2025-10-22@19:37:59 GMT
تلاش کی گنتی: 4171
«کا ماخذ ملک»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے...
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، درختوں کی نگہداشت کیلئے طلبا کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے "گرین پاکستان موومنٹ" کے عنوان سے ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز و دیگر رہنماؤں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پودا لگا کر کیا۔ تقریب میں طلبا رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے...
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 80 فیصد امکان کے ساتھ مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، مری، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات اور خوشاب سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی...
امیدوں کے کچھ دکانداروں اور سوداگروں کا کچھ ذکر تو ہم کرچکے ہیں یہ جنات،جنتر منتر،تعویز گنڈے اور دم شف بیچنے والے۔جو اپنے خیال میں خدائی قوانین کو معطل کرکے اپنے قوانین نافذ کردیتے ہیں۔دراصل انسان بیچارا،حکومتوں کا مارا بلکہ دین و دنیا محل اور مندر کا مارا جب ان دونوں کی’’مار‘‘ سے جاں بلب ہوجاتا ہے۔تو ڈوبنے کو تنکے کا سہارا والی کیفیت ہوجاتی ہے۔توجھوٹی امید کو بھی دل وجان سے قبول کرتا ہے وہ کسی نے کہا بھی ہے کہ پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کرلے جھوٹا ہی سہی کیونکہ ہر طرف سے مایوس ہوکر اسے کوئی تسلی کوئی امید چاہیے ہوتی ہے ؎ منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید ناامیدی اس کی دیکھا چاہیے...
دنیا کے اندر ترقی میں ذرائع آمد و رفت کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا بلکہ یوں کہنا بے جا نا ہوگا کہ دنیا میں جدید ترقی کے پیچھے بڑی حد تک پہئے کی ایجاد اور ذرائع رسل و رسائل ہی کارفرما ہیں۔ترقی یافتہ ممالک اپنے عوام کے لئے اندون ملک اور بیرون ملک نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے بہترین سڑکوں کے نظام سے لے کر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرتے ہیں۔ یہ سسٹم جہاں ملکی انفراسٹکچرکو بہتر بنانے کے لئے متعارف کروایا جاتا ہے وہیں اس کے پییچھے عوام کی سہولت اور آسانی کا خیال کارفرما ہوتا ہے۔جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں وہاں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے کے لئے...
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منسا ملک انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ حالیہ دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ کبھی وہ پروڈکشن ہاؤسز کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں تو کبھی ساتھی اداکاروں پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے انجان نمبروں سے کال کر رہی ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لو یہ اسی کا کام ہوگا۔ علیزے شاہ نے مزید لکھا کہ 3 سال پہلے بھی اسی عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش...
مشرقی کانگو کے صوبے اتوری کے شہر کومانڈا میں اتوار کی شب ایک چرچ پر ہونے والے خونریز حملے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری ’الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز‘ (ADF) پر عائد کی گئی ہے، جو ایک شدت پسند گروپ ہے اور 2019 میں داعش سے وفاداری کا اعلان کر چکا ہے۔ یہ حملہ مقامی کیتھولک چرچ پر کیا گیا جہاں عبادت گزار دعائیہ تقریب میں شریک تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، رات 9 بجے کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ "اب تک ہم نے 35 لاشیں دیکھی ہیں، زیادہ تر نوجوان ہیں جو یُخنری تحریک سے وابستہ تھے"، ایک مقامی بزرگ دیودونے کاتانابو نے بتایا۔ چرچ کے پادری فادر ایمے لوکانا کے...
پاکستان کے آم نہ صرف اپنے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ یہ خارجہ پالیسی میں بطور تحفہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ اوراس تحفے کے لیے ’مینگو ڈپلومیسی‘ کی اصطلاح عام ہے۔ حال ہی میں اس اصطلاح کا استعمال سوشل میڈیا پر اس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چند صحافیوں کو آموں کا تحفہ بھیجا اور انہوں نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔ سفینہ خان نے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے بہترین پاکستانی آم بھیجنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اس میٹھے تحفے کے لیے شکر گزار ہوں۔ پاکستان کے ذائقے...
کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر آئندہ تین روز بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات اور صبح کے دوران بوندا باندی جبکہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ٹنڈواللہ یار، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، تھرپارکر، مٹھی،...
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض بالائی اور جنوبی علاقے بارش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ ساتھ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ 55 فیصد امکان ہے کہ چند مقامات پر بارش ہو۔ مزید پڑھیں: کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی...
سابق وزیر اعظم اور اپنی نوزائیدہ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورا نظام بدلے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ حکومت ناکام ہو چکی، عوام تعلیم، صحت و بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پاک پتن، سوات اور کراچی میں عمارت گرنے سے ہلاکتیں ایسے سانحات ہیں کہ جن کی ذمے دار حکومتیں ہیں جن کی غیر ذمے داری اور قوانین پر عمل نہ ہونے کا ذمے دار موجودہ نظام ہے جسے بدلنا ازحد ضروری ہے۔ شاہد خاقان عباسی جب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعظم بنائے گئے تھے تب بھی یہی نظام موجود تھا۔ اس نظام کی موجودگی میں ملک میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان میں کوئی بھی شفاف اور منصفانہ...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت سکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹنوو سکیم (Workers’ Remittances Incentive Scheme) کیلئے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر 14 برس میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول...

عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ایک ظالم شخص ہے جس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ لیکن یاد رکھیں جو لوگ ہمارے لیڈر کو اذیت پہنچا رہے ہیں وہ ہمارے ہدف پر ہیں۔ ہری پور کی تحصیل خان پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو متحرک رہنے کا پیغام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا‘...
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی...
وزیراعظم کا ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کوزائرین کی نئی پالیسی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثنا زیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان...
مشرقی کانگو کے علاقے کومانڈا میں ایک کیتھولک چرچ پر اتوار کی صبح ہونے والے حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق حملہ داعش سے منسلک شدت پسند گروہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (ADF) نے کیا۔ عینی شاہدین اور مقامی حکام کے مطابق حملہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب چرچ کے اندر اور اس کے اطراف میں کیا گیا۔ شدت پسندوں نے نہ صرف لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا بلکہ متعدد گھروں اور دکانوں کو بھی آگ لگا دی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ میں کیتھولک چرچ پر حملہ، 2 افراد جان سے گئے، پوپ لیو کا اظہار افسوس عینی شاہدین نے اے پی کو بتایا کہ21 سے...
ملک میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور ایک تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 2 مالی سالوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 78 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عرصے میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ادارے اور کمرشل صارفین بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی اور بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 23-2022 اور 24-2023 کے...
نیویارک(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی گئیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکومت نے ان کے لیے کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان کی بیٹی ہیں اور اس حوالے سے کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک عدم اعتماد مشکل فیصلہ تھا۔ پی ٹی آئی حکومت 6 ماہ اور رہتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ اب ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے معیشت میں...
محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی جبکہ سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارشیں ہوں گی، اس دوران کچھ علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا...
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیراعظم نے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ورکرز ریمٹینس انسینٹیوو اسکیم کے لیے فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، مالی سال 2024-2025 میں پاکستانیوں نے تاریخ کے بلند ترین 38 ارب تیس کروڑ ڈالرز بیرون ملک سے پاکستان بھیجے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر سے نہ صرف بڑھتے درآمدی بل کی ادائیگی...
بنگلہ دیش نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی شہریوں کو مناسب طریقہ کار کے تحت واپس بھیجے، جیسا کہ بنگلہ دیش بھارتی شہریوں کے ساتھ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روہنگیا مسلمانوں کو سمندر برد کرنے پر اقوام متحدہ کی بھارت سے جواب طلبی بنگلہ دیش کے مشیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جہانگیر عالم چودھری نے الزام لگایا کہ بھارت نے گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 1,500 بنگلہ دیشی شہریوں کو زبردستی سرحد پار دھکیلا ہے اور ساتھ ہی روہنگیا مسلمانوں کو بھی دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے نرائن گنج میں رینجرز (RAB-11) کے دفتر کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھکیلے گئے ہم اپنے شہریوں کو واپس...
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ملک کو قرضوں کے جال اور آئی ایم ایف کی غلامی میں جکڑنے والے ملک و قوم کا استحصال کر رہے ہیں، لوگوں کا حق مار کر اپنے کاروبار بڑھانے والے جاگیر دار اور وڈیرے ملک کو ایک پائی ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں، حکومت غریب عوام کے پیسے پر چل رہی ہے، جبکہ حکمران آئے روز اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کرکے چھوٹے کسانوں، تاجروں اور عام آدمی کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے، آئین تو موجود ہے، اس پر عمل نہیں ہوتا، عدالتوں سے عوام ہی نہیں، ججز...
اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں 21سالہ محمد پرویز کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کھلاڑی ہو یا ڈاکٹر یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والا کشمیری، ہر ایک کو بھارتی مظالم...
لاہور (نامہ نگار+نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم‘ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ پاکستان کو ایک متحد ملک کی صورت میں برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اہتمام سینئر پارٹی رہنما فیصل میر نے کیا تھا جبکہ نظامت کے فرائض سبط حسن نے انجام دئیے۔ صدارت راجہ پرویز اشرف نے کی، جبکہ مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی تھے۔ بشیر ریاض،...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت خزانہ کو ترجیحی بنیادوں پر ورکرز ریمیٹنس انسینٹنوو اسکیم کے لیے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیرعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خون پسینے سے کمائی ترسیلات زر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں جسے مجھ سمیت پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ کی بلند ترین 38.3 ارب...
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اردن کے ساتھ مل کر غزہ میں فضائی امداد فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 220 ارکان پارلیمنٹ، جن میں اکثریت لیبر پارٹی سے ہے، نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ برطانوی حکومت نے اردن کی مدد کے لیے ایک چھوٹی ٹیم روانہ کی ہے جس میں فوجی منصوبہ ساز اور لاجسٹکس ماہرین شامل ہیں تاکہ امداد غزہ پہنچائی جا سکے۔ اسرائیل نے بھی حالیہ دنوں میں غیر ملکی فضائی امداد کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم اقوام متحدہ اور امدادی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ فضائی امداد ناکافی...
کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت غریبوں، دلتوں، قبائلیوں، پسماندوں اور محروموں کے ووٹ کاٹنا چاہتی ہے تاکہ وہ ہندوستانی آئین میں من کے مطابق تبدیلی کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج اعلان کر دیا کہ وہ ریاست بہار کی طرح پورے ملک میں خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کرائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر بتایا کہ بہت جلد اس کے لئے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر کانگریس نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے اس عمل کو بی جے پی کے ذریعہ پورے ملک میں الیکشن چوری کئے جانے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم...

پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ملک انڈسٹری کا قیام اور ملک میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں ، گور نر فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ملک انڈسٹری کا قیام اور ملک میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام اباد میں اپنے رہائش گاہ پر ناشواگروپ کے ڈائریکٹر سمیر منیر شیخ سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر خیبر پختون خواہ سے خصوصی ملاقات کی گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ پاکستانی بیرون ملک سرمایہ کاری کریں اور پاکستان کیلئے بھی زیر مبادلہ کمائیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں ناشوا گروپ کا قیام ہمارے لیئے...
بھارت میں پولیس نے نئی دہلی کے قریب ایک کرائے کے مکان سے خیالی ملک کا جعلی سفارت خانہ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم پر لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورنے کا بھی الزام ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 47 سالہ ہرش وردھن جین ’ویسٹ آرکٹیکا کے غیر قانونی سفارت خانے‘ کو غازی آباد، اتر پردیش میں ایک کرائے کے مکان سے چلا رہا تھا، جو دارالحکومت دہلی سے متصل ہے۔ جین نے مبینہ طور پر خود کو ’ویسٹ آرکٹیکا، سابورگا، پولویہ، لوڈونیا‘ جیسے خیالی ممالک کا سفیر ظاہر کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جعلی سفارتی نمبر پلیٹوں والی...
دفتر خارجہ میں ایک اجلاس سے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک روابط، بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں کی کوششوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے ایران کیخلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فارن آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد سفارتی اقدامات سمیت میدان کارزار و سفارتکاری کے درمیان ہم آہنگی کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" بھی موجود تھے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے دوران وزارت خارجہ کے تمام اراکین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 27 جولائی بروز اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرین کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ Post Views: 1
محکمہ موسمیات نے 27 جولائی بروز اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرین کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
فلوریڈا (امریکا) کے ایورگلیڈز میں قائم عارضی حراستی مرکز ’ایلیگیٹر الکاٹراز‘ سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری کی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا سے گوشت نہ خریدنے والے ممالک ‘نوٹس’ پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ گورنر رون ڈی سینٹس نے تصدیق کی کہ سیکڑوں افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا، کچھ نے خود واپسی کے پائلٹ پروگرام کے تحت وطن واپسی اختیار کی، جس کے تحت انہیں ایک ہزار ڈالر اور ٹکٹ دیا گیا۔ We stood up Alligator Alcatraz in just eight days as a centralized facility for deportation staging. The facility has a two-mile runway that allows federal military aircraft to transport illegal aliens out of the country, right on site. These deportation...
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ماہ صفر کا آغاز کل (اتوار) سے ہو گا۔ ملک بھر میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔ مقررہ وقت تک شہادتوں کا انتظار کیا‘ ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے چاند دیکھنے کے لئے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی۔
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ لاہور میں ماہِ صفر کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا ایوانِ اوقاف میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر سے ماہِ صفر کے چاند کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ بھی اعلان کیا کہ یکم صفر 27 جولائی بروز اتوار ہو گی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے، سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ اور پبلک سیکٹر اداروں میں ماہرین کی میرٹ کی بنیاد پر تقرری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ٹیکنیکل ماہرین کی تقرری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیش رفت پر ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ بھی پڑھیے: رائٹ سائزنگ پالیسی! کون سے گریڈ کی کتنی خالی آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں؟ وزیراعظم نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماہرین کی تقرری کے معاملے میں میرٹ اور شفافیت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ ملک بھر صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔کل 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔ یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت...
ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق رکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت مزید مشکل ہوگی۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب و ماہ کا فرق 43 منٹ ہوگا ، جس...
لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
ملک میں کینسر کے مریضوں کو دی جانے والی بھارتی ادویات کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) حرکت میں آ گئی ۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ نے تصدیق کی ہے کہ دو بھارتی کمپنیاں پاکستان کو ایسی اینٹی کینسر ادویات فراہم کر رہی تھیں جو بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ ڈاکٹر عبیداللہ کاکہناہے کہ ڈریپ نے خود ان بھارتی کمپنیوں کی شناخت کی اور ان کی چار ادویات پاکستان میں رجسٹرڈ پائی گئیں۔ ادارے نے فوری طور پر ان ادویات کے سیمپلز 48 گھنٹوں کے اندر حاصل کر لیے ہیں اور ان کی جانچ بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت جاری ہے۔ ان رپورٹس کی حتمی...

پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری، نوجوانوں کے لیے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ (پی ایس آئی بی) کی منظوری دے دی جو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی جانب سے پیش کردہ ایک انقلابی مالی ماڈل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟ پی ٹی وی کی خبر کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ہنرمندی کو براہِ راست مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ ای سی سی کی جانب سے منظور کردہ یہ بانڈ پاکستان میں پبلک سیکٹر فنانسنگ کے طریقہ کار میں ایک بڑی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پی ایس...
پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے. دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہو گا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اور نوجوان طلبہ و طالبات سے ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے ہمیشہ ہر مذہب، نسل اور فرقے سے بالاتر ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔انہوں...
سٹی 42 : پینل آف چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردی میں شہدا افواج پاکستان اور سیلاب میں شہید ہونے والوں کےلیے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ پینل آف چیئرمین کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 39 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن وقاص مان کے بیٹے اور معروف سیاستدان میاں اظہر کے انتقال پر بھی دعائے فاتحہ کروائی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں حالیہ دہشت گردی میں شہدا افواج پاکستان و دیگر فورسز کے انتقال پر دعائے فاتحہ کی گئی۔ اس کے علاوہ چیف وہپ رانا محمد ارشد نے سیلاب میں شہید ہونے والوں کےلیے فاتحہ خوانی کروائی۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح...
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی. 28 جولائی سے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں کم شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہو چکی ہیں . تاہم28 جولائی سے یہ ہوائیں شدت اختیار کر سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے. جس کے نتیجے میں 27 سے 31 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ 28 سے 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عدلیہ اور انصاف کا کوئی وجود نہیں رہا۔ یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے 2 اسٹاف ممبران کو ہری پور کے جبری گاؤں سے اغوا کیا گیا اور 4 دن تک ان کا کچھ پتا نہ چلا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں افراد کو ساڑھے 3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد 6 ماہ کی سزا سنائی گئی، حالانکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ان کے...
محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کے روز ملک کے بعض بالائی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسمی جائزہ گزشتہ روز پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور سکھر سمیت بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا، جہاں درجہ...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی...

فیصل آباد،ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا ملزم کودوبارہ 28جولائی کو عدالت پیش کیا جائے تفصیلات کے مطابق 8جولائی کو این سی سی آئی اے اور حساس ادارے نے سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک پکڑا تھا اور وہاں سے 149ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز' لیپ ٹاپس' ڈیسک اور دیگر سامان برآمد کر کے سابق چیئرمین فیسکو سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف 7مقدمات درج کیے۔تاہم ملک تحسین اعوان نے 7مقدمات میں...

پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے،ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی جہاں شرکا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک...
ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان بھر میں پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں ہونے والے فراڈ کی روک تھام اور شفاف خرید و فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید ترین آن لائن نظام تیار کر لیا ہے جس کا چیئرمین نیب جلد افتتاح کریں گے۔ اس نئے سسٹم سے فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور پورے پاکستان کے پلاٹس کا ریکارڈ ڈیجیٹل پورٹل پر ہوگا، پلاٹ یا سوسائٹی کی قانونی حیثیت، این او سی، نقشہ، مالکان کی تفصیلات، تصدیق شدہ رپورٹ خرید و فروخت کیلئے استعمال ہو گی۔ کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی یہ جدید تریں الٹرا ماڈرن لیک پروف آن لائن...
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں عدالتی خودمختاری کو ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسدقیصر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، ملک احمد خان بھچڑ، سینیٹر اعجاز چوہدری، بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ اور دیگر بے گناہ کارکنان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں دی گئی غیر قانونی سزاں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر پریس کانفرنس کی، انہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران سے غیررضاکارانہ طور پر واپس آنے والے متعدد افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں حکام کی جانب سے تشدد، بدسلوکی اور ناجائز حراستوں سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن اور 'او ایچ سی ایچ آر' کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واپس آںے والے افغانوں میں خواتین، لڑکیوں، سابق حکومت اور اس کی فوج سے تعلق رکھنے والے لوگوں، ذرائع ابلاغ کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو کہیں زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ Tweet URL اقوام متحدہ...

انتظامی افسران کو قیام امن کے لیے ‘فری ہینڈ’ دیتے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کا ملکر خاتمہ کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سبی نصیر آباد قومی شاہراہ پر امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے قومی شاہراہ پر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور لیویز کی حدود سے بالاتر ہو کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ’بلوچستان میں دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار‘ محسن نقوی نے وہ تذکرہ...
حال ہی میں وی نیوز نے ایک خبر دی تھی جس میں اس مسلئہ کی طرف نشاندہی کی گئی تھی کہ 60 ہزار نوجوانوں میں سے 5 ہزار نوجوان ملک سے باہر جاسکے، یہ وہ نوجوان تھے جو نا صرف ٹرینگ حاصل کرچکے تھے بلکہ ان پر حکومتی خزانے سے کئی ارب روپے لگ چکے تھے۔ اب وہ نوجوان جو ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اور حکومتی اداروں سے ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب حکومت پاکستان نے اسکل ڈیولپمنٹ پراگرامز کو بین الاقوامی اداروں سے منسلک کرنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں، جس سے ملک بھر کے وکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو نا صرف عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے...

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی 2025) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی نے ملک میں آئین و قانون کی بحالی،منصفانہ انتخابات اورعام آدمی کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا، ہم ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن، آئین کی بالادستی، اور عام شہری کے بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں،اسلام آبادمیں محمود خان اچکزئی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ اتحاد کسی کھیل تماشے کیلئے نہیں بلکہ سنجیدہ قومی جدوجہد کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک بڑے اتحاد کی طرف بڑھ رہی ہیں۔نہ ہم گالی دے رہے اور نہ ڈنڈا مار رہے ہیں۔ ہم آئین کی بات کر رہے ہیں۔محمود خان اچکزئی...
بیجنگ : 2025 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈویلپمنٹ فورم چین کے شہر چھوانگ چو میں شروع ہوا۔ اس فورم کا موضوع “ڈیجیٹل انٹیلی جنس میری ٹائم سلک روڈ کا مشترکہ مستقبل – سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے مل کر کام کیا جائے”۔ فورم میں دنیا بھر کے 49 ممالک اور خطوں اور 13 بین الاقوامی تنظیموں کے 600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلیسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے فورم سے خطاب کیا۔ شرکاء نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) بی وائی ڈی پاکستان رواں ہفتے اپنی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک پک اپ ’شارک 6‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جو ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی پاکستان ملک کی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) ’شارک 6‘ کو جمعے کے روز متعارف کرانے جارہا ہے، جو ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کو اپنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ لانچنگ ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب چینی آٹو میکر پاکستان کو ایک اہم علاقائی مارکیٹ کے طور پر پیش...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی والدہ کے آبائی ملک کے نجی دورے پر (کل) جمعہ کو سکاٹ لینڈ پہنچیں گے ۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نجی دورہ سکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں واقع جزیرہ لیوس پر ہوگا، جہاں ان کی والدہ کی پیدائش ہوئی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ میری این میک لیوڈ 1912 میں لیوس میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنا بچپن لیوس میں گزارا، انہوں نے 18 برس کی عمر میں امریکا ہجرت کی جہاں ان کی شادی فریڈ ٹرمپ سے ہوئی ۔ٹرمپ نے 2023 میں لیوس آمد پر کہا تھا کہ یہاں آنا گھر واپس آنے جیسا ہے، یہی میری...
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔اس حوالے سے ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
کراچی: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اب مزید اضافہ نہیں ہوگا اور عوام ڈالر کی ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں کیونکہ ڈالر کی قیمت 270 روپے تک واپس آنے کا امکان ہے۔ ملک بوستان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک بڑی وجہ افغانستان اور ایران میں اسمگلنگ ہے، جہاں اسمگلرز کے ایجنٹس قانونی منی چینجرز سے زیادہ نرخ کی پیش کش کر کے مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے ہیں اور اس وجہ سے لیگل منی چینجرز کے کاؤنٹرز پر ڈالر کی سپلائی کم ہوگئی ہے اور ڈالر گرے اور بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے...
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ملک کی کھیلوں کی فیڈریشنز میں اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی اسپورٹس فیڈریشن میں عہدیدار کی عمر کی حد 70 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ پی ایس بی کے 34ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کی۔ رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشنز کو باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کھولا جانا چاہیے تاکہ کھیلوں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے۔ انہوں نے اس فیصلے کو نئی قیادت کو موقع دینے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2025ء) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں عدالتی خودمختاری کو ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، ملک احمد خان بھچڑ، سینیٹر اعجاز چوہدری، بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ اور دیگر بے گناہ کارکنان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں دی گئی غیر قانونی سزاؤں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام الناس کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ جبکہ پنجاب اور کے پی میں نشیبی علا...
اسلام آباد: ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی کہ سیاح بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر اور سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، بارشوں کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔ موسلادھار بارش نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں...
برطانوی پارلیمان کی سینیئر لیبر رکن اور ہاؤس آف کامنز کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن ایمیلی تھورن بیری نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تھورن بیری نے کہا کہ جب تک جنگ بندی اور کوئی طویل مدتی سیاسی حل نہیں نکلتا اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ جاری رہے گی، جس میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوان انہوں نے کہا کہ امن کا واحد راستہ یہی ہے کہ ایک محفوظ اسرائیلی ریاست کے...
ایم کیو ایم رہنما فضل ہادی کے قتل پر شدید ردعمل، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے پارٹی کے خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات فضل ہادی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔زاہد ملک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فضل ہادی کے قاتلوں کو گرفتار کرائیں اور اس المناک واقعے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل ہادی ایک محب وطن، عوامی خدمت گزار اور اچھے انسان تھے جنہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔زاہد ملک کا کہنا تھا...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں چینی کی درآمد کے لیے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ بتایاجائے کس نےچینی برآمد کرنے کی اجازت دی،کس کس نےبرآمد کی، یہ بھی بتایا جائے کہ کس کس ملک کو چینی برآمد کی گئی تھی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی کو ملک چینی کی قیمتوں پر بریفنگ دی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایف بی آر کو بزنس کمیونٹی کے ساتھ مذاکرات اور افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے یو بی جی کے پیٹرن- ان- چیف ایس ایم تنویر کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ایس ایم تنویر نے بزنس کمیونٹی سے بروقت مشاورت اور خیر سگالی کے اظہار پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ایم تنویر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ایف بی آر کو بزنس کمیونٹی کے ساتھ مذاکرات اور افہام و تفہیم سے...
ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک ظہیر نواز کی بیٹی کے نکاح کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، سینئر سیاستدان چوہدری تنویر، راجہ عامر خان، تحصیلدار راج جنڈ چوہدری شفقت محمود، ملک ندیم، ملک کیپٹن جواد، ملک جاوید مہر، راجہ عابد سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ملکی سیاسی قیادت کی موجودگی نے اسے یادگار لمحہ بنا دیا، جبکہ اختتام پر ایک خوبصورت...

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا قہر، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں، مزید گلیشئیر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
پاکستان میں مون سون بارشیں شدت اختیار کر چکی ہیں، اور اس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔ کراچی سے لے کر خیبر اور گلگت بلتستان تک، ہر طرف بارشوں کا راج ہے۔ ندی نالے بپھر چکے ہیں، دریاؤں میں طغیانی ہے، اور شہری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بارشوں کی تازہ ترین صورتحال، متاثرہ علاقوں، جانی و مالی نقصان، حکومتی امدادی کارروائیوں اور عوام کے لیے اہم احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔ شدید بارشیں اور تباہی کا منظرنامہ کراچی سے لاہور تک بارشوں کی شدت کراچی میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لاہور میں موسلا دھار بارش...
جاوید ہاشمی نے لکھا ہے کہ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہوگا، جو میرے کیس کا ہوا تھا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریکِ انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام‘‘۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے رہنماوں کے حق میں بول پڑے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کو گزشتہ شب 9 مئی کیسز میں سنائی جانیوالی سزاؤں پر ردعمل جاری کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے...
—فائل فوٹو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ یہ کبھی وکیل پیش نہیں کرتے تھے، کبھی خود پیش نہیں ہوتے تھے، تمام شواہد پیش کیے گئے، تمام تقاضے پورے کیے گئے جبکہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔ پارٹی نے نواز شریف کی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی، بیرسٹر عقیل ملکوزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ ان...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین ہمارا دوست ملک ہے۔ چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت 200سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔ نومئی کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں۔ ملک احمد بھچر، احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت 32 سے زائد ملزمان کو سزا ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔ ریاست کی رٹ کوچیلنج کریں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ پانچ اگست کا چورن بیچنے والے...
ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 233 ہو گئی ہے، جب کہ 594 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں اور فلش فلڈ: 10 افراد جاں بحق، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔ شدید بارشوں سے گلگت، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ کپیسٹی تھی، 2024 میں 25642 میگاواٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ میگا واٹ کیسٹی ہے، 2015 میں میں کپیسٹی پرچیز پرائس 141 ارب سالانہ تھی جو اب 1.4 ٹریلین ہے۔ حکام نے کہا کہ مالی سال 2015 میں 58 بلین کلو واٹ آور اور 2014 میں 90 بلین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی...
اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر(فائل فوٹو)۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر نے سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سنائی گئی سزا کے فیصلے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بچھر نے کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔ ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم...
چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، ان کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کررہے ہیں، چین کے ساتھ بھائی چارے پرمبنی تاریخی تعلقات ہیں، چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت طلال چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔انھوں نے کہا چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو...
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت...
وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے 9 مئی سے متعلق کیسز پر سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہو ئےکہا ہے کہ عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جس سے آئین اور قانون کا بول بالا ہوا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی 2023 کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زیادہ مقامات پر حملےکیےگئے، قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر سمیت 32 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا میں قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے۔ انہوں نےکہا کہ سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تمام ملزمان کا شفاف...
نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نومئی کومنصوبہ بندی کے تحت200سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، نومئی کیاوپن اینڈ شٹ کیسز ہے، ملک احمد بھچر،احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت32 سے زائد ملزمان کو...
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا سے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے میں آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کر لیا ہے، 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا...
اپوزیشن لیڈر اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 9 مئی کیس میں سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کئے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا، چھبسویں ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کواپنے تابع کر لیا ہے، نو مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع...
خیبر پختون خوا میں ایک اور بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں غیر رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنی کو 32 ارب روپے کا مالی فائدہ پہنچایا گیا۔ان مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف بعض ارکانS خیبر پختون خوا اسمبلی کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو لکھے گئے خط میں ہوا ہے۔’جیو نیوز‘ کو حاصل ہونے والے خط میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں مبینہ طور پر 32 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران سجاد اللّٰہ، محمد ریاض، آزاد رکن تاج محمد، منیر حسین لغمانی اور پی ٹی آئی کے محمد عارف نے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو خط لکھا جس میں ٹھیکوں...
وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایف سی کا دائرہ اختیار بڑھانے کا آرڈیننس جاری کیا جائے گا، فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا۔ایف سی ایکٹ 1915ء میں ترامیم منظوری کے بعد دائرہ اختیار بڑھانے کا آرڈیننس جاری ہو گا، فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا، آرڈیننس کے نفاذ کے بعد نئی فورس کے لیے ملک بھر میں بھرتی کی جائے گی۔فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتی کے لیے ملک بھر میں دفاتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے، وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا۔ جس کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔آرڈیننس کے نفاذ کے...
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور(ممتاز نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا آج اُن کا کوئی نام نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی ، ان کی حکومت ختم کرکے ملک کی ترقی کا پہیہ روکا گیا، 2017 سے2023 تک ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے گیا، وہ چیف جسٹس جو فرعون بن کر بیٹھا تھا آج اُس کا کوئی نام نہیں لیتا۔ سیاسی مخالفین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلر (ایف سی) کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف سی فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا اور ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ایف سی کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا جبکہ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد نئی فورس کے لیے ملک بھر میں بھرتی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے اور تنظیم نو فریم ورک کے تحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس افسران کریں گے۔فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام سے ملکی...
نواز شریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔ لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا آج ان کا کوئی نام نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی ، ان کی حکومت ختم کرکے ملک کی ترقی کا پہیہ روکا گیا، 2017 سے2023 تک ملک آگے جانے کے بجائے...