کلیم اختر:رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔

 اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفورسمنٹ پنجاب نے باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے رمضان کے آغاز پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، جبکہ عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالنے والی مہنگائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟

مراسلے کے مطابق پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA) اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ 20 شعبان کی قیمتوں کو رمضان المبارک کے لیے بنیادی بینچ مارک مقرر کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکومت نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل، رسد اور ریٹیل پوائنٹس کی سخت اور مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور سپلائی کم کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موسم تبدیل ؛ سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے

مزید برآں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 سے 12 فروری کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس طلب کریں اور رمضان المبارک میں مقرر کردہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

پنجاب حکومت نے مہنگائی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا جماعت دہم کے طلبہ کیلئے اہم اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کی قیمتوں

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار