WE News:
2026-07-24@05:25:43 GMT

سعودی میڈیا فورم کا آغاز، عالمی ابلاغی مستقبل زیر بحث

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

سعودی میڈیا فورم کا آغاز، عالمی ابلاغی مستقبل زیر بحث

سعودی عرب میں آج سعودی میڈیا فورم کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے میڈیا رہنما، ماہرین اور ادارے شرکت کررہے ہیں۔

فورم کا محور ابلاغ اور میڈیا کے مستقبل، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار پر مرکوز ہے، جہاں ذمہ دار صحافت اور مؤثر ابلاغی حکمتِ عملیوں پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘

منتظمین کے مطابق فورم میں 40 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی متوقع ہے، جبکہ 300 سے زیادہ عالمی مقررین مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے۔

150 سے زیادہ مکالماتی نشستیں اور 42 سے زیادہ ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں میڈیا، ڈیجیٹل مواد سازی، مصنوعی ذہانت اور پالیسی سازی جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئیں گے۔

فورم میں 250 سے زیادہ علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا ادارے شریک ہو رہے ہیں، جب کہ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ 150 سے زیادہ پیشہ ور افراد اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اجتماع میڈیا کے شعبے میں تعاون، شراکت داری اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: اسکول کے 500 طلبہ کی کتابیں بیک وقت شائع، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

سعودی میڈیا فورم کو خطے میں ابلاغی مکالمے کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں آج سے شروع ہونے والی یہ سرگرمیاں عالمی میڈیا کے مستقبل سے متعلق نئے زاویے متعارف کرانے کی توقع رکھتی ہیں، اور بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں میڈیا کے کردار کو نئے سرے سے متعین کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جدید ٹیکنالوجی ڈیجیٹل میڈیا سعودی میڈیا فورم میڈیا کا مستقبل وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جدید ٹیکنالوجی ڈیجیٹل میڈیا سعودی میڈیا فورم میڈیا کا مستقبل وی نیوز سعودی میڈیا فورم میڈیا کے سے زیادہ

پڑھیں:

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔

اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ