سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے یہاں سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہے۔ آج صبح سے چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں اور رابطوں میں رہے، پورے دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا وہ بالکل تسلی بخش نہیں ہے۔ آج کی تگ و دو کے بعد ہمیں اس حد تک کامیابی ملی ہے کہ ہمیں رپورٹ مل جائے گی، ہم نے آج سپریم کورٹ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا۔ بتایاگیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس دے دی جائیں گی، رپورٹ ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء، خاندان اور رفقاء کے ساتھ ملاقات کے لیے جدو جہد جاری رہے گی، اگلے لائحہ عمل کے لیے آج ہی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، آج ہی تحریک تحفظ آئین پاکستان سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی سے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے لائحہ عمل دینے کا حتمی اختیار محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس کو دیا ہے، آج کی میڈیکل رپورٹ سے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی صورتحال کا پتہ چل جائے گا، یہ میڈیکل رپورٹ حاصل کرنا ہمارا مطمع نظر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمرا خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کرانے پر وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ جہاں سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کی۔ دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا، الیکشن کے حوالے سے ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا سب سے بڑا کرائسز ہے۔ یہ بتائیں بانی کی بیماری کیوں چھپائی۔ شوکت خانم کے ڈاکٹرز کو بانی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو بانی سے ملنا دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا بات اڈیالہ سے پمز تک پہنچ گئی لیکن اہل خانہ کو نہیں بتایا گیا، سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ پمز ہسپتال میں کوئی ریٹینا سپیشلسٹ ہے ہی نہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا آپریشن ہوا اور ہم سے چھپایا گیا، ان کو ہسپتال لے جایا گیا اور وقت بھی صحیح نہیں بتایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کو جب بیماری لاحق ہوئی تو جیل میں اس کا معائنہ ہوا ہوگا، اس معائنے کا فیملی اور وکلا کو نہیں بتایا گیا۔ پانچ دن حکومت اس کی نفی کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی اڈیالہ کے باہر بیٹھے رہے، ہم چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے لیکن رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے، جب تک اندر سے کوئی جواب نہیں آتا ہم یہیں بیٹھے ہیں۔ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، ہمارے پاس اور آپشنز بھی موجود ہیں۔ صحافیوں نے سہیل آفریدی سے سوال پوچھا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، کیا آپ کو مل گئے ہیں؟۔ سہیل آفریدی نے جواب دیا کہ مجھے تو نہیں پتہ کون سے وارنٹ اور کس کیس میں ہیں، میں تو چاہتا ہوں یہ مجھے گرفتار کریں، میں تیار ہوں، کوئی مجھے گرفتار کرنے آئے۔ بانی کے وکلا خاندان اور رفقاء کے ساتھ ملاقات کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کی سلمان اکرم راجہ کہ بانی پی ٹی سپریم کورٹ سے ملاقات پی ٹی آئی چیف جسٹس کے باہر کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔