ووٹر لسٹوں کی عدم تصدیق، کراچی بارانتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
کراچی: (نیوز ڈیسک)پاکستان بار کونسل نے 14 فروری کو ہونے والے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیئے۔
پاکستان بار کونسل نے ممتاز خان تنولی ایڈووکیٹ کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا، ممتاز خان تنولی کا کہنا تھا کہ سندھ بار کونسل کے تحت بنایا گیا الیکشن بورڈ ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق تصدیق کے بغیر انتخابی عمل غیر شفاف ہوگا، سندھ بار کونسل کے اپنے ہی جاری کردہ احکامات پر عمل کئے بغیر الیکشن نہیں کروایا سکتا ہے۔
ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، سندھ بار کونسل کو کراچی بار کے سالانہ انتخابات سے روکا جاتا ہے۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق سیکرٹری سندھ بار کونسل ووٹر لسٹیں اور بیلٹ میٹریل جمع کروائیں، سندھ بار کونسل کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی اگلی سماعت تک اپنا کام جاری رکھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔