قازقستان،ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260129-01-2
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) آئندہ ہفتے 2 اہم ممالک کے صدور پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا الگ الگ دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورۂ پاکستان کا شیڈول فائنل ہو گیا ہے۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریلوے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کا
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔