data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض:سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور باہمی تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے، پاکستان اور سعودی عرب دفاعی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسعت دے رہے ہیں، جس کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں ایک بریفنگ کے دوران سفیر احمد فاروق نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے، دفاعی تعاون نہ صرف خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری بھی مضبوط ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ٹیکسٹائل، توانائی، معدنیات، تعمیرات، انسانی وسائل اور لاجسٹکس سمیت کم از کم آٹھ اہم شعبوں میں معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں، سعودی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ٹیکسٹائل، فوڈ آئٹمز اور زرعی مصنوعات کو پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2025 کے دوران تقریباً 5 لاکھ پاکستانی ورکرز روزگار کے لیے سعودی عرب آئے جبکہ اس وقت 30 لاکھ سے زائد پاکستانی ورکرز سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستانی سفیر کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے اور ترسیلاتِ زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سفیر احمد فاروق نے امید ظاہر کی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا متوقع دورۂ پاکستان نہ صرف سیاسی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی نئی پیش رفت کا باعث بنے گا، یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سفیر احمد فاروق ممالک کے درمیان دونوں ممالک کے میں پاکستان رہے ہیں

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم