2025-10-25@08:04:22 GMT
تلاش کی گنتی: 36104
«نے تحفظات»:
(نئی خبر)
چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ اُن کا...
یورپی نشریاتی یونین (ای بی یو) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے چیٹ بوٹس اکثر غلط، مبہم معلومات فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر خبروں اور موجودہ واقعات سے متعلق سوالات کے جوابات میں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ہم خبروں کے حوالے سے مصنوعی ذہانت پر اعتبار کرسکتے ہیں؟ ’نیوز انٹیگریٹی ان اے آئی اسسٹنٹس‘ کے عنوان سے 22 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق معروف اے آئی چیٹ بوٹس بشمول اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، مائیکروسافٹ کا کوپائلٹ، گوگل کا جیمنی اور پرپلیسیٹی متعدد مواقع پر خبری حقائق کو مسخ کر کے پیش کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیق کے...
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکارہ دورہ کیا، دورے کے دوران صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان مامون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور...
حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیو کے انسداد کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو انسداد پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق، انسداد پولیو کیلئے معاونت فراہم کرنے والے اداروں...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے جس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کے خدشات دور کریں اور وہ عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کر رہا ہے، دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، افغانستان دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر...
پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہمارا مقصد ملک میں مزید مسائل پیدا کرنا نہیں ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاہم بدقسمتی سے آج بھی ملک میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زراعت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، کیونکہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ زراعت...
فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے ہونے والی شاہی خاندان کے زیورات کی چوری نے جرمنی کی کمپنی کو عالمی شہرت بخش دی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد بی بی سی کے مطابق وہ ’باکر‘ نامی ایک لفٹ بنانے والی کمپنی ہے جس کو اس واقعے سےغیر متوقع طور پر عالمی شہرت بخش دی۔ ’بلیسنگ ان ڈسگائس‘، کمپنی کے مزے آ گئے! مذکورہ جرمن کمپنی کا نام تب سامنے آیا جب چوروں نے لوو میوزیم کے اندر داخل ہونے کے لیے اسی کمپنی کی تیار کردہ ایک گاڑی پر نصب ایک سیڑھی کا استعمال کیا۔ اس واقعے کے بعد کمپنی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک...
بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا، جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شاہ چارلس سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات جمعے کو یورپی ممالک کے ہونے والے سیاسی سربراہی اجلاس سے قبل ہوئی۔ اس موقع پر یوکرینی صدر کو شاہی سلامی پیش کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا،بعد ازاں بادشاہ نے صدر زیلنسکی کا تعارف میجر جنرل جیمز باوڈر اور ایکوئری لیفٹیننٹ کرنل جونی تھامسن سے کرایا۔ دونوں رہنما قلعے کے اندر نجی ملاقات کے لیے داخل ہوئے۔ یہ زیلنسکی کا برطانیہ میں پہلا شاہی استقبال اور بادشاہ سے تیسری باضابطہ ملاقات تھی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس کا وہ عمل جو 500 برسوں میں کسی برطانوی فرمانروا نے نہیں کیا! ونڈزر کی یہ دعوت ایسے موقع پر دی گئی جب زیلنسکی یورپی...
سٹی 42: گگو منڈی کے قریب لاھور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس پٹری سے اتر گی۔ بورے والا کے پاس گگو منڈی کے قریب ٹرین ڈی ٹریک ہوئی ۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے لائن بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے لیکن مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے
— فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف ایک ٹھوس، قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دورے میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، علاقائی و عالمی امور اور یوکرین سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان...
— فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیر صدارت اجلاس میں جامعات کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2025ء کے تمام ضروری انتظامات کا جائزہ لیں اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) ریحان نقوی، امتحانی شعبہ کے سربراہ، اور امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام جامعات کو ہدایت دی گئی کہ وہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2025ء کے منصفانہ، شفاف اور محفوظ انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ امتحانی مراکز میں امیدواروں کے لیے مناسب نشستوں اور سہولتوں کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ امتحان...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد مجبوری کے تحت قائم ہوا ہے، محبت کے تحت نہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے سیاسی اور جمہوری راستہ اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی ملک کے وزیراعظم ہیں، لہٰذا صوبے کو چاہیے کہ ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن کے...
ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس صوبے میں امن و امان کیلئے سرگرم ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر سے شوٹرز اور گینگز مافیاز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں 70فیصد جرائم کم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی تقریر میں واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہے،صوبے میں متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں اور گرفتاریاں کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا
پنجاب میں 70 فیصد جرائم میں کمی، شوٹر اور گینگ مافیا کا خاتمہ جاری ہے: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 70 فیصد جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور صوبے میں سرگرم تمام گینگز کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس فورس نے شوٹر مافیا، گینگ مافیا اور ’ڈالہ کلچر‘ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم...
پشاور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا، (ن) لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاؤں گا۔ یہ بات انہوں ںے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے، اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات بہت مفید رہی، ہم اٹھارہ ماہ کی حکومت میں پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ یکجا تھے جو پیپلز پارٹی کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی محنت، عزم اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کی جرأت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم انسدادِ پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خلاف برسرِ پیکار ٹیمیں اکثر مشکل حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قوم ان کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: ’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون...
— اسکرین گریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے قومی مفاد میں (ن) لیگ سے اتحاد کیا ہے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرا سی غیر ذمےداری سے سسٹم ڈی ریل ہو جائے گا، مجبوری میں حکومت میں بیٹھنا پڑا، اس سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا ہے، لیکن پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا۔ اگر پیپلز پارٹی ان کے ساتھ پاکستان کے لیے نہیں بیٹھتی تو آج آپ بھی ہمیں غیر ذمےدار ٹھہراتے۔سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے...
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے اسپن غر پہاڑ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع شام 5 بجے موصول ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ پہلے جنگلی گھاس اور جھاڑیوں میں لگی جو بعد میں شدت اختیار کرتے ہوئے شنگھڑ کے وسیع علاقے تک پھیل گئی اور اب ژوب کی حدود کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کیمپ آفس اسلام آباد میں آگ بھڑک اٹھی...
ترجمان دفتر خارجہ ایمبیسڈر طاہر اندرابی نے جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل، 25 اکتوبر کو ترکیہ میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔ فلسطین پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ بین الاقوامی عدالت...
واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔دورے کے حوالے سے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر آج ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ آسیان اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان...
— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت وزیراعلیٰ کا آئینی اور قانونی حق ہے۔بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پہلے دھرنا دیا پھر ختم کر دیاراولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا بعد میں ختم کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود منتخب وزیراعلیٰ کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو روندنا ملک میں لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعاون کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی...
اسلام آباد:(نیوز رپورٹر)وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کردیا۔زرات داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دے دیا، جس کے بعد ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے، جس کے تحت کالعدم تنظیم پر سرگرمیاں کرنے پر پابندی ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ٹی ایل پی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد اب وزارت داخلہ کی رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی۔ وزرات قانون ریفرنس تیار کر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی قیادت میں عدالتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے نمایاں نتائج دیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 2024 کے آغاز میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 446 تھی جو اکتوبر 2025 تک کم ہو کر 56 ہزار 169رہ گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عہدہ سنبھالتے ہی مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام میں جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ قطری وزیر پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے روابط باہمی احترام، مشترکہ عقائد اور اقدار پر مبنی ہیں۔انہوں نے قطر کو پاکستان کا قریبی دوست اور ایک بااثر علاقائی شراکت دار قرار دیا،...
اسلامی دنیا نے اسرائیل کے دو نئے متنازع مسودہ قوانین پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ان قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد اسرائیلی خودمختاری نافذ کرنا اور وہاں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنا ہے، جسے اسلامی ممالک نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ اسلامی ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمان کی یہ کارروائی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کے برخلاف ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں تاریخی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں 2015ء میں زیرِ التوا مقدمات 25 ہزار 686 سے بڑھ کر 2024ء میں 60 ہزار 446 تک پہنچ گئے تھے۔ اکتوبر 2024ء میں عہدہ سنبھالنے والے چیف جسٹس نے مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا، جس کے بعد جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام کی جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور الیکٹرانک تصدیق شدہ نقول کا آغاز کیا گیا۔ رجسٹریوں اور بینچوں کے درمیان...
ذرائع کے مطابق پولنگ سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر تین بوتھوں پر آج صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ گنتی شام 5 بجے شروع ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی نشستوں کیلئے انتخابات ہو رہے ہیں۔مقبوضہ علاقے کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان راجہ سبھا کے چار اراکین کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر تین بوتھوں پر آج صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ گنتی شام 5 بجے شروع ہو گی۔ حکام نے کہا ہے کہ گنتی...
فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ کی قیادت میں شریک ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور فتح کے نمائندوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ فلسطینی صورتِ حال اور غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 10 روز سے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان تاحال بازیاب نہ ہو سکے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس 10 روز گزرنے کے باوجود بھی این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کا پتا لگانے میں ناکام ہے، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو مغوی کی بازیابی کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے پولیس کو مغوی کا واٹس ایپ ریکارڈ کا ڈیٹا بھی چیک کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس اعظم خان نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں پولیس مغوی کو بازیاب کروائے ۔ اصل مقصد معاملہ حل کرنا ہے صرف تاریخیں دینا نہیں...
محکمہ اطلاعات سندھ نے چار فلمی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، اداکارہ ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبے سندھ...
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی مذہبی تنظیم یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس مخصوص ذہنیت کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو ملک میں انتشار کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو ایک منظم پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اور جو سرگرمیاں وہ انجام دے رہے تھے وہ سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوششیں تھیں، جنہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ عظمیٰ بخاری...
تصاویر:سوشل میڈیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2021 کے پُرتشدد مظاہروں میں شہید ہونے والے 12 پولیس افسران کے اہلِ خانہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں انسپکٹر شہزاد نواز سمیت اُن افسران کے اہلِ خانہ شامل تھے جو مذہبی تنظیم کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملکی سلامتی، عوام کے جان و مال اور قومی املاک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کا عمل تیز ہونے لگتا ہے، کچھ مسلح جتھے...
وزیراعظم سے قطری وزیر تجارت و صنعت کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
— فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے قطری وزیر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔انہوں نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی...
متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لاٹری انعام، 100 ملین درہم کے جیتنے والے خوش نصیب شخص کے پہلے جذباتی ردِعمل پر مشتمل آڈیو کال منظرِ عام پر آگئی۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا امیر ترین ہندوستانی مسلمان کون؟ یو اے ای لاٹری نے جمعرات کی شب اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ آڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں وہ لمحہ سنا جا سکتا ہے جب خوش قسمت رہائشی کو معلوم ہوا کہ وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔ خوش نصیب کی پہلی کال ویڈیو میں ایک مختصر مگر پُرجوش گفتگو سنی جا سکتی ہے۔ لاٹری کے نمائندے شاہ نے جب جیتنے والے کو فون کر کے بتایا کہ ’آپ ہمارے 100 ملین درہم...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر (Remittances) کے بہاؤ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بالخصوص خلیجی ممالک (GCC) سے آنے والی ترسیلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ترسیلاتِ زر کے حجم میں اضافے اور ان کے جدید، تیز اور کم لاگت طریقوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال سے ترسیلات کی منتقلی کا وقت کم اور ٹرانزیکشن لاگت میں کمی ممکن بنائی جائے تاکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی ک ملی بھگت،شیٹ نمبر 5پلاٹ نمبر 38پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار رہائشیوں کی شکایات کے باوجود نگران ادارے خاموش،غیر مجاز عمارتیں بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرہ شہر کی معروف ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کالونی کے مختلف حصوں میں بغیر منظوری کے نئی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ موجودہ عمارتوں پر اضافی منزلیں بنا کر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔شیٹ نمبر 5 کے پلاٹ نمبر 38 پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ محکموں میں متعدد بار درخواستیں جمع کروائی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ایک رہائشی محمد عمران کا کہنا تھا، ’’ہم...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات کو دلیل اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مستحکم کر سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان اختلافات ہوئے، لیکن اب ہمیں ٹکراؤ نہیں بلکہ افہام...
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ گزشتہ برس 2024 کے آغاز میں سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 60,446 تھی، جو اب اکتوبر 2025 میں کم ہو کر 56,169 رہ گئی ہے۔ اصلاحات کا مقصد شفاف اور مؤثر عدالتی نظام اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں انصاف کی فراہمی کو زیادہ مؤثر، شفاف اور منصفانہ بنانے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار کی عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز کیا ہیں؟ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید...
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام...
لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کی۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی حکومت کے عہدیدار کی ملاقات، پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پولیس نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف نیب آفس پر پتھراؤ یا حملے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا، جب مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ بھی...
وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیر تجارت نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ قطری وزیر پاکستان – قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے ملاقات میں پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیائی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ملاقات جنوبی کوریا میں ہوگی، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعہ کی رات ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، پھر جاپان کا دورہ کریں گے اور آخر میں جنوبی کوریا پہنچ کر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ اس موقع پر ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ مزید پڑھیں: دنیا میں نئی صف بندی کی ضرورت، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جاسکتا، چینی صدر شی جن...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ قطری وزیر پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مثبت، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے توانائی، زراعت، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے قطر اور ترکیہ کی ضمانت پر سیز فائر کیا، طالبان اب ٹھیک ہوجائیں گے،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی حکومت کی جانب سے سابق صدر ریگن کی اینٹی ٹیرف تقریر پر مبنی اشتہار نشر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف امریکا کی معیشت اور سلامتی کے لیے ضروری ہیں، جبکہ اونٹاریو حکومت کا کہنا ہے کہ اشتہار کا مقصد باہمی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معاف کردیا ادھر ریگن فاؤنڈیشن نے بغیر اجازت تقریر استعمال کرنے پر قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم دورۂ مصر: اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران مصر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سلامتی، باہمی دفاعی تعاون اور مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری وزارتِ دفاع کے دورے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور مصر کے سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ...
مصائب و آلام اور تکالیف و حوادث انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں، اس فانی دنیا میں عمرِ عزیز کی چند ساعتیں عیش کی گھنی چھاؤں میں بڑے سکون سے گزرتی ہیں اور کچھ گھڑیاں رنج کی جھلساتی ہوئی دھوپ میں کٹ جاتی ہیں۔ حیاتِ مستعار کے آنگن میں کبھی مسرتیں ڈیرے ڈال کر لمحات کو خوش گوار بنا دیتی ہیں تو کبھی غم و اندوہ کے جھکڑ خوشیوں کے آشیانے کو تنکا تنکا کر دیتے ہیں، رنج و الم سے عبارت یہ زندگی کی ہچکولے کھاتی ہوئی کشتی اپنے دامن میں زمانے کی تلخ و شیریں یادیں لیے ہوئے آخر موت کے ساحل پر لنگر انداز ہو جاتی ہے۔ یہ سفرِ حیات اتنا کٹھن کیوں ہے۔۔۔ ؟ مصیبتیں کیوں...
دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکرات ایک نئی امید کا پہلو ہیں۔ان مذاکرات میں معاونت کا کردار قطر نے ادا کیا اور اس بات کی ضمانت ترکی نے دی ہے کہ معاہدے میں طے شدہ نکات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ان مذاکرات کی تمام تر تفصیلات یا معاملات 25 اکتوبر کو استنبول میں طے ہوں گے۔ یقیناً یہ معاہدہ یا مذاکرات درست سمت میں پہلا قدم کہا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بقول استنبول میں قابل تصدیق نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا ۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ سرحد پر مستقل امن کے لیے طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا ۔ترکیہ اور قطر کے بقول افغان طالبان عملی...
گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ہوئے تھے۔ میز کے ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف وہ ادارہ بیٹھا تھا جسے دنیا آئی ایم ایف کہتی ہے یعنی دنیا کا وہ خزانچی جوکہ کمزور معیشتوں کو ڈالر دکھاتا ہے اور اصلاحات کے دعوے لیتا ہے۔ ان کو اپنی شرائط میں باندھتا ہے۔ آئی ایم ایف کے مذاکرات ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اعداد و شمار کی روشنی میں نہیں بلکہ اپنی مرضی کے مطابق ہو رہے تھے۔ اس وقت کے معاشی حالات اور اعداد و شمار جوکہ سیلاب میں ڈوبے ہوتے ہیں۔ 50 لاکھ آبادی سے زائد سیلاب متاثرین ہیں، لیکن حال کے بجائے مستقبل کا سوال تھا کہ پاکستان مستقبل کی معیشت کن...
برادر اسلامی ملک قطر نے اپنی ثالثی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے، دوحہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا، پاکستانی وفد کے سربراہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر بند ہوگا، دونوں پڑوسی ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا مکمل احترام کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں 25 اکتوبر کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس میں تفصیلی معاملات طے کیے جائیں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے بخشی گوٹھ 8 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ یعقوب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں فائرنگ سے 23 سالہ شعیب زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی جھگڑے میں پیش آیا ہے جس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم میامی ہیٹ کے کھلاڑی ٹیری روزیئر اور پورٹ لینڈ ٹریل بلیزر کے کوچ چانسے بل اپس کو ایف بی آئی نے جوئے کی تحقیقات میں گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد کھیلوں میں غیر قانونی سٹے پازی اور پوکر گیم اسکیمز میں ہونے والی متعدد گرفتاریوں سے متعلق بتانا تھا۔ چانسے بل اپس نے اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں مینیسوٹا ٹمبروولوز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بلیزرز کے بطور کوچ فرائض انجام دیے، جس میں بلیزر کو 118 کے مقابلے میں 114 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیری...
آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے کل زرداری ہاوس اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے یا ختم کرنے پر غور متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس طلبی کی تصدیق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری انفارمیشن جاوید ایوب نے کی ہے۔ اجلاس کی صدارت فریال تالپور کریں گی، کشمیر افیئرز کی انچارج خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی قیادت میں کور ٹیم اور مرکزی عہدے دار شریک ہوں گے، اجلاس میں آزاد...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 میں انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کے انتقال کےبعد خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق شکارپور حلقہ پی ایس 9 میں پولنگ کا عمل 14 دسمبر کو ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی 3 سے 5 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئےصدر مملکت آصف زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی فہرست 6 نومبر کو جاری ہو گی، جانچ پڑتال 11 نومبر کو ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی کی...
خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 298 پولیس اہلکار اور عام شہری شہید جبکہ 486 زخمی ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کو موصول کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 295 دنوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 117 پولیس اہلکار اور181 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے2 ہزار 366 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 368 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ1,124 کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 6 ہزار 181 ملزمان کو مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال بھتہ خوری کے 1,287 کیسز بھی درج کیے گئے، جن...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے پہلے تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے باضابطہ مشاورت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف کاروباری اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 02 آف 2025 کے تحت اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی تاجر کے خلاف کارروائی یا گرفتاری سے قبل تاجر برادری کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ نامزد نمائندگان کا تعلق پاکستان بزنس کونسل، لاہور چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی، اپٹما، ملتان،...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے الازہر الشریف میں شیخ الازہر شیخ احمد الطیب، سے ملاقات میں عالمِ اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز، بالخصوص انتہا پسندی اور مذہب کی منفی تشریحات کے سدباب پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر شیخ الازہر نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، رواداری اور اعتدال کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن، احترامِ انسانیت اور اعتدال کا دین ہے، اس کی غلط تشریحات اور انتہا پسندانہ...
وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوسا سیکورسکی نے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون مزید مستحکم کرنے کے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسا سیکورسکی نے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر سمیع ملک بھی...
معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنی ازدواجی زندگی کا ایک دلچسپ راز فاش کر دیا۔ مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر امان احمد نے جھگڑے نمٹانے کے لیے ایک انوکھا اصول بنا رکھا ہے۔ اداکارہ مریم نفیس نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کبھی جھگڑا ہو جائے تو اُس رات الگ کمروں میں سوئیں گے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جیسے ہی جھگڑا ہوتا ہے تو ہم دونوں میں سے ایک گھر سے چلاجاتا ہے اور رات گئے واپس آتا ہے۔ مریم نفیس کے بقول ہم صبح تک ایک دوسرے کی شکل نہیں دیتے تاکہ غصہ ٹھنڈا ہوجائے۔ اگلی صبح ناشتہ پر بات چیت...
وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جن کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس نے پولیس فورس سمیت سب کو دکھی کردیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی اسلام آباد...
اسرائیل کے وزیرِ خزانہ، سخت گیر یہودی بیتزالیل اسموٹریچ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر متنازع بیان دیا ہے جسے خود ان کی حکومت نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ خزانہ اور دائیں بازو کی مذہبی جماعت ریلیجیس صہیونزم پارٹی کے سربراہ بیتزالیل اسموٹریچ نے سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے امکان کو سخت الفاظ میں رد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بدلے میں ہمیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا پڑے گا تو وہ اس معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔ اسرائیلی وزیر نے توہین آمیز انداز میں کہا کہ اگر سعودی عرب کہتا ہے کہ فلسطینی ریاست کے بدلے تعلقات معمول پر لائیں۔۔ تو...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن کا ردعمل
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ہے کیونکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن مجاز اتھارٹی ہے۔الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل140 اے کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کا قانون بنانے کی پابند ہے اور الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت مجاز اتھارٹی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر دیا ہے اور اس کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انھوں نے ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیئے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سعودی عرب اس عمل کی قیادت کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہم معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اس راستے کی قیادت کرے گا۔ پہلے غزہ کا مسئلہ تھا اور ایران کا مسئلہ تھا اب وہ دونوں مسائل نہیں رہے۔ جب ان سے پوچھا گیا...
عدالتی بینچ خواہشات کے مطابق نہیں ،آئین و قانون کے مطابق بنیں گے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں عدالتی بنچز خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق بنیں گے۔سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کی دوران سماعت وکیل درخواست گزار عزیر بھنڈاری نے دلائل میں کہا 26 ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا 16 رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے یا سپریم کورٹ کے تمام 24 ججوں...
مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا فیصلہ مسترد، عالمی برادری اقدامات کرے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے...
سٹی42: پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے لبیک تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے اور اس پر پابندی لگانے کی منطوری دے دی۔ تحریک لبیک عرف ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر کالعدم کرنے کا نوٹیفیکیشن کسی بھی وقت متوقع ہے۔ آج پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بار بار ریاست کے اداروں پر حملے کرنے اور ریاست کے اہلکاروں پر بلا جواز بار بار تشدد کرنے، بار بار شدید نوعیت کا اشتعال پھیلانے، شاہراہیں بلال کر کے شدید خوف و ہراس پھیلانے، پبلک لائف کو یرغمال بنانےکے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بار بار شدید خوف و ہراس اور دباؤ میں لانے کی ذمہ دار مذہبی تنظیم ٹی ایل...
وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ سہیل آفریدی نے داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس کے اس اقدام پر وزیراعلی سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری کے بعد سابقہ حدبندیوں کا شیڈول واپس لینا قانونی طور پر ضروری ہےالیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ہے کیونکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن مجاز اتھارٹی ہے۔الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل140A- کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کا قانون بنانے کی پابند ہے اور الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت مجاز اتھارٹی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے۔الیکشن...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ہے کیونکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن مجاز اتھارٹی ہے۔الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل140A- کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کا قانون بنانے کی پابند ہے اور الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت مجاز اتھارٹی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ منسوخ شدہ قانون کے تحت انتخابات ممکن نہیں ہیں اور نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 کی منظوری کے بعد سابقہ حدبندیوں...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ہے کیونکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن مجاز اتھارٹی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل140A- کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کا قانون بنانے کی پابند ہے اور الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت مجاز اتھارٹی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ منسوخ شدہ قانون کے تحت انتخابات ممکن نہیں ہیں اور نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 کی منظوری کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محمکہ قرنطینہ حیوانیات کاکہنا ہےکہ رواں مالی سال 25-2024 کے دوران امریکا کو انڈوں کی ایکسپورٹ کا حجم 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ اور افغانستان سمیت کئی ممالک کو انڈے برآمد کیے جا رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار...
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے 16 کیسز لگے ہوئے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام کیسز بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے لگے تھے۔ بیرسٹر گوہر کا عمر ایوب، شبلی فراز کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلانچیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں 23...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے دیرینہ ترقیاتی شراکت داری پر اظہارِ تشکر کیا۔ انھوں نے ڈیجیٹلائزیشن، پبلک فنانشل منیجمنٹ اور ماحولیاتی استحکام میں برطانوی تعاون کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے بارونس جینی چیپمین سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور کہا پاکستان اب اقتصادی استحکام کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تینوں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے تین سال بعد پاکستان کی آؤٹ لک بہتر کی، انھوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے اصلاحاتی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معیشت و صنعت کے نمائندہ صنعت کاروں و کاروباری حضرات سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری حضرات کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقاتوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت...
بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ماسکو کی نمایاں توانائی کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں بڑی کٹوتی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: India is expected to massively cut Russian oil imports after the US sanctioned Russian oil giants Rosneft and Lukoil.India purchased €2.5 billion in Russian crude oil last month. pic.twitter.com/GuqSDcu7hn — Igor Sushko (@igorsushko) October 23, 2025 بھارت اُس وقت سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے...
اسلام آباد:۔ نیشنل بینک آف پاکستان پر مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر مجاز فروخت شامل ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک کو خط ارسال کرکے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی غیر مجاز فروخت سے قومی خزانے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2024ءمیں نیشنل بینک سے بیرون ملک شیئرز کی فروخت کا ایکسٹرنل آڈٹ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ تاہم نیشنل بینک نے پیپرا قواعد کے برخلاف یو بی ایل کے فائدے میں...
پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور پہلی بار امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے جانے لگے ہیں۔ محکمہ قرنطینہ حیوانات کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں امریکا کو انڈوں کی برآمدات کی مالیت تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کو بھی انڈے بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی مالی سال میں متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار ڈالر اور افغانستان کو...
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کے فیصلے پر کی جانے والی تنقید آئینِ پاکستان اور قانون سے لاعلمی کا مظہر ہے، صوبے میں بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت ہر صوبائی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اپنا بلدیاتی نظامِ حکومت کا قانون بنائے اور اس کے تحت قواعد و ضوابط تشکیل دے۔ الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت صوبے کے مجوزہ قوانین اور رولز کے مطابق ہی انتخابات منعقد کرانے کا مجاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ بیان میں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں عمران خان سے ملے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی صدر جنید اکبر، سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر روک دیا گیا۔اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد کرے. جس کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ نیشنل بینک آف پاکستان پر مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر مجاز فروخت شامل ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک کو خط ارسال کرکے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی غیر مجاز فروخت سے قومی خزانے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2024ءمیں نیشنل بینک سے بیرون ملک شیئرز کی فروخت کا ایکسٹرنل آڈٹ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ تاہم نیشنل بینک نے پیپرا قواعد کے برخلاف یو بی ایل کے فائدے میں...
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کا رخ کیا. تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ادھر موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ حالات کشیدہ مگر قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی یانگو سروسز پاکستان کی کنٹری ہیڈ مرال شریف خان، ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز یانگو جہانگیر خان اور انکی ٹیم سے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ھوئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈائریکٹر جنرل ریسورس، ڈائریکٹر میٹرو بس سروسز سمیت دیگر سنئیر افسران نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں جیمز ڈیویڈ وینس کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے پاک علاقوں کو دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں، لیکن ابھی یہ بات کہنا قبل از وقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نائب صدر "جیمز ڈیوڈ وینس" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، تل ابیب کو اپنے ساتھ ویسٹ بینک (مغربی كنارہ) ضم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار اسرائیل سے امریكہ واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں كیا۔ اس موقع پر جیمز ڈیوڈ وینس نے كہا كہ مغربی کنارے کو اپنے ساتھ ضم کرنے کے لئے، صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی ووٹنگ کا عمل ایک احمقانہ سیاسی شرارت تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، غزہ میں ہونے والی جنگ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم: سلمان اکرم راجہ کی دی گئی فہرست کے افراد کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ جن قواعد (رولز) کو معطل کیا گیا ہے، وہ دراصل وفاقی نہیں بلکہ پنجاب کے جیل رولز ہیں، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی...
کراچی: پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں زبردست اضافے کا رحجان غالب ہوگیا، پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی برآمدات شروع ہوگئی ہے۔ محمکہ قرنطینہ حیوانیات کے مطابق مجموعی طور پر امریکا کے لیے انڈوں کی برآمدات میں 23لاکھ 70ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال میں پاکستان سے انڈوں کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں انڈے برآمد کیے جاتے ہیں۔ مالی سال 25-2024 میں متحدہ عرب امارات کو 17لاکھ 23ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5لاکھ 44ہزار ڈالر، بحرین کو 32لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2لاکھ 41ہزار ڈالر اور افغانستان...
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔ صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہ تریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے...
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اسموگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘ مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسموگ کی اصل وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اینٹوں کے بھٹے منتقل کرنے کے علاوہ دیگر عملی اقدامات کیے ہیں جن سے اسموگ پر قابو پایا جاسکے۔ مزید پڑھیے: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صوبے کی ایئر...
شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے، پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب کا انعقاد کراچی محفل شاہ خراسان میں کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج، فلسطینی و دیگر شہداء کی یاد میں شمع روشن کئی گئیں۔ اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل بینچ نے عمران خان سےجیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جن رولز کو معطل کردیا وہ وفاق کے رولز ہیں ہی نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد یہ رولز...
—فائل فوٹو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کے الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف پر اپنے بیان میں مونس علوی نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جون میں ٹیرف مشاورت، تحقیق، جانچ پڑتال اور اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا تھا، ڈھائی سال غور کر کے جاری ملٹی ایئر ٹیرف کو محض چند ماہ میں یکسر بدل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے نیپرا کا کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف بارے حالیہ فیصلہ اہم سنگ میل 7.60 روپے فی...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہوگا، ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی۔’جیو نیوز‘ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد اور پارٹی کے فیصلوں پر عمل کا پابند اور فیصلوں پر عملدرآمد کروں گا۔اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کابینہ میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بیرسٹر سیف، مزمل اسلم کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں، کابینہ کا فیصلہ اڈیالہ میں ملاقات کے بعد بانی کے احکامات...