2025-11-04@19:31:59 GMT
تلاش کی گنتی: 2350

«زلزلہ پیما مرکز»:

(نئی خبر)
    پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم کیا گیا۔  
    وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے. وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 (بی)کی ذیلی شق 1 (اے) کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیاواضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے جعمرات کو وزیراعٖظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل...
    وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری کی دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات ہیں کہ ٹی ایل پی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے مطابق ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن...
    وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں...
    فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کرلیا۔انہوں نے کہا ک ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، حکومت کا فیصلہ کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں، یہ ایک مائنڈ سیٹ کے خلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کاہنہ میں ایک بار ایئر کوالٹی انڈیکس 660 تک چلا گیا تھا، کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد کاہنہ میں اے کیو آئی 160 پر آگیا، محکمہ ماحولیات آلودگی کو...
    خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام اسکول سربراہان کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نتائج بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔
    وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جن کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس نے پولیس فورس سمیت سب کو دکھی کردیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی اسلام آباد...
    —فائل فوٹو حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی۔حکومتِ پنجاب نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی، جس پر وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے وجوہات وفاقی کابینہ کو بھیجیں۔ یہ بھی پڑھیے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے: عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی دور میں تحریک لبیک پر پابندی لگی، پھر اٹھالی گئی چارج شیٹ کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم  کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ  دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔  کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان نومبر میں...
    سٹی 42 : پنجاب میں گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے کارروائی کیلئے ایس او پیز منظور کر لئے، جن کے تحت غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر والی گاڑی غیر محفوظ اور “ان فِٹ” قرار دی جائے گی۔ اسکے علاوہ گاڑی موقع پر چالان اور قبضے میں لیے جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کی تجدید سلنڈر ہٹائے بغیر نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر گاڑی پروونشل موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بند بھی ہو سکے گی، ساتھ ہی غیرمعیاری اور غیرقانونی سلنڈر ضبط کیا جائے گا۔  ...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے۔ ڈی جی پی آر میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ  صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پنجاب میں اس وقت 10لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر ممکنہ پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کچھ ہی دیر میں متوقع ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم کررہی ہے اور کسی بھی گروہ کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی پی آر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا،...
    —فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے، پنجاب حکومت مکمل کیس بنا کر بھیج چکی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے اندرون و بیرون ملک 3600 فنانسرز کی نشاندہی کرلی ہے۔ چندے کی تمام چیزیں مذہبی جماعت کے گھر پہنچتی تھیں، سعد رضوی اور جماعت کے ذمے دار پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے، والدین بچوں کو ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے بچائیں، ورنہ ان پر دہشت گردی کے مقدمہ ہوں گے۔انہوں ے کہا کہ ان کے اکاؤنٹ فریز ہیں، جو لوگ فنانس کرتے تھے ان کی فہرست بن چکی ہے۔...
    وزیر اعظم شہاز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی امور پر غور ہو گا۔پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق کیے گئے فیصلے پر غور کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی، عظمیٰ بخاری انہوں نے کہا کہ کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہوگیا؟ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ایسے احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیزفائر معاہدے کے بعد کی صورتِ حال پر غور ہو...
    ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی پر مبنی رعایتی پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 10روپے فی یونٹ سے زیادہ کمی کی جا سکتی ہے، جس سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ برآمدات میں اضافے اور ملکی معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ رعایتی پیکیج تین سال کے لیے نافذ العمل ہوگا، جو یکم نومبر 2025 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2028 تک جاری رہے گا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اس منصوبے کا باضابطہ اعلان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کو معاہدے کی منسوخی (نوٹس آف ٹرمینیشن) کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیم نئے مالکان کے ساتھ شریک ہوگی۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز اس وقت لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ہے جو تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس ادا کرتی ہے، تاہم ٹیم کے مالکان گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے اور بورڈ کے...
    اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کیلئے بلوچستان کو فوری طور پر بلٹ پروف گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم صاحب یہ ڈن ہوگیا شکر گزار ہوں کہ آپ نے یہ معاملہ اٹھایا ہے، قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر کہا تھا کہ خیبرپی کے  کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول سے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل کے حل پر بریفنگ دی۔ بلاول سے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو بھی ملے۔ سٹیل ٹائون‘ گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ساجد جوکھیو نے عوامی مسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری عوامی‘ فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز کی سماعت میں طلب کیے گئے 3 گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کی روشنی میں سماجی تحفظ کے فروغ میں دن رات کوشاں ہے۔ سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے تحت جلد ہی صوبے بھر کے مستحقین افراد کا ڈیٹا نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ لنک کرکے مستحقین کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم، صحت سمیت خواتین کو دوران زچگی ہر قسم کی سہولیات فراہم کرسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے دفتر میں آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے کنسلٹینٹ محمد عثمان چاچڑ اور...
    ڈسٹرکٹ کیماڑی میں کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود میں کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب واقعے کے پی ٹی فلاق اوور سے متصل روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار افراد کے شیشہ نا کھولنے پر گاڑی کے شیشے توڑنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم، قریب موجود شاہین پولیس کے اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی اس ہی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے...
    HARIPUR: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے-18 پر انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے حتمی فہرست جاری کردی ہے جہاں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ریٹرننگ افسر نوید الرحمان کی جانب سے این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کے عمل کے بعد فارم 32 جاری کر دیا گیا ہے، 13 امیدواروں کے کاغذت نامزدگی درست قرار دیے جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ این اے-18 میں ضمنی انتخاب کے لیے فہرست میں شامل امیدواروں میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی ارم فاطمہ ترک،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایندھن کی ممکنہ قلت کے خطرے نے سنجیدہ صورت اختیار کر لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کونسل نے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں اس مسئلے کی سنگینی اور ممکنہ خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے ضابطے کے تحت آئل کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لازمی بینک گارنٹی طلب کی جا رہی ہے، جس پر او سی اے سی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے یہ شرط...
    محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی مزید :
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مخاطب کرکے پیغامات اور جوابات کا نیا سلسلہ چل نکلا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کا چیلنج قبول کر لیاہے اور جلد ہی سکولوں کے دورے اور اس کے بعد پریس کانفرنس پر اتفاق کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کیلئے خصوصی 10,000 کمرے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ ابتدائی تعلیمی بل اور پالیسی کی منظوری دے کر اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہےمریم نوازشریف...
    انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش...
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہان کے بیان چیلنج کر دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ لنک پر گواہان کے بیانات کی  کوئی قانونی حیثیت نہیں  ہے۔ دوبارہ جیل ٹرائل اوپن کورٹ طلب کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن گواہان کے بیان ہم نے سنے نہیں، ان پر جرح نہیں ہو سکتی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ان گواہان کو دوبارہ طلب کرکے ازسر نو بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ آج ہونے والی کارروائی میں 3 گواہ، جو پولیس سب انسپکٹرز تھے، عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق متعلقہ افسران کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، اسی باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔جج امجد علی شاہ نے عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے تینوں گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرنے کا حکم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-1 لاہور (آن لائن) جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جادوٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے 2027 ء کے اختتام تک روسی گیس درآمدات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔لکسمبرگ میں یورپی توانائی وزرا کے اجلاس میں روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ڈنمارک کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ اقدام یورپ کوتوانائی کے لحاظ سے خودمختار بنانے کا اہم قدم ہے، منصوبے کے تحت پائپ لائن اور مائع قدرتی گیس کی درآمدات مرحلہ وار بند کی جائیں گی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی پیداواری، ترسیلی اور سپلائی ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے تحت نیپرا نے کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39 اعشاریہ97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32 اعشاریہ37روپے فی یونٹ مقرر کر دیا ہے، یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سے متعلق ہے۔نیپرا حکام نے کہا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور سنہ 2026 کے سیزن سے پی ایس ایل میں 6 کے بجائے آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ٹیموں کے لیے جن شہروں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں حیدرآباد، میرپور خاص، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ فیصلہ بولی (بِڈنگ) کے عمل اور فرنچائز خریدنے والے فریقین کی دلچسپی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مزید...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، اگر آپ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وزیراعلیٰ اپنی گاڑی دے دیتے، یہ گاڑیاں 600 ارب...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کےالیکٹرک کی 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کردیا۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے، فیصلہ کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سے متعلق ہے۔ نیپرا کے مطابق رائٹ آف کلیمز کی مد میں صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کے نرخ میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے جمع کرائی گئی ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق کمپنی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا کے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کا رائٹ آف کلیمز سے متعلق سابقہ فیصلہ برقرار رہے گا۔ یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی...
    پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے جب کہ اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے چھ نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے پرویز الہی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کرلیے۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسکیوٹر نے اعتراض عائد کیا، پراسکیوشن کے مطابق چوہدری پرویز الہی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، پراسکیوٹر نے کہا کہ ابھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔ تحریری حکم  کے مطابق عدالت سے پراسکیوشن نے بریت کی درخواستوں پر دلائل...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ بچگانہ ہے۔ نابالغ سوچ نے پولیس افسروں، جوانوں کیلئے خطرات بڑھا دیئے۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبر پی کے حکومت کو تمام وسائل فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ دہشتگردی کا جلد خاتمہ ہو سکے۔ ہم یہ ارادہ نہیں کر رہے بلکہ عملی طور پر کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔ ہم اگر ایسی سوچ رکھنے والے وزیراعلیٰ سے نہ صرف افسر اور جوان تو سوال پوچھیں گے لیکن عوام بھی سوال پوچھے  کہ دہشتگرد تو جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر آئیں ایسے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین نے روسی توانائی پر انحصار ختم کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نئی قانون سازی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2028 تک روسی قدرتی گیس کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی،  یہ اقدام یورپی بلاک کے ری پاور ای یو  (REPowerEU) منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد یورپ کو توانائی کے لحاظ سے خودمختار بنانا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کونسل کے  ترجمان نے کہاکہ نئے ضوابط روس سے پائپ لائن گیس اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی مرحلہ وار بندش کی راہ ہموار کریں گے۔ منصوبے کے تحت روسی گیس کی درآمدات پر یکم جنوری 2026 سے پابندی لگائی جائے گی، موجودہ معاہدوں...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں عالمی معیار کی ہیں جنہیں ناقص کہہ کر واپس کیا جارہا ہے، کے پی حکومت کو دہشت گردی کیخلاف ملے 600 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک جواب نہیں ملا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے بیان پر ردعمل میں انہوں ںے کہا کہ ‎‎وفاقی حکومت اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 600 ارب روپے فراہم کر چکی ہے، ‎یہ رقم سول آرمڈ فورسز، سی ٹی ڈی اور فارنزک لیب کو مضبوط بنانے کے لیے دی گئی تھی،‎‎ چھ سو ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ طلال چوہدری نے...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
    لکسمبرگ میں منعقدہ اجلاس کے دوران یورپی یونین کے وزرائے توانائی نے پیر کے روز ایک مجوزہ منصوبے کی حمایت کی ہے، جس کے تحت جنوری 2028 تک روسی تیل اور گیس کی درآمدات کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، یہ اعلان یورپی یونین کی کونسل نے کیا۔ منصوبے کے مطابق، جنوری 2026 سے روس سے گیس کی نئی درآمدی معاہدوں پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ جون 2026 سے مختصر مدتی معاہدے ختم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب جنوری 2028 تک طویل المدتی معاہدوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔  https://Twitter.com/Daractenus/status/1980239608974545333 یہ قانون ابھی حتمی منظوری کے مراحل میں ہے، یورپی یونین کے رکن ممالک کو اب یورپی پارلیمان کے ساتھ اس قانون کے حتمی متن...
    پاکستان کی قومی کک باکسنگ چیمپیئن بشریٰ اختر نے سری لنکا میں منعقدہ کے ایف ایل 006 ٹورنامنٹ میں نہ صرف شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ سر پھٹنے کے باوجود میدان نہیں چھوڑا اور اپنی حریف نیمیشا کمارِی کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ بشریٰ نے کولمبو میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں ناقابل شکست سمجھی جانے والی سری لنکا کی کھلاڑی نیمیشا کمارِی کو ہرایا، جس سے انہیں ایک مضبوط اور بے خوف فائٹر کے طور پر تسلیم کیا جانے لگا۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں بشریٰ اختر نے اپنی اس کامیابی کے پیچھے کی جدوجہد اور محنت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کوچ سر مدثر کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ دوران سماعت، علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد...
    انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سیکورٹی ڈیوٹی کے باعث کوئی بھی گواہ عدالت پیش نہ ہو سکا ۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت شیخ رشید احمد و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ کے گواہان کرکٹ میچ سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں اس لیئے آج پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ تاریخ 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
    پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوگیا جس میں طالبان نے تسلیم کیا کہ وہ پاکستان مخالف عناصر کی حمایت نہیں کریں گے۔ ’دوسرے لفظوں میں طالبان حکومت نے تحریکِ طالبان پاکستان کی سرپرستی کو تسلیم کیا۔‘ معاہدے پر پاکستان کے دوست ممالک جیسا کہ قطر، ترکیہ، عمان اور چین نے مبارکباد دی جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کیا کہ وہ طالبان حکومت کی ٹھوس حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی معاہدہ کا عالمی سطح پر خیرمقدم، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی تعریف ایک طرف اِس چیز کو پاکستان کی سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے تو دوسری طرف یہ سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔پنجاب ریونیواتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دی۔ پنجاب ریونیواتھارٹی نے دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع تک ریونیواتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ اضلاع میں ریونیواتھارٹی سے متعلق اضافی ذمے داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب میں ریونیوبڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹر زشامل کرنے کا جائزہ لیاگیا۔ٹیکس دہندگان کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے...
    ویب ڈیسک: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے کئی مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور صوبے کی مالی خود کفالت کو مضبوط بنانا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹس، لیگل ایکسپرٹس، اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔ اس یونٹ کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو کے حصول میں تیزی لانا ہوگا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ...
    لاہور: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ اضلاع میں ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب میں ریونیو...
    لاہور؍ حافظ آباد (نامہ نگار +خبر نگار+ نیوز رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشتگری عدالت کے جج عرفان حیدر نے تحریک لبیک کے 30 کارکنوں کو 11 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے تھانہ شاہدرہ پر حملہ کیا، 20 پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد کو زخمی ہوئے۔ مشتعل ملزمان تھانہ شاہدرہ پر فائرنگ بھی کرتے رہے اور پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑی گاڑیوں کو جلا دیا، علاوہ ازیں حافظ آباد سٹی پولیس نے جھاریانوالہ کے قریب مبینہ طو رپر غیر قانونی ریلی نکال کر نعرہ بازی کرنے اور فائرنگ کے الزام میں تحریک لبیک کے سابق امیدوار صوبائی اسملی عثمان خظرمانگٹ سمیت 25...
    اسلام آباد(آئی این پی ) گورنرخیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا نہ جانا افسوسناک ہے، اجلاس میں سہیل آفریدی کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کے پی کے امور پر گفتگو کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پولیس لائنز پر حملہ ہوا، پولیس کے جوان شہید ہوئے، ڈی آئی خان میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ایک گرائونڈ نہیں بنایا۔گورنر نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، دہشتگردوں نے علی امین گنڈاپورکے قافلے پر حملہ کیوں نہیں کیا؟۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
    پشاور (نیٹ نیوز)  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا۔ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا۔ پرامن احتجاج کرینگے۔ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے۔ ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں۔ انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کرینگے۔ کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، یہاں سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے۔ 12لاکھ اب بھی ہیں، باعزت طور پر بھجوائیں گے۔
      لاہور(نیوز رپورٹر)نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کاکیمپس بنے گا-نومبر میں ایمپریل کالج لندن کے مقامی کیمپس  کاسنگ بنیاد رکھا جائے گا-ایمپریل کالج کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی بنایا جائے گا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زوردیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹس سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور...
    ویب ڈیسک ؒ  آج کل کے حالات میں کیش کے بجائے لوگ اے ٹی ایم کارڈ رکھتے ہیں اور بوقت ضرورت کہیں بھی مشین سے رقم نکال لیتے ہیں۔   سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے بعد اب سرعام کیش لے کر چلنا خطرناک ہو گیا ہے،اس لیے اب لوگوں کی بڑی تعداد رقم کی منتقلی کے لیے کیش کے بجائے اے ٹی ایم کارڈ پر انحصار کرتی ہے،اس کارڈ کے ذریعہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ پر اے ٹی ایم مشین کے ذریعہ اپنے اکاؤنٹ سے مطلوبہ رقم نکلوا سکتا ہےتاہم کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالنے کے بعد مطلوبہ رقم کے ہندسے بتا دیے جاتے ہیں تاہم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
    —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں پارٹی کے تمام مرکزی رہنما موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، قمر زمان کائرہ، منظور وسان، شرجیل انعام میمن و دیگر شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں پی پی پی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے تحفظات سے متعلق آگاہی دی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ کار ساز کے...
    اسلامو فوبیا، ایک اور یورپی ملک میں نقاب پر پابندی عائد، سزائیں ، جرمانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لزبن (آئی پی ایس )ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے 60 اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جب کہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی۔ تاہم عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک میسن نے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے...
    ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔ حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے 60 اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جب کہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی۔ تاہم عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر 200 سے 4 ہزار یورو تک جرمانہ ہوگا۔ علاوہ ازیں کسی کو زبردستی نقاب پہنانے یا مجبور کرنے پر 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا،منصوبے کی پائلز ۔ پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد کام مکمل ہوچکا ہےجبکہ پراجیکٹ کی حفاظتی دیواروں کا 60 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےپراجیکٹ کےترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نےمستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی تکمیل...
    افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔ افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
    اسلام آباد (خصوصی  رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔ چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور اہم...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے شرکاء کو موجودہ سٹاک کی دستیابی سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے سپلائی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں ان اشیاء کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، کراس بارڈر ٹیررازم روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، صرف آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام، گڈ گورننس اور عمران خان سمیت تمام اسیروں کی رہائی اولین ترجیح ہے، عمران خان سے ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسف زئی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر خیبر ایجنسی اور دیگر علاقوں سے آئے عمائدین، سابق وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی ان سے ملاقات کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان حکومت کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کے لیے اہم اختیار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سے کابینہ بنانے کا حق دے دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی وزیر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کا مقصد سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔ بانی نے واضح پیغام بھیجا ہے کہ صرف سہیل آفریدی کو ہی صوبے کی حکومت چلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور جاری ہے، اور امکان...
    زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کو ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم زون فائیو‘‘ کے حوالے سے شرائط کی عدم تکمیل پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سب نیوز کو موصول نوٹس کے مطابق ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کا ابتدائی لے آؤٹ پلان 17 مئی 2002 کو سی ڈی اے کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 اکتوبر 2011 کو ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے این...
    اسلام آباد میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی سی کو پیر تک نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جس میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ۔ جج کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا پیر تک معاملہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر کو پیر کو بلائیں گے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع بھی کی جبکہ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے دو  نانبائیوں کو فوری رہا کرنے کا...
    نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن...
    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم ثاقب کا تعلق منانوالہ گاؤں سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ قدم ٹی ایل پی کے بعض عہدیداروں کی ہدایت پر اٹھایا۔ اس نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے مقامی عہدیداروں نے اسے طلال چوہدری کا فون نمبر فراہم کیا اور کہا کہ انہیں دھمکیاں دیں۔ طلال چوھدری کو دھمکیاں TLP کی قیادت نے دلوائیں انہوں نے ھی طلال چوھدری کا نمبر شیئر کیا تھا۰ یہ کہاں کےمسلمان ھیں جو اپنے بچوں سے نہی دوسروں کے بچوں سے جان سے مارنے کی دھمکی...
    برسلز: یورپی کمیشن نے یورپ کے مشرقی کنارے پر مجوزہ ڈرون وال منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے پورے براعظم کے تحفظ کے لیے نئی یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کے آغاز کی تجویز دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کی تفصیلات یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے  ڈیفنس ریڈی نیس روڈ میپ  میں شامل ہوں گی، یہ منصوبہ یورپی یونین کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پورے براعظم میں ایک مربوط اینٹی ڈرون نظام قائم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 20 روسی ڈرونز نے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہو کر سکیورٹی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنایا اور اسحلہ تانے جتھوں نے فائرنگ کی تاہم ٹی ایل پی کے عہدیداروں کے علاوہ کسی اور مدرسے یا علمائے کرام پر ایکشن کی نہ اجازت ہے اور نہ ہی اجازت دی جائے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہوئے، مذاکرات ان کے نکلنے سے لے کر آخری منٹ تک ہوتے رہے، ٹی ایل پی کے اعلیٰ عہدیدار خود بتائیں گے...
    اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل، پنجاب حکومت کی جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں جماعت کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران بھارہ کہو، سواں اور دیگر مقامات پر ٹی ایل پی کے دفاتر کو بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے اس انتہا پسند جماعت کے خلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  گفتگو میں خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کو...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ملزمان کو سزائیں دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی، پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان کی صورتحال پر غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وفاق، حکومتِ پنجاب اور فیصلہ ساز اداروں سے اپیل کی ہے کہ مدارس و مساجد کو معمول کے مطابق اپنا کام کرنے دیا جائے اور اس اندھا دھند کارروائی کو فی الفور روکا جائے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مرید کے پر محتاط ترین الفاظ میں اپنا مؤقف دے چکے ہیں، ابتداء میں مخصوص لوگوں کی گرفتاریوں کی حکمت تو سمجھ میں آتی تھی کہ بڑے پیمانے پر رد عمل نہ آئے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا نہ ہو لیکن اب اطلاعات آرہی ہیں کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہو رہی ہیں، مساجد و مدارس...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ...
    آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور دیگر تنازعات کے حل کی پیشکش کی ہے، بشرطِ یہ کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 9 مئی کے مظاہروں سے متعلق مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کے باہرعمران خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق امن عمل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیںپیرول پر رہا کیا جائے تو وہ افغانستان کے معاملے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیغام ان کی بہن نورین خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کو دیا، جہاں انہوں نے عمران خان کی جانب سے موجودہ صورتحال پر خیالات سے آگاہ کیا۔ نورین خان کے مطابق عمران خان نے مذہبی جماعت کے حالیہ واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستی ادارے اس حوالے سے سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ9 مئی سمیت...
    نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ،وزیر اعلی کا عمران خان سے ملاقات کے لئے کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ ،وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری...