2025-11-04@14:40:58 GMT
تلاش کی گنتی: 4738

«اور گردونواح میں تیز»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ شکاگو سے جرمنی جانے والی ایک پرواز میں دو نوجوانوں پر حملے کے الزام میں ایک بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق 28 سالہ پرنیت کمار نامی بھارتی شہری نے دورانِ پرواز ایک دھاتی کانٹے (metal fork) سے دو 17 سالہ لڑکوں پر حملہ کیا۔ واقعہ 25 اکتوبر کو پیش آیا اور پرواز کے بوسٹن پہنچنے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پرنیت کمار نے پہلے ایک نوجوان کے کندھے پر حملہ کیا اور بعد ازاں دوسرے کے سر کے پچھلے حصے پر وار کیا۔ جب عملے نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو...
     پہلی نشست میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی بابند سلاسل ہیں ان کے چار مقدمات میں ضمانتیں ہونا باقی ہیں، پچھلی چار تاریخوں میں ان کے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا رہا، اگر ان کا قانونی اور آئینی حق دیا جاتا تو وہ آج اس عرس کی محفل میں جلوہ افروز ہوتے۔  اسلام ٹائمز۔ سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم ملتانی نوری حضوری کے 712ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات ملتان میں شروع ہوگئیں، عرس کی تقریبا ت کا آغاز دربار کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے فرزند اور دربار کے ولی عہد مخدومزادہ زین قریشی نے تقریب غسل...
    ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افغان شہریوں کی واپسی کے عمل کو انسانی ہمدردی، قانونی ضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق انجام دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے تیسرے مرحلے کے دوران اب تک ضلع کوئٹہ سے 35 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس ان کے وطن بھجوا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر شروع کی گئی واپسی مہم کو مرحلہ وار منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کوئٹہ میں بڑی تعداد میں افغان شہری کاروبار اور دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں، جنہیں اپنے کاروباری اور گھریلو معاملات نمٹانے کے لیے کچھ وقت درکار...
    اسرائیلی بمباری سے غزہ کی تباہی کا ایک منظر بھارتی جریدے کا پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا۔ذرائع کے مطابق بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے، بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل فیصلہ کریگا غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے: نیتن یاہو بین الاقوامی فورس اُن ممالک پر مشتمل ہوگی جن سے اسرائیل مطمئن ہو، روبیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیاہے۔پاکستان کا فلسطینیوں کی...
    بھارت کے شورش زدہ علاقوں میں تعینات فورسز کے اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور خودکشی کے بڑھتے واقعات کے سلسلے میں ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلع کے گیدم علاقے میں سی آر پی ایف  کی 231 ویں بٹالین کے ایک اہلکار کو اپنے کوارٹر میں پھندا لگا کر مردہ حالت میں پایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، اہلکار کی شناخت اترپردیش کے ضلع کانپور کے بھوانی پور کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار کی لاش صبح تقریباً 5 بجے دریافت ہوئی۔پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ عمل کے شواہد نہیں ملے، تاہم باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، جب کہ لاش...
    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق چھٹے اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز نے حکم دیا کہ افغان یا کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرایے پر دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ مزید پڑھیں:’عمران خان کے حامی ہیں مگر کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل مساجد میں غیر قانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کے اعلانات کرانے اور تمام اضلاع میں فیلڈ سروے مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے، کوئی بے...
    سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔ 
    ذرائع کے مطابق دونوں سے سخت پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہیں خبرادر کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے اور بھارتی تسلط سے آزادی سے متعلق مواد اور ویڈیوز شیئر کرنے سے باز رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر سرینگر سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں خواجہ باغ، ملورہ اور نوگام گھر گھر چھاپوں کے دوران 17سالہ ہاشم مشہود لون اور 15سالہ محمد حاذق آہنگر کو گرفتار کیا۔دونوں...
    ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق خطے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 4018 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق خطے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 4018 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 2839 کیسز رپورٹ ہوئے، باغ میں 127، میرپور میں 871 کیسز سامنے آئے، جہلم ویلی میں 3، نیلم میں 44، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6 اور پونچھ میں 45 کیسز...
    جدوجہد آزادی رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے،امیر جماعت حکومت کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے ، تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبا ڈالا جائے۔ کشمیریوں کی تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا اور انہیں تحریک آزادی میں جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-2-10 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ڈاکٹر دلدار لغاری، ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث اناج پیدا کرنے والا ہاری بھوکا رہ گیا ہے جبکہ اسمگلنگ کرنے والے خوشحال بن گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے اور اسمگلنگ کرنے والوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے دھان کے نرخ کم کر کے کسانوں کا معاشی قتل عام شروع کر دیا ہے۔ حکومتی انتظامیہ، منافع خور تاجروں اور مل مالکان کی ملی بھگت نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  مظفرآباد/ اسلام آباد (صباح نیوز /آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) 27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک تحریک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف کشمیری آج بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔نوٹم کے مطابق(آج) 28 اور(کل) 29اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ۔نوٹم کہا گیا کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-21 مظفرآباد/ اسلام آباد (صباح نیوز /آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) 27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک تحریک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف کشمیری آج بھی...
    کشمیر ڈے پر دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہے، یومِ سیاہ پر کشمیری عوام کے عزم و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خارجہ نے کشمیر ڈے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، وزارتِ خارجہ میں مرکزی تقریب ہوئی افسران و عملے نے شرکت کی جب کہ کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسری بار بھی عہدے کے لیے خود کو فٹ سمجھتے ہیں اور متعدد بار اس خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں لیکن آئینی رکاوٹیں تاحال حائل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے پر ٹوکیو پہنچے ہیں جہاں انھوں نے صحافیوں نے خصوصی گفتگو بھی کی۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ صدر ٹرمپ کیا آپ 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں نائب صدر کے طور پر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایسا کرنے کی قانونی اجازت ہے لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ یہ تھوڑی ہوشیاری لگے گی اور عوام کو بھی اچھا نہیں لگے گا۔ یہ درست نہیں ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں...
    ریلی کی قیادت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یومِ سیاہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مزارِ قائد اعظم پر کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کی۔ ریلی میں صوبائی وزیر اوقاف ریاض شیرازی، ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مہدی شاہ، ڈپٹی میئر سلمان مراد، حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبدالمتین بٹ کے علاوہ اسکولوں کے طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ...
    افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں، استنبول مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد /استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے روز افغان وفد کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ،مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں،افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے استعمال سے روکا جائے،پاکستان اور دوست میزبان ممالک سنجیدیگی اور خلوص کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں تاہم افغان طالبان تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے لچک نہ دکھانے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر کے پاکستانی سفارتی مشنز میں آج یومِ سیاہ منایا گیا۔پاکستانی سفارتخانوں میں سیمینارز، ویبینارز، تصویری نمائشوں اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ان سرگرمیوں میں کشمیری عوام کی حالتِ زار اور بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کو اجاگر کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دن کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر اٹھہتر سال سے جاری غیر قانونی بھارتی تسلط کی مذمت اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ تھا۔ یومِ سیاہ کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم اور ناانصافیوں کی یاد دہانی کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پرصدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے خصوصی پیغامات جاری...
    آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیر ی آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے ظلم وبربریت جاری ہے، آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیری آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،ہم کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے، افواج پاکستان کے کردار سے کشمیر کاز کو عالمی سطح پرنئی تقویب ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں حریت رہنمائوں کے ساتھ یوم سیاہ کشمیر کی مرکزی تقریب سے...
    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی  ۔ اسلام آباد میں شاہرائے دستور پر یومِ سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کی ۔ وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی ریلی دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنمائوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ اس میں وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے بھی میں شریک ہوئے ۔...
    حال ہی میں خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلٰی منتخب ہونے والے سہیل آفریدی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بہت جارحانہ زبان استعمال کر رہے ہیں، پہلے چارسدّہ، پھر خیبر میں اُنہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں لیکن حالیہ کرک جلسے میں اُنہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی 10 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے، میں نے مہذب طریقے  سے ان کے الزامات کا جواب دیا۔ مجھ کو ناکام کرنے کی کوشش کریں گے،  میرے اعصاب مضبوط ہیں۔سہیل آفریدی نے...
    فائل فوٹوز چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے پیغامات میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخِ عالم کا سیاہ باب ہے، 27 اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمایاں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ اقوامِ عالم کا مسئلہ بن چکا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی قیادت...
    وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ  27اکتوبر 1947 کشمیری عوام کے دکھ اور قربانیوں کی یاددلاتاہے ۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کشمیر میں یوم سیاہ پربیان میں کہاکشمیری عوام کودہائیوں سے ظلم وجبر،انسانی حقوق کی پامالی کاسامناہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ کشمیری عوام کاعزم اورجرات آزادی کی علامت ہے،بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تبدیلی کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں،عبدالعلیم خان نے کہااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیاجائے،بین عالمی برادری بھارت کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرجوابدہ بنائے،کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،استحکام پاکستان پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ہے۔
    ویب ڈیسک : حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں نادرا کا نیا رجسٹریشن سینٹر کام کے آغاز کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا، جس سے شہریوں کو قومی شناختی کارڈز اور دیگر شناختی دستاویزات اپنے ہی علاقے میں حاصل کرنے کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کاشف علی شیرو نے پریٹ آباد میں نادرا کے نیشنل رجسٹریشن سینٹر (این آر سی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان، چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی شریک ہوئے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ اس موقع پر میئر کاشف علی شیرو نے کہا کہ نئے نادرا سینٹر کے...
    اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام پر مشتمل ہوگا. وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے جبکہ دورۂ ریاض میں وزیرِاعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق پاک سعودی قیادت...
    یومِ سیاہ کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفرِدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، جبکہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ...
    اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔ ریلی وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام شاہرائے دستور پر منعقد ہوئی اور دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک جاری رہی۔ اس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے۔ ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنما، سرکاری افسران، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے، مختلف سیاسی و سماجی رہنما، اور اسکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی شریک تھے۔ شرکا نے پلے کارڈز اور...
    جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہوگئے، دنیا بھر میں کشمیری و پاکستانی برادری آج یومِ سیاہ منارہی ہے، صبح 10 بجے ملک بھر میں کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا، جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری و پاکستانی عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں، صبح 10 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جانے...
    بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہِ راست فضائی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز انڈیگو ایئرلائن کی پرواز 6E 1703 بھارتی شہر کولکتہ سے روانہ ہو کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچی، جس میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بتدریجی بہتری کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2020 کے اوائل میں کووِڈ وبا کے دوران ان پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ہمالیہ کے سرحدی تنازع میں ہونے والے فوجی تصادم کے بعد تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ تاہم حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ سال بھارت اور...
    یومِ سیاہ کے موقع پر کے پی حکومت نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا یومِ سیاہ کے موقع پر کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کا آغاز کیا۔ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم ان کی جدوجہدِ آزادی میں شانہ بشانہ ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے۔ محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے...
    سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر ایوب کی جانب سے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستیں واپس لے لی گئیں۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق عمر ایوب کی ہدایت پر اپیلیں واپس لی گئیں اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا شبلی فراز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل واپس...
    آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کی معیشت تباہ، روزگار کے مواقع محدود WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ سات دہائیوں سے جاری ہے، کشمیری عوام آج بھی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ 1947 کے اکتوبر میں بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس اور آزادی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا، اس غاصبانہ اقدام کو بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا جہاں اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں تاہم ان میں سے کسی...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کا دن جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارتی فوجوں نے سری نگر میں اتر کر جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں میں واضح طور پر تسلیم کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے حتمی فیصلے کا تعین اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا، مگر بھارت نے ان قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے پر جبری تسلط برقرار رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:...
    اسلام آباد/استنبول (صغیر چوہدری) — استنبول میں ہونے والی اہم اور حساس مذاکراتی نشست میں پاکستان نے افغان طالبان کو ایک دو ٹوک اور غیر معمولی واضح مطالبہ پیش کیا ہے: افغان سرزمین سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی، محفوظ ٹھکانوں یا ان کی عملی سرپرستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا کہ محض یقین دہانیوں کا دور ختم ہو چکا ہے — اب عملی، قابلِ پیمائش اور ثبوت پر مبنی اقدامات درکار ہیں تاکہ دہشت گرد نیٹ ورکس کا قلع قمع ممکن بنایا جا سکے۔ پاکستانی حکام نے افغان طالبان کے مذاکراتی دلائل کو زمینی حقائق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض دلائل ایسا تاثر دیتے ہیں...
    جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف وزارتوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہری...
    وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ایک سرحدی تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق اور عالمی انصاف کا معاملہ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، جو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر براہِ راست حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور آزادی کے لیے عزم پوری دنیا کے لیے مشعلِ...
    5 اگست 2019ء کو نریندر مودی کی حکومت نے آرٹیکل 370 منسوخ کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس سے کشمیری عوام مزید سیاسی، معاشی اور سماجی استحصال کا شکار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے، ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیری دنیا بھر میں یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ عالمی برادری کو ہندوستان کے ظلم و جبر سے آگاہ کیا جا سکے۔ تاریخی حقائق کے مطابق 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے بغیر کسی آئینی و اخلاقی جواز کے کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا، تقسیم ہند کے وقت کشمیر کی مقامی قیادت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا...
    پاکستان میں تیزی سے بڑھتا موٹاپا، عوام اور ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان تیزی سے بڑھتا موٹاپا، موٹاپا
    راولپنڈی؍ اسلام آباد؍پشاور؍ استنبول؍ ہنگو (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ)  خیبر پی کے  کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25خوراج جہنم واصل ہو گئے جبکہ 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپین وام میں سکیورٹی فورسز کی پہلی کارروائی میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک ہوئے۔ شرپسندوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اسی طرح ضلع کرم کے علاقے گھکی میں دوسری کارروائی کے دوران 10 خوارج مارے گئے۔ دونوں کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی...
    اسلام آباد+ سرینگر (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطرف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج پیر  27اکتوبر کو بھارتی جارحیت کے خلاف  یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی طور پر ان کی خواہشات کے برخلاف قبضہ کر رکھا ہے۔ اقوام عالم   کشمیریوں سے کئے وعدے  پورے کروائیں۔27 اکتوبر 1947 ء کو بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی امنگوں کے برخلاف سرینگر کے ہوائی اڈے پر اپنی فوج اتار کر جموں وکشمیر پر قبضہ کرلیا تھا۔ یوم سیاہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رھنماء علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ صوبہ سندھ میں بدامنی عروج پر ھے، حکومت ڈاکوں کو پکڑنے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کیلئے منت سماجت کررھی ھے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔اب پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ھیں، مدرسہ تفھیم القرآن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور موبائیل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ھیں۔حزب اللہ جھکرو نے کہا کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان اسٹریٹ کرائم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے...
    ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کر کے ہزاروں روپے وصول کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمہ جیل خانہ جات کے ملازم نے محبت کا اظہار کرکے نوجوان کو برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس دوران نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے  بلیک میل کرکے ہزاروں روپے موبائل نمبر منگوائے۔ پولیس اہلکار کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے نیوٹاون پولیس سے رجوع کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔  پولیس کے مطابق راولپنڈی کی نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے  نوجوان نے نیوٹاون پولیس کو مقدمہ درج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے واضح کردیا کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشتگردوں کی سر پرستی نامنظور ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان وفد کو حتمی موقف پیش کردیا، پاکستان نے واضح کردیا کہ افغان طالبان کی دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں،اس کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران طالبان کے دلائل غیرمنطقی اورزمینی حقائق سے ہٹ کرہیں، نظرآرہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔ مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویئے پر...
    پاکستان نے استنبول میں افغان وفد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اپنا حتمی موقف پیش کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشتگردوں کی سر پرستی نامنظور ہے۔ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، لیکن یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں آگ لگنے کے تین واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبرچوک کے قریب گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، آگ نے گودام میں کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائربریگیڈ کا ایک فائرٹینڈر موقع پر پہنچا اور عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز اور باؤزر کو طلب کرلیا گیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرموجود شہریوں کی مدد سے...
    وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِاعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔وزیرِاعظم کا دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہوگا، شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ریاض جائیں گے۔وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینیئر اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس ایف آئی آئی 9 میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف رکھا گیا ہے۔ عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی...
    کوالالمپور: دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا دوسرا روز جاری رہا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین ملکی ایشیائی دورے کے آغاز پر ملائیشیا پہنچے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کر رہے ہیں،  یہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت جنیوا، لندن، اسٹاک ہوم اور میڈرڈ میں ہوچکی ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
    پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے مگر انصاف نہیں ملا۔ واقعے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً خودکشی کی نیت سے اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھنے کی کوشش کی، تاہم ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے نیچے اتار لیا۔ اس کے بعد لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا۔ رحیم یار خان میں زیادتی کا شکار لڑکی انصاف نہ ملنے پر ٹینکی پر چڑھ گئی۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ پولیس اس...
    مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف نئی دہلی: امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو منتقل کر کے کرپشن کو فروغ دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن...
    اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔ وزیرِاعظم کا دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہوگا، شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض جائیں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینیئر اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس ’’ایف آئی آئی 9‘‘ میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف‘‘ رکھا گیا ہے۔ عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ وزیرِاعظم کا سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران نوآموز فاسٹ بولر ہرشِت رانا پر ان کے سخت رویے نے سلیکشن پر پہلے سے جاری بحث کو مزید منفی موڑ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبھیر نے ہرشِت کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’پرفارم کر، ورنہ باہر بٹھا دوں گا‘۔ یہ جملہ نہ صرف ڈریسنگ روم کے ماحول کی جھلک دکھاتا ہے بلکہ یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے اندر دباؤ اور عدم اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ٹاؤن آفس میں میں ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں باؤن لاکھ پچاس ہزار روپے(5250000) کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ, اکاؤنٹ افسر محمد صدیق, بجٹ آفیسر وسیم احمد, ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگیاں آپ لوگوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کے واجبات کی بروقت فراہمی منتخب بلدیاتی قیادت کے عزم کا مظہر ہیں ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی طویل خدمات کا تقاضا ہے...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کی صلاحیت میں بہتری لا رہی ہے، جس کیلئے بہتر تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ہم آہنگی پر کام کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے شہروں میں کچھ فرقہ وارانہ نوعیت کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، لیکن ہم ان سے سختی سے نمٹ رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں امن و امان سے متعلق چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں امن برقرار رکھنے پر پوری طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، دیہی علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیاں اور...
    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج  کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملہ روک دیا اور 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورتی فورسز نے 24 اکتوبر 2025 کو دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روک لیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ “فتنہ الخوارج” شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں ایک گاڑی کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا...
    بھارت میں ایک دلت (نچلی ذات) نوجوان کو اس کی سالگرہ کے دن بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورا میں نوجوان پر اس کے گھر کے باہر حملہ کیا گیا، جس میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے محلہ امبیڈکر میں غم اور کشیدگی کا ماحول اس وقت چھا گیا جب مذکورہ نوجوان کی لاش دوپہر کو سخت سیکیورٹی میں گھر لائی گئی۔ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والا انکیت ایک مکینک اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر 15 اکتوبر کی رات اس کی سالگرہ...
    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی کی پاکستانی نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات— جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی (Seike Ai) نے پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات کی اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد دی ہے۔ملاقات کے دوران میئر سیئکے آئی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کے دکھ درد کو باخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی عوام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں اور یہ عطیہ اسی جذبۂ انسانیت اور دوستی کی علامت ہے۔پاکستانی سفیر عبدالحمید نے میناتو سٹی کی میئر اور جاپانی عوام کا...
    سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد نرس ایلیپ شیوا ناگو نے اسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والے نوجوان تیماردار کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 18 جون 2025 کو رافلز اسپتال (Raffles Hospital) میں پیش آیا تھا۔ جہاں 34 سالہ نرس نے جراثیم کُش اسپرے کے بہانے واش رو میں مریض کے نوجوان تیماردار کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھی۔ جس پر نوجوان سکتے میں آگیا اور اپنے مریض دادا کو اطلاع دی جنھوں نے اسپتال انتظامیہ کو شکایت کی اور معاملہ پولیس تک پہنچا۔ پولیس نے نرس کو دو روز بعد گرفتار کر لیا جب کہ اسپتال انتطامیہ نے نرس کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ عدالت میں پراسیکیوشن نے دلائل دیئے کہ اس جرم نے نہ صرف متاثرہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات کریں گے۔ ٹرمپ نے روانگی سے قبل کہا کہ وہ اس دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوگی اور چین مزید 100 فیصد محصولات سے بچنے کے لیے تجارتی معاہدہ کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنوبی کوریا میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ ٹرمپ کا پہلا پڑاؤ ملائیشیا ہوگا جہاں وہ آسیان...
    سندھ کے شہر میرپورخاص میں پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ او اور...
    بھارت کے کرنالہ ضلع میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے 2023 کے انتخابات کے موقع پر ووٹر لسٹ میں کیے گئے بڑے پیمانے پر رد و بدل اور نام حذف کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 75 موبائل نمبرز کے ذریعے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جعلی اکاؤنٹس کے تحت درخواستیں دی گئیں۔ اس کارروائی میں ضلع کالبرگی کے ایک ڈیٹا سینٹر سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات ضبط کیے گئے۔ رپورٹ مزید بتاتی ہے کہ کرناٹک کے الند حلقے میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں ہر ووٹر کا نام حذف کروانے کے لیے 80 روپے فی درخواست کی ادائیگی کی گئی، جس سے اس منظم مہم کی مالی مالیّت تقریباً 4.8 لاکھ روپئے بنتی...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے مشیر و سیاسی کوآرڈی نیٹر گل قیصر سروانی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں، مسیحیوں اور سکھوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے کے دعووں کے جواب میں اپنے خطاب کے دوران گل قیصر سروانی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں خطرناک اضافہ ہوچکا ہے۔ ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، مسلمان سرعام تشدد کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں، مسیحی چرچوں میں حملوں کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ سکھ برادری کو ان کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر بدنام کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سلامتی کونسل میں اصلاحات...
    پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دوٹوک جواب دے دیا۔ پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں۔ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ قیصر سروانی کا کہنا...
    بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں واضح کیا ہے کہ آج کی دنیا میں انفرادی مستقل رکنیت کا تصور سب سے زیادہ فرسودہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مستقل رکن ممالک صرف اپنے قومی مفادات کے تعاقب میں ہیں، کسی کے نمائندے نہیں اور کسی کے جواب دہ بھی نہیں۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت کا ماننا ہے کہ یہی موجودہ نظام سلامتی کونسل کے بنیادی بحران کی اصل جڑ ہے۔ At the UNSC open debate on the 80th anniversary of the UN, I contended that the world order envisioned in the UN Charter must be reinforced through a stronger, & more...
    امریکا نے اپنے طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ کو کیریبین سمندر کی جانب روانہ کر دیا ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث جہازوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا سے آنے والی کشتی پر حملے، 11 منشیات فروشوں کی ہلاکت کا دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق یہ بحری بیڑا اس وقت بحیرۂ روم میں موجود ہے اور اس کے ساتھ تین تباہ کن جنگی جہاز (ڈسٹرائرز) بھی شامل ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ جنوبی کمان کے علاقے میں امریکی افواج کی موجودگی میں اضافہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور امریکا و مغربی نصف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کے خلاف 2013 ء میں مہلک کیمیائی حملوں کے الزام میں نیا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ۔ فرانس کی عدالتیں اس سے پہلے بشار کے خلاف 2وارنٹ جاری کر چکی ہیں۔ پیرس کے ججوں نے وارنٹ 29 جولائی کو جاری کیاتھا جس میں بشارالاسد پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات شامل ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی عدالت نے اسی مقدمے سے متعلق پہلا وارنٹ منسوخ کر دیا تھا۔ اسی روز قومی استغاثہ برائے انسدادِ دہشت گردی نے نیا وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔ پہلا وارنٹ نومبر 2023 ء میں جاری...
    سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ، 8خوارج ہلاک سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز ٹانک(آئی پی ایس ) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم...
    ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے...
    —فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی انسپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے، مارے گئے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاکسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے...
    علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی جانب سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں، ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس دوطرفہ اورعلاقائی روابط کے فروغ کے لیے اہم ہے، عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اورروابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی...
     ویب ڈیسک :وزیراعظم نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ اُس وقت مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ نام نہاد ’’الحاق‘‘ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا ...
    غیر قانونی بھارتی تارک وطن لوگوں کی زندگیوں کے دشمن بن گئے۔ کیلیفورنیا میں ایک غیر قانونی بھارتی تارکِ وطن جشانپریت سنگھ نے نشے کے زیر اثر ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے ٹرک سے کئی گاڑیوں میں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ خوفناک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 21 سالہ غیر قانونی بھارتی تارکِ وطن کے زیرِ قیادت ایک بڑا ٹرک کیلیفورنیا کی سڑک پر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ???? ALL of America should be FURIOUS right now. TOP: Indian illegal alien Jashanpreet Singh causes multiple deaths while driving a...
    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس بھی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے نادرا اور امیگریشن حکام کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ جج امجد علی شاہ نے واضح کیا کہ بارہا مواقع دیے گئے مگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں، جس پر چوتھی...
    نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف سیکریٹری کو ایسے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ جو حکومتی پالیسی کے برخلاف صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ ہدایت چیف سیکریٹری اور انتظامی افسران کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار صوبے میں حقیقی تبدیلی لائی جائے گی، انتظامی افسران کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، اور جو اس میں رکاوٹ بنے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے صوبے کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے شکوہ سہیل آفریدی نے...
    میانمار کی فوج نے بدنام زمانہ سائبر کرائم مراکز پر چھاپا مار کارروائی کی جس کے نتجے میں 700 سے زائد بھاگ کر تھائی لینڈ پہنچے تھے تاہم وہاں پکڑے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ پولیس نے بتایا کہ اب تک 677 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے جو میانمار کی سرحد عبور کرکے داخل ہوئے تھے۔ تھائی لینڈ کی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افراد میانمار سے ایک ندی کو تیرتے ہوئے سرحد پار پہنچے اور پکڑے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارت اور تھائی لینڈ سے ہے جب کہ کچھ کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔ یہ افراد میانمار میں بدنام زمانہ کی فوج نے ’’کے کے پارک‘‘ نامی...
    وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ سہیل آفریدی نے داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس کے اس اقدام پر وزیراعلی سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے ایک مداح نے مصافحہ کرنے کے فوراً بعد بلند آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، پرتھ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے، شبمن گل اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے کہ ایک مداح نے ان کے قریب آ کر مصافحہ کی خواہش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملکی مارکیٹ میں گوشت کی دستیابی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ مارکیٹ میں مٹن 2,500 سے 3,000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری قیمت بیف کے لیے 800 اور مٹن کے لیے 1,600 روپے فی کلو مقرر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کا دھواں دھار آغاز ہونے جا رہا ہے۔دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹرافی پاکستان سے وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ٹرافی چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے نہیں لیں گے۔بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر ٹرافی بھارت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے...
    وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد کے ایک معروف شاپنگ مال میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات شفاف، منصفانہ اور جلد مکمل کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آئیں اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب: سیالکوٹ پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور عزتِ نفس کا احترام حکومت کی انسانی حقوق...
    میرعلی (ویب ڈیسک) بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے بربریت کی انتہا کر دی۔ فتنہ الخوارج نے بھتہ نہ دینے پر میرعلی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی، خارجیوں نے دہشت پھیلانے کیلئے پٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگائی، گاڑی میں موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جان کی بازی ہار گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارج کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔ فتنہ الخوارج کی بربریت پر میر علی کے عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے ہمیں ان درندوں سے نجات دلائے، یہ کیسا اسلام اور جہاد ہے؟ معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔
    بھارتی ریاست تلنگانہ کے 37 سالہ محمد احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ روزگار کی تلاش میں روس پہنچے تھے مگر وہاں انہیں دھوکے سے روسی فوج میں شامل کر کے یوکرین کی جنگ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ احمد نے اپنی ویڈیو میں بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تربیت پانے والے 25 افراد میں سے 17 ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ روزگار کے بہانے روس بھیجا گیا، فوجی تربیت پر مجبور کیا گیا احمد کی اہلیہ افشاں بیگم نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کی ایک کنسلٹنسی...
    ویب ڈیسک: نادرا نے کراچی میں میگاسینٹرقائم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے ساتھ گلبرگ ٹاؤن میں میگا سنٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ترجمان نادراکے مطابق نادرا میگا سنٹر ہفتے میں چھ دن اور 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا،سنٹر میں پاسپورٹ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس سمیت مختلف سہولیات کے لیے الگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گےجبکہ بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔نادراترجمان کے مطابق سنٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں قائم کیا جائے گا. سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج  اس منصوبے سے عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد کے...