2025-10-14@04:09:10 GMT
تلاش کی گنتی: 28080

«فریقین ایک»:

(نئی خبر)
    امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیئر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا موقف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، جو کشمیر کو ایک غیر طے شدہ تنازعہ قرار دیتی ہیں اور اس کے حل کے لیے کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کو واحد راستہ تسلیم کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بھٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے...
    سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے ہی کوارٹر میں اُن کے کھلاڑیوں نے تین گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرلی، ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونئیر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ پاکستان ٹیم ملنے والے پنالٹی اسٹروک سے بھی فائدہ نہیں اُٹھاسکی جو سفیان خان نے ضائع کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا،...
    سوشل میڈیا اسٹار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی دنانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر اس وقت امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب میں شریک تھیں، جہاں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے توازن بحال کرتے ہوئے خود کو گرنے سے بچا لیا۔ تقریب میں دانانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس سئ قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں دنانیر اس ہی طرح لڑکھڑا کر گِر پڑیں تھیں تب انہیں ساتھی اداکار خوشحال خان...
    دنیا کی معروف ترین میراتھون دوڑوں میں سے ایک، شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز نے ایک بار پھر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ورلڈ میجر میراتھون میں دنیا بھر سے 53 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے، جن میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، ناروے، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز بھی شامل تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف پاکستانی رننگ کمیونٹی بلکہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن کیا۔ پاکستانی نژاد امریکی رنر سید علی حمزہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے “سب تھری” فنش کیا، انہوں نے دو گھنٹے پچپن منٹ چودہ سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی...
    چاہے معمولی نوک جھونک ہو یا مکمل لڑائی، تقریباً ہر جوڑا زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر اختلاف کا شکار ضرور ہوتا ہے، تاہم ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عام طور پر لڑائی کی شروعات مرد یا شوہر کی جانب سے ہوتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ تر براہِ راست جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔ البتہ، تحقیق نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین بالکل معصوم نہیں ہوتیں، ایک بار جب جھگڑا شروع ہو جائے تو وہ بھی مردوں کی طرح بھرپور ردِعمل دیتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ کچھ افراد دوسروں...
    ’پاوری گرل‘ سے مشہور پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دانانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں۔ دانانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والی ایک دلچسپ صورتحال کے باعث خبروں میں ہیں، انہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، اب کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے ڈرامہ ’میم سے محبت‘ نے خاص طور پر ناظرین سے خوب داد سمیٹی اور اب وہ اپنے فلمی ڈیبیو کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس وقت دانانیر مبین امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،مارکیٹ کھلتے ہی 15 سو سے زائدپوائنٹس کی مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا ہے، مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 63 ہزار اور 62 ہزار پوائنٹس کی دو حدیں گنوا بیٹھی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار تک گر گیا۔ دوران ٹریڈنگ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 2972 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 126 پر آگیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 57 تک کی نچلی سطح تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی بین الاقوامی فوجی مشق ‘کیمبرین پیٹرول 2025’ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ اس سال یہ مشق اپنے 66ویں سال میں داخل ہوئی جسے دنیا بھر میں سب سے سخت اور پیشہ ورانہ فوجی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 48 گھنٹوں کے اندر دشوار گزار اور غیر آباد علاقوں سے گزرتے ہوئے 60 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے اور مختلف عسکری و تکنیکی مشنز مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں سال 2025 میں...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ایک آدھے گھنٹے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہو جائے گا۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن درخواست دائر کرتی ہے تو خود اس میں پیش ہوں گا، اپوزیشن اگر الیکشن روکنا چاہتی ہے تو ہم اسے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ جب استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ مستعفی ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا انہوں نے کہا کہ آئین...
    کراچی(نیوز ڈیسک)’بی بی‘ نامی ایک مادہ بن مانس، جو طویل عرصے سے چڑیا گھر میں تنہائی میں رہ رہی تھی، ہفتے کے روز انتقال کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بن مانس گزشتہ کئی ماہ سے زیر علاج تھی۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عہدیدار دانیال سیال نے ’بی بی‘ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ ’بڑھاپے‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی، جو زیادہ تر بڑھاپے کی وجہ سے پیدا ہوئیں، اس کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔ کے ایم سی کے...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع:   طوفان الاقصیٰ کے دو سال تجزیہ نگار:  آغائے شیخ علی قمی (ایران) میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات: کیا اسرائیل اپنے اہداف تک پہنچ سکا؟ غزہ کی دو سالہ جنگ ، امت اسلامی اور اسلامی حکومتوں کا کیا کردار رہا ؟ مستقبل میں اسرائیل کے خلاف موجودہ عالمی رائے عامہ کے کیا اثرات مرتب ہو...
    اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن کورٹ لاہور میں  امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ  عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا...
    لندن: ( نیوزڈیسک) برطانیہ کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ تغیراتی موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے بین الاقوامی ماحولیاتی مال کاری پاکستان کا حق ہے، طوفانی بارشیں، تباہ کن سیلاب، گرمی کی شدید لہر اور پگھلتے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز میں شائع اپنے مضمون میں ڈاکٹر فیصل نے لکھا کہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب ظاہر کرتے ہیں کہ ہمیں مناسب اور موثر موسمیاتی مالیات کی ضرورت ہے، پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، دنیا نے کینیڈا اور یونان کی جھلسا دینے والی گرمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے، عالمی آب و ہوا کے بحران کی بڑھتی ہوئی علامات ذمہ داروں...
    سیشن کورٹ لاہور میں  امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ  عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
    پاکستانی ہائی کمشنر یو کے نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہے جس سے بچاؤ کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ پاکستان کا حق ہے۔  عالمی جریدے رائٹرز میں ایک آرٹیکل میں پاکستانی ہائی کمشنر یو کے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ طوفانی بارشیں ،تباہ کن سیلاب ،گرمی کی شدید لہر اور پگھلتے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان کے تباہ کن سیلاب ظاہر کرتے ہیں کہ ہمیں مناسب اور موثر موسمیاتی مالیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، دنیا نے کینیڈا اور یونان کی جھلسا دینے والی گرمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔ عالمی آب و ہوا کے بحران کی بڑھتی ہوئی علامات ذمہ داروں کو غیر متناسب طور پر متاثر...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 57 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1432 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے متوازی تعینات اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے اسرائیلی فوج سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے اہلکاروں پر یا ان کے قریب تمام حملے فوری طور پر بند کرے۔یونیفیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر سے کچھ دیر قبل ایک اسرائیلی ڈرون نے لبنانی قصبے کفرکلا میں یونیفیل کی پوسٹ کے قریب ایک بم گرایا۔ اس واقعے میں فورس کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس بم دھماکے سے قبل مشن کے اہلکاروں نے دو ڈرون...
    مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سیزن 17 میں حالیہ دنوں بچوں کے خصوصی ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں کمسن اور ذہین بچے اپنی معلومات اور حاضر جوابی سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ تاہم، ایک تازہ قسط میں نشر ہونے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک کم عمر امیدوار نے نہ صرف میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی غیر ضروری خود اعتمادی (اوور کانفیڈنس) کے باعث کوئی انعام جیتے بغیر مقابلے سے باہر ہو گیا۔ حالیہ قسط میں شامل ہونے والا بچہ اشیت بھٹ، جو کہ گاندھی نگر (گجرات) سے تعلق رکھتا ہے اور پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، ابتدا سے ہی...
    رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کے شعبے میں 2025 کا نوبل انعام ممتاز سعودی سائنسدان عمر مونس یاغی کو دینے کا اعلان کیا ہے جو مملکت سعودی عرب اور عرب دنیا کے لیے ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ یہ اعزاز انہیں میٹل آرگینگ فریم ورکس کی تخلیق، گیسوں کو محفوظ کرنے اور ہوا سے پانی حاصل کرنے کے میدان میں انقلابی کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال یہ نوبل انعام، عمر یاغی کے ہمراہ آسٹریلوی سائنسدان رچرڈ رابسن اور جاپانی محقق سوسومو کتاگاوا کو مشترکہ طور پر دیا گیا جنہوں نے مل کر نیٹ ورک کیمسٹری...
    کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا باربرا میں مشہور گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک کشتی پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور بوس و کنار کرتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبروں کو تقویت ملی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو ایک خوشگوار دوپہر ایک ساتھ گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان افواہوں کی تصدیق کرتی نظر آتی ہیں جو کئی ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل یہ مناظر اس وقت سامنے آئے ہیں جب کچھ روز قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان دوری...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے حق میں بازی کو پلٹنے کےلیے دشمنی کو رفاقت، مقابلے کو ہم آہنگی کےلیے تبدیل کریں۔ آپ پھنسے ہوئے یا الٹے لٹکے ہوئے نہیں ہیں۔ آپ صرف نئی سمتوں میں منتقل ہونے کےلیے تیار ہیں، یہ جانے بغیر کہ اس کا مکمل طور پر کیا مطلب ہے۔ کائنات پر، اپنے آپ پر، اپنی زندگی پر اور اپنے رجحانات پر اعتماد کریں تاکہ آپ کو اپنے لیے سب سے زیادہ معنی خیز طریقوں سے آگے بڑھنے کی رہنمائی حاصل ہوسکے۔ صورتحال بہتر ہوگی، چیزیں تبدیل ہوں گی، اپنے ذہن کو روشن ترین ممکنہ نتیجے پر توجہ مرکوز کریں، اور اپنی زندگی میں بڑے پیمانے پر سپورٹ سسٹم کےلیے شکرگزاری کا انتخاب کریں۔ منفی:...
    غلام محمد صفی نے افغان وزیرِ خارجہ کے بیان پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک برادر مسلم ملک کی جانب سے بھارت کے موقف کی تائید نہایت ہی مایوس کن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ پریس کانفرنس میں...
    کچھ عرصہ قبل ایک رشتہ آیا جسے گھر والوں کے کہنے پر قبول کر لیا اور پھر بیٹی کی شادی بھی ہوگئی، میں سندھ کے شہر حیدر آباد میں کام کرتا ہوں اور میرے بیوی بچے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں، میں ہر 15 روز بعد کراچی آتا ہوں اور دو روز کے بعد پھر واپس چلا جاتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیگاری غیرت کے نام پر دوہرا قتل: سردار شیر باز ضمانت پر رہا، مرکزی ملزم اب بھی مفرور محمد سلیم کی عمر کم و بیش 65 برس ہے، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں، محنت مزدوری کے لیے گھر سے دور حیدر آباد جاتے ہیں ’بیٹیوں کا باپ ہونا کوئی آسان تھوڑی ہوتا...
    پاکستان حال ہی میں بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دے چکا ہے کہ انڈیا چاہے بھی تو یہ ہزیمت نہیں بھول سکتا۔ بھارت کو شکست دیے زیادہ وقت نہیں گزرا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں نے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ ان کو بھی عبرت ناک شکست ہوئی۔ وہ بھی بھارت کی طرح سیز فائر کی بھیک مانگتے رہے۔ مگر اس دفعہ جارح کو گھر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ افغان دہشتگردوں کی چیک پوسٹوں پر جب تک پاکستانی پرچم ایستادہ نہیں ہوا، ادھر کے جوانوں کی تشفی نہیں ہوئی۔ یہ بات درست ہے کہ پاکستانی افواج بہت دلیری سے لڑیں۔ ہم نے ہر دو معرکوں میں دشمن کی طبیعت ٹھیک ٹھاک صاف کر...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی عمران موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے...
    ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی ملی بھگت نے شہری مسائل کو سنگین بنادیا،متعلقہ محکمے خاموش لیاقت آباد کی رہائشی گلیوں میں ، 8/539، ،9/183، پر خلاف ضابطہ کمرشل تعمیرات وسطی کے رہائشی علاقوں کی تنگ گلیوں میں رہائشی پلاٹوں کو غیرقانونی طور پر کمرشل پورشن یونٹس میں تبدیل کرنے کا غیرقانونی سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔اس خلاف ضابطہ عمل نے نہ صرف علاقے کے رہائشی ماحول کو تباہ کر دیا ہے بلکہ ٹریفک جام، آلودگی اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔ زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے محکمانہ غفلت نہیں بلکہ انتظامیہ کی ملی بھگت کے گہرے شبہات ہیں ۔مقامی رہائشی اور کاروباری افراد اس...
    محمد آصف پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ سے پیچیدہ، اتار چڑھاؤ سے بھرپور اور باہمی شکوک وشبہات کے دائرے میں رہے ہیں۔ دونوں ممالک جغرافیائی، مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، مگر سیاسی مفادات، سیکیورٹی خدشات اور بیرونی اثرات نے اکثر ان کے درمیان تناؤ پیدا کیا ہے ۔ حالیہ برسوں میں، خصوصاً طالبان حکومت کے 2021 میں کابل پر قبضے کے بعد، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ سرحدی جھڑپوں، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، مہاجرین کے مسائل اور سیاسی بیانات نے دونوں ممالک کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے ۔ تاریخی پس منظر افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کا آغاز 1947ء میں پاکستان کے قیام کے...
    افتخار گیلانی فلسطین کے محصور خطہ غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ نے دو سال مکمل کرلیے ہیں۔ 730دنوں میں دو لاکھ ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد اس خطہ پر برسایا گیا، جس سے 77ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔گوکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس چھوٹے سے خطہ میں ہلاکتوں کی تعداد 67,000ہے ، مگر چونکہ دس ہزار کے قریب افراد لاپتہ بھی ہیں، بتایا جا تا ہے کہ ان کی لاشیں عمارتوں کے ملبہ کے نیچے دبی ہوں گی۔ان میں بیس ہزار بچے اور 12,500کے قریب خواتین ہیں۔ میڈیکل اسٹاف و صحافیوں کو بھی بخشا نہیں گیا۔ 1,670 میڈیکل اسٹاف کے علاوہ 245 صحافی بھی بمباری سے ہلاک ہوئے ۔ نیز 460افراد جن میں...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی دنیا میں اگر کسی ایک نام کو علم، انسانیت اور امن کے استعارے کے طور پر یاد کیا جائے تو وہ ہے الفریڈ نوبیل۔ ایک ایسا شخص جس نے اپنے سائنسی ذہن سے بارود کی تباہی کو ایجادات کی ترقی میں بدل دیا اور پھر اپنے ضمیر کی خلش سے انسانیت کو وہ تحفہ دیا جسے آج دنیا ”نوبیل انعام” کے نام سے جانتی ہے ۔ نوبیل انعام صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ انسانی شعور اور اخلاقی ذمے داری کا عہد نامہ ہے ، جو ہر سال اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے علم، فن یا خدمت سے بنی نوع انسان کے مستقبل کو روشن کیا۔ 2025 کا نوبیل امن انعام عالمی سطح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک میں ایک تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم کرانے پر اتفاق کر لیا ہے تاہم ریفرنڈم کس تاریخ کو ہوگا اس پر اختلاف برقرار ہے۔ حکومت کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اصلاحاتی دستاویز جسے ’’جولائی چارٹر‘‘ کہا جا رہا ہے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ یہ 28 صفحات پر مشتمل مسودہ وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد، صدر کے اختیارات میں اضافہ، اور ملک کو کثیر النسلی و کثیر المذاہب ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی تجاویز پر مشتمل ہے۔اس چارٹر کا مقصد اختیارات میں توازن قائم کرنا، پارلیمنٹ، صدر اور انتظامیہ کے درمیان بہتر چیک اینڈ بیلنس پیدا کرنا ہے۔نوبیل انعام یافتہ 85 سالہ محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-30 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور5سے زاiد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’غیر اخلاقی‘ اور ’غیر معیاری‘ مواد بنا رہے تھے۔پولیس کے مطابق صوابی، مردان، پشاور اور مانسہرہ میں متعدد ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوامی شکایات پر کی گئیں۔صوابی پولیس کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ چھ ستمبر کو ایک نوجوان ٹک ٹاکر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ’غیر اخلاقی‘ ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وہ ’فحش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گذشتہ دنوں سماجی رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ محمد ریاض کی میزبانی میں ایک فکری اور سماجی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نسشت کے مہمانِ خصوصی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس و ٹیکنالوجی جناب آفتاب احمد کھوکھرتھے۔ میزبان راجہ محمد ریاض نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کمیٹی کے مقاصد، خدمات اور جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ممتاز علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد معین الدین، جناب آصف بٹ، انجینئر افضل غازی، جناب نعمان تصدق، جناب ماجد، جناب عامر، جناب عثمان، اور جناب نورالحسن گجر شامل تھے۔ نشست کے دوران شرکاء نے عالمی سیاسی و سماجی حالات، بین الاقوامی تبدیلیوں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیرملا جام گوٹھ میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی شدید متاثرہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ملا جام گوٹھ صدا بہار ہوٹل کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا بھائی کرنٹ لگنے شدید متاثر ہو گیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے ایک بھائی کی شناخت 18 سالہ حسن ولد اقبال اور متاثر بھائی کی شناخت 14 حسن ولد اقبال کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز کے مطابق متوفی نوجوان حسن گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران اسے بجلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 124ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کے فیصل محسن اور زارا محسن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ربن کاٹ کر پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زیادہ ملکی فرنیچر کمپنیوں کے 120 اسٹال لگائے گئے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا مقصد مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا نا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اللہ اکبر! وللہ الحمد! غزہ میں جنگ بندی کا اعلان ہوچکا ہے۔ یہ کوئی معمولی لمحہ نہیں، بلکہ ایمان و یقین کے اْن مناظر میں سے ہے جو تاریخ میں کبھی کبھار رقم ہوتے ہیں۔ شہر ِ عزیمت — غزہ — آج اللہ اکبر اور الحمدللہ کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ اہل ِ غزہ اور اہل ِ ایمان خوشی سے نہال ہیں، دوہری خوشی سے؛ ایک اس لیے کہ اْن کے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو جنگ کی مشقتوں سے کچھ لمحوں کا سکون نصیب ہو رہا ہے، اور دوسرا اس لیے کہ اسلام کے مقابلے میں صہیونیت کی بدترین شکست اور ذلت و رسوائی تاریخ کے صفحات پر ایسی سیاہی سے درج ہوگئی ہے جو قیامت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مودی کا یہ کہنا کہ ’’میں بدلے کی آگ میں جل رہا ہوں، پاکستانی آرمی چیف میرا اصل ٹارگٹ ہے‘‘۔ اْس کے ذہنی انتشار، نفرت اور شکست خوردگی کی واضح علامت ہے۔ یہ جملہ صرف سیاسی غصے کا اظہار نہیں بلکہ اْس احساسِ ہزیمت کی جھلک ہے جو پاکستان کی عسکری کامیابیوں نے بھارت کے دل میں پیدا کی ہے۔ بھارت کے حکمرانوں کے لیے سب سے بڑا صدمہ یہ ہے کہ وہ ہر سازش، ہر پروپیگنڈا اور ہر دباؤ کے باوجود پاکستان کو کمزور نہیں کر سکے۔ رافیل کا غرور خاک میں ملنا مودی کے تکبر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے۔ ہماری فوج اور سیاسی قیادت ہمیشہ امن چاہتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم میرا کام تو بس معاشرے کی اخلاقی، سماجی تربیت کرنا ہے۔ بعض دفعہ ایک چھوٹی سی اخبار کی خبر نظر سے گزرتی ہے تو دل کرتا ہے آپ سے اس پر بات کروں، اسراف کے حوالے سے اخبار کی ایک خبر نظر سے گزری خبر یہ تھی کہ سرکاری افسر کی بیٹی کی شادی پر 24 کروڑ خرچ ہوئے۔ اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورت حال نے امیروں کی طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی تباہ حال سرزمین پر مہینوں سے جاری اسرائی کی دہشت گردی کے بعد بالآخر امن کی ایک معمولی کرن نمودار ہوئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی توثیق اور افواج کے جزوی انخلا کے بعد بے گھر فلسطینی خاندان شمالی غزہ کی جانب واپسی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ منظر ایک طرف امید کی جھلک دکھاتا ہے، تو دوسری طرف اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ جنگ کے زخم بہت گہرے ہیں، اور حقیقی امن ابھی بہت دور ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق مغربی اور مرکزی غزہ کے علاقوں سے بے گھر ہونے والے ہزاروں خاندان اب غزہ شہر اور شمالی علاقوں کی سمت...
    پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ 19 افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی نے یہ واضح کردیا ہے کہ اب ’’ خاموش برداشت‘‘ کا وقت گزر چکا ہے۔ وہ وقت جب پاکستان صرف سفارتی زبان میں بات کرتا تھا اور افغان حکومت کی یقین دہانیوں...
    اسلام ٹائمز: ایسی دنیا میں جہاں خبروں اور افواہوں کے درمیان لائن بہت نازک ہو چکی ہے، میڈیا کے اثرات بارے فہم و فراست اور تنقیدی سوچ ہی معاشرے کی واحد دفاعی ڈھال ہیں۔ نفسیاتی کارروائیوں کے طریقہ کار کو سمجھنا، معتبر ذرائع کی نشاندہی کرنا، اور میڈیا ایکٹرز کے پوشیدہ اہداف سے آگاہ ہونا، رائے عامہ کی صحت برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم ضرورت ہے۔ جیسا کہ خود سردار قاآنی نے اس واقعے کے رد عمل میں کہا کہ "صیہونی حکومت میرے قتل کی خبریں شائع کر رہی ہے تاکہ میرے دوست پریشان ہو جائیں، مجھ سے رابطہ کریں، اور وہ میری صحیح جگہ معلوم کر سکیں۔" یعنی سائیبر نیٹ ورکس کے دور کی نفسیاتی جنگ میں ہر...
    پاکستان میں ایک نئی ویکسین لگ رہی ہے اور پاکستانی اس وقت بہت زیادہ کنفیوژ ہیں کہ HPVویکسین لگوانی چاہیے یا نہیں۔ اس کے ساتھ اس ویکسین کے بارے میں ایسی سنسنی پھیلائی جارہی ہے کہ یہ ویکسین ہمارے بچوں کونقصان پہنچا سکتی ہے ۔ اس بارے میں ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ ویکسین پوری دنیا میں کہاں کہاں استعمال ہو رہی ہے ۔ امریکا ، کینیڈا، یورپ، برازیل آسٹریلیا اور چین میں یہ ویکسین لگائی جارہی ہے ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں میں اس ویکسین کا استعمال بڑی تعداد میں ہو رہا ہے جب کہ پسماندہ اور غریب ملکوں میں بہت کم لگ رہی ہے ۔ اس ویکسین کے خلاف یہ...
    سیاسی جماعتیں ملکی سیاست کا اہم ترین عامل ہوتی ہیں، ایک حقیقی جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کا وجود ناگزیر ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے منشور، نظریات اور اصولوں کی بنیاد پر رائے دہندگان کو متاثرکر کے ان کے ووٹوں کی طاقت سے انتخابات میں فتح حاصل کر کے مسند اقتدار تک پہنچتی ہیں۔ ایک امریکی مصنف میک آئیور (Maciver) لکھتا ہے کہ ’’ سیاسی جماعتوں کے بغیر اصول اور منشورکا باقاعدہ بیان ممکن نہیں ہے۔ پالیسی کا بالترتیب ارتقا نہیں ہوگا۔ آئینی طریقے سے پارلیمانی انتخابات منعقد نہیں ہو سکیں گے اور نہ ہی تسلیم شدہ ادارے ہوں گے جن سے سیاسی جماعتیں اقتدار حاصل کر سکیں۔‘‘ ایک صحت مند جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعتیں ایک ستون کی حیثیت...
    چینی سفارت خانے میں رنگا رنگ ثقافتی مشاعرہ سے پاک-چین دوستی کا دلکش اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور پاک-چائنا کلچرل اینڈ اکنامک پروگرس ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد اسلام آ باد () دنیا بھر میں وسطِ خزاں فیسٹیول کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد جاری ہے، جن کا مقصد مقامی باشندوں اور بیرونِ ملک مقیم چینی شہریوں کو چینی تہواروں سے جوڑنا اور چینی ثقافت کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔ اتوار کے روز اسی سلسلے میں پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں ایک شاندار ثقافتی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جو چائنا میڈیا گروپ اور پاک-چائنا کلچرل اینڈ اکنامک پروگرس ویلفیئر آرگنائزیشن...
    اپنے ایک بیان میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ غزہ میں صیہونیوں کے مظالم کے نتائج، نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا نقشہ بدل دیں گے۔ تاہم، انہیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے انصاف کے اصول پر مبنی ایک نیا بین الاقوامی نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" كے پولیٹیكل بیورو "محمد البخیتی" نے صیہونیوں كو مخاطب كرتے ہوئے كہا کہ یمنی فوج اب بھی ہتھیار تھامے ہوئے ہے اور اگر غزہ کے خلاف دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو قابضین پر ہمارے حملے بھی شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یمنی فوج اور عوام کے ہاتھوں میں موجود میزائل سے لے...
    وزیر ریلوے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میری لینڈ:  قدرت کی مہربانی برطانوی گولفر ٹومی فلیٹ کو چیمپئن شپ کے ساتھ 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 25 کروڑ، 58 لاکھ، 19 ہزار 200 روپے) کی خطیر انعامی رقم جتوا گئی۔قدرت مہربان ہو تو بگڑی بھی بن جاتی ہے ایسا ہی کچھ ایک کھلاڑی کے ساتھ ہوا جس کو صرف ایک مکھی نے لمحوں میں کروڑ پتی بنا دیا۔یہ حیرت انگیز معاملہ کرکٹ اور فٹبال کے میدان میں نہیں بلکہ گالف کورٹ میں پیش آیا جہاں برطانوی گولفر بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں ایک مکھی کی مدد سے 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 25 کروڑ روپے سے زائد) جتوا گئی۔بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ گزشتہ ماہ امریکی شہر میری لینڈ میں ہوئی۔ اس...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک، افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے  بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نے  منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر سامنے آ گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں عصمت اللّٰہ کرار کیمپ تباہ کر دیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔کیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں، متعدد سٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اب سے افغانستان کے لیے واضح ترین پیغام  سیکیورٹی ذرائع کا...
    کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو...
      خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت زراعت نے بتایا کہ اس سال ملک میں وائن کی مجموعی پیداوار سے متعلق جو گزشتہ اندازے موسم بہار میں لگائے گئے تھے، ان کے تحت یہ پیداوار تقریباﹰ 37.4 ملین ہیکٹو لٹر رہنا تھی۔ تاہم رواں برس اگست میں کئی دیگر مغربی یورپی ممالک کی طرح فرانس کو بھی شدید گرمی کی جس لہر کا سامنا کرنا پڑا، اس نے ملکی زرعی شعبے اور وائن کی تیاری میں استعمال ہونے والے انگوروں کی فصل کو بھی متاثر کیا۔ تازہ اندازوں کے مطابق ان موسمی اثرات کے نتیجے میں دنیا بھر میں پسند کی جانے والی فرانسیسی وائن کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) کونی ماتھے نے کبھی خود کو سیکس ورکر نہیں سمجھا، تاوقتیکہ ایک دوست نے اس کی وضاحت کی۔ وہ اس وقت 19 سال کی، دو بچوں کی اکیلی ماں تھی جو زندگی گزارنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں۔ وہ ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ رہتی تھیں، جس نے ان کے لیے کیپ ٹاؤن کے ایک خوشحال علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ کونی کی دوست، جو کہ خود ایک سیکس ورکر ہے، نے کونی کو سمجھایا، ''یہ تمہارا بوائے فرینڈ نہیں ہے، یہ تو سیکس ورکر ہے۔ وہ صرف تمہارے پاس جنسی تعلق بنانے کے لیے آتا ہے، تمہیں کھانا کھلاتا ہے اور کرایہ ادا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی ایران کی بنیادی حمایت کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی تائید نہ سمجھا جائے۔ عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''مسٹر ٹرمپ مختلف انداز میں اپنی پسندیدہ پوزیشنز کا اظہار کرتے ہیں، لیکن یہ زیادہ تر ہمارے نظریاتی اصولوں سے متصادم ہوتی ہیں۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے امن منصوبے کی حمایت صرف تشدد کے خاتمے کے مقصد کے تحت کی گئی ہے، تاہم فلسطینی علاقوں میں امن کے لیے کوئی حقیقت پسندانہ امکان نظر نہیں آتا۔ عراقچی نے کہا،...
    سٹی 42: وفاقی وزیر احسن اقبال نے  کہا افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت؛ سرحدپر حملہ ؛مذہبی جماعت کالانگ مارچ: کڑیاں ملائیں تو بچہ بھی سمجھ سکتاہے کس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ۔ شکرگڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے نورکوٹ میں  کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک زخمی لومڑی کی طرح پلٹا کھا رہا ہے ۔بھارت جو چالیں چلتا رہا پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے معرکہ حق نے اس کا میک اپ دنیا کے سامنے اتار دیا .خطہ  میں پاکستان کے ساتھ اگر برابری کا سلوک نہیں کرے گا یا برابری کا تعلق نہیں رکھے گا تو ہم اس کی تھانے داری کو قبول نہیں کرتے ۔اس نے اسی زعم کے...
    اسلام ٹائمز: تاریخ گواہ ہے کہ جماعتِ اسلامی ایک منظم، نظم و ضبط والی جماعت ہے، مگر اسی نظم نے کئی بار اپنے ہی ہنرمند کارکنوں کو بے چین بھی کیا ہے۔ شاید یہی وہ مقام ہے، جہاں جماعتی ڈسپلن اور فردی آزادی کے بیچ لکیر دھندلا جاتی ہے۔ کچھ لوگ اسے جماعت کی طاقت سمجھتے ہیں تو کچھ اسی نظم کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سینیٹر مشتاق کا اختلاف محض جماعتی پالیسی سے نہ ہو بلکہ ایک بڑے فکری سوال سے جڑا ہو۔۔۔۔ کیا مذہبی سیاسی جماعتیں اپنے نظریاتی خول سے نکل کر بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظرنامے کا سامنا کرسکتی ہیں۔؟ تحریر: نادر بلوچ سینیٹر مشتاق احمد کا حالیہ رویہ، ان...
    کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس فیصلے کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے ایک ماہ تک ممنوع ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ یہ اقدام آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں نایاب اور انتہائی محفوظ حالت میں پایا جانے والا ہویہ (Huia) پرندے کا ایک پر 46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (تقریباً 28 ہزار 365 امریکی ڈالر) میں نیلام ہوا، جس نے دنیا کا سب سے مہنگا پر ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ پرندہ جو صرف نیوزی لینڈ میں پایا جاتا تھا، گزشتہ صدی کے اوائل میں ناپید ہو گیا،  یورپی باشندوں کی آمد کے بعد یہ پرندہ پہلے ہی کم ہوتا جا رہا تھا مگر اس کے خوبصورت پروں کی مانگ نے اس کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا۔ہویہ کے پر قدیم دور میں قبائلی سرداروں اور معزز شخصیات کے درمیان فخر اور رتبے کی علامت...
    پاکستان کا دل اسلام آباد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز تحریر ظہیر حیدر جعفریاسلام آباد، پاکستان کا دل اور چہرہ، ایک ایسا شہر ہے جو اپنے قدرتی حسن، سکون، ترتیب اور وقار کے باعث دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شمار ہوتا ہے۔ مارگلہ کی سبز پہاڑیاں، کشادہ شاہراہیں، نیلے آسمان کے نیچے پھیلے درختوں کے جھرمٹ، اور جدید طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج اسلام آباد کو ایک ایسا مقام عطا کرتا ہے جس پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھی فخر کر سکتی ہے۔ مگر افسوس کہ اس شہر کا سکون اکثر ایسی صورتِ حال کی نذر ہو جاتا ہے جو اس کے مکینوں کے لیے زندگی کو مشکل بنا دیتی ہے۔اسلام آباد کے باسی ایک...
    ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ انصار اللہ کے سیاسی ونگ کے ایک رکن حزام الاسد نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو ہم حملے بند کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر تل ابیب اس...
    لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
    ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے تحفظ سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، علاقائی امن، باہمی احترام اور ذمہ دارانہ رویے ہی خطے کے دیرپا استحکام کی ضمانت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغانستان کی جانب سے حالیہ جارحیت پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی وقار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ برداشت اور تشویشناک ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے افغان حکومت کو فوری اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و...
    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکشن 144 کے تحت ہر قسم کے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) اپنے آبائی علاقوں سے دور دیگر شہروں میں حصول تعلیم کے لیے منتقل ہونے والے ان طلبہ کے لیے اپنی رہائش کا انتظام کرنا ایک بڑا مسئلہ ثابت ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی یا سی ڈی اے کی جانب سے نجی ہاسٹلوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ یہ احتجاج اسٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کی کال پر کیا گیا، جس کی قیادت یوتھ لیڈر سوسائٹی کے صدر دانیال عبداللہ کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''لاکھوں طلبہ تعلیم...
    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں بیٹھ کر افغان وزیر خارجہ پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں، لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا، نہ برطانیہ اور نہ ہی نیٹو — ہم پاکستان ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ کبھی افغانستان میں مداخلت کی ہے اور نہ ہی قبضے کا ارادہ رکھتا ہے، ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے...
    آزاد نہریو: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریلیوں، جلسوں اور اجتماعات پر ایک ماہ تک پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ سندھ نےدفعہ 144کے نفاذکا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے،فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر کیلئے ہوگا۔ سندھ میں دفعہ 144آئی جی سندھ پولیس کی سفارش پر نافذ  کی گئی ہے،رینجرز نے بھی 11اکتوبرکودفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی تھی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں دفعہ 144کانفاذامن امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔   قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلہ دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک کے آئینی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے لیے تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم کرانے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے تاہم اس کے انعقاد کی تاریخ طے نہ ہو سکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 170 ملین آبادی والے اس ملک میں بحران کی شروعات اگست 2024 میں ہوئیں، جب طلبہ تحریک کی قیادت میں وزیراعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹایا ،  اس کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت نے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایک جامع فریم ورک تیار کیا۔عبوری سربراہ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے اصلاحاتی مسودے ، جسے جولائی چارٹر  کہا جا رہا ہے، اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، 28...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفعہ 144کے تحت اجتماعات، مظاہروں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144کا حکم نامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت 5یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔ مزید :
    — فائل فوٹو انتظامی معاملات کے سبب قومی و نجی ایئر لائنز کی 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ اور 40 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 300 اور پی کے 301  منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے تربت، سکھر، اور ملتان کی 5 پروازیں بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 204 اور ملتان سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 221، ملتان القسیم پی کے 169 بھی منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سے فیصل آباد آنے والی قومی ایئر...
    سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ یہ پابندی ایک ماہ تک نافذالعمل رہے گی۔ سندھ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کی سفارش پر یہ اقدام ممکنہ بدامنی اور قانون شکنی...
    پاکستانی شوبز کے مقبول جوڑے ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا طویل انتظار کے بعد ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی فلم ’آبیر گلال‘ بھارت میں کب ریلیز ہوگی؟ فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی نے اپنے کیریئر کا آغاز معروف ڈراما ’ہمسفر‘ سے کیا تھا، جس نے انہیں پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل کر دیا۔ اس کے بعد دونوں نے ٹی وی اور فلمی دنیا میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور کئی یادگار کردار ادا کیے۔ ’نیلوفر‘ معروف ہدایتکار عمار رسول...
    11 اکتوبر کی شب پاکستان اور افغانستان کی حالیہ تاریخ کی شدید ترین جھڑپیں ہوئیں۔پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں کا آغاز افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کی کئی بارڈر چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہوا جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف افغان طالبان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا بلکہ افغانستان کے اندر کئی ایسے ٹھکانوں کو تباہ کیا جہاں سے دہشتگرد پاکستان بھیجے جا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 افغان چوکیوں پر پاک فوج کا قبضہ پاکستان کی جانب سے ان حملوں کا مسلسل جواب دیا جا رہا ہے اور ہر اس...
    یہ ایک قابلِ غور حقیقت ہے کہ افغانستان نے پاکستان پر حملہ عین اس وقت کیا ہے جب کہ افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں اور وہاں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔ ایسے نازک موقع پر جب کہ پاکستان کے ازلی حریف ملک کا دورہ جاری ہے، اس طرح کا حملہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک مجرمانہ اشارہ ہے جو پاکستانی عوام کو بخوبی سمجھ لینا چاہیے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ کس طرح دشمنی کے پرانے خطوط پر ایک نیا حربہ آزمایا جا رہا ہے اور یہ حملہ اس پیغام کا حصہ ہے جو پاکستان کے دشمن دینا چاہتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اس صورتِ حال کو اسی تناظر میں دیکھتے...
    شہید زندہ ہیں، قوم جاگتی رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال انسانی جان سے قیمتی چیز کوئی نہیں۔ ہر شخص اپنی زندگی سے محبت کرتا ہے اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے ایمان، یقین اور مقصد کے باعث اللہ کی رضا اور وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم شہید کہتے ہیں، اور ان کی قربانی اس دنیا میں سب سے بلند درجہ رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شہیدوں کو زندہ قرار دیا ہے، اور آخرت میں ان کا مقام کسی طرح معمولی یا نظر انداز نہیں کیا...
    جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل...
    کراچی: اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے اور اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ شو ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ پروگرام کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔ فضا علی نے ایک گفتگو کے دوران کہا...
    معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کی ہے۔ پاکستان کا پہلا رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے جس نے اپنی بولڈ اور غیر روایتی پیشکش کی وجہ سے شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔ یہ شو معروف اداکارہ عائشہ عمر ہوسٹ کر رہی ہیں جبکہ شو کی ریکارڈنگ ترکیہ کے ایک ولا میں کی گئی ہے، پروگرام میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ عوام کے ساتھ ساتھ متعدد شوبز شخصیات نے بھی اس پروگرام کے فارمیٹ پر اعتراض اٹھایا ہے، انہی میں...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں حاصل کی گئی اپنی سفارتی کامیابی کو یوکرین میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر استعمال کریں، زیلینسکی نے کہا کہ اگر ایک جنگ روکی جا سکتی ہے تو ’دیگر جنگیں بھی روکی جا سکتی ہیں‘۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یہ اپیل دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سامنے آئی، یوکرینی صدر کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک دن قبل ماسکو نے کیف سمیت 10 خطوں میں اہم توانائی کے ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر حملہ...
    رات گئے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ افغانستان کے خلاف جوابی کارروائی میں متعدد چیک پوسٹس کو تباہ کر دیا، ذرائع کے مطابق متعدد خارجی اور افغان فورسز کے فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ باقی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کو کارروائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور فتنہ الخوارج کا مرکز مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کھرچر فورٹ نامی یہ مرکز فتنہ الخوارج کی مرکزی آماجگاہ تھی جہاں سے وہ پاکستان کے خلاف...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور فٹنس کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی دوسروں کے لیے ایک مثال رہی ہیں۔ اداکارہ کی تازہ ترین ورزش ویڈیو نے ایک بار پھر ان کے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے۔ ویڈیو میں کرینہ کپور کو ایک منفرد اور مشکل ‘پلینک’ ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ اپنے پیروں کو ایک اسٹیپ پر اٹھا کر توازن بنائے رکھتی ہیں جبکہ ہاتھوں میں ایک بال تھامے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کرینہ کپور 18 سال سے ایک جیسا کھانا کھا رہی ہیں، وہ ہے کیا؟ ان کے فٹنس ٹرینر نے اس مشق کو مزید چیلنجنگ بنانے کے لیے کرینہ سے کہا کہ وہ بال کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور اس کے ملکی معیشت میں کردار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ایک کلیدی ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی پالیسی...
    چین نے اتوار کے روز امریکا پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے آن لائن بیان میں کہا، امریکی حکام کا حالیہ بیان دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ یکم نومبر سے چین پر اضافی محصولات نافذ کریں گے۔ ان کے بقول، یہ اقدام چین کی جانب...
    ہمارے عہد کی کہانی عجیب ہے۔ ایک طرف سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی ہے جو لمحہ بہ لمحہ انسانی زندگی کو نئے موڑ پر لے جا رہی ہے اور دوسری طرف وہ انسان ہے جو آج بھی بھوک بے روزگاری، بیماری اور نا انصافی کے شکنجے میں پھنسا ہوا ہے۔ ایک طرف مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے چرچے ہیں جو انسان کے تمام مسائل کے حل کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف وہ عام آدمی ہے جسے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ یہ تضاد ہی ہمارے عہد کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ مصنوعی ذہانت کے بارے میں آج جو خواب دکھائے جا رہے ہیں، وہ ہمیں ماضی کے ان وعدوں کی یاد...
    قدیم مگر زندہ شہروں میں کچھ تو ایسا طلسم ہوتا ہے کہ صدیوں حوادث زمانہ سہنے کے باوجود زندہ رہتے ہیں۔ تین ہزار سال سے زائد کی تاریخ رکھنے والا ملتان ایسا ہی شہر ہے جس کے بارے میں اس کے ایک سپوت ڈاکٹر اسلم انصاری نے ’’ملتان ، شہر طلسمات‘‘ کا نام دیا۔ ملتان شہر سے ہمارا تعارف لڑکپن کے زمانے سے ہوا۔ رحیم یار خان کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ریڈیو بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے کا ہمارا واحد ذریعہ تھا۔’’یہ لاہور ہے‘‘کی مانوس آواز نے ایک مدت تک ریڈیو پاکستان لاہور کے ساتھ تعلق استوار رکھا۔ بعد ازاں ایسی ہی آواز ملتان سے گونجی ’’یہ ملتان ہے‘‘ تو ریڈیو پاکستان ملتان کے ساتھ بھی ایک نیا...