خیبر پختونخوا، جعلی مینینجائٹس ویکسین کی فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کارروائی کے دوران میں موبائل سیلرز کیساتھ جعلی ویکسین برآمد ہوئے۔ جعلی ویکسین کو ضبط کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کے پی کے صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان خٹک کی ہدایت پر جعلی ویکسین فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں خلیق الرحمان خٹک کا کہنا تھا کہ عوامی شکایت، اقدامات نہ کرنے والے متعلقہ آفیسر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کچھ عناصر جعلی ویکسین کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کارروائی کے دوران میں موبائل سیلرز کیساتھ جعلی ویکسین برآمد ہوئے۔ جعلی ویکسین کو ضبط کرلیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان خٹک نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ، جعلی ویکسین فروخت کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ عوام کو ویکسین سرکاری سطح پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فائزر کمپنی دو دنوں میں چار سو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعلی ویکسین
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔