پتنگ بازی کے سامان کی قلت، لاہور میں بسنت کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: لاہور میں بسنت کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار ہے جبکہ آن لائن پرمٹ سسٹم تاحال فعال نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں پتنگ، گڈےاورڈورکی فراہمی بدستور محدود ہے، جبکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ کے اجرا کےمنتظرہیں۔ انتظامیہ کی جانب سےقائم کیےگئے پورٹل پرتاحال پرمٹ فارم دستیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ حاصل کرکےدیگر شہروں سےپتنگ بازی کا سامان منگواسکتے ہیں۔ تاخیرکےباعث پتنگ،گڈےاورڈورکی قیمتوں میں مزید اضافےکا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کےمطابق اگربروقت پتنگ بازی کاسامان دستیاب نہ ہوا تو بسنت کی رونقیں ماند پڑجائیں گی۔ ایسوسی ایشن نےانتظامیہ سے فوری طور پر پرمٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز دیگر شہروں سے پتنگ بازی کا سامان منگوانے کی اجازت دی تھی، تاہم عملی طور پر پرمٹ سسٹم تاحال غیر فعال ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پتنگ بازی
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے