شہر میں بسنت کے موقع پر دیگر شہروں سے بڑے پیمانے پر شہریوں کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سٹی42: بسنت فیسٹیول کے موقع پر لاہور میں دیگر شہروں سے شہریوں کی غیر معمولی آمد دیکھنے میں آ رہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق گزشتہ رات ایک لاکھ 82 ہزار گاڑیاں مختلف شہروں سے لاہور میں داخل ہوئیں، جس کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ مین بیلیو وارڈ پر صرف 6 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار گاڑیاں لبرٹی چوک بسنت فیسٹیول میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں لاہور کی سڑکوں پر تقریباً 22 لاکھ موٹر سائیکلیں رواں دواں ہوتی ہیں، جس کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق بغیر سیفٹی راڈز موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف چالان کے ساتھ ساتھ سیفٹی راڈ کی مفت تنصیب کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بغیر سیفٹی راڈز موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لبرٹی چوک میں رش کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کے داخلے کو محدود کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، جبکہ لبرٹی آنے والے راستوں پر پارکنگ کی سہولت فراہم کر کے شہریوں کو پیدل داخلے کی ہدایت دی جائے گی۔ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک کنٹرول، سڑکوں کی روانی اور سیفٹی راڈز کی تنصیب کی مانیٹرنگ کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کیں کہ بسنت کے دوران شہریوں کی سہولت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔