہوں، نوری المالکی کا ٹرمپ کو جواب

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

آخر تک موجود ہوں، نوری المالکی کا ٹرمپ کو جواب

خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق نوری المالکی نے آج بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیان کے جواب میں اسے عراق کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت اور ملک کی قومی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوری المالکی نے عراق کے اندرونی معاملات میں ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق نوری المالکی نے آج بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیان کے جواب میں اسے عراق کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت اور ملک کی قومی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔ ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ ریمارکس پر عراقی سپریم کونسل کا ردعمل بھی آیا ہے۔ 

المالکی نے مزید کہا ہے کہ وہ امریکہ کی واضح مداخلت کو وزیراعظم کے انتخاب کے فریم ورک کے فیصلے پر حملہ سمجھتے ہیں۔ عراقی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نے کہا کہ ملکوں کے درمیان بات چیت ہی واحد سیاسی آپشن ہے، نہ کہ ڈکٹیشن اور دھمکیاں۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ عراق کی خود مختاری اور آزادی کے احترام کے لیے اس کے عوام کے سیاسی انتخاب کا احترام بھی ضروری ہے اور اس کے اندرونی معاملات میں کسی بھی فریق یا ملک کی مداخلت قابل مذمت ہے۔

سید الشہداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل نے بھی ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ ریمارکس کا جواب دیا ہے۔ عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابو علاء الولی نے ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیانات کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ نے فتح (النصر) کے رہنماؤں کو جسمانی طور پر قتل کیا اور نوری المالکی کو سیاسی طور پر قتل کرکے اسے دہرانا چاہتا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ٹرمپ نوری المالکی کی امیدواری کی مخالفت میں براہ راست مداخلت کرکے انہیں سیاسی طور پر قتل کرنا چاہتے ہیں۔

عراق کے سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ صریح امریکی مداخلت 2003 کے بعد کے جمہوری تجربے کو نقصان پہنچاتی ہے اور اس ملک کے ووٹروں کی قوت ارادی کو چھین لیتی ہے تاکہ ایک مضبوط حکومت تشکیل دی جائے جو عراقی عوام کی مرضی کی عکاسی کرتی ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میں نے سنا ہے کہ عظیم ملک عراق نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بنا کر بہت برا انتخاب کر سکتا ہے اگر نوری المالکی منتخب ہو گئے تو امریکہ عراق کی مزید مدد نہیں کرے گا، ان کی واپسی ماضی کی افراتفری اور غربت کو دہرانے کا باعث بنے گی، امریکی حمایت منقطع کر دے گی اور عراق کو کامیابی، خوشحالی یا آزادی کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے اندرونی معاملات میں ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ نوری المالکی المالکی نے عراق کے

پڑھیں:

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247

قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • بحرین، جمعیت الوفاق کی شیعہ دینی امور میں مداخلت کی پرزور مذمت
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے