محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیو یارک اور نیو جرسی میں شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سردی اگلے ہفتے تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا، جہاں مختلف حادثات میں ہلاکتوں تعداد 65 ہوگئیں۔ مشرقی امریکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ شکاگو میں منفی 14، کلیولینڈ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹینیسی اور مسیسیپی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید برفباری سے ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ برفانی طوفان کے بعد فضائی سفر بدستور متاثر ہے،  بدھ کو امریکن ائیر لائنز کی 653 پروازیں منسوخ جبکہ ایک ہزار 77  تاخیر کا شکار رہیں۔

ڈیلس فورٹ ورتھ ائیرپورٹ پر بھی برفباری اور بارش سے آپریشن شدید متاثر ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیرلائنز نے عملے کو اضافی شفٹس کرنے پر ڈبل تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیو یارک اور نیو جرسی میں شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سردی اگلے ہفتے تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب

  رانا فرحان سعید:ساہیوال کے علاقے قطب شہانہ کے مقام پر دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی علاقوں میں زرعی اراضی زیرِ آب آنا شروع ہو گئی ہے۔

مقامی زمینداروں کے مطابق گزشتہ سال ٹوٹنے والے بند کی تاحال مرمت نہ ہونے سے سیلابی پانی موضع اورنگ آباد میں داخل ہو گیا ہے۔

سیلابی پانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے، جبکہ 100 سے زائد ایکڑ پر کھڑی کماد، تل، مکئی اور دھان کی فصلیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔ پانی داخل ہونے سے جانوروں کا چارہ بھی بہہ گیا، جس کے باعث کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی اب موضع اورنگ آباد اور موسیٰ پور کی نواحی آبادیوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے مزید علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

زمینداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث گزشتہ سال متاثر ہونے والے بند کی بروقت مرمت نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں انہیں مسلسل دوسرے سال بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ کاشتکاروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری حفاظتی اقدامات، بند کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم