اسلام آباد ہائیکورٹ میں درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کی منظوری کس نے دی؟ سی ڈی اے عدالت کو بتادیا
عدالت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔
عدالت اس سے قبل کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم دے چکی ہے۔
دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا تھا کہ سی ڈی اے، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی) اپنا جواب عدالت میں جمع کرا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی و شجرکاری کی نگرانی کے لیے ماہر کمیٹیاں قائم کی جائیں، شیری رحمان
کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ درختوں کی کٹائی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ درختوں کی کٹائی میں درختوں کی کٹائی اسلام آباد کیس کی
پڑھیں:
سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، جبکہ عمران خان رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست اور خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل پر 29 جولائی کو سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری، کیا مقدمات کے باعث ان کی کرسی خطرے میں ہے؟
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آئینی عدالت اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع بھی جاری کرچکی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے پشاورمیں ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کے خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست میں ریڈیو پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ خیبرپختونخوا سے کسی دوسرے صوبے منتقل کیا جائے، جس کی استدعا بھی عدالت کے سامنے زیر غور آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس حکم امتناع خیبر پختونخوا رہائی فورس ریڈیو پاکستان سہیل آفریدی عمران خان وزیر اعلی وفاقی آئینی عدالت