مودی حکومت بھارت کو مہاراجوں کے دور میں واپس دھکیل رہی ہے، راہول گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ مزدوروں سے اپنے معاوضوں پر بات چیت کا حق چھین لیا جائے اور پنچایت نظام کو کمزور اور تمام تر اختیارات مرکزی حکومت کے پاس ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کو منسوخ کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کو "مہاراجوں” کے دور میں واپس دھکیلنے کی ایک کوشش ہے جہاں تمام تر اختیارات چند لوگوں کے پاس موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ مزدوروں سے اپنے معاوضوں پر بات چیت کا حق چھین لیا جائے اور پنچایت نظام کو کمزور اور تمام تر اختیارات مرکزی حکومت کے پاس ہوں۔ 2005ء میں نافذ ہونے والا منریگا ایکٹ دیہی گھرانوں کو سالانہ 100 دن کی اجرت اور روزگار کی ضمانت دیتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے متعارف کرایا گیا نیا وکسٹ بھارت ایکٹ ( روزگار اجیویکا مشن ایکٹ کیلئے گارنٹی) مزدوروں کے اس حق کو کمزور کرتا ہے اور مالی بوجھ کو ریاستوں پر منتقل کرتا ہے۔ راہول گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید ایک اس وقت سامنے آئی ہے جب کانگریس پارٹی نے ملک گیر مہم "منریگا بچائو سنگرام” کا آغاز کیا ہے تاکہ اس ایکٹ کی منسوخی کے خلاف زبردست احتجاج کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہول گاندھی مودی حکومت
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔