’لاہور کے مناظر دیکھ کر بچپن یاد آگیا‘، بسنت کے موقع پر وسیم اکرم نے لوگوں سے کیا اپیل کی؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے محفوظ انتظامات کے لیے شکریہ ادا کیا۔
وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر لاہور کی تصویریں دیکھی ہیں، شہر واقعی خوبصورت لگ رہا ہے۔ بسنت کے دنوں کی ایکسائٹمنٹ مجھے بچپن سے یاد ہے۔ اگرچہ میں اب کرکٹ کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم میں آگیا لیکن میں سوچ سکتا ہوں کہ لاہوری اور دیگر شہروں سے آنے والے مہمان اس فیسٹیول کے لیے کیسا محسوس کر رہے ہوں گے۔
Lahore lahore ay have lots of fun and stay safe #lahorebasant pic.
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 6, 2026
انہوں نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد دوں گا کہ اتنا زبردست فیسٹیول اتنے محفوظ انتظامات کے ساتھ منعقد کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر محفوظ یا غیر ضروری حرکتوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ درخواست ہے کہ آپ اس موقع کو انجوائے کریں تاکہ ہر سال یہ فیسٹیول اسی طرح منایا جا سکے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں لاہور جا کر بسنت منا سکوں لیکن میں ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جا رہا ہوں۔ تاہم میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اس فیسٹیول کو بھرپور انجوائے کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بسنت پنجاب حکومت لاہور لاہور میں بسنت وسیم اکرم
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت لاہور لاہور میں بسنت وسیم اکرم وسیم اکرم نے کے لیے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔