کراچی کے ذریعے پاکستان کا سارا قرض اتار سکتے ہیں، چیئرمین نیب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے ذریعے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں شہر کے کارروباری طبقے سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ کراچی کے کاروباری طبقے کا بڑا حوصلہ ہے، جو ناانصافیوں کے باوجود یہاں کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شہر کے ساتھ بہت دھوکہ بازی ہوئی ہے، شہر کے کاروباری طبقے کی مشاورت سے بہت کام کرنے ہیں، کراچی سے پاکستان کا سارا قرض اتار سکتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے مزید کہا کہ آپ کی پریشانیوں اور چیلنجز کا ادراک ہے، کاروباری اعتماد اچھا نہیں ہے، ٹیکسز اور سیکیورٹی کے معاملات ہیں، لیکن عین وقت پر روزہ نہ توڑیں، پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ سے وعدہ ہے کہ کراچی کے لیے ہم وسائل مہیا کریں گے، معزز لوگوں سے 30، 30 ارب کی زمینیں واپس لی ہیں۔ پورے صوبے کی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔
چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ آئندہ 3 مہینوں میں 11 ہزار ارب روپے مزید لوں گا، ساری تیاریاں کرلی ہیں، کراچی میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ذریعے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، بہت سے نئے آئیڈیاز پر کام کر رہے ہیں، اگلے 2 سال بہت اہم ہیں، لوگوں کو نوکریوں سے نہ نکالیں، بہت کچھ آنے والا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ 25 کروڑ آبادی میں 65 فیصد نوجوان ہے، پاکستان خوراک پیدا کرنے والا امیر ملک ہے، زراعت ہماری ضرورت پوری کرلیتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دنیا ڈالر سے دوسری کرنسیوں پر منتقل ہو رہی ہے، اگلے 2 سال بہت اہم ہیں، مئی کے بعد پاکستان کی دنیا میں نئی شناخت سامنے آئی ہے، قرضوں کی وجہ سے پوری دنیا کے برے حالات ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ معاملات میرے نہیں لیکن یہ اعتماد پر اثرانداز ہوتے ہیں، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آپکے معاملات حل کرائیں گے، حکومت کا ظرف ہے کہ آئی ایم ایف سے مذکرات کی مشکل بتاتی نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قرض اتار سکتے ہیں چیئرمین نیب کہ کراچی کے نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔