2025-05-14@14:40:03 GMT
تلاش کی گنتی: 2270
«ملے ہیں»:
(نئی خبر)
اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے...
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن حالات بہتر کرسکتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کے سربراہی اپوزیشن یا ڈاکٹر مالک بلوچ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ شاہد رند نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا کہ ڈائیلاگ کے لیے فورمز موجود ہیں ، لیکن بی این پی صوبائی اسمبلی اور محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں آنے کو تیار نہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بی این پی کے لانگ مارچ کو کوئٹہ آنے سے روکنے کے فیصلے پر جواب دیا کہ سیکیورٹی تھریٹ کی بنا پر کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بی این پی لانگ مارچ کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا خطرہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی حکام نے سلامتی کونسل میں اپیل کی ہے کہ امدادی کارکنوں اور بین الاقوامی اداروں کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کے خلاف حملے بند کرائے جائیں۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جوئس مسویا اور دفتر برائے تحفظ و سلامتی (یو این ڈی ایس ایس) کے سربراہ جائلز میشو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بحران زدہ لوگوں کو تحفظ اور ضروری امداد پہنچانے والے کارکنوں پر حملوں میں غیرمعمولی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ان واقعات کو روکنے کے ساتھ ان کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جانا ضروری ہے۔ Tweet URL انہوں نے یہ بات مسلح تنازعات...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ بات کرنے کا اختیار نہیں تھا، وہ ’پیغام رساں‘ تھے اور ان کے پاس کوئی پاور نہیں تھی، اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل آج (جمعرات) کو احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے جبکہ رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف ان کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد...
امریکا میں دو سہیلیاں گزشتہ 81 برس سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک ہی کارڈ کا تبادلہ کر رہی ہیں۔ منگل کے روز زندگی کے 95 برس مکمل کرنے والی پیٹ ڈی ریمر نے بتایا کہ یہ روایت ان کی 14 ویں سالگرہ پر انڈیانا پولِس میں شروع ہوئی جب ان کی سہیلی میری وہیٹن نے ان کو سالگرہ کا کارڈ بھیجا۔ پیٹ نے اس ہی برس مئی کے مہینے میں اس کارڈ پر اپنے دستخط کیے اور میری کو ان کی سالگرہ پر لوٹا دیا اور تب سے کارڈ تبادلے کی یہ روایت چلی آرہی ہے۔ پیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ ایسا کریں گی۔کم از کم ان کی یاد داشت...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوئر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایک بار پھر اسرائیلیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر، سعودی عرب اور اردن سمیت مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ساتھ مزاحمتی رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر داخلی سلامتی کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گوئر کے حملے کی مذمت کی ہے۔ القدس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر بن گویر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جسے اسرائیلی پولیس نے سپورٹ کیا، اور ہم اسے ایک...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایک 8 سالہ بچے کےلیے یہ عید، قیامت سے کم نہ ہوگی کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے باپ کو ظالم ڈاکوؤں نے چند رپوں کےلیے گولی مار دی۔ڈیفنس فیز ون کا رہائشی عامر اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے نکلا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور عامر سے چھینا جھپٹی کرنا چاہی جس پر عامر نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے ڈاکو نے قریب جا کر عامر پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پہ ہی جاں بحق...
میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں 2800 کے قریب اموات ہوئیں ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ تاہم، سائنس دانوں نے اس زلزلے کے سبب کا پتہ لگا لیا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ زلزلہ ’سپر شیئر‘ رپچر کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ سپر شیئر زلزلے ایسے زلزلے ہوتے ہیں جس میں فالٹ (زیر زمین چٹانوں کے درمیان دراڑ) کے پھٹنے کی رفتار، زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی لہروں (ایس-ویوز) سے زیادہ ہوجاتی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران ٹوٹنے والی ارضیاتی فالٹ (وسیع ساگائینگ فالٹ جو کہ برما اور سنڈا ٹیکٹونک پلیٹس کے درمیان ہے) ممکنہ طور پر بہت تیزی...
ٹیلی گراف کے بقول ایک اعلی سطحی ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر حملے کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے ماہر علی رضا تقوی نیا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا: مجلے ٹیلی گراف کا دعویٰ ہے کہ ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر کسی قسم کی فوجی جارحیت کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی اس بیان کی شدید مذمت کی۔ اگر اس ایرانی اہلکار کا بیان درست...
ایک انٹرویو میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سے کہہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ بچیوں کو رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے ان سے بلوچستان کی صورتحال پر...
میانمار میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 500 مسلمان بھی شامل ہیں جو اس وقت مساجد میں تھے۔ جمعے کے روز آنے والے 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2,719 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیجانب سے زلزلے سے متاثرہ میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ فوجی سربراہ جنرل من آنگ لائنگ نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعداد 3000 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں ابھی مواصلات سے کٹے ہوئے قصبوں اور دیہاتوں تک پہنچ رہی ہیں۔ زلزلے سے 4,500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور تقریباً 440 ابھی تک لاپتا...
ینگون: میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس میں 2,719 افراد ہلاک جبکہ 4,521 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 3,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔ زلزلہ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت آیا اور سو سال کی سب سے بڑی قدرتی آفت ثابت ہوا، جس میں قدیم پگوڈا اور جدید عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں پانی، خوراک اور طبی امداد کی شدید قلت ہے، جبکہ زلزلے کے خوف سے عوام سڑکوں اور کھلے میدانوں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق مانڈالے میں ایک پری اسکول کی عمارت گرنے سے 50 بچے اور 2 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔ امدادی تنظیمیں کوشش کر رہی ہیں کہ متاثرین کو...
سینیٹر کوری بُوکر نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سول رائٹس اس لیے ملے کہ تھرمنڈ نے فلور پر 24 گھنٹے تقریر کی، آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سول رائٹس اس لیے ملے کہ تھرمنڈ نے کہا میں نے روشنی دیکھ لی، نہیں، ہمیں سول رائٹس اس لیے ملے کہ لوگوں نے مارچ کیا، پسینہ بہایا، ہمیں شہری حقوق اس لیے بھی ملے، کیونکہ جان لوئز نے اس کےلیے اپنے خون کا نذرانہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سینیٹر کوری بُوکر کی سینیٹ میں 19 گھنٹے سے تقریر جاری ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ سینیٹر کوری بوکر کا کہنا ہے کہ جب تک جسمانی طور پر قابل رہا، بولتا رہوں گا۔...
اسلام ٹائمز: بحیرہ احمر میں امریکہ کی شکست کوئی معمولی شکست نہیں ہے بلکہ اس کے اثرات آئندہ طویل مدت تک امریکہ کو متاثر کرتے رہیں گے۔ امریکی کمپنی بے ای اے سسٹمز نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ میں شامل جنگی کشتیوں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا پراجیکٹ 2028ء سے پہلے مکمل نہیں ہو پائے گا جبکہ کچھ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پراجیکٹ کے اخراجات بہت بھاری ہونے کے باعث اسے چند مراحل میں انجام دیا جائے گا۔ بحریہ کو مضبوط بنانے میں بھاری اخراجات اور طویل مدت کی ضرورت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر بحیرہ احمر میں خود کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی...
لبنانی مزاحمتی تحریک نے بیروت کے نواحی علاقے پر ہونیوالے غاصب اسرائیلی رژیم کے ہوائی حملے میں اپنے اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی ہوائی حملے میں اپنے ایک اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اعلی کمانڈروں میں سے ایک حسن علی بدیر، بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ کی ایک عمارت پر ہونے والے غاصب اسرائیلی رژیم کے آج کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے غاصب اسرائیلی رژیم نے نہ صرف لبنانی سرزمین سے...

کینالوں کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان، کل سندھ میں مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی، نثار کھوڑو
نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔ پیپلز پارٹی نے متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔ کراچی سے جاری بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ کل سندھ بھر میں احتجاجی مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا سندھ بھر کی تحصیل سطح کی تنظیمیں عوامی قوت کے ساتھ مشعل بردار ریلیاں نکالیں، پانی کا مسئلہ ایک دن کے احتجاج کرنے سے حل نہیں ہوگا، کینالز کے مسئلے پر مسلسل احتجاج کر کے دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ سندھ کے مستقبل اور زندگی کا سوال ہے، 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کے نقصان میں ہے سندھ کے لوگوں...
ٹرمپ حکومت نے امریکا میں داخلے سے متعلق سفری پابندیوں کا پلان غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ فی الوقت سفری پابندیوں پر براہ راست کام نہیں ہو رہا، توجہ امریکا میں داخلے کے لیے سیکیورٹی شرائط کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں دی گئی ابتدائی ڈیڈ لائن گزر چکی ہے اور نئی ڈیڈ لائن کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان واضح کیا کہ...
---فائل فوٹو راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے گیٹ 5 پر تعینات جیل کے عملے اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر 2 مرتبہ تکرار ہوئی ہے۔جیل حکام نے اعظم سواتی، نادیہ خٹک اور وکیل مبشر اعوان کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک اور مبشر اعوان اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے جبکہ سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، فیصل ملک اور شعیب شاہین کو تاحال اجازت نہیں ملی۔ اڈیالہ جیل: بابر اعوان کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازعاڈیالہ جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا...
میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا...
اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں عیدالفطر پر بھی جاری ہیں، جن کے دوران اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملہ کیا ہے۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ہونے والے تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔ بیروت پر ایک ہفتے میں دوسری بار اسرائیلی حملے سے حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے بیروت کے نواح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے لبنان کی مکمل علاقائی خودمختاری کے حق کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے لبنان کے خلاف اسرائیلی...
اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم کے 3 کارکن شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے منگل کے روز بیروت پر ایک اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد کی اموات کی تصدیق کی جب کہ اسرائیل نے 4 ماہ کی جنگ بندی کے دوران ملک کے دارالحکومت پر دوسرے حملے کا اعلان کیا۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے لبنان کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں شہر پر حملہ کرنے کے چند دن بعد حزب اللہ کے کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ لبنان کی قومی...
بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تھے، پولیس انھیں تھانہ صدر بہاول پور لے جا رہی تھی جس دوران واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن میں سے 2 سگے بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے۔ پولیس نے لاشیں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔
غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید 15 لاپتہ امدادی کارکنوں کی لاشیں ایک ہفتے بعد مل گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز غزہ میں ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی لاشیں مل گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلال احمر کی ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑی ایک ہفتے پہلے رفح کے نزدیک اسرائیلی حملےکی زد میں آئی تھی۔ غزہ میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر (او سی ایچ اے)کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ لاپتہ ہونے والے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہیدتمام 15 افراد کی لاشیں رفح...
فوٹو فائل اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ہلڑ بازی، ون ویلنگ پر درجنوں موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردی گئیں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیمیں شہر میں موجود ہیں، ڈی آئی جی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنر و دیگر افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں میں فیملیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کٹلانگ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 17 خارجیوں کو ہلاک کیا، جبکہ کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی پاک فوج نے خود کی، اور اس میں کسی ڈرون حملے کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ عطا تارڑ کے مطابق، آپریشن کی جگہ کے قریب کوئی رہائشی علاقہ نہیں تھا، اور قریبی بستیاں چھ سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مقامی افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ خارجیوں نے عید پر...
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مزید پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلو میٹر دور تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے شام 4 بجکر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
سٹی42: عید کے روز پاکستان زلزلے سے ہل گیا۔ کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلہ کے جھٹکے سندھ کے کئی شہروں میں محسوس کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 4 بج کر 11منٹ پر محسوس کیےگئے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری شہریوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ زلزلے...
تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 31 مارچ دن 12 بجے تک، زلزلے کے نتیجے میں میانمار میں ہلاکتوں کی تعداد 2056 ہو گئی ہے، جبکہ 3900 افراد زخمی اور 270 افراد لاپتہ ہیں۔میانمار میں چینی سفارت خانے کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق 31 مارچ تک میانمار میں آنے والے زلزلے میں اب تک 3 چینی شہری ہلاک اور 14 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ میانمار میں چینی سفیر نے سی ایم جی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت زلزلے کے آفٹر شاکس ، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سہولیات کا منقطع ہونا، اور شدید گرمی جیسے مسائل ریسکیو کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلو میٹر دور تھا جب کہ زلزلے کے جھٹکے شام 4 بجکر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں۔
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے کے بعد، چین نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا میکانزم فعال کیا اور ریسکیو اور قونصلر تحفظ کے امور کو پوری طرح انجام دیا۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صوبہ یون نان سے ریسکیو میڈیکل ٹیم زلزلے کے محض 18 گھنٹے بعد ہی میانمار پہنچ گئی تھی جو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی ریسکیو ٹیم تھی جس نے مقامی ریسکیو فورسز کے ساتھ مل کر ایک پھنسے ہوئے متاثرہ شخص کو کامیابی سے بچا یا۔ چینی ریسکیو ٹیم، چائنا انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم، ہانگ کانگ ایس اے آر ریسکیو ٹیم، اور چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم راتوں...
چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچایا ہے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے کے بعد، چین نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا میکانزم فعال کیا اور ریسکیو اور قونصلر تحفظ کے امور کو پوری طرح انجام دیا۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صوبہ یون نان سے ریسکیو میڈیکل ٹیم زلزلے کے محض 18 گھنٹے بعد ہی میانمار پہنچ گئی تھی جو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی ریسکیو ٹیم تھی جس نے مقامی ریسکیو فورسز کے ساتھ مل کر ایک پھنسے ہوئے متاثرہ شخص کو کامیابی سے بچایا۔ ...
غزہ: فلسطینیوں کے لیے ایک اور عید المناک یادوں کے ساتھ آئی، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے باشندے روایتی عید کی خوشیوں کے بجائے فضائی حملوں، تباہ شدہ گھروں اور جنازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں علی الصبح ہونے والے ایک فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ماں نہلہ ابو متار کا کہنا تھا کہ عید جو پہلے خوشی اور ملاقاتوں کا دن تھا، اب جنازے اور تدفین کا دن بن چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خان یونس میں 8 افراد شہید ہوئے جن میں 5 بچے شامل...
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ سے کُھلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری مذاکرات کے مطالبے کے خط کے جواب میں ایران نے براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ...

کینالز کا معاملہ :فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کینالز کے معاملےپر فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ "جنگ " کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) خانہ جنگی کے باعث بدحال ملک میانمار میں کئی رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دونوں ممالک میں زلزلے کے آفٹر شاکس اب بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو میانمار کے شہر منڈالے میں 5.1 کی شدت کے زلزلےکا ایک بڑا ضمنی جھٹکا محسوس کیا گیا۔ میانمار کے پڑوسی ممالک نے امدادی سامان اور ریسکیو اہلکار وہاں بھیج رکھے ہیں جب ملک کے فوجی حکمرانوں نے بھی اس قدرتی آفت سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے مدد کی درخواست کر رکھی ہے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس نے...
لاہور(ویب ڈیسک) ممکنہ طور پر عیدالفطر میں صرف آج کا دن باقی رہ گیا ہے جس کے باعث شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے۔ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے، جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں خواتین کی اولین پسند ہیں جبکہ بچے بھی والدین کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب عیدالفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا، خواتین مہندی لگوانے، فیشل کرانے اور ہیر ڈرائی کرانے کیلئے بیوٹی پارلز کا رخ کر رہی...
ینگون: میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے خوفناک تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 2000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے 100,000 تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ سطح زمین کے بہت قریب آیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میانمار میں پچھلے 75 سالوں میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہو سکتا ہے۔ امپیریل کالج لندن کی ماہر ریبیکا بیل نے بتایا کہ یہ زلزلہ ساگائنگ فالٹ لائن پر آیا، جو 1,200 کلومیٹر طویل اور انتہائی سیدھی ہے، جس...
غزہ: فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد نو ریسکیو اہلکاروں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ایمبولینسوں پر فائرنگ کی تھی، یہ کہتے ہوئے کہ انہیں "مشکوک گاڑیاں" سمجھا گیا۔ اس حملے کو حماس حکام نے "جنگی جرم" قرار دیا ہے۔ ریڈ کریسنٹ نے الزام لگایا کہ اسرائیلی حکام تلاش کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ PRCS کے مطابق، "یہ ساتواں دن ہے اور ہمارے 9 ایمرجنسی ورکرز کا کچھ پتہ نہیں۔ اسرائیل کی یہ رکاوٹیں ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔" اقوام متحدہ کے انسانی امدادی ادارے کے سربراہ ٹام فلیچر نے بیان میں...
ویب ڈیسک: ممکنہ طور پر عیدالفطر میں صرف آج کا دن باقی رہ گیا ہے جس کے باعث شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا۔ عیدالفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے۔ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے، جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں خواتین کی اولین پسند ہیں جبکہ بچے بھی والدین کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 دوسری جانب عیدالفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا، خواتین مہندی لگوانے، فیشل کرانے اور ہیر ڈرائی کرانے کیلئے...
غزہ: اسرائیلی حملوں کے آغاز کو چھ ماہ گزرنے کے بعد تباہ حال غزہ میں آج مسلسل دوسری عید الفطر منائی جا رہی ہے، مگر فلسطینی عوام کے لیے یہ دن خوشیوں کے بجائے اداسی اور غم کا پیغام لے کر آیا ہے۔ عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے کیے، جس سے مزید تباہی پھیل گئی۔ غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں نہیں دے سکتے، کیونکہ روزگار ختم ہو چکا ہے اور سرحدوں کی بندش نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ ایک شہری نے کہا: “ہم بھی انسان ہیں، کیا ہمارے بچوں کو خوش رہنے کا حق نہیں؟” اب تک اسرائیلی بمباری...
فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں سے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔ فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، علیزہ سے اداکار کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم اب فیروز خان ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ حال ہی میں فیروز خان نے برطانیہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کی۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے کیسے ملے تھے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) میانمار میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ فوجی حکومت نے ہفتے کے روز بتایا کہ اب تک 1,644 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہیں، جب کہ دیگر ہزاروں افراد زخمی اور درجنوں لاپتا ہیں۔ یہ زلزلہ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت آیا، جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے، جن میں سے ایک کی شدت 6.4 تھی۔ دوسری جانب اس زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے نے درالحکومت بنکاک کے ایک وسیع تر علاقے کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔...
میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644 سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے کو کھود کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وسطی میانمار کے شہر ساگانگ کے شمال مغرب میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے چند منٹ بعد ہی 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے سے میانمار کے مختلف علاقوں میں عمارتیں تباہ ہوئیں، پُل منہدم ہو گئے اور سڑکیں منہدم ہو گئیں، جب کہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈلے میں بڑے پیمانے پر تباہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستان کی پولیس کے حوالے سے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ افغان سرحد سے متصل ایک علاقے میں سات فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 'مسلح طالبان‘ ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، جہاں سے انہوں نے فوجی قافلے پر اچانک حملہ کر دیا۔ فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں آٹھ جنگجو ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں فوج کو جنگی ہیلی کاپٹرز کی معاونت بھی حاصل رہی۔ اے ایف پی کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح...
ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے، وزیراعلی سندھ کا کینال معاملے پر وفاق کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے۔ کراچی کے سینیر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے،وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ طاقت ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔ وقت آنے پر اس طاقت کا اظہار بھی کریں گے۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے۔ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے۔ اب یہی صورتحال چولستان کینال پر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم رہا ۔دکانداروں نے تسلیم کیا ہے کہ خام مال مہنگا ہونے کے باعث ریڈی میڈ گارمنٹس اور جوتوں سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا جبکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے بھی کاروبار کا رجحان کم رہا ہے ۔(جاری ہے) خریداروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ، صدر بازار، نیلم بازار، اچھرہ، کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون،انار کلی بازارسمیت دیگر مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور مردوں نے بتایا کہ کپڑے اور جوتوں کے معیار میں کوئی فرق نہیں لیکن دکاندار گزشتہ سال...
خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، دھرنا جاری رہے گا: اختر مینگل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔ مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔ اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی...
اختیر مینگل— فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا...
میانمار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )میانمار میں شدید زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری ہے اور تباہی کا شکار ہونے والی والی عمارتوں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے کاروائیاں کی جارہی ہیں 7.7 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد1ہزار50تک پہنچ گئی ہے جبکہ3ہزار کے قریب زخمی اور30سے زیادہ لاپتہ ہیں .(جاری ہے) امریکی نشریاتی نے یہ اعدادوشمار میانمار کی فوجی حکومت کے حوالے سے بتائے ہیں عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سارے علاقے میڈیا کی رسائی سے باہر ہیں اور معلوم نہیں کہ ان علاقوں میں کتنا نقصان ہوا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دوبڑے...
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر انج کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکارہ کو روتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو چیخ کر کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ’واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں آرام کرو‘، جب کہ دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’یہ ہندوستان نہیں ہے، تم آسٹریلیا میں ہو۔‘ کنسرٹ میں موجود مداحوں نے مزید کہا کہ ہم تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں اب واپس چلی جاؤ۔ جس پر گلوکارہ جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے اسٹیج پر ہی...
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کچھ دن بعد پنجاب حکومت ایک کینال نکالنے کی تجویز دیتی ہے، چناب دریا سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) جمعے کو میانمار کے وسطی حصے میں 7.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں جیسے کہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک تک محسوس کیے گئے۔ جمعے کو میانمار میں سات اعشاریہ سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بھارت، بنگلہ دیش اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔ میانمار کی فوجی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1,002 ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 2,376 ہے۔ دنیا کے کئی ممالک، جن میں بھارت، انڈونیشیا، فرانس اور امریکہ شامل ہیں، نے امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی...
میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں ایک ہزار سے متجاوز، گمشدہ افراد کی تلاش جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی، جب امدادی کارکنوں نے ملبے کو کھود کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وسطی میانمار کے شہر ساگانگ کے شمال مغرب میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے چند منٹ بعد ہی 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے سے میانمار کے مختلف علاقوں میں عمارتیں تباہ ہوئیں، پل منہدم...
میانمار میں جمعہ کے روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 732 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں زیرِ تعمیر عمارت کے گرنے سے وہاں کام کرنے والے 100 مزدور لاپتا ہیں۔ مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ میانمار کے فوجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل آنے والے طاقتور زلزلے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 1,002 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دو ہزار 376 افراد زخمی جبکہ 30 تاحال لاپتا ہے۔ 694 افراد منڈلے، 94 دارالحکومت نیپیئی داو، 30 کیاک سی اور 18 ساگائنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ منڈلے میانمار کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے...
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ...
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں اور پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے واضح رہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی ہے اور اس کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس...
میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک دیکھے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔ زلزلے میں متعدد رہائشی عمارتیں گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ شہر کا انفرا اسٹریکچر بری طرح تباہ ہوگیا۔ میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔ زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاحال زلزے کے نقصانات کا اندازہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔ میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔(جاری ہے)...
جعفر ایکسپریس حملے کے پیچھے بیرونی عناصر ، ملوث افراد کا پیچھا کرینگے، صوبائی وزرا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے صوبائی وزرا اور ترجمان بلوچستان حکومت نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے۔ وزرا نے کہا کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں فرق واضح کرنا ضروری ہے، بلوچستان اسمبلی مذاکرات کا سب سے بڑا فورم ہے، وزیراعظم نے بھی بات چیت کی دعوت دی۔ کوئٹہ بلوچستان کے صوبائی وزرا اور ترجمان حکومت نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں...
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 50فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز) اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری نے غزہ میں تباہی مچادی، راشن تقسیم کرنے والے مرکز سمیت مختلف علاقوں پر حملوں میں مزید 50فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ سمیت مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی جس کتے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں متعدد فلسطینیوں کی حالت نازک ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کی ایک مصروف مارکیٹ اور راشن تقسیم کرنے والے مرکز کو نشانہ بنایا، جہاں امداد کے منتظر...
پاکستان نے میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی خبر پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر سے بہت افسردہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے انہوں نے کہاکہ ہمارے خیالات اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہم ان بہادر افراد، ایمرجنسی ورکرز کو جو بچاؤ و امدادی کارروائیوں کے لیے زمین پر تندہی...
میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگتھرن شنواترا صورت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ جدید طرز کے سستے ملبوسات کی تیزرفتار اور بڑے پیمانے پر تیاری سے ماحولیاتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر سیکنڈ میں ایسے متروک ملبوسات سے بھرا ایک ٹرک یا تو جلا دیا جاتا ہے یا کوڑے کا حصہ بن جاتا ہے۔کچرے یا فضلے کے خاتمے سے متعلق عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ زمین پر ٹیکسٹائل کی صنعت کے نقصان دہ اثرات پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری...
اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ سمیت مختلف علاقوں میں بمباری کی۔ اسرائیلی ٹینکوں نے رفح اور خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں پر گولہ باری کی۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں متعدد فلسطینیوں کی حالت نازک ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع شہید اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے میں رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فورسز کے جانب سے...
لبنانی وزارت صحت نے چند لمحے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے میں دو افراد کی شہادت کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 106 لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے، ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، المیادین نیوز چینل نے رپورٹ دی کہ صیہونی ریاست نے جنوبی لبنان کے علاقے برعشیت میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق دو شہری شہید ہو گئے۔ لبنان...
کراچی: قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ سی ٹی ڈی کے اعلی افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے حوالے سے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوزایازخان کا کہنا ہے کہ ہمیں الٹی میٹ دہشت گردی کا سامنا ہے، حالات اتنے زیادہ بہتر ہو گئے تھے کہ اس کے بعد لگتا تھا کہ شاید اس ملک میں کبھی دہشت گردی تھی نہیں اب اس نے پھر سر اٹھا لیا ہے، وہ کہتے ہیں نہ کینسر دوبارہ ہو جائے تو اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر آپ نے قابو پالیا یہ پھر ہو گئی. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ تو ریاست کے کرنے کے فیصلے ہیں کہ اسٹیٹ ہارڈ ہونی چاہیے یا سوفٹ ہونی چاہیے، ریاست بہتر سمجھتی ہے کہ...
ویب ڈیسک : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے کی وجہ سے بیشتر افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وہاں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ بم حملے کے متعلق پولیس نے یہ بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے پھوڑا گیا، پولیس نے مزید یہ بتایا کہ ڈھائی کلو خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا، ان تمام معلومات سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بم کو سگنل کی مدد سے جائے وقوعہ پر موجود دہشتگرد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چلایا۔ 25 بیرلز والے کئی راکت لانچرز کی موجودگی کا سراغ مل گیا صوبائی حکام کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد امن اور خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشت گرد نہیں چاہتے کہ بلوچستان آگے بڑھے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر بہت افسوس ہے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس دہشتگرد حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لیے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سندھ میں 6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے۔پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے...
ملک بھر میں گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، بھاری بھر کم بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے ہیں کہ جن کے تحت حکومت کو اربوں روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ان آئی پی پیز کو ادا کرنے ہوتے ہیں، اس ادائیگی کے لیے صارفین سے فی یونٹ اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر توانائی محمد علی کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی تھی کہ جس نے ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرکے نئے معاہدے کرنے تھے تاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ تمام لوگ جمعے، ہفتے اور اتوار کے روز غزہ و بیت المقدس کے دفاع، صیہونی جارحیت کی نفی اور فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے اسرائیل کے حملے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطيف القانوع" کی شہادت کی خبر دی۔ اس بارے میں غزہ کی پٹی سے الجزیره کے صحافی نے رپورٹ دی کہ "جبالیا البلد" میں مہاجرین کی خیمہ بستی پر صیہونی حملے کے نتیجے میں عبداللطيف القانوع شہید ہو گئے۔ الجزیره نے مزید بتایا کہ صیہونی دشمن نے مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ کے مشرقی علاقے "الزوایده" پر بھی بمباری کی۔ عبداللطيف القانوع کی شہادت کے بعد...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں بننے والی گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہوسکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے المناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے امن اور ترقی پر حملہ قرار دیا ہے انہوں نے چھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے وزیرِاعظم نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر بزدل اور سفاک ہیں جو ملک میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی...
غزہ: اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے مرکزی ترجمان عبداللطیف القانوع شہید ہو گئے۔ حماس سے منسلک میڈیا کے مطابق یہ حملہ جبالیا میں ان کے خیمے کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ غزہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی حملے میں کم از کم چھ افراد غزہ شہر میں جبکہ ایک خان یونس میں مارا گیا۔ اسرائیلی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں حماس کے کئی اہم رہنما مارے جا چکے ہیں، جن میں اسماعیل برہوم اور صلاح بردویل بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے دو ماہ پرانی جنگ بندی ختم کر کے بمباری اور زمینی کارروائیوں کا آغاز کیا، جس کے بعد غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد تیزی...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف شہید ہو گئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیل کی تازہ بمباری مہم سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ Post Views: 1
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن آج سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ جعفر ایکسپریس آج پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ دہشت گردوں نے زبان، قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کو اتار کر گولیوں سے بھون ڈالا اس خوفناک حملے میں چھ بے گناہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے یہ واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو زبردستی روکا حملہ آوروں نے بس میں موجود تمام مسافروں کو نیچے اتار کر شناخت کی اور پھر بے رحمی سے فائرنگ کر دی اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ شر پسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں، شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے...
— فائل فوٹو جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، ٹرین پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس میں 280 مسافر سوار ہیں۔وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور و سیفران امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج، پولیسدن 1بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کےدھماکےسے اڑا دیا گیا۔ دہشتگردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا، امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف...
اسلام ٹائمز: آج جب کچھ عرب حکمران اسرائیل کی گود میں جا بیٹھے ہیں، جب امت کے سوداگر فلسطین کے خون کا سودا کر رہے ہیں، تب بھی ایران ایک قلعے کی طرح کھڑا ہے، فلسطینیوں کے حق میں، حق و باطل کے معرکے میں سچائی کی جانب۔ امام خمینی نے فرمایا تھا: یوم القدس صرف فلسطین کا دن نہیں، بلکہ یہ مستضعفینِ عالم کا دن ہے، ظلم کے خلاف قیام کا دن ہے۔ تحریر: جواد حیدر جوئیہ یہ داستان صدیوں پر محیط نہیں مگر اس کا ہر لمحہ کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے، یہ کہانی زمین کے ایک ٹکڑے کی نہیں بلکہ اس خواب کی ہے، جو ہر مظلوم کی آنکھ میں روشن ہے، وہ خواب جو...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ٹرین یرغمال بنانے والے دہشت گرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے، دہشت گردوں نے ٹرین کو یرغمال بنایا اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین یرغمال کرکے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے میٹنگ میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو،...
غزہ: فلسطین کی مزاحمتی عسکری جماعت حماس نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں طاقت کے استعمال اور فضائی حملے جاری رکھے تو یرغمالیوں کی بازیابی بے معنی ہو جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ “ہم قیدیوں کو زندہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن اسرائیلی بمباری ان کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔” حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور اگر اسرائیل نے فوجی طاقت سے بازیابی کی کوشش کی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کیے، جس کے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی اور حکومتی دونوں سطحوں پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشتگرد جہاں ہونگے انکا پیچھا کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کو کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ جعفر ایکسپریس جمعرات کو پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور جمعہ کو کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لئے 20 فیصد...