سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا، سُہیل آفریدی کی آمد، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور رہائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:تحریک انصاف کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت، علاج اور رہائی کے مطالبات کے لیے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پارٹی کے اہم رہنما شریک ہوئے، دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی جو تقریباً دس منٹ تک جاری رہی۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق قانونی اور طبی امور پر گفتگو کی گئی۔
کچھ دیر بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شفیع جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے لیے آئے ہیں اور اگر آئینی عدالت جانا پڑا تو وہاں بھی جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر اور اندر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزید قیدی وینز بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئیں، دھرنے میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس بھی شریک ہوئے، جن کی آمد پر کارکنوں نے نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے نجی اسپتال کے دو ڈاکٹرز کے نام فراہم کیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ان نجی ڈاکٹروں کو بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔
اسی دوران ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی جو تیس منٹ سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں سلمان اکرم راجا نے پارٹی کے تحفظات، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور عدالتی و انتظامی معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ صبح سے سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں اور گزشتہ رات بھی تین بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر رہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے بڑھ کر ان کے لیے کچھ بھی قابل قبول نہیں اور یہ کہ فسطائی نظام کے تحت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا اور پانچ دن تک حقائق چھپائے گئے۔
سلمان اکرم راجا کے مطابق چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پمز اسپتال اور جیل میں ہونے والے تمام واقعات کی مکمل رپورٹس بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جائیں گی، جب یہ رپورٹس سامنے آئیں گی تو خاندان فیصلہ کرے گا کہ آیا وہ تسلی بخش ہیں یا نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ناحق قید سے رہا کیا جائے، اور جب تک مقدمات ختم نہیں ہوتے انہیں اہل خانہ اور رفقا تک مکمل رسائی دی جائے،آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کی سربراہی علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کریں گے، اور پارٹی اپنی تحریک جاری رکھنے کے فیصلے پر قائم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی صحت سپریم کورٹ کے باہر سلمان اکرم راجا تحریک انصاف سے ملاقات چیف جسٹس کے لیے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :