2025-05-06@21:28:10 GMT
تلاش کی گنتی: 138

«ٹیکنالوجی کی»:

(نئی خبر)
    ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے ، فرخ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتیں اور عزم اور ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ گامزن کیا جا کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں کرنل انصر اقبال صدر جہلم، شازیہ آفریدی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پارٹی افیئرز ، ڈاکٹر غزالہ خان جی ایم...
    پاکستان اور چین نے انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھایا جائےگا، چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پیرا ملٹری فورسزکے لیے بارڈرز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت کی، اس دوران پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔...
    پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) پتوکی نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو ٹریس کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی جدید ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی پتوکی پولیس متعدد کیس کا کوئی سراغ نہ لگاسکی آئی جی پنجاب کے لمحہ فکریہ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔(جاری ہے) تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں کوڑا کے ڈھیروں سے نومولود بچوں کی نعشیں ملنا معمول بن گئیں سال 2024میں بھی نومولود بچوں کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے مگر پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگا سکی نامعلوم خواتین و لڑکیوں نے نومولودکو جنم دیکر قتل کرنا معمول بنالیا نامعلوم خواتین ،لڑکیوں کیساتھ...
    اجلاس میں طے پایا کہ گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ خطے میں آئی ٹی کے میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ اور سرکاری نظام میں جدید آئی ٹی اصلاحات کے نفاذ کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈیولپمنٹ) گلگت بلتستان مشتاق احمد کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے حکام سے اہم ملاقات کی۔ اس اجلاس میں گلگت بلتستان میں ای آفس سسٹم کے نفاذ، کابینہ آٹومیشن، ای خدمت مراکز کے قیام، اور سرکاری دفاتر میں ہیومن ریسورس مینیجمنٹ سسٹم کی بہتری جیسے کلیدی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس...
    پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
      بیجنگ : چین کے اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے عالمی سطح پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے، جو کم لاگت پر چیٹ جی پی ٹی جیسے مغربی ماڈلز کے برابر کارکردگی پیش کرتا ہے۔ افریقہ کے  مصنوعی ذہانت کی  صنعت کے ماہرین ڈیپ سیک کے ذریعے لائی گئی تبدیلیوں کو سراہ رہے ہیں۔ گھانا  کی مصنوعی ذہانت  اسٹریٹجی ماہر راشدہ  موسا کا خیال ہے کہ چینی کمپنی ڈیپ سیک کا مقصد صرف منافع کمانا نہیں بلکہ اختراعات کو شیئر کرنا ہے، جو  مصنوعی ذہانت کی  ٹیکنالوجی کی ترقی میں مددگار ہے، کیونکہ ٹیکنالوجی خود بھی  گزشتہ  کامیابیوں پر استوار ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ڈیپ سیک کے اوپن سورس ماڈل نے افریقہ...
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی علوم کے ساتھ مدارس کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، مدارس کے طلبہ دینی علوم کے ساتھ اس میں بھی مہارت حاصل کریں، ہمیں جدید علوم کو سیکھنا ہےاور ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے تعلیم، معیشت پر قبضہ کر رکھا ہے، دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مدارس کو مسالک اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امت کے اتحاد اور فکری...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر کو بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔ مزید بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کیلئے تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی گروپ کی ڈویژن ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ڈیل پارٹنر ایوارڈ Dell Partner Award جیت لیا. بیسٹ سٹوریج کیٹگری میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو دنیاکی صف اول کی کمپنی ڈیل(Dell) کی جانب سے یہ ایوارڈ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کو سروسز فراہم کرنے پر دیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سٹوریج انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا۔ اس پیچیدہ کام کرنے کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور آیپلیکیشن کی ضرورت تھی جسے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے بزنس سلیوشنز یونٹ نے غیر معمولی مہارت کے ساتھ سرانجام دیا۔اس کامیابی کے ساتھ...
     لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی  ۔ سردار سلیم حیدر نے پنجاب متبادل تنازعہ حل (ترمیمی) بل 2025، پتنگ بازی کی پنجاب ممانعت (ترمیمی) بل،.مجرموں کا پروبیشن (ترمیمی) بل، پنجاب ایجوکیشن، نصاب، ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی بل منظور کیا۔ اسی طرح پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل، پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام) (ترمیمی) بل، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بل،.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی (ترمیمی) بل، پنجاب اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) بل کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور (ترمیمی بل)، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان (ترمیمی) بل اورپنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری...
    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر موجود امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے متعلق بیان کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینل نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ "انہیں بانی پاکستان تحریک...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔ ڈیپ سیک اس وقت چیٹ جی پی ٹی کو مات دے کر ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے۔ ڈیپ سیک کے آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر صارفین اس کے بارے میں مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ امریکانے چیٹ جی پی ٹی بنایا، چین نے ڈیپ سیک بنا ڈالا جبکہ پاکستان نے فارم 47 بنایا ہے۔ایک ایکس صارف نے لکھا کہ چین میں بیٹھے3،4 لوگوں نے ڈیپ سیک بنا کر اے آئی اسٹیک ہولڈرز کو ٹریلین ڈالرز کا نقصان پہنچا دیا ہے، مستقبل اب اے آئی ہے۔...
    چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی سستی ایپ نے امریکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔ چین کی ڈیپ سیک ایپ نے چیٹ جی پی ٹی اور دیگر حریف ایپس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور چین میں ایپل ایپ اسٹور پر مفت ترین اور سب سے زیادہ مقبول ایپ کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ایپ کو صرف 6 ملین ڈالرز سے کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے، جب کہ چیٹ جی پی ٹی اور دوسری مصنوعی ذہانت کی ایپس پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ اس کامیابی کے بعد اینویڈیا، مائیکروسافٹ اور میٹا جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔  امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025 کی منظوری دے دی ہے، بل کا مقصد ملک کے مستقبل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ’ڈیجٹیٹلائزڈ‘ کرنا ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کا اہم اجلاس سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔ یہ بل 24 جنوری 2025 کو سینیٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے پیش کیا تھا۔...
    مصنوعی ذہانت اب صرف سائنس فکشن کی دنیا تک محدود نہیں ہے بلکہ اس نے بہت کم وقت میں دنیا کو اپنی محیر العقول ترقی سے محظوظ اور ہر شعبہ زندگی میں گہرائی تک رسائی حاصل کی ہے۔ مصنوعی ذہانت عصرِ حاضر کی ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو انسانی زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں ہی انقلاب برپا کر رہی ہے۔ خود کار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل اسسٹنٹ تک، مصنوعی ذہانت تیزی سے انسانی زندگی اور کام کرنے کے طریقوں کو تبدیل کر رہی ہے۔ اس کے فوائد نا قابلِ شمار ہیں، جیسے تیز رفتار اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت، وقت اور وسائل کی بچت، مشکل اور پیچیدہ کاموں کو خود کار بنانا، شعبہ صحت میں بیماریوں کی...
    کنزُیومر الیکٹرانک شو (CES2025) جدید ٹیکنالوجی کی ہر سال جنوری میں لاس ویگاس، نیواڈا کنونشن سینٹر ریاست ہائے مُتحدہ امریکا میں ہونے والی نُمائش، اِس سال 7جنوری سے 11جنوری تک ہوئی۔ جس میں شرکت کی ایڈوانس ٹکٹ کی قیمت تقریباً 300ڈالر سے 500ڈالر تک تھی۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کا عالمی نمائشی شو جو ہر سال لاس ویگاس کنونشن سنٹر،  نیواڈا میں منعقد ہوتا ہے۔ اِس ایونٹ میں دُنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں، انُوکھے اسٹارٹ اَپس اور اِنڈسٹری کے ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی جدید ترین مصنُوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کرسکیں۔ CES کا مقصد نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی، اُن کے اِستعمال، اور اُن کے اثرات پر توجہ دینا ہے۔ اِس ایونٹ میں مختلف شعبوں جیسے...
     محمد شہباز صدیقی، پاکستان میں Riches to Rags کی عملی مثال ہیں۔ بہت معمولی شروعات کے باوجود ، صبر، محنت ، سیکھنے کی لگن کے ساتھ ایک کامیاب کاروباری فرد بنے ہیں۔ ای کامرس کے ایک پلیٹ فارم کے سی ای او ہیں۔ آن لائن کمائی کے لیے درکار مختلف مہارتوں کی تربیت اور بزنس ٹو بزنس مشاورت بھی دیتے ہیں۔ چین کے ای کامرس کے ایک بڑے گروپ علی بابا کے پاکستان میں کاروباری شراکت دار ہیں۔ سوال: زندگی کی شروعات کیسے ہوئی۔ جواب۔ شروعات تو بہت ہی معمولی تھیں۔ میں کوئی زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں۔ نہ ہی میرے والد صاحب یا بھائی پڑھے لکھے تھے۔ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ روزگار کی وجہ سے سیالکوٹ کے قصبے سمبڑیا...
    ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز اسلامی جمہوریہ ایران نے تیز رفتار انفراسٹرکچر سے لیس نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ مہر خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے...
    ویب ڈیسک :  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے کہتا ہوں نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں، ان کی مدد کریں۔  مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے آج خوشی کا دن ہے، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلاؤ بھی تیزی سے ہوتا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکرٹریوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے. قومی انگریزی جریدے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناﺅ کے باعث سائبر سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں.(جاری ہے) کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ...
      بیجنگ : 2025 میں، چین شینزو 20 اور شینزو 21 سمیت دو انسان بردار خلائی جہاز  اور تھیان چو 9 کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا۔ پیر کے روز چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے مذکورہ فلائٹ مشن کے لوگو جاری کئے۔ یہ لوگو سادہ لیکن بامعنی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، اور چینی خلابازوں کی ہمت اور عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگو نہ صرف چین کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی محرک قوت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ مستقبل کی تلاش کے لیے اس کی لامحدود خواہش اور عزم کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
    انسانی نظر میں دنیا پہلی بار 1492 ء میں نقشے کے اعتبار سے تبدیل ہو ئی تھی جب اسپین میں ملکہ ازبیلا اور فرننڈس نے اپنی اپنی ریاستیں شادی کے بعد ایک دوسرے میں ضم کر کے مسلم ریاست غرناطہ کو شکست دی اور پھر اسی سال یعنی 1492 ء ملکہ ازبیلاکی مالی امداد سے کرسٹوفرکولمبس نے امریکہ دریافت کرلیا تھا یہ دنیا میں نو آبادیا تی نظام کا آغاز تھا یہ ہزاروں سال سے چلتی دنیا کی ایسی تبدیلی تھی جس میں تہذیب و تمدن کے فروغ کی بجائے تجارت اور مالی نفع کی بنیاد پر ترقی ہونے لگی تھی۔ دوسری بڑی تبدیلی پہلی عالمی جنگ 1914-18ء جنگ کے خاتمے پر آئی۔ جرمنی اور ترک سلطنت ِ عثمانیہ کی...
    پاکستان کی بحریہ اب ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) نامی خصوصی ٹیکنالوجی نے بھارتی بحریہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کی جدید آبدوزیں کئی دن تک زیر سمندر رہ سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک نیوی نے بھارتی بحریہ کو مات دیتے ہوئے خطے میں جدید ترین اے آئی پی ٹیکنالوجی اپنانے والی پہلی بحریہ بن کر ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ چین کی مدد سے تیار کردہ پاکستان کی نئی آبدوزیں منصوبہ بندی کے مطابق بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہیں۔ بھارت نے حال ہی میں اپنا P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے حصے کے طور پر اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کے ساتھ، اپنے بیڑے میں ابھی اپنی چھٹی اور آخری...
    پاکستان بتدریج سائنسی میدان میں بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز کی ایک خبر کے مطابق پاکستان نے سائنس کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان نے جدید ہائی ریزولوشن الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ اس میں چین کی مدد ومہارت شامل کار ہے۔ یہ سیٹلائٹ عوامی جمہوریہ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا ہے ۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس سیٹلائٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہائی ریزولوشن کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو دنیا کے کسی بھی مقام کی تفصیلی تصاویر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے لیے یہ یقینا اہم کارنامہ ہے ، اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے اداروں کی رائٹ سائزنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے چھ ادارے بند اور چار کو ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزارت کے چھ اداروں کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عملدرآمد پلان 20 جنوری تک شئیر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی...
    اسلام آباد: حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا،فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔ سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل فروری سے شروع ہوگا،پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی۔ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی،پی ٹی اے مئی میں...
    ملک میں جاری انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، دسمبر 2024 میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 348 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، نوجوانوں کو کونسے شعبوں میں جانا چاہیے؟ دسمبر 2023 میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 303 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  نومبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 310 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر...
      اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق، 5 جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے پورے پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی۔ سپیکٹرم کی نیلامی پانچ مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو فراہم کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ مارچ میں 5 جی سپیکٹرم کی قیمتوں اور تجارتی شرائط کا تعین کیا جائے گا، اور اپریل میں وفاقی حکومت پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دے گی۔ پی ٹی اے مئی 2025 میں 5 جی سپیکٹرم...
    لاہور: لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی جبکہ ملاقات کے دوران پاور سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پروفاقی وزیر توانائی نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے ای وی پالیسی متعارف کردی ہے جو سالانہ 6 بلین ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائے گی۔ فرانسیسی سفیرنے پاکستان کے پاور سیکٹر کی آئی پی پیز کے ساتھ مؤثر مذاکرات اور معاہدوں کی خوش اسلوبی سے نظر ثانی کی...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات،اس موقع پروفاقی وزیر توانائی نے فرانس کے گرین فنڈ کے تحت پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دےدی۔  وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پروفاقی وزیر نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے ای وی پالیسی متعارف کردی ہے جو سالانہ 6 بلین ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائے گی،فرانسیسی سفیرنے پاکستان کے پاور سیکٹر کی آئی پی پیز کے ساتھ مؤثر مذاکرات اور معاہدوں کی خوش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے لیکن طویل انتظار کے بعد غزہ میں جنگ بندی، موسمیاتی اقدامات، غربت پر قابو پانے اور مصنوعی ذہانت کو مفاد عامہ کے لیے استعمال میں لانے کی کوششیں بہتری کی امید دلاتی ہیں۔نئے سال کے آغاز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی روایتی خطاب میں ادارے کے لیے اپنی اہم ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا کے حالات کو دیکھ کر مایوس ہونا غیرمعمولی بات نہیں لیکن ترقی اور امکانات پر بھی نگاہ رکھنی چاہیے۔ لبنان میں جنگ بندی اور ملک میں دو سالہ تاخیر...
     ویب ڈیسک: دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ ارفع کریم نے محض 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا، ارفع کریم کو کم عمری میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ ارفع کریم کو بل گیٹس نے ذاتی مہمان کی حیثیت سے مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کروایا تھا،ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا، کومے کی حالت میں 14 جنوری 2012ء کو انتقال کر گئی تھیں۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا ارفع کریم سائنس اور ٹیکنالوجی کے...
    اسلام آباد(آئی این پی)سیپس ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ایک اور کامیابی،سپارکو نے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا۔پاکستان کا اپنا تیارکردہ سیٹلائٹ 17جنوری کو خلامیں چھوڑا جائے گا،ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو الیکٹرو آپٹیکل ون کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کیمطابق سیٹلائٹ قدرتی آفات رسپانس،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گاسیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
    بھارت نے چند ہفتے قبل ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق یہ میزائل آواز سے 5 گناہ زیادہ تیز رفتار سے پرواز کرتا ہے۔ کیونکہ اس میزائل کی ٹیکنالوجی مخلتف ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھی انڈیا کے میزائلز کے مقابلے میں بہترین اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے میزائل ہیں۔ یہ صرف پاکستان کا دعوی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔ بھارت جانتا ہے کہ وہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کو ناکام نہیں بنا سکتا۔ پاکستان  دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے لیس میزائل رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس...
    نکول پاشینیان کیساتھ اپنی ایک ملاقات میں ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تہران صنعت، زراعت، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں آرمینیاء کو اپنے سائنسی و تیکنیکی تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر "علی‌ اکبر احمدیان" نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور مدد سے حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہمارے سیاسی و سلامتی کے مسائل کو گھمبیر بنا دیتی ہے۔ علی‌ اکبر احمدیان نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے "ایروان" میں آرمینیاء کے وزیراعظم "نکول پاشینیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر...