2025-07-08@15:58:00 GMT
تلاش کی گنتی: 19719
«نور خان ایئر بیس»:
(نئی خبر)
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں 740 عمارتیں خطرناک جن میں سے 588 کراچی میں ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں سعید غنی نے کہا کہ لیاری واقعہ غفلت ہے، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، غیرقانونی تعمیرات روکنے کےلیے پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 740 عمارتیں خطرناک قرار دی گئیں، جس میں سے 588 کراچی میں ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ سانحۂ لیاری کے ذمے داران مستعفی ہوں: نبیل گبولپیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمے داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔میڈیا کے مطابق ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات کے لیے تیاری کر لی ہے اور خفیہ...
بھارتی ریاست کیرالا میں چشمے کے پانی میں خطرناک سانپ کی موجودگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چشمے کے شفاف پانی میں خطرناک کوبرا سانپ کو تیرتا دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی تھی۔ جس پر محکمہ جنگلات نے ایک خاتون اہلکار ڈاکٹر جی ایس روشنی کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا جنھوں نے بہادری کی مثال قائم کردی۔ خاتون اہلکار نے ایک چھڑی کی مدد سے 18 فٹ لمبے سانپ کو پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے چند منٹوں میں ہی قابو میں کرلیا۔ مقامی آبادی نے تالیاں بجاکر خاتون اہلکار کی مہارت اور بہادری کی داد دی۔ ان کے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کا ریڈار ڈیٹا سامنے آگیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں اسرائیل کے 5 اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔غیرملکی خبرایجنسی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والے ریڈار ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ تہران سے فائر کیے گئے 6 میزائلوں نے اسرائیل کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں قائم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ڈیٹا میں دیکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کی نشانہ بننے والی تنصیبات میں اہم ایئربیس، ایک انٹیلیجینس سینٹر اور لاجسٹکس بیس شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل...
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تاریخ میں بہت بڑے بڑے آپ کو واقعات مل جائیں گے لیکن حالیہ دنوں میں تو شاید فلسطین اور کشمیر کے علاوہ اتنے طویل عرصے تک کسی ظلم کا شکار رہنے والے مظلومین کی تعداد کم ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی نہ بنتی ہے اگر کشمیر کا ایشو نہ ہوتا، پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے، کشمیر شاید اس ملک کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر پاکستانی قوم یکجا ہے، اس پر کسی کو کوئی کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی...
لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات کے باعث اکثر و بیشتر جہازوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پروازوں کو روزانہ 3 گھنٹے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کے رَن وے کےقریب پرندں کو دانہ بھی ڈالا جاتا ہے، اس غیر قانونی کام کا کوئی سدباب نظر نہیں آ رہا۔یہ سبھی جانتے ہیں کہ کسی پرندے کا جہاز سے ٹکرانا نہ صرف جہاز کے نقصان کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، رؤف عطا رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور امریکا اسرائی کا نام لیے بغیر سخت بیان جاری کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ یہودی لابی پوری قوت کے ساتھ اسلام کو مٹانے اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، اسرائیل گزشتہ دو برس سے فلسطین میں بدترین دہشت گردی، ظلم و ستم اور قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام جامع مسجد ابو حذیفہ میں منعقدہ کارکنان کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ امریکا اور بھارت کی حمایت یافتہ یہ سازشیں ناکام ہوں گی، کیونکہ مومن کا قلب ایمان کی روشنی سے منور ہوتا ہے، اور وہ ظلم کے آگے جھکتا نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: یمنی حوثی تحریک نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کے مرکزی بن گورئیان ایئرپورٹ کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی حکام نے ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔حوثی ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، اور اسرائیل پر ہماری جوابی کارروائیاں شدت اختیار کریں گی، اگر اسرائیل نے یمن کی سرزمین پر براہ راست حملے کی کوشش کی تو اسے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہر محاذ پر ناکامی مقدر بنے گی۔خیال رہےکہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایک امریکی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ان کی جان لینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل بھی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔جب صحافی نے اُن سے پوچھا کہ آپ کو کیسے علم ہوا کہ اسرائیل آپ کو مارنے کی تیاری کرچکا ہے۔جس کے جواب میں صدر مسعود پزیشکیان نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں موجود تھے جس کا علم اسرائیلی جاسوسوں کو ہوگیا اور پھر اُس علاقے پر بمباری کی گئی لیکن میں خوش قسمتی سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) پی ڈی ایم، نگران اور شہباز شریف حکومت نے ملکی قرضوں میں 34 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا، عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 3 سالوں میں ملکی قرضوں کا حجم 42 ہزار ارب سے بڑھ کر 76 ہزار ارب روپے کی سطح سے اوپر چلا گیا، شہباز شریف حکومت نے صرف ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا، عمران خان حکومت کے ختم ہونے کے بعد 3 سالوں میں ملکی قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، معاشی بہتری کی دعویدار حکومت قرضوں کے حجم میں اضافے کو نہ روک سکی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ سطحی مشیروں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے پاس اتنی عسکری طاقت موجود ہے کہ وہ اسرائیل پر روزانہ میزائل فائر کر کے مسلسل دو سال تک جنگ جاری رکھ سکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پاسدارانِ انقلاب کے مشیر میجر جنرل ابراہیم جباری نے نیم سرکاری نے کہا کہ ہمارے مسلح افواج مکمل تیاری کے ساتھ چوکس ہیں، ہمارے پاس اتنے بڑے گودام، زیر زمین میزائل اڈے اور تنصیبات موجود ہیں کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا زیادہ تر حصہ ابھی تک دکھایا ہی نہیں۔انہوں نے کہااگر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ مکمل جنگ چھڑ جائے تو ہم روزانہ میزائل فائر کریں تب بھی ہماری صلاحیتیں دو سال تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور...
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایک امریکی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ان کی جان لینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل بھی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ جب صحافی نے اُن سے پوچھا کہ آپ کو کیسے علم ہوا کہ اسرائیل آپ کو مارنے کی تیاری کرچکا ہے۔ جس کے جواب میں صدر مسعود پزیشکیان نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں موجود تھے جس کا علم اسرائیلی جاسوسوں کو ہوگیا اور پھر اُس علاقے پر بمباری کی گئی لیکن میں خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ جب صحافی نے پوچھا...
لاہور: ترکش ایئرلائن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز نے ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خراب کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے کے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔ ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی۔ تو طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس نے اسپتالوں میں موبائل فون کی بجائے رابطے کےلیے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹیلیٹر مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2 مرتبہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہنا ہے کہ اگر اسرائیل کو ایران پر حملوں پر جوابدہ نہ بنایا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج پورے خطے اور اس سے آگے بھی محسوس کیے جائیں گے۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس (BRICS) سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے اثرات پورے خطے میں پھیلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، ریسکیو اداروں اور متعلقہ سول انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور دریائے سندھ اور ملحقہ علاقوں میں سیلابی خطرے کی صورت حال کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کے سپل وے کھلنے کے بعد دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ہنگامی رابطے کرے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ...
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایش میاں رؤف نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچی، طیارے میں اچانک غیر متوقع جھٹکوں نے مسافروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے، نجی ایئرلائنز کی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کی جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہونے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہوگیا جب رن وے پر طیارہ اچانک جھٹکوں کا شکار ہو کر بے قابو ہوگیا۔ اس واقعے پر سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے سخت ردعمل ظاہر...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ یہ بات انہوں نے سابق امریکی ٹی وی میزبان اور معروف سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ ٹکر کارلسن نے ایرانی صدر سے براہِ راست سوال کیاکہ آیا انہیں لگتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی؟ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اس سوال کے جواب میں مسعود پزشکیان نے واضح الفاظ میں کہا جی ہاں! اسرائیل نے یہ کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہا۔ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انہیں قتل کرنے کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ سابق امریکی ٹی وی شو میزبان اور سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے سوال کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کوشش کی؟ اس سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ جی ہاں اسرائیل نے اس حوالے سے کوشش کی لیکن ناکام رہا اور میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں اور ہماری حکومت کا ہر فرد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے۔امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ان پر حملے کی سازش جنگ کے دوران کی گئی، جب وہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ان کے بقول، اسرائیلی جاسوسوں نے اس مقام کی معلومات حاصل کر کے بمباری کی کوشش کی، جو ناکام رہی۔صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ انہیں یقین ہے زندگی اور موت کا اختیار صرف خدا کے پاس ہے، اور اگر ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنا پڑے تو وہ اس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم کی 10ویں تاریخ کو عاشورہ کہتے ہیں۔ اس موقع پر امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی قربانیاں لوگوں کو مشکل وقت میں سچائی پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “حضرت امام حسین ؓ کی جانب سے دی گئی قربانیاں راست روی کے لیے ان کے عزم پر زور دیتی ہیں۔ وہ لوگوں کو مشکلات کے باوجود سچائی قائم رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔”عاشورہ اصطلاح عربی لفظ ‘عشرہ’ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دس ہیں۔ یہ دن مسلمانوں کے بنیادی مکاتب فکر شیعہ اور سنی دونوں کے لیے انتہائی اہمیت...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم جاری کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعلی مریم نواز نے سرکاری ہسپتالو ں میں 2 روز کے ا ندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل او رٹریننگ کرانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے...
بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاوں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو فوری حفاظتی انتظامات و اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون مزید مربوط بنانے اور صوبائی حکومتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کے واقعے کے بعد ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کو ان کے عہدے سے معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر شاہ میر خان کو قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا چارج دے دیا گیا ہے، جو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں11,76 کیسز کے فیصلے کیے، اس دوران 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، تاکہ مالیاتی مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھا جا سکے۔ سی سی پی کے مطابق فیصلہ کیے گئے کیسز میں 267 پبلک لسٹڈ کمپنیاں شامل تھیں، جن میں منسلک کمپنیوں میں بغیر اجازت سرمایہ کاری میں خلاف ورزیاں، کمزور کارپوریٹ گورننس، اور مالیاتی رپورٹنگ کی خامیاں تھیں، 49 نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 43 کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے بروکریج سیکٹر میں ایس ای...
میلبرن(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی خاتون ایرن پیٹرسن کو اپنے سابق شوہر کے تین رشتہ داروں کو زہریلی مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے اور چوتھے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا، جس نے پوری آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سسر ڈونلڈ پیٹرسن، ساس گیل پیٹرسن، اور ان کی بہن ہیدر ولکنسن کو اپنے گھر لیونگاتھا میں لنچ پر بلایا اور انہیں بیف ویلنگٹن (مشروم، گوشت اور پیسٹری پر مشتمل مشہور ڈش) کھلائی، جس میں زہریلی “ڈیتھ کیپ مشرومز” شامل تھیں۔ کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی،...
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے، کیونکہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے باقاعدہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، لہٰذا وفاق کی جانب سے ان پر علیحدہ کمیٹی قائم کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ کمیٹی ان علاقوں کے خلاف کسی سازش...
لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، جس میں گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ شہر بانو نقوی نے بتایا کہ 36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے...
فائل فوٹو صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔اپنے بیان میں رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں فنی خرابی کا کہہ کر پرواز کی روانگی میں تاخیر کی گئی، پھر ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارہ اچانک رک گیا۔صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں موجود افراد خوف و ہراس کا شکار ہوئے، 2 مسافر بے ہوش ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے کراچی کے علاقےلیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر فوری اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کو معطل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کر دیا .سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو فوری طور پر...
پاکستانی فلمی صنعت نے 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جہاں فلم ’دیمک‘ نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ اور فلم ’نایاب‘ نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کیا۔ 5 روزہ بین الاقوامی فیسٹیول میں فلم ’دیمک‘ کے ہدایت کار رفیق راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا، جبکہ ’نایاب‘ کے ہدایت کار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے جیوری ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ ایونٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے کی۔ وفد میں معروف فلمی شخصیات ندیم مندوی والا، عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر...
سٹی 42:دریائےراوی اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی پی ڈی ایم اے کے مطابق 9جولائی کےدوران دریاؤں میں غیرمعمولی اضافےکاخدشہ ہے ،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے ،صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارےالرٹ جاری کیا گیا پی ڈی ایم اے کی ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات کردی لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت کوالرٹ جاری کردیا، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ،ڈی جی عرفان کاٹھیا نے کہا ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے،usman.arshad سکولوں کی...
میلبرن: آسٹریلیا کی خاتون ایرن پیٹرسن کو اپنے سابق شوہر کے تین رشتہ داروں کو زہریلی مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے اور چوتھے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا، جس نے پوری آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سسر ڈونلڈ پیٹرسن، ساس گیل پیٹرسن، اور ان کی بہن ہیدر ولکنسن کو اپنے گھر لیونگاتھا میں لنچ پر بلایا اور انہیں بیف ویلنگٹن (مشروم، گوشت اور پیسٹری پر مشتمل مشہور ڈش) کھلائی، جس میں زہریلی "ڈیتھ کیپ مشرومز" شامل تھیں۔ کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جن میں...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ ہے، سانحہ لیاری پر ایس بی سی اے کے سربراہ کو معطل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ یہ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاءالنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے سے 27 معصوم جانوں کا نقصان ہوا، ہم سب غمزدہ ہیں، وزیر اعلی ہاؤس میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ نے بہت سخت نوٹس لیا اور ہدایت دی ہے کہ جن کی کوتاہی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی...
ویب ڈیسک :سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے۔ ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس 70 فیصد تک سکڑ چکی ہے، 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، گزشتہ 8 سے 10 سہ ماہیوں میں صنعتی پیداوار مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے، کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ریاست کو ان کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے، سرمایہ کاری روزگار، پیداوار اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری ٹیکسیشن اور مہنگائی کاروباری مارجن...

این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ جائیں، سیلابی خطرے پر تیاری مکمل رکھی جائے، وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، صوبائی حکومتوں، ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاؤں کے کنارے آباد علاقوں میں فوری حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ NDMA کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) سے مزید قریبی اور مؤثر تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو حقیقی وقت (real-time) میں بارش، طوفان اور سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ رکھنے کے لیے تمام دستیاب...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی اسامیوں کےلیے 22 جون کو ہونے والا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد اتھارٹی نےسوشل میڈیاپرپیپرلیک معاملےکی تحقیقات شروع کردیں، تحقیقات میں ایک امیدوار کے پیپر سے لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا،جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر لیک ہونے کی خبر بے بنیاد ہے،امتحان 22 جون کو مکمل سیکیورٹی میں منعقد ہوا۔ پی اے اے نے کہا کہ پیپر کی تصویر امتحان ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد اپلوڈ کی گئی، امتحان منعقد ہونے کے...
لاہور: شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائیوں پر مشتمل تین رکنی شاپ رابر و موٹر سائیکل اسنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں معصوم دکانداروں کی دکانوں میں گھس کر واردات کرتے اور واردات سے قبل موٹر سائیکل چھینتے پھر شاپ رابری کرتے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل، 50 ہزار نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کاشف، حسیب اور ساتھی نوید شامل ہیں۔ ملزمان منظم گروہ کی شکل میں وارداتیں کر رہے تھے جس پر مقدمات درج کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ٹیم...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، کویت اور اومان میں بھی ویزوں کے مسائل ہیں، جلد ہی ان کا حل نکالیں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم کے ابتدائی 10 روز پاکستان بھر میں بخیر و عافیت گزرگئے، تمام صوبوں کا اس میں اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال محرم میں ہم نے صوبوں کے ساتھ رابطہ رکھا اور کم سے کم جگہوں پر موبائل سروس بند رکھی، شہریوں کو موبائل سروس کی محدود بندش کی وجہ سے کافی ریلیف ملا۔ محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، جلد ہی اس...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے درآمد کردہ مخصوص مشروبات کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر حتمی فیصلے کا اعلان کیا ، جس کے مطابق 5 جولائی سے یورپی یونین میں تیار کیے جانے والے درآمد شدہ مخصوص مشروبات پر پانچ سالہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات نافذ کیے گئے۔ چینی تحقیقاتی اتھارٹی نے یورپی یونین کے 34 اداروں کی درخواستوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے پہلے رضاکارانہ طور پر “پرائس انڈرٹیکنگ” کی درخواستیں جمع کرائی تھیں اوران پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائےگی۔چونکہ ان 34 کمپنیوں کی جانب سے چین کو برآمد کیے جانے والے مخصوص مشروبات یورپی یونین کی برآمدات کی بڑی اکثریت ہے ،لہذا چین کے فیصلے سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحیی آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں.(جاری ہے) عدالت عظمی کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے سپریم کورٹ کی...
سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے شہر میں انتہائی مخدوش قرار دے گئی 51 عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کمشنر کراچی سے 24 گھنٹے میں عمارتوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد...
سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے جبکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اس ضمن میں کل عدالت سے رجوع کریں گے۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو مفاد عامہ کے خلاف ہے، جبکہ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب بلیدی کا کہنا تھا کہ سربراہ نیشنل پارٹی کل ہائیکورٹ میں آکر پٹیشن دائر کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو پاس کرکے بلوچستان کے ساتھ ایک سازش کی گئی ہے آج کی پٹیشن بلوچستان ہائیکورٹ اور ججز کے لئے بھی ایک چیلنج ہے اس ایکٹ کے تحت آج بلوچستان...
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 ) این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 26 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 72 افراد جاںبحق اور 130 زخمی ہو چکے ہیں این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 28 اموات ہوئیں، جبکہ پنجاب میں 22، سندھ میں 15 اور بلوچستان میں سات افراد جاںبحق ہوئے پنجاب میں 26 جون سے بارش سے متعلقہ واقعات میں 66، سندھ میں 34، خیبر پختونخوا میں 23، آزاد کشمیر میں چار اور بلوچستان میں تین افراد زخمی ہوئے.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 جون سے اب تک کم از کم 161 مکانات...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں،متحدہ عرب امارات کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ہے،یواے ای کے وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے شہری 19سال سے کویت نہیں جا پا رہے تھے،ہم نے کویت اور عمان جا کر پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے،ہم نے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کیلئے بہت کام کیا ہے، اگلے 2سال میں گرین پاسپورٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی، پاکستانیوں کو اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہے اورمزید ہوگا۔ لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔ فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔ فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق ( جیوری ممبر)، فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا،عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی...
ایران پر حملے، امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے: ایرانی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا، ایران پر حملے کرنے پر امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے۔ برکس ممالک کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے رکھا ہوا...
ویب ڈیسک:وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 2022ء میں بھی موجودہ ڈی جی ایس بی سی اے تعینات تھے، انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے جو اس وقت علاقے میں تعینات ہیں، 2022ء میں عمارت کو مخدوش قرار دیئے جانے کے وقت جو افسران تعینات تھے ان کا تعین کیا جارہا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن حادثہ ،ملزم گرفتار، گاڑی کس کی تھی?کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو ذمہ داری دی گئی ہے...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 2022ء میں بھی موجودہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایس بی سی اے تعینات تھے، انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے جو اس وقت علاقے میں تعینات ہیں، 2022ء میں عمارت کو مخدوش قرار دیے جانے کے وقت جو افسران تعینات تھے ان کا تعین کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ 51 انتہائی خطرناک عمارتوں کا سروے مکمل کریں، اگر ڈی جی ایس بی سی اے کی...
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے...
لاہور میں شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی چوکی نادر آباد، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس اور چوکی انچارج نادر آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہحبس بیجا میں رکھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہی بھٹی شامل ہیں، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس کو کھانا کھانے کے بہانے الہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت سنسنی خیز صورت حال پیدا ہو گئی جب ترکی ایئرلائن کی ایک بین الاقوامی پرواز، جو استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، روانگی کے فوراً بعد غیر متوقع تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی۔پائلٹ کی فوری مہارت اور کنٹرول ٹاور کے بروقت ردعمل کی بدولت طیارے کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، لیکن اس تمام واقعے نے طیارے میں سوار مسافروں کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پرواز جب فضا میں بلند ہو رہی تھی تو اچانک طیارے کے ایک اہم تکنیکی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس تنظیم کو تنبیہ کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔یہ بیان برکس کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد سامنے آیا۔امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کردیےجائیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ ڈیل ہوسکتی ہے، نیتن یاہو سے ایران کے ساتھ مستقل...
آسٹریلوی خاتون ایرن پیٹرسن پر جرم ثابت ہوگیا ہے کہ اس نے اپنی سابقہ ساس، سسر سمیت 3 سسرالی رشتہ داروں کو جان بوجھ کر زہریلی مشروم کھلا کر قتل کیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے قصبے غربی وکٹوریا میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر اپنے سابق سسرال والوں کو ’زہریلی مشروم‘ پکا کر دوپہر کے کھانے میں کھلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ اس نے اپنی سابقہ ساس، سسر اور دونوں بچوں کو ایک خوشگوار ملاقات کے لیے مدعو کر رکھا تھا، ان کے لیے جو کھانا بنایا اس میں مشروم کی ڈش بھی شامل تھی۔ کیا ہوا تھا؟ یہ واقعہ اگست 2022 میں پیش آیا، جب ایرن نے اپنے سسرال والوں کو...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے ای)میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی اتوار کی شام ممبئی ایئرپورٹ پر شدید غم کی حالت میں دیکھی گئیں۔ سیاہ لباس اور سیاہ چشمہ پہنے نورا فتیحی کو ایئرپورٹ کے احاطے میں کیمروں نے قید کیا، جب وہ آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے تیزی سے ٹرمینل کی جانب بڑھ رہی تھیں۔ نورا فتیحی عام طور پر عوامی مقامات پر مداحوں اور فوٹوگرافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آتی ہیں، لیکن اس بار ان کا رویہ مختلف تھا اور انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ نورا پاپارازی سے نظریں چرا رہی تھیں اور نہایت مغموم انداز میں کسی سے بات کیے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ...
ریو ڈی جنیرو(انٹرنیشنل ڈیسک) برکس ممالک نے ایران پر حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، تاہم اعلامیے میں امریکا یا اسرائیل کا نام براہ راست نہیں لیا گیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس تنظیم کا سترواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقا سمیت دس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا کہ 13 جون کے بعد ایران پر کیے گئے حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تھے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تاہم بیان...
عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔ برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے بعد ہونے والے حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ برکس نے مطالبہ کیا کہ ایران کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور ایسے حملے بند کیے جائیں۔ مزید برآں، برکس نے...
ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں ملک کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر مستحکم ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کےآئی ٹی کے شعبے کی اہمیت میں ایس آئی ایف سی کی بدعلت نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے اور پاکستان میں 2 لاکھ گریجویٹس کی آئی ٹی اسکلز ٹریننگ ممکن بنائی گئی ہے ایس آئی...
—فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پی اے اے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا، جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی قسمت بدل گئی، تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب کراچی پاکستان کی قومی ایئرلائن، پی آئی اے ہولڈنگ... ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک ہونے کی تحقیقات ڈائریکٹر ایچ آر پی اے اے کی سربراہی میں جاری ہے۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پر بھرتی کا پیپر 22...
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیل نے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف اپنے پہلے حملے کیے ہیں، جن میں اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک حوثی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیل کی فوج (IDF) کے مطابق یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب حوثی شدت پسندوں نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی طرف کم از کم تین بیلسٹک میزائل داغے، جن میں...
لاہور: اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 24 پاکستان کی خواتین کرکٹرز آج کراچی میں رپورٹ کریں گی۔ وویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، 27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا۔ خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لیے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔ پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ وویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز...

پی ایس ایکس میں کاروبار کا شاندار آغاز، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلندی پر پہنچ گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی کے سال کے پہلے روز ہی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب کہ مارکیٹ میں مسلسل ساتویں روز کاروبار کا شاندار انداز میں آغاز ہوا ہے۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کا احوال:گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 7570 پوائنٹس اضافے سے 131949 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 7629 پوائنٹس کے...
تہران (اوصاف نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کا ریڈار ڈیٹا سامنے آگیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں اسرائیل کے 5 اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والے ریڈار ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ تہران سے فائر کیے گئے 6 میزائلوں نے اسرائیل کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں قائم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ڈیٹا میں دیکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کی نشانہ بننے والی تنصیبات میں اہم ایئربیس، ایک انٹیلیجینس سینٹر اور لاجسٹکس بیس شامل ہے۔ رپورٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن پر صہیونی فوج نے حملہ کردیا اور اس دوران بحیرہ احمر کے قریب بندر گاہوں پر شدید بمباری کی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یمن کی فضاؤں میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں جب اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک مسلسل بمباری کرتے ہوئے کئی اہم مقامات کو نشانہ بنایا۔یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب حالیہ ہفتوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک غیر اعلانیہ جنگ بندی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے بعد اس قسم کی فوجی کارروائی پہلا بڑا واقعہ تصور کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یمنی حوثیوں کے زیر کنٹرول...
دبئی (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت و اقامہ نے نمایاں طلباء کیلئے پانچ سال کا گولڈن اقامہ حاصل کرنے کیلئے دو بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق ان شرائط میں سب سے اولین وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والا سفارشی خط ہے جس میں طالب علم کا مکمل ریکارڈ، ماضی کی تعلیمی قابلیت کا وضاحت سے ذکر کیا گیا ہو۔ گولڈن اقامے کے خواہشمند طلبا کے لیے لازمی ہے کہ ثانوی بورڈ امتحانات میں ان کے مجموعی نمبر 95 فیصد سے کم نہ ہوں۔ یہ اقدام ان طلبہ کی محنت کو سراہنے اور حکومتِ امارات کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد باصلاحیت اور ذہین...
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔لالک جان شدید زخمی ہونے کے باوجود مورچے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم کو لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے، ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ لالک جان شہید کا جذبہ آج اور آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہے۔
راولپنڈی: کلرسیداں کے علاقے بائی پاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ریڈنگ ٹیم پر خطرناک اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کی اور اس دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی، جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ...
ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کرے۔؟ اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا، جو پہلے خالی کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ امریکی ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اُنھیں میزائل حملوں سے قبل نہ صرف فون پر اطلاع دی بلکہ جگہ اور وقت کا بھی...
برکس اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ برکس اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے رکھا...
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی اُبھرتی معیشتوں کے گروپ "برکس" نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ برکس کا دو روزہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں ہوا، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ برکس...
وفاقی وزیر کا شانگلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری دلیر افواج نے بھارتی فرعونیت کو شکست دی، پاکستان نے پوری دنیا میں ثابت کیا بھارت اور مودی کا بیانیہ جھوٹا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اور سیاست بھی ہوگی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وہ ٹولہ کہہ رہا ہے محرم کے بعد احتجاج کریں گے، عوام اس ٹولے کے ایجنڈے کو مسترد کریں گے۔ امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دلیر افواج نے بھارتی فرعونیت کو شکست دی، پاکستان نے پوری دنیا...
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا، دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی...
کراچی: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے ڈیوائس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: ایپل نے اس سال اپنی نئی آئی فون 17 سیریز میں ایک بڑا انقلاب لانے کی تیاری کرلی ہے اور اگر حالیہ لیکس درست ثابت ہوئیں تو یہ کمپنی کی تاریخ کا سب سے طاقتور بیٹری والا اور سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی ہوگا۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں زیر گردش ایک نئی لیک کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس وہ پہلا ایپل فون ہوگا جس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔ یہ پیش رفت ایپل صارفین کے لیے غیر معمولی خوشخبری ہے جو طویل عرصے سے آئی فون کی بیٹری لائف پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ایپل نے اب تک اپنے کسی آئی فون ماڈل میں اتنی بڑی بیٹری نہیں دی۔ مثال...
لیاری میں عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ...
لاہور سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران :ایرانی حکومت نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن تک ایران چھوڑ دیں، بصورتِ دیگر ان کی گرفتاری اور جبری بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں موجود افغان مہاجرین کو دی جانے والی ڈیڈ لائن قریب آ چکی ہے، جس کے بعد ایرانی حکام بڑے پیمانے پر مہاجرین کی ملک بدری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ایرانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو سیاسی وجوہات یا قومیتی تعصب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان میں فلاحی اداروں کے نظم و نسق اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بلوچستان چیرٹیز اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے صوبے بھر میں محکمہ سماجی بہبود میں رجسٹرڈ تمام این جی اوز، فاؤنڈیشنز، ٹرسٹ، مدارس، مساجد، ایسوسی ایشنز، یونینز اور کمیونٹی آرگنائزیشنز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز اینڈ ریگولیشن اتھارٹی، سلیم کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے میں مختلف نوعیت کی تقریباً 1500 فلاحی تنظیمیں محکمہ سماجی بہبود میں رجسٹرڈ تھیں، ت اب ان تمام اداروں کو 31 جولائی 2025ء تک دوبارہ بلوچستان چیرٹیز اینڈ ریگولیشن اتھارٹی میں رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نئی رجسٹریشن کا عمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دازہو:انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 0-9 سے عبرتناک شکست دے دی۔ چین کے شہر دازہو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے سری لنکن ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ چوتھے منٹ میں عبداللہ اعوان نے پہلا گول داغا، جس کے بعد زبیر لطیف نے اگلے ہی منٹ میں دوسرا گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔ ساتویں منٹ میں اعصام حیدر نے پنالٹی پر تیسرا گول کیا، اور اسی کوارٹر میں عاطف نے چوتھا گول...
یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کا جز ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے اصول اور ایمان باقی ہیں، شہادت حسینؓ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں، نواسہ رسولﷺ کی جد و جہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو بین الاقوامی قوانین اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس طرزِ عمل کو روکا نہ گیا تو دنیا کو کسی ممکنہ جوہری سانحے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے امریکا کے حالیہ اقدام کو ’’خطرناک مثال‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خودمختار ملک کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا پائیدار اور...
TEHRAN: ایران نے لاکھوں افغان مہاجرین کو مقررہ ڈیڈلائن تک ملک چھوڑنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری صورت میں گرفتاری کے لیے تیار ہوجائیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی اور ڈیڈلائن بہت قریب آگئی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر افغان باشندوں کی بے دخلی سے افغانستان میں مزید عدم استحکام ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دہائیوں جاری رہنے والی جنگ اور خانہ جنگی کے دوران ایک اندازے کے مطابق 40 لاکھ افراد ایران منتقل...
ادب جب تک ادیب کی رُوح میں سرایت نہ کر جائے قارئین کے دِل و دماغ کو متاثر نہیں کر سکتا۔ بہت کم ایسے ادیب ہوتے ہیں جنہیں قدرت نے لکھنے کے فن کے ساتھ ساتھ شخصیت کا بھی ویسا ہی تحفہ عطا کیا ہوتا ہے جو نہ صرف ان کے فن بلکہ ان کی ذات کو بھی انسانیت کی عظمت اور خدمت کے چار چاند لگا دیتا ہے۔ ایسے ہی ایک منفرد لب و لہجے کے ادیب سے میری واقفیت گذشتہ کئی سالوں پہلے ان کی تحریروں کے ذریعے ہوئی اور چند سال قبل راولپنڈی میں ان سے میری پہلی بالمشافہ ملاقات ہوئی۔ تاحال اب تک ان کے ساتھ خلوص، محبت، علم، احترام اور قلم کا رشتہ قائم ہے۔...
صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مکانات کی چھتیں اور سیلاب سے میں 5 افرادجاں بحق ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دونوں صوبوں میں مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو ئے۔ این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جب کہ محلہ...
نوٹیفکیشن کے مطابق جب چیف جسٹس ملک سے باہر ہوں یا دستیاب نہ ہوں تو وہ خصوصی کمیٹی تشکیل دے سکتے ہیں، خصوصی کمیٹی جج کی بیماری، وفات، غیر موجودگی یا علیحدگی کی صورت میں ہنگامی طور پر بنچ میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025ء جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس...
بھارت نے ایجبسٹن میں انگلینڈ کو 336 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بھارتی فاسٹ باؤلر آکاش دیپ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 99 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے 608 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں 5ویں دن 271 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟ بھارت کے نوجوان کپتان 25 سالہ شبمن گل نے پہلی اننگز میں 269 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ دوسری اننگز میں صرف 162 گیندوں پر 161 رنز بنائے۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 427...