جدید جہاز پی این ایس خیبر، ترکیہ کا پہلا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)پاک بحریہ میں کمیشن ہونے والا جدید جہاز پی این ایس خیبر ترکیہ کا پہلا دورہ مکمل کرکے وطن کیلئے واپس روانہ ہوگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے پہلے سفر کے دوران آکساز نیول بیس کا دورہ کیا ۔ پی این ایس خیبر نے مشترکہ سمندری آپریشنز اور باہمی ہم آہنگی مزید بہتر بنانے سے متعلق ترک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ دوطرفہ مشق میں حصہ لیا ۔ آکساز میں پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر کی ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی استحکام مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس خیبر نے دوطرفہ مشق ترگت رئیس تھرٹین میں ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی حیدر علی آدا اور ترک نیول فورسز کے ایس ایچ سیونٹی ہیلی کاپٹر کے ساتھ حصہ لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی