data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ دستاویزات، جنہیں عالمی سطح پر ’’ایپسٹین فائلز‘‘ کے نام سے جانا جا رہا ہے، میں دنیا بھر کی بااثر اور نمایاں شخصیات سے متعلق مختلف حوالہ جات سامنے آئے ہیں۔

دستاویزات میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی بعض سیاسی شخصیات کے ناموں کا ذکر بھی موجود ہے، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل بتائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین فائلز دراصل سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے مبینہ نیٹ ورک، روابط، ملاقاتوں اور ای میل خط و کتابت پر مشتمل ہیں۔ ان فائلز میں سیاست، کاروبار اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے سیکڑوں افراد کے نام شامل ہیں، تاہم رپورٹنگ میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ تمام ناموں کی نوعیت اور پس منظر یکساں نہیں ہے اور ہر حوالہ کسی غیر قانونی سرگرمی کی نشاندہی نہیں کرتا۔

ذرائع کے مطابق ایپسٹین فائلز میں پاکستان سے متعلق ذکر محدود نوعیت کا ہے اور زیادہ تر ای میل خط و کتابت یا بالواسطہ حوالہ جات پر مشتمل بتایا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر سامنے آنے والے دیگر سنگین انکشافات کے مقابلے میں پاکستان سے جڑے حوالے کم اور غیر مرکزی قرار دیے جا رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود فائلز میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے توجہ ضرور حاصل ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جیفری ایپسٹین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی بعض ای میلز میں پولیو کے خاتمے سے متعلق عالمی پروگراموں کا ذکر بھی موجود ہے۔ ان ای میلز میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سابق مشیر بورس نیکولک کا نام سامنے آیا ہے۔

ایک ای میل میں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ایپسٹین کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان اور نائیجیریا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور اس صورتحال میں ممکنہ کردار کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورس نیکولک اور جیفری ایپسٹین کے درمیان ہونے والی ایک ای میل میں یہ تاثر بھی دیا گیا کہ بل گیٹس پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر سے ناخوش تھے، جس میں عمران خان سے ممکنہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر سامنے آیا تھا۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس قسم کی خبریں پاکستان میں پولیو مہم کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں۔

ایپسٹین فائلز میں 2010 کی ایک ای میل کا حوالہ بھی دیا جا رہا ہے، جو جیفری ایپسٹین اور جے پی مورگن کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے درمیان ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس ای میل میں بعض غیر ملکی شخصیات کی ایپسٹین کے ساتھ نجی ملاقاتوں کا ذکر موجود ہے، جن میں اس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی شامل بتایا گیا ہے۔

اسی طرح ستمبر 2018 کی ایک ای میل میں گولڈمین سیکس سے وابستہ جیڈ زیٹلِن کی جانب سے جیفری ایپسٹین کو عمران خان کی سیاسی قیادت سے متعلق ایک رائے کا اظہار کیا گیا، جسے فائلز میں ذاتی خیالات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ان حوالہ جات کو کسی الزام یا قانونی کارروائی سے جوڑا نہیں جا رہا۔

ایپسٹین فائلز میں پاکستان سے متعلق چند غیر سیاسی اور غیر معمولی نوعیت کے حوالے بھی شامل ہیں، جن میں بعض ای میلز میں جیفری ایپسٹین کی جانب سے پاکستانی شلوار قمیض میں دلچسپی اور پاکستان سے ملبوسات کی شپمنٹ کا ذکر سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی متعدد مرتبہ آیا ہے، تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جاری کی گئی نئی دستاویزات میں ان کے خلاف کسی غیر قانونی سرگرمی کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایپسٹین فائلز میں شامل ناموں کو یکساں زاویے سے دیکھنا درست نہیں سمجھا جا رہا، تاہم ان دستاویزات کے اجرا نے عالمی سطح پر ایک بار پھر طاقتور حلقوں کے روابط اور اثر و رسوخ پر بحث کو جنم دے دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایپسٹین فائلز میں میں پاکستان سے جیفری ایپسٹین میل میں کی جانب سے ایک ای میل جا رہا ہے کے مطابق کیا گیا گیا ہے کا نام کا ذکر

پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی

ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

 اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار