2025-09-18@11:14:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2115

«تحقیقی مقالہ»:

(نئی خبر)
    لاہور: حرم شریف کے کولنگ سسٹم، پاکستان اور بھارت کے سیکڑوں بیراجوں و نہروں، کشن گنگا، تربیلا، منگلا ڈیمز سمیت ممبئی، کراچی، چک لالہ ایئرپورٹس اور والٹن ایئر فیلڈ سمیت نامور پراجیکٹس کی ماڈل اسٹڈی بنانے والا ادارہ 100 سال مکمل کرنے کے باوجود آج بھی پاکستان کے اہم ترین منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ مال روڈ پنجاب یونیورسٹی کے سامنے اور تاریخی عجائب گھر کے سنگم میں واقعہ محکمہ آبپاشی کا تاریخی   ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ اتنی بڑی خدمات سر انجام دینے کے باوجود فنڈز کی کمی کا شکار ہے مگر اس کے بعد بھی ریسرچ کی اعلیٰ مثال قائم کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ...
    خیبر پختونخوا حکومت نے 2 سالہ بی اے اور بی ایس سی پروگرام کے خاتمے کے چند برس بعد جزوی طور پر 2 سالہ ڈگری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر صوبے کے منتخب کالجز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری کالجز کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ اب کالجز میں یا تو 4 سالہ بی ایس پروگرام ہو گا یا نئی شروع کی جانے والی 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری۔ یہ بھی پڑھیں: خطیر فنڈز کے باوجود خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم کیوں؟ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے کے 128 سرکاری کالجز میں نئے تعلیمی سال سے ایسوسی ایٹ...
    راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے  فیصلے  میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء  میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
    GUJRAT: گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔ برساتی پانی کو موڑنے کی کوششیں تاحال ناکام، نالہ بھنڈر اور نالہ بھمبر میں آنے والے سیلابی ریلوں نے کئی گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، ایک مکان پانی میں...
    کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے آٹھ نمبر کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق زخمی بھائیوں کی شناخت 41 سالہ آصف اور 43 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔ جبکہ واقعہ زاتی جھگڑے میں کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے صرافہ بازار کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ ثاقب زخمی ہوگیا جبکہ چینسر گوٹھ فوجی قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے 20 سالہ عذیر زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اور جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے کھارادر اور محمود آباد پولیس کا کہنا کہ دونوں واقعات ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آئے ہیں جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بھارت کی جناب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے اور بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی کے بہا ومیں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا۔دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے خطرناک سیلابی ریلہ چھوڑے جانے کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر 5 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ داخل ہوگیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5ستمبر تک دریاوں کے بہا میں غیر معمولی اضافہ ہوگا جبکہ دریائے چناب...
    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ کائنات کی موت پر 2 ڈاکٹرز کو غفلت اور غلط تشخیص کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈز سرجری کے دونوں ڈاکٹرز کامران اور سلمان کو معطل کرتے ہوئے لاہور طلب کر لیا ہے۔ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق 29 اگست کو 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں غلط تشخیص کے نتیجے میں اپینڈکس کا آپریشن کردیا گیا۔ بچی مسلسل درد سے چیختی چلاتی رہی اور بالآخر دم توڑ گئی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی اور وائس چانسلر...
    اسلام آباد: پنجاب میں ایک طرف سیلاب سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب گنڈا سنگھ والا پر پانی ناپنے والی گیج ہی غائب ہوگئی۔ گنڈا سنگھ والا پر کتنا پانی داخل ہو رہا ہے اس کی پیمائش نہیں کی جا رہی، اس وقت پانی کا بہاؤ اندازاً 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ، چنیوٹ بیراج پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے اور تریموں بیراج پر پانی کا بہاو دو لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند ہیڈ ورک کا پانی کا بہاو 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ نالہ پلکھو سے بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 8 ہزار 386 کیوسک ہے۔ دوسری جانب،...
    ہیوسٹن (نیوزڈیسک) امریکہ میں ایک 11 سالہ بچہ معمولی سی شرارت کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی رات شہر ہیوسٹن کے مشرقی علاقے ریسین اسٹریٹ پر پیش آیا، جب کچھ بچے گھروں کی ڈور بیل بجا کر بھاگنے کا کھیل کھیل رہے تھے۔ پولیس کے مطابق رات تقریباً گیارہ بجے ایک مکان سے 42 سالہ شخص باہر نکلا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ بچے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ گئے، لیکن ایک 11 سالہ لڑکا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے...
    مسقط: خلیجی ملک عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ "گولڈن رہائش پروگرام" کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرمایہ کار صرف 2 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے بدلے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ پروگرام عمان کے "ویژن 2040" اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔ حکام کے مطابق گولڈن رہائش اجازت نامہ نہ صرف سرمایہ کار بلکہ ان کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی ہوگا۔ اس پروگرام میں شامل افراد کو خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جن میں ائیرپورٹ پر...
    مسقط(انٹرنیشنل ڈیسک) سلطنتِ عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ **گولڈن رہائش پروگرام** متعارف کر دیا۔ اس کے تحت سرمایہ کار محض 2 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے بدلے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ پروگرام عمان کے ویژن 2040 کا حصہ ہے، جس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو نئی جہت دینا ہے۔ حکام کے مطابق یہ رہائش اجازت نامہ سرمایہ کار کے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی مؤثر ہوگا۔ گولڈن رہائش کے حامل افراد کو خصوصی سہولیات ملیں گی، جن میں ایئرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروس، تین گھریلو ملازمین رکھنے...
    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں ایک 26 سالہ نوجوان نے اپنی 52 سالہ انسٹاگرام دوست اور 4 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے خاتون کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ اسے شادی پر مجبور کر رہی تھیں اور ساتھ ہی تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم واپس کرنے کا تقاضا بھی کر رہی تھیں جو اس نے قرض لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارون راجپوت اور مقتولہ کا رابطہ انسٹاگرام پر ہوا تھا۔ دونوں تقریباً ڈیڑھ سال سے رابطے میں تھے اور 2 ماہ قبل انہوں نے ایک دوسرے کے فون نمبر حاصل کر کے باقاعدہ بات چیت شروع کی تھی۔ اس دوران وہ کئی بار بالمشافہ...
    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف...
    کراچی میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے27 سالہ شہری سید شہیر جاوید زخمی جب کہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اور بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شہیر جاوید پیشے کے لحاظ سے سائیکولوجسٹ ہیں، وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’شبیر تو دیکھے گا‘ کے سینئر اسکرپٹ رائٹر اور مشہورشاعر جاوید صبا کے صاحبزادے ہیں۔ پولیس جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
    گواڈالاہارا (میکسیکو) سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ 32 سالہ مشہور ٹک ٹاک اسٹار ایسمیرالڈا فیرر گاریبے اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مردہ حالت میں ملی ہیں۔ پولیس نے چاروں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی ایک گاڑی سے برآمد کیں، جو سان آندریس کے علاقے میں کھڑی تھی۔ متاثرہ خاندان کی شناخت پراسیکیوٹرز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹا گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا شامل ہیں۔ ورکشاپ سے شواہد ملے تحقیقات کے دوران پولیس کو قریبی مکینک ورکشاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر ثبوت ملے۔ حکام کے مطابق غالب امکان ہے...
    اسلام آباد: راول ڈیم کے پانی کی سطح 1751.70 فٹ تک پہنچنے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز آج صبح 7 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اسپل ویز کھلنے کے باعث کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں واضح اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کورنگ نالہ کے اطراف میں آباد رہائشی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے بہاؤ میں تیزی کے...
    راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس پر انتظامیہ نے اطراف کی آبادی کو فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ جڑواں شہروں میں بارش کے نتیجے میں نالہ لئی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہوگئی، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کے ساتھ الرٹ جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے کنارے رہنے والے مکینوں کو تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام...
    جڑواں شہروں میں مسلسل بارش کے بعد نالالئی میں طغیانی کے بعد آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ایکسیریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح میں 19 فٹ تک اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے آبادی کو فوری انخلا کا حکم دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف میں مقیم رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی اور تعاون کی ہدایت کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایچ ایٹ کے مقام پر 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ کے مقام پر76 ملی میٹر اور سیدپور میں 45، بوکرا میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی...
    لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔  ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ اسکیم موڑ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص، غالب مارکیٹ گلبرگ مین مارکیٹ کے قریب سے 52 سالہ نامعلوم شخص، ہیر بیدیاں روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص جبکہ کاہنہ ڈیفنس روڈ کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان نے بتایا کہ چاروں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جبکہ ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ ادھر ساندہ کے علاقے میں 65 سالہ محمد سلیم کو قتل کردیا گیا،  مقتول  گزشتہ...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔  علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
    اینٹی وائلنٹ سیل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر نوجوان کو بازیاب کروالیا۔ ترجمان کے مطابق اے وی سی سی اور سی آئی اے پولیس نے منگھوپیر کی حدود سے اغواء کئے جانے والے 16 سالہ عبدالمعیز کو بازیاب  کروالیا۔ مغوی 23 اگست 2025 کو گھر سے ٹیوشن پڑھنے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔ عبدالمعیز کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 634/25 بجرم دفعہ 364A PPC تھانہ منگھوپیر میں درج ہوا۔ مقدمے کی تفتیش  کرتے ہوئے اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس  ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرکے مغوی عبدالمعیز کو بحفاظت بازیاب کرکے اسکے والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کم لڑکے کے مبینہ اغوا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
    لاہور کے نواحی علاقے چونگ میں واقع ایک پرانا اسکول اب عارضی ریلیف کیمپ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں سینکڑوں سیلاب متاثرہ خواتین، بچوں اور بزرگوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ یہاں کی دیواریں نمی سے بھیگی ہیں، فرش پر کیچڑ پھیلا ہے اور ہوا میں نمی اور بے بسی گھلی ہوئی ہے۔ 19 سالہ شمائلہ ریاض، جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ سات ماہ کی حاملہ ہیں، چار دنوں سے اسی کیمپ میں مقیم ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے آنے والے بچے کے بارے میں خوشی سے سوچنا چاہتی تھی، لیکن اب تو اپنے مستقبل پر ہی یقین نہیں رہا۔ جسمانی تکالیف، ذہنی دباؤ اور سہولیات کا فقدان کیمپ میں موجود بیشتر خواتین نہ صرف جسمانی...
    لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ملزم نے 8 سالہ بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلبرگ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بچی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
    ایک طویل المدتی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ ہجرت کرنے والے فلیمنگو ان پرندوں کے مقابلے میں کم رفتار سے بڑھاپے کی طرف بڑھتے ہیں جو اپنی پوری زندگی ایک ہی جگہ گزارتے ہیں۔ یہ مطالعہ فرانس کے جنوبی علاقے کامارگ میں ٹور دو ولاٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 40 برس سے زائد عرصے تک جاری مانیٹرنگ پروگرام کے تحت کیا۔ گلابی فلیمنگو (Phoenicopterus roseus) میں 2 رویے پائے جاتے ہیں: کچھ پرندے کامارگ میں ہی رہتے ہیں، جبکہ دوسرے سردیوں میں اٹلی، اسپین یا شمالی افریقہ ہجرت کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق رہائشی پرندے جوانی میں زیادہ شرحِ بقا اور تولیدی کامیابی حاصل کرتے ہیں لیکن بعد کی زندگی میں تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔...
    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں 11 سال کائنات کی موت پر ہونے والی فیکٹ فائنڈنگ کے حوالے سے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں دو سینئر ڈاکٹروں کی غلفت اور لاپروائی کی وجہ سے علاج میں تاخیر ثابت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال کی پیڈز سرجری میں ڈاکٹر نے غلط تشخیص کرکے 11 سالہ  کائنات کا اپینڈکس آپریشن کردیا تھا، کائنات کو پیٹ میں شدید درد تھا اور وہ چیختی چلاتی دم توڑ گئی تھیں۔ علاج میں غلفت اور لاپروائی کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف  انضباطی کارروائی کے لیے سربمہر رپورٹ سیکریٹری ہیلتھ کو بھجو ادی گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ذمہ دار قرار پانے والے دو سینئر ڈاکٹروں کے نام...
    لاہور: غالب مارکیٹ میں ڈرائیور نے گاڑی کے اندر 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او غالب مارکیٹ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرومانی روڈ گلبرگ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو زبردستی گھر میں کھڑی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی کی والدہ نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی 2 بار بچی سے زیادتی کر چکا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ ملزم کے...
    لاہور: بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، اولڈ انارکلی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سے چار افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 60 سالہ رمضان ولد صوفی، 18 سالہ دعا فاطمہ اور سات سالہ کرن جاں بحق ہوگئے، 25 سالہ مافیہا زوجہ زبیر، 15 سالہ سلمان ولد اختر، 20 سالہ نازیہ ولد اقبال، 25 سالہ...
    پشاور: بارشوں کے باعث بڈنی نالہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بڈنی نالہ میں درمنگی کے مقام پر پانی کا اخراج 11900  جبکہ پیر بالا کے مقام پر 9000 کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ بڈنی نالہ کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس میں  درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔  پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نالہ کے قریب رہنے والے شہری آبادی کی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ بڈنی نالہ میں شدید اخراج کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔...
    بھارت کی جنوبی رہاست کیرالہ کے شہر کوچین میں کینرا بینک کے ملازمین نے انوکھا احتجاج کیا۔ ریجنل منیجر کی جانب سے دفتر کی کینٹین میں بیف پر پابندی لگانے کے بعد ملازمین نے بینک کے باہر ’بیف پارٹی‘ منعقد کی، جہاں بیف اور پراٹھے پیش کیے گئے۔ A controversy erupted at #CanaraBank’s regional office in #Kochi after a newly appointed manager from #Bihar reportedly banned beef from being served in the office canteen. In response, employees organized a dramatic protest by holding a “beef festival” outside the branch,… pic.twitter.com/lng7LbiUzM — News9 (@News9Tweets) August 30, 2025 یہ احتجاج اصل میں مبینہ ہراسانی کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، لیکن بیف پر پابندی کی خبر سامنے آنے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔  ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کی شکایت پر تین دن قبل ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔   بچی کے والد کے مطابق ڈاکٹرز نے پیٹ درد کی تشخیص نہ ہونے پر  بچی کا اپینڈکس کا آپریشن کر دیا جس کے بعد بھی بچی درد سے تڑپتی رہی۔ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے لواحقین نے بچی کی ڈیڈ باڈی کو لینے سے انکار کر دیا۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ نے واقعے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
    موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس نے اپنی دیرینہ دوست مولی شرمانگ سے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔ فلاحی ادارے کے بانی 28 سالہ پرنس جیکسن نے اپنی آٹھ سالہ رفاقت کے بعد مولی کو شادی کی پیشکش کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ’’انفینٹی‘‘ (لامتناہی) کا نشان شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی، جس کا مطلب ہے کہ ان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پرنس نے لکھا ’’میں اور مولی نے ساتھ میں بے شمار خوبصورت یادیں بنائی ہیں۔ ہم نے دنیا کا سفر کیا، گریجویشن مکمل کی اور ایک ساتھ بہت کچھ سیکھا۔ اب میں اپنی زندگی کے اگلے باب کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘ یاد رہے کہ پرنس لاس اینجلس میں قائم ایک فاؤنڈیشن...
    راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ طور پر لاش غائب ہونے کے معاملے پر تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قبر سے بچی کی لاش غائب ہے، جس پر والد کی درخواست پر عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی سربراہی میں قبر کشائی کے احکامات جاری کیے۔ عدالت کی ہدایت پر پولیس، میڈیکل بورڈ، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود رہا، جبکہ قبرستان کے اطراف میں اضافی سیکیورٹی...
    راولپنڈی: 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی میت اپنی اصل جگہ  سے ہلی ہوئی ہے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ  کے معاملے میں آج  قبر کشائی کی گئی۔  واضح رہے کہ  قبرستان میں چند دن قبل دفنائی گی 7 سالہ بچی کو قبر سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ  کی گی تھی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کا رہائشی ہوں۔ 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی، تدفین خان کالونی...
    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں 100 سالہ ریٹائرڈ مرچنٹ نیوی افسر کو سائبرنوسربازوں نے ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ میں رکھ کر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہردیو سنگھ نامی بزرگ کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، کال کرنے والوں نے خود کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ ڈیجیٹل گرفتاری‘، دوا خریدنے کے چکر میں خاتون 77 لاکھ سے کیسے محروم ہوئی؟ ملزمان نے انہیں ’ڈیجیٹل حراست‘ میں لے لیا اور مسلسل فون پر مصروف رکھتے ہوئے تنہائی اختیار کرنے پر مجبور کیا تاکہ وہ کسی کو اطلاع نہ دے سکیں۔ بعدازاں جب ہردیو...
    ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔  نتاشا ایلن ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جس نے اپنے کینسر کے سفر کو بےباک انداز میں ہنستے کھیلتے دوسروں کیساتھ ایک دستاویزی شکل میں پیش کیا۔ نتاشا 22 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی۔  نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "نتاشا پیار، مہربانی اور خوشی سے بھری ایک خوبصورت روح تھی۔ اس نے بے شمار دلوں کو چھو لیا اور وہ سائنوویئل سارکوما (کینسر کی ایک قسم) سے متعلق آگاہی کی ایک بڑی مثال تھی۔ اس کی روح ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جنہیں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابی کا دورہ، ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔...
    دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بھارتی آبی جارحیت کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سے 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 6 لاکھ 90 ہزار34 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا۔ دریائے چناب میں ہیڈخانکی کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ 8 ہزار18 کیوسک اور...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے، نارووال مکمل طور پر زیرآب ہے جبکہ سیالکوٹ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ نے دن رات محنت کر کے لوگوں کا بروقت انخلا کیا، اگر پہلے سے تیاری نہ ہوتی تو نقصان کئی گنا زیادہ ہوتا۔ پنجاب حکومت نے اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات...
    راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں مجرمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرمان کو 5/5  لاکھ روپے جرمانے اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم محمد حسیب کو عمر قید،5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ ‎ ‎مجرم سجاول  کو  عمر قید، 5  لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ جنوری 2025  تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
    سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ 360 ملی میٹر بارش کے باعث دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، کئی پل اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلی فون سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔ دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے اوپر پہنچ گئی ہے جس پر حکام نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شدید بارشوں سے بھارت کے شمالی علاقے بھی متاثر ہوئے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔ ریسکیو کارروائیوں کے دوران 5566 افراد کو بچایا گیا...
    مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی اور 50 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔  360 ملی میٹر بارش کے باعث دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، متعدد پُل اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلی فون سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔  دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے اوپر جاچکی ہے۔ حکام نے بارشوں کے مزید جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کے شمالی علاقوں ہماچل پردیش اور...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 3 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگر ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے یا ٹرائل میں تاخیر کا باعث بنے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید انکوائری والے کیسز میں ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صرف جرم کی سنگینی عدالت سے ضمانت دینے کا اختیار چھیننے کے لیے کافی نہیں۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا کہ ضمانت...
    راجستھان کے اودے پور ضلع کی تحصیل جھاڈول میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ ریکھا کلبیلیا نے اپنے 17ویں بچے کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جنم دیا، اس موقع پر ان کے رشتہ دار، عزیز اور حتیٰ کہ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں بھی اسپتال پہنچے۔ ریکھا اور ان کے شوہر کاوارا رام کلبیلیا گاؤں لیلاواس کے رہائشی ہیں، شادی کے بعد اب تک ان کے ہاں 17 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 5 بچے پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد وفات پا گئے، جبکہ 7 بیٹوں اور 5 بیٹیوں سمیت 12 بچے زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کاوارا رام کے مطابق، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور ان کے اپنے بھی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی، شیریں جناح کالونی میں واقع بسم اللہ مسجد کے قریب زہریلی چیز کھانے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی شب پیش آیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ ارباز کے نام سے کی گئی ہے۔
    گارڈن شو مارکیٹ ناریل والی گلی میں رہائشی عمارت میں فلیٹ کی چھت کا پلستر گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ متوفیہ کا شوہر اور ایک کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ ، پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔ چھیپا حکام کے مطابق 5 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر بنے ہوئے فلیٹ کی چھت گری تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جبکہ متوفیہ کی شناخت 50 سالہ محمودہ کے نام سے کی گئی جبکہ شوہر 55 سالہ ابراہیم اور 6 سالہ علی ولد ذیشان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی...
    سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث صورتحال نہایت تشویشناک ہوگئی ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جبکہ بارشی پانی تیزی سے رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید بتا رہے ہیں عظیم شہزاد آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اونچے درجے کا سیلاب سیالکوٹ سیلاب ہیڈ مرالہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی،...
    آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں  اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی، پہلے پہل وہ بہترین...
    سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی، جس نے تقریباً 5 دہائی پرانا مون سون کی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین، نشیبی علاقے خالی کرانے کے احکامات، فوج طلب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شہر میں 363 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو اس سے قبل 6 اگست 1976 کو ہونے والی 339 ملی میٹر بارش سے زیادہ ہے۔ ???????? 355mm Rain Turns Sialkot into a River Record-breaking 355mm rainfall drowns Sialkot the streets vanish under water, the entire city transformed into a vast, raging river.#SialkotFlood #RAIN pic.twitter.com/y2Pg4nAFZr — Rizwan Shah (@rizwan_media) August 27, 2025 شدید بارش کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاوں۔ڈیمز۔بیراجز اور ندی نالوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس،وقت سینکڑوں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہئں۔دریاے چناب میں گزشتہ 11 سال بعد تاریخی سیلابی ریلا گزرا ہے ڈیلی ممتاز کو محکمہ موسمیات۔این ڈی ایم اے اور دیگر معتر ذرائع ملنے والی معلومات کے مطابق اس،وقت دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔دریاے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔2014 میں مرالہ کے مقام پر دریاے چناب میں 11 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرا تھ جبکہ...
    سیالکوٹ میں مون سون بارشوں اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے اور پانی کی آمد 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ جب کہ خطرناک سطح عبور ہونے کے بعد فوج اور آرمی ایوی ایشن کو ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ مرالہ پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 20 ہزار کیوسک سے زیادہ ہو گیا ہے، جبکہ خانکی کے مقام پر 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ بیراج پر پانی کی گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے، رپورٹس کے مطابق پانی کی سطح مزید بلند ہوئی تو ہیڈ مرالہ کے حفاظتی بند کو گجرات...
    79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت ایک بار پھر بحث کا مرکز بن گئی ہے ان کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ تصاویر میں صدر ٹرمپ کے بائیں ہاتھ پر بھی گہرا نیلا داغ صاف دکھائی دے رہا ہے، بالکل ویسا ہی جیسے کئی ماہ قبل ان کے دائیں ہاتھ پر بھی موجود تھا۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ورجینیا کے ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں سابق بیس بال اسٹار روجر کلیمنس اور ان کے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جیسے ہی کیمرہ ٹرمپ پر زوم کرتا ہے تو ان کے بائیں ہاتھ پر نمایاں سیاہ دھبہ سب...
    شہر قائد کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں ڈمپر حادثے میں تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں والد معمولی زخمی ہوئے تاہم موٹرسائیکل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور، کلینر کو گرفتار جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔  
    دریائے چناب اور دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی جس نے 11 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت متعدد علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 سے 4 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا...
    سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ڈی سی نے بتایاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے اور متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے چناب میں...
    لاہور: اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ سے ذیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا جس پر پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نواب ٹاؤن نے ملازمہ کیساتھ تشدد و زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔  انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ ثمر رانا کے گھر 14 سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن کے مطابق نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر...
    آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے ایک دیہی علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آسٹریلیا کے دیہی علاقے پورےپنکا (Porepunkah) میں پیش آیا جہاں 10 اہلکار سرچ وارنٹ لیکر پہنچی تھی۔ بھاری اسلحے سے لیس اور انتہائی خطرناک ملزم نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور حملے کے بعد جنگل میں بآسانی فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 59 سالہ ڈیٹیکٹیو اور 35 سالہ سینیئر کانسٹیبل موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور اہلکار کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ وکٹوریہ پولیس کمشنر مائیک بش نے مرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بہادر افسر ڈیوٹی...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر قصر ناز کراچی میں 150 سالہ قدیم برگد کے درخت کی بحالی مکمل کر دی گئی ہے۔ درخت گزشتہ مون سون میں تیز ہواؤں کے باعث گر گیا تھا، تاہم دو روزہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام پایا۔ محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ کے مطابق درخت کی جڑیں پانی کی کمی کی وجہ سے فنگس اور دیمک کے حملے سے متاثر ہوئی تھیں۔ بھاری درخت کو کرین کے ذریعے نزدیکی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور نیم و کامنی کے دیگر درخت بھی محفوظ مقام پر دوبارہ لگائے گئے۔ مزید پڑھیں: درخت کاٹنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے انوکھی سزا سنا دی وزیراعلیٰ سندھ نے قدیم درخت کی بحالی...
    کیرالہ(انٹرنیشنل ڈیسک )بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور...
    بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور دیوسوم نے اعلان...
    لاہور: مصری شاہ میں دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مصری شاہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو یہاں اپنے والد کی دوا خریدنے کے لیے آئی تھی، ملزم نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بہانے چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہو گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری...
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے محمودکوٹ میں انسانی درندگی کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 6 ملزمان نے اس کے 2 سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر رکھ کر اسے اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ واقعے کی تفصیل پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ یہ واقعہ 9 جولائی کی رات پیش آیا۔ ملزمان نے اس کے گھر میں گھس کر پہلے 2 سالہ بیٹے پر اسلحہ تان لیا اور پھر اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے بدنامی کے خوف سے خاموشی اختیار کی، لیکن 22 اگست کو ملزمان نے زیادتی کی...
    لاہور کے علاقے کھیرا پل منہالہ روڈ پر بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ رانی اور 18 سالہ آفتاب شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 35 سالہ شرجیل کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے گرکی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث پرانا مکان مزید بوجھ برداشت نہ کر سکا اور اچانک چھت گر گئی، جس نے...
    لاہور: ہنجروال پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لیے اتوار بازار گئی تھی، دکاندار ملزم ثناء اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم ثناء اللہ نے بچی کو فزیکلی اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ثناء اللہ کے خلاف بچی کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ہنجروال پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے فوری گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈاکٹر...
    کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 17 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عباس کے نام سے کی گئی۔ سپر ہائی وے احسن آباد لاکھانی ٹاور کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ سہیل نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وئے صنعتی ایریا پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوجوان ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قتل کیس میں چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کے دوران پراسکیوشن نے بتایا کہ چالان کی جانچ ایک ماہ سے زائد عرصہ جاری رہی۔ مقدمے میں 31 گواہان شامل ہیں جن میں ثناء یوسف کے اہل خانہ، ڈاکٹر اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے چالان میں ملزم عمر حیات کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، اور ذرائع کے مطابق ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ...
    لاہور: گڑھی شاہو پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق رکشہ ڈرائیور 8 سالہ حرا اور 7 سالہ آیت کے ساتھ محلے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم فرخ شہزاد روزانہ گلی میں آکر بچیوں کو گندے اشارے کرتا اور اپنے پاس بلاتا تھا، ملزم نے 8 سالہ حرا کا ہاتھ پکڑ کر رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچیوں نے شور مچا دیا۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے رکشہ ڈرائیور کو نازیبا حرکات کرتے دیکھ کر فوراً قابو میں کرلیا اور 15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کے...
    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو طوڑہ وڑی میں  فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور  17  زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے۔ ایس پی آپریشنز نے بتانا کہ پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے، زخمی اہل کاروں کو دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے علاقے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے قلعہ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت...
    شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد...
    راولپنڈی: مون سون سسٹم کے زیر اثر موسلادھار بارشوں کے سبب راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔ راول ڈیم میں اسپل ویز کھلنے کے بعد پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے، پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے اسپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو، پولیس اور ایمبولینس کا عملہ مختلف مقامات پر تعینات ہے، تمام اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل ہے۔ این...
      بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے سربراہ گاؤ جی دان نے چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات  کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ملک کی’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران چین کے  کھیلوں  کے شعبے کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ منگل کے روز انہوں نے کہا کہ 2024 کے اختتام تک ملک کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت  کے دوران چینی کھلاڑیوں نے کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیت کر 68 مرتبہ عالمی ریکارڈز  قائم کئے ہیں۔چینی کھلاڑیوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں تاریخ میں بہترین نتائج حاصل کیے  اور پیرس اولمپکس میں ملک سے باہر منعقدہ کھیلوں میں بہترین نتائج حاصل کیے۔ چین نےکامیابی کے ساتھ...
    سٹی 42: شکر گڑھ کے پاس  نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ،پانی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے   نالہ بئیں کا سیلابی پانی  موضع ساولہ ، فتح پور اور سکڑنگیاں سمیت نشیبی دیہات میں داخل ہوگیا ،دین پور کے قریب پھنسے 8افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشونئی اور پیر بابا کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین، ایم این اے بیرسٹر گوہر، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: پاک فوج کی گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متاثرہ عوام سے ملاقات کی اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مواصلات کے نقصان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ کل سے زیادہ جانی نقصان والے اضلاع میں ریلیف پیکیجز پہنچائے جائیں گے۔ قبل ازیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے  اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں...
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 124 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں 159 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 97 جزوی طور پر جبکہ 62 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بونیر ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 209 افراد جاں بحق ہوئے۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات،...
    سری نگر: کشمیری حریت پسند رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپنے والد کی جان بچانے کی اپیل کی ہے۔ رضیہ سلطان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت ان کے والد کو صرف کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے کی سزا دے رہی ہے اور کچھ دنوں میں انہیں پھانسی دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی تو بھارت ان کے والد کو سزائے موت دے دے گا۔ یاسین ملک اس...
    پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب آ گیا، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، فصلیں تباہ ہو گئیں، مساجد میں نقل مکانی کے اعلانات ہو رہے ہیں، ریسکیو نے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ضلع قصور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، جب کہ درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔پی ڈی ایم اے قصور کے مطابق گنڈا سنگھ والا ہیڈ سے پانی کا اخراج 75 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، آج صبح 6 بجے دریائے ستلج کی کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح 19.60 فٹ ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا فوکس اس وقت جاری ریسکیو آپریشن پر ہے۔ کافی راستے بحال ہوچکے ہیں تاہم کچھ راستے اب بھی بند ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت حالیہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا سو فیصد ازالہ کرے گی۔ pic.twitter.com/RGraCxuaZl — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 16, 2025 انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن کی مدد بھی لی گئی ہے اور پہلے تمام راستے بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد حکومت متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ دلدار کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدیل افضال نے بتایا کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ۔ مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مقتول کورنگی میں قائم آنکھوں کے اسپتال میں کینٹن چلاتا تھا۔ پولیس نے...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، مالی نقصانات کا ازالہ کریں گے۔یہ بات انہوں نے بونیر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں راستے بحال کرنا ترجیح ہے، ایوی ایشن سے اضافی ہیلی کاپٹرز مانگے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گاوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بارش و سیلاب سے صوبے میں جانی نقصان پر کل سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فون آیا تھا،...
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے وسائل بہت ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ افراد کا 100 فیصد نقصان پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے...
    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے بھینس کالونی نمبر 8 میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کی شناخت ادیبہ کے نام سے ہوئی، جو منی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ممتاز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اور ٹرک کو تھانے منتقل کردیا، مقدمہ درج کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔
    شمالی آئرلینڈ کی 97 سالہ گریس چیمبرز 250 پارک رن میں حصہ لینے کا سنگِ میل عبور کر کے یورپ کی سب سے معمر پارک رنر بن گئیں۔ گریس نے یہ کارنامہ جنوبی بیلفاسٹ کے اورمیو پارک میں پانچ ہزار میٹر کی دوڑ مکمل کر کے انجام دیا۔ معمر خاتون کی چار ہفتے قبل دل کی سرجری ہوئی تھی۔ تاہم، یہ طبی پیچیدگی بھی ان کو ہفتے کے روز ہونے والی دوڑ میں حصہ لینے نہ روک سکی۔ دوڈ مکمل کرنے پر گریس کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے یہ کیا کیوں ایسی امکانات تھے کہ وہ ایسا نہ کر سکین لیکن وہ چیزوں کو منفی نظر سے کبھی نہیں دیکھتیں اور اگر وہ ایسا پہلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کی حکومت کو چار سال مکمل ہونے کے بعد ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان حکمرانوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حالات نہایت خراب ہیں جنہیں حصول تعلیم، نوکری کرنے اور عوامی زندگی میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں خواتین اور لڑکیوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جس کے بغیر ان کے لیے...
    کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے ساتھ 10 برس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مشعال ملک انہوں نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔...