2025-05-31@09:46:43 GMT
تلاش کی گنتی: 1834
«پسندانہ نظریات»:
(نئی خبر)
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں سے تعلقات اور پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے 17 پولیس افسران اور اہلکار برطرف کر دیے، برطرف افسران و اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس افسران و اہلکاروں کی اسکروٹنی کی گئی، روابط سامنے آنے پر سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے معاملےکی تحقیقات کیں، برطرف افسران و اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی کے شواہد سامنے آئے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ برطرف کیے گئے تمام پولیس اہلکار تھانہ نیوٹاؤن میں تعینات تھے، ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن انوارالحق کو بھی نوکری سے برخاست کر...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بادل برسیں گے۔مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ۔جس میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارش کے دوران عوام کو بجلی...
برطانوی خاتون کو سری لنکا میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر برطانوی خاتون کے سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ کسٹم افسران نے جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون پر رواں ماہ کے شروع میں ملک میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب خاتون نے اپنے سامان میں منشیات کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کو میرے سامان میں رکھا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔ خاتون کے وکیل کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ سے رابطے میں...
لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تاہم گزشتہ چند روز کی نسبت سورج کی تپش میں قدرے کمی آنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں چلنے والی ہلکی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کچھ حد تک کم ضرور کیا، مگر موسم اب بھی خشک اور گرم ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 39...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج بروز ہفتہ کے روز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند...
کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا،سسٹم شمال کی طرف بڑھے گا،محکمہ موسیات مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کر گیا جو کراچی سے تقریبا 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سسٹم کے مزید شدت سے مضبوط ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی طرف بڑھے گا۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے، سسٹم کے ردوبدل سے متعلق وقتا فوقتا آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سسٹم کے...
محکمہ ماحولیات کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موٹر وے پر فصلوں کی باقیات جلانے کو روکنے کیلئے ای پی اے کی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے، موٹر وے والی سائیڈ پر جو باقیات جلائے گا اس کے چالان بھی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے سروس سٹیشنز میں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا حکم دے دیا اور عدالت نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنر فوری عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی، ضلع قصور کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو بحال کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت...
محکمہ موسمیات نے 23اور 24مئی کو ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 23اور24مئی کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 24مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ایبٹ آباد، ہری...
— فائل فوٹو لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب کروا لیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا...
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات الرٹ نے آج اور کل گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا ۔بالائی علاقوں میں 23 اور 24 مئی کو گرد آلود طوفان گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےکشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں گرد آلود طوفان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں ،مغربی ہوائوں کے سلسلے سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، میانوالی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ملتان، جھنگ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔آج اسلام...
کراچی: مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کر گیا جو کراچی سے تقریباً 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سسٹم کے مزید شدت سے مضبوط ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی طرف بڑھے گا۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے، سسٹم کے ردوبدل سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سسٹم کے زیر اثر کراچی میں تیز...
لاہور: عدالت نے منشیات کیس میں مجرم اشرف کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید نے کیس کا فیصلہ سنایا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2024 میں ملزم کیخلاف 1320 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تین کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز...
کراچی: وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر بلدیات سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ اب صرف غیر قانونی فلورز نہیں بلکہ پوری کی پوری غیر قانونی عمارت گرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی طرف سے ایسی کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں، اور اب تک 2200 سے زائد غیرقانونی عمارتوں کو منہدم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان میں سے کئی کارروائیاں ایس بی سی اے افسران نے خود موقع پر جا کر کی ہیں۔ ایم کیو ایم...
قیصر کھوکھر : الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر اظہار ناراضگی،الیکشن کمیشن نے 29 مئی کو چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری ،سیکرٹری بلدیات کو پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہیں کر سکی۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ تاحال پنجاب اسمبلی میں پڑا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ پراسمبلی میں ابھی اجلاس ہو رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کا اسمبلی سے جلد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کرانے کیلئے دباؤ ڈالا۔الیکشن کمیشن کا پنجاب میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے پر زور دیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا سال 2021 میں بلدیاتی ادارے ختم ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کا پنجاب...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور ایسے میں شہر کے سمندری طوفان کی زد پہ آنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت جمعرات کے روز 33 سینٹی گریڈ تھا جس میں آئندہ روز تک اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے نظام کی اطلاع دی جو کراچی سے تقریباً 1,075 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، جب یہ شمال کی طرف بڑھتا ہے تو یہ نظام ڈپریشن میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی...
چین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے قومیتی زبانوں کے پروگراموں کی شروعات اور عوامی جمہوریہ چین میں قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے مرکزی قیادت کی ہدایات سے آگاہ کیا اور خطاب کیا۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے سات سالوں میں قومیتی زبانوں کے پروگراموں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور...
ایوان میں سوالات کے دوران جمال احمد نے پوچھا کہ جب غیر قانونی بلڈنگ تعمیر ہو رہی ہوتی ہے تو ایس بی سی اے کہاں ہوتا ہے؟ اس پر سعید غنی نے جواب دیا کہ یہ مسئلہ گزشتہ 17 برس سے چلا آ رہا ہے اور ایم کیو ایم بھی اس دوران حکومت میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سیز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا جا رہا ہے، تاکہ یہ مسئلہ نچلی سطح پر بھی حل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ...
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا. تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی. بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود ہمیں اندر نہیں بلایا گیا. ہماری ملاقاتوں میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک قیدی کی...
— فائل فوٹو بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان یہ سسٹم 36 گھنٹوں میں شدت اختیارکر کےڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم...
اسلام آباد: اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کر دیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود فتنتہ الخوراج مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوارج نے پاکستانی عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لیں، فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنا لیا۔ معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے والے فتنۃ الخوارج اب مالی استحصال کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر تُل گئے اور پاکستان میں خونریزی کے لیے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔ فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ...
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کے کم دباؤ کا ایک نیا سسٹم تشکیل پا گیا ہے، جو آئندہ 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں 16.4 شمالی عرض البلد اور 71.9 مشرقی طول البلد پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھنے کا امکان رکھتا ہے، تاہم پاکستانی ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔ ...
کراچی: مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، سسٹم شمال کی طرف بڑھ کر 24 گھنٹوں میں ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ بننے کے سبب شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہواؤں کی رفتار 30.6 کلو میٹر (17 ناٹیکل مائل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔ دوپہر کے بعد ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر (25 ناٹیکل مائل) تک تجاوز کر سکتی ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ گزشتہ روز، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک، گوا کے...
قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات نےمالی سال کےبجٹ کیلئے400ارب مانگ لیے۔بجٹ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مانگا گیا۔والڈ سٹی منصوبوں کیلئے 32 ارب روپےمانگے گئے۔مثالی گاؤں منصوبے کے لیے 60 ارب روپے مانگے گئے۔سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 300 ارب روپے مانگے گئے۔جوہڑ اور پارک کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے مانگے گئے۔یو سی کے دفاتر بنانے کے لئے پانچ ارب روپے مانگے گئے۔مقبرستانوں کی چار دیواری بنانے کے لئے 3 ارب مانگے گئے۔محکمہ بلدیات نے یہ بجٹ ڈیمانڈ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی Ansa Awais Content Writer
ْقیصر کھو کھر:لاہورمیں محکمہ بلدیات پنجاب نے مالی سال 2025-2026 کے بجٹ میں 400 ارب روپے کی ڈیمانڈ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی ہے۔ بجٹ کا مقصد مختلف ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ محکمہ بلدیات کے مطابق والڈ سٹی منصوبوں کے لیے 32 ارب روپے درکار ہیں۔مثالی گاؤں منصوبے کے لیے 60 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے سب سے بڑی رقم یعنی 300 ارب روپے مانگی گئی ہے۔جوہڑوں اور پارکوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی یونین کونسل دفاتر کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قبرستانوں کی چار...
بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے دہشت گرد حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے، یہ حملہ بھارت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ افسوسناک سانحے پر ملک بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اس واقعے پر شدید غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر...
شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ Post Views: 2
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر خبردار کردیا، ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب مشرقی وسطیٰ میں ہوا کے کم دباؤ کے سسٹم بننے کا امکان ہے، آئندہ 12 گھنٹوں میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کا امکان ہے تاہم اگلے 36 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر ہوں گے، جس سے آنے والے...
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کی وزارت اقتصادیات اور مالیات کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریژری کلیئر چیرمیٹنسکی سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور دونوں اطراف کی کاروباری برادری کو شامل کرنے، پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات اور جی ایس پی پلس سمیت کثیر جہتی تجارتی نظام اور ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریژری کو پاکستان میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر کم دباو تشکیل پانے کا امکان ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک،گوا کے ساحلوں سے دورموجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثراسی علاقےمیں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا کا کم دباو بننے کے بعد سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہواکا کم دباومزید شدت اختیارکرجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔
چالیس ارب کا میگا اسکینڈل، نیب نے پی ٹی آئی کی 2سیاسی شخصیات کو بڑی ٹرانزیکشنز کا پتہ لگالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاونٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماوں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاونٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کے خاندان کا ہے۔ نیب نے پتہ لگایا کہ 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل سے منسلک بینک اکاونٹس سے...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان روسٹرم پر موجود رہے اور بینچ کی تشکیل پر اعتراضات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتراض کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا رہا، عدالت اس درخواست کو مقرر کرنے کا حکم دے۔ جسٹس امین الدین نے جواب دیا کہ اس درخواست کو بعد میں دیکھ لیتے ہیں، آپ دلائل شروع کریں۔ حامد خان نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق متفرق درخواست پر بھی دلائل دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے مرکزی کیس کی کارروائی پہلے بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاﺅنٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماﺅں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاﺅنٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے خاندان کا ہے۔ نیب نے پتہ لگایا کہ 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل سے منسلک بینک اکاﺅنٹس سے مہنگی جائیدادیں خریدنے کے...
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 43 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران 9 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آپریشنز کے دوران 43 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2294.81 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 4.5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اُدھر چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں ہالینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 40 گرام MDMA پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ علاوہ ازیں ہربنس پورہ،...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ Post Views: 4
ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کی تحصیل اسبنڑ کے گھنے اور سرسبز جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس نے جنگلات اور وہاں موجود جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کے باعث ریسکیو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل کی تعیناتی تاحیات ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی تاحیات ہے ۔۔۔ سینیٹر فیصل واوڈا #Pakistan #SamaaTv #NadeemMalikLive pic.twitter.com/GQCN33AMTI — Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) May 20, 2025 فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں اور فیلڈ مارشل کی ملازمت میں کوئی مدت کا تعین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام تعیناتیاں ، مدت میں توسیع اور ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ سیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، فرانزک لیب کے ڈی جی کی تقرری کے لیے وزیرِ اعلیٰ کو اختیار دیا گیا، رشید ترابی روڈ اور کریم آباد انڈر پاس کے لیے رقم کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسے ادارے بنائے ہیں جو دوسرے صوبوں میں کام کریں، ہماری کامیابی کو دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی گھر بن رہے ہیں۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سعید غنی نے کہا کہ سندھ کابینہ نے آج افواج پاکستان کو...
اسلام آباد:سینئرسیاست دان سینیٹرفیصل واوڈانے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈمارشل عاصم منیرکی تعیناتی تاحیات ہے ، اب تعیناتیوں،مدت میں توسیع اورترقیاں ان کی منظوری سے ہوں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ فیصل واڈانے کہاکہ فیلڈمارشل روایتی عہدہ نہیں ، فیلڈمارشل کی ملازمت کی مدت کاتعین نہیں، تمام فورسز فیلڈمارشل کے ماتحت ہوں گی اب تعیناتیاں،مدت میں توسیع اورترقیاں فیلڈمارشل کریں گے۔ Post Views: 6
آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6 ارب روپے کی بےقاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، کوہستان میں سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب روپے سے زائد بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔ ڈی جی آڈٹ کے مطابق سال 24-2023ء کے کوہستان سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب 30 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں سامنے آئیں۔ آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹرجنرل نے صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں 6 ارب روپے کی بےقاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ ڈی جی آڈٹ کے مطابق...
معاشی پالیسیاں بنانا ماہرین صحت نہیں بلکہ ماہرین اقتصادیات کا کام ہے، امین ورک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) فیئر ٹریڈ اِن ٹوبیکو کے چیئرمین، امین ورک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملک میں غیرقانونی تمباکو تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مسلسل اور پرعزم کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو “انتہائی ضروری ” قرار دیا اور اس تسلسل کو بغیر کسی سمجھوتے کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ریونیو بڑھانا ضروری ہے۔ بغیر ریونیو کے نہ تو ملک اندرونی و بیرونی...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو سندھ میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں منشیات کے 9676 کیسز کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سندھ: ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرارسندھ میں ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار دے دی گئی۔ سندھ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ شہر میں منشیات کے 7769 مقدمات زیرِ التواء ہیں۔ اجلاس میں کراچی میں 3، دیگر شہروں میں1، 1 انسدادِ منشیات کی عدالت...
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کے کرنل مصعب نے قائمہ کمیٹی کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی۔اے این ایف کے حکام کے مطابق گزشتہ سال قومی سطح پر انسدادِ منشیات کمپین کا آغاز کیا گیا، اے این ایف کی جانب سے دو مراحل میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔اے این ایف کے حکام کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 255 یونیورسٹیز...
---فائل فوٹو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسے ادارے بنائے ہیں جو دوسرے صوبوں میں کام کریں، ہماری کامیابی کو دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی گھر بن رہے ہیں۔وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران سعید غنی نے کہا کہ سندھ کابینہ نے آج افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کے لیے عدالتیں قائم کرنی تھیں، سندھ کابینہ میں آج عدالتوں کے قیام کا ایجنڈا تھا، 7 عدالتیں قائم ہوں گی، اس حوالے سے آج فیصلہ نہیں ہوسکا۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے،...
کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ ریاست کیلیفورنیا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی منتخب رہنماو¿ں، بزنس لیڈرز اور کمیونٹی شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رضوان سعید شیخ نے کیلیفورنیا کے سینیٹر باب آرچولیٹا سے لاس اینجلس میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکن پاکستانی مئیر آرٹیشیا علی سجاد بھی موجود تھے۔پاکستان امریکن چیمبرز آف کامرس کی جانب سے سفیر پاکستان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں پاکستانی-امریکی کاروباری برادری کے ممتاز اراکین اور ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ملبوسات، خوراک و مشروبات، تعمیرات اور وینچر کیپیٹل سمیت مختلف...
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف 8 کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی77.271 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں پشاور میں الفلاح مارکیٹ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 600 ایکسٹسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دیگر کارروائیاں لاہور اپرمال اسکیم میں واقع کوریئر...
قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات نے تمام قسم کی بینک سکیورٹی کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ بلدیات نے بینکوں میں سکیورٹی کی رقم کو چیک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں ،کمپنیوں اور فارن فنڈڈ اداروں کو بینک سکیورٹی کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کئی ٹھیکیداروں نے محکمہ بلدیات کی بینک سکیورٹی جمع نہیں کرائی ہے۔ محکمہ بلدیات نے بینک سکیورٹی جمع نہ ہونے پر ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی Ansa Awais Content Writer
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 28 مئی سے ہو گا اور یوم تکبیر 28 مئی کو بھی تعطیل ہو گی ۔ New School Timings =7 30 am to 11 30 am.School Holidays Start from The 28th of May(28th will be a Holiday). — Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) May 20, 2025 دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے۔ مزید :
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ Post Views: 3
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 مئی کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران وسطی، بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ، روہڑی، سبی 46 ،پشاور43،لاہور،ملتان،فیصل آباد،مظفر آباد41،اسلام آباد39،کوئٹہ36،کراچی35اور...
آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ، سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری شہر میںسمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات شہر قائد میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور موسم شدید گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت تین سے چار ڈگری زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو کسی حد تک موسم کو...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے...
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی...
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ہوگا، ملک کے بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بارش کے باوجود ملک میں ہیٹ ویو برقرار ہے، 20 سے 24 مئی کے دوران جنوبی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ہوگا، ملک کے بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان...
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی اور ہوا کا زیادہ دبا موجود رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ہیٹ ویو برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 24 مئی تک جنوبی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بعض مقامات...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امورداخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کرنے والے طالب علموں کو سکول سے بے دخل کرنے اور قصور وار ثابت ہونے پر ان پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے. سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا بل میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار اسے تنبیہ کی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے جرمانے کے ساتھ سزا...
حال ہی میں سائنسدانوں نے دنیا کی قدیم ترین چیونٹی کی باقیات دریافت کی ہیں۔ یہ چیونٹی تقریباً 10 کروڑ 13 لاکھ سال پہلے کی ہے۔ یہ دریافت شمال مشرقی برازیل کے علاقے Ceará میں سے ہوئی ہے۔ اس نئی دریافت شدہ چیونٹی کو Vulcanidris cratensis کا نام دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ چیونٹی ایک معدوم ذیلی خاندان Haidomyrmecinae (جنہیں "ہیل چیونٹیاں" کہا جاتا ہے) سے تعلق رکھتی ہے۔ خصوصیات: اس چیونٹی کا تعلق کریٹیشیئس دور سے ہے جس کی لمبائی تقریباً 1.35 سینٹی میٹر ہے۔ اس کے جبڑے اوپر کی طرف کھلنے والے درانتی نما جبڑے ہیں جو شکار کو چیرنے یا چھیدنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ یہ چیونٹی پروں والی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پرواز کر...
—فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سینیٹر محسن عزیز کا منشیات بل مسترد کردیا۔سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ڈرگز سے متعلق قانون سازی کے لیے بل پیش کیا گیا۔بل سینیٹر محسن عزیز نے کمیٹی میں پیش کیا۔ نشہ کے عادی افراد کیلئے ہر ضلع میں بحالی مراکز بنانے سے متعلق قرارداد سینیٹ میں پیشوفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے کہا کہ نشے کے عادی افراد مجرم نہیں بلکہ مریض ہیں، نشہ آور چیزیں سپلائی کرنے والے مجرم ہیں سینیٹر محسن عزیز نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پہلے واننگ پھر 15 دن اسکول سے سسپنڈ کیا جائے۔محسن...
بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی، اداکارہ ژالے سرحدی، مشی خان اور عمران عباس سمیت کئی شخصیات نے ان کے بیان کی سخت مذمت کی ہے ایک کتاب کی تقریب کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ دونوں جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ایک طرف انہیں کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے تو دوسری طرف انہیں جہادی کہہ کر پاکستان بھیجنے کی بات کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ جہنم جانا پسند کریں گے...
— فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے باوجود بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری 9 روز سے بند ہے۔ہیڈ گرنتھی گوردوارہ دربار صاحب سردار گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے سکھ بھائیوں کا منتظر ہے۔ بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری 5ویں روز بھی بند بھارت نے آج پانچویں روز نہ یاتریوں کی لسٹ دی ہے اور نہ ہی کوئی پیغام دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نریندر مودی سے اپیل ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے دیں، بھارت سیاست کو مذہب سے دور رکھے۔سردار گوبند سنگھ نے کہا کہ عالمی جنگ عظیم میں بھی مذہبی مقامات کی یاترا بند نہیں کی گئی تھی۔اس حوالے سے مقامی یاتریوں کا بھی یہی کہنا...
راولپنڈی: ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی معاملات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی ایک پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اسی دوران محمد عاقب علی نامی مسافر ایئرپورٹ پہنچا۔ مسافر نے اپنے سامان کے ساتھ ایک موٹرسائیکل کا انجن بھی بطور پارسل شامل کر رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے معمول کی اسکیننگ کے دوران انجن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی تلاشی لی۔...
بیجنگ : نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے شی جن پھنگ کی کتاب کی گیارہویں تا پندرہویں جلد حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کتاب میں نومبر 2023 سے اب تک لکھے گئے تقریباً دو لاکھ تیس ہزار الفاط پر مشتمل کل 29 نظریاتی مضامین شامل ہیں جو پیپلز ڈیلی اور چھیوشی میگزین میں شائع ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس کتاب کی پہلی تا پانچویں جلد اور چھٹی تا دسویں جلد بالترتیب 2020اور2023 میں شائع ہو چکی ہے ۔ Post Views: 5
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ہریانہ کالونی میں گزشتہ روز رونما ہوئے ایک انوکھے واقعہ میں مبینہ طور پر اہل علاقہ نے ری ہیب سینٹر میں علاج کی غرض سے داخل منشیات کے عادی 125 افراد کو فرار کروا دیا۔ پولیس کے مطابق منشیات کے عادی افراد ری ہیب سینٹر کی دیواریں،چھتیں پھلانگ کربھاگے، جن کی تلاش جاری ہے، ری ہیب سینٹر کے ساتھ رہائش پذیر شہریوں نے ری ہیب سینٹر کے سامنے احتجاج کیا جو توڑ پھوڑ میں تبدیل ہوا۔ پڑوسیوں کاکہنا ہے کہ ری ہیب سینٹر کی وجہ سے اہل محلہ متاثر ہورہے تھے، ری ہیب سینٹر سے نشے کے عادی افراد فرار ہوکر گھروں میں گھستے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں کئی بار شکایات درج کراچکے...
لاہور: پنجاب میں شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے، اسی دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر سنائی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پورا صوبہ اس وقت شدید گرمی کے نرغے میں ہے اور سورج گزشتہ ہفتے سے آگ کے گولے برسا رہا ہے، جس سے سڑکیں تندور کے مانند گرم اور پوری صورت حال سے شہری پریشان ہیں۔ دریں اثنا موسمیاتی ماہرین نے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بادل برسانے والا سسٹم پنجاب میں موجود ہے، جس کے تحت آج لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ ممکنہ بارش کے بعد گرمی...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات سے جاری الرٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں، ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری موسمی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد میں اچانک شدید ژالہ باری نقصان پہنچا تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران وزیرستان، بنوں، کرم، خیبر، کوہاٹ، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کرک، ہنگو، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، میں بھی گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر، مری، گلیات، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز "سن شائن ری ہیب سینٹر" پر منشیات فروش مافیا نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے نہ صرف سنٹر میں توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں زیر علاج 125 مریضوں کو بھی چھڑا کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ مزاحمت پر پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ حملے کے دوران بحالی مرکز کے کئی ملازمین زخمی ہوئے۔ سن شائن ری ہیب سینٹر کو سندھ پولیس کے افسر عبد الخالق انصاری چلاتے ہیں، جنہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے...
نیشنل کانفرنس کے صدر نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے متعدد ممالک کا دورہ کرنے والے آل پارٹی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیاحت کی صنعت بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ان کی حکومت کی فوری ترجیح پُرامن امرناتھ یاترا کو یقینی بنانا ہے۔ آج سرینگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کی آمد تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شاید ہی کوئی سیاح آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہدیداروں کی اب پوری توجہ سالانہ امرناتھ یاترا پر ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطہ، دو پولیس اہلکار برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر دو پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے بتایا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر دو اہلکاروں کو برخاست کردیا گیا، جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر محمود اور کانسٹیبل خالد محمود شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کے مقدمے کی تفتیش کے دوران دونوں اہلکار قتل میں ملوث ملزم اور بدنام زمانہ منشیات فروش سے ٹیلی فونک رابطے میں تھے، برخاست اہلکار اشتیاق عباسی کے...
کارساز حادثے میں باپ، بیٹی ہلاکت کیس کی ملزمہ منشیات کے مقدمے میں ریلیف لینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے ملزمہ کی بریت کی درخواست مسترد کردی، ملزمہ کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں مقدمہ درج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’امیر نے تو انصاف خرید لیا غریب کیا کرے؟‘، کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی رہائی پر صارفین برہم یاد رہے کہ کراچی کے کار ساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بری کردیا تھا، متوفین کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ...
ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت عروج پر ہے جس کے باعث کئی شہروں میں ہیٹ ویو کی صورتحال جاری ہے اور شہری گرمی سے نڈھال نظر آرہے ہیں۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں مئی کی پہلی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں درجہ حرات 42 ڈگری رہا جبکہ گرمی کی شدت 47 ڈگری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری ہے، جبکہ گرمی کی شدت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کی...
لاہور: پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے جہاں درجہ حرارت روز بروز خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ سورج کی تپش نے بڑے شہروں سمیت بیشتر علاقوں میں عوام کو بے حال کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور دیگر میدانی علاقے اس وقت شدید موسمی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ سورج آگ برسا رہا ہے اور گرمی کے اثرات معمول سے کہیں زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق 19 مئی تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین...
شہرِ قائد کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجۂ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ Post Views: 5
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر پاکستان کی دو فاتح شخصیات بن کر ابھرے ہیں، جنہوں نے بھارت کیخلاف حالیہ جنگ کے دوران غیر معمولی اتحاد اور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ اس معاملے سے واقف ذرائع نے دی نیوز کے ساتھ بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بحران کے دنوں میں مسلسل رابطے میں رہے اور ہر بڑے فیصلے کو پالیسی بنانے سے لے کر اس کے بروقت نفاذ تک دونوں میں ہم آہنگی رہی۔ فوجی، سفارتی اور سیاسی محاذوں پر دونوں کی پارٹنرشپ واضح نظر آئی۔ اقتدار کے ایوانوں میں جو کچھ ہو رہا تھا اس کے گواہ ایک اہم ذریعے نے بتایا...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں آج سخت گرمی پڑے گی، ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تربت میں درجہ حرارت 50، نوکنڈی، دادو، سکھر، ڈیر ہ غازی خان میں 49 ڈگری تک جا سکتا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، نواب شاہ، ملتان، بہاول پور، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔کراچی میں 38، کوئٹہ، گوادر میں 40، راولپنڈی 41، اسلام آباد میں 42،...
JAKARTA: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو انڈونیشیا میں غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ اسمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے جکارتہ ائیرپورٹ پر869 گرام بھنگ برآمد ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ جکارتہ ایئرپورٹ میں گرفتار ہونے والے امریکی کھلاڑی 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شرکت کر رہا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد انڈونیشیا کی باسکٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے جو انسانی ہمدردی کی بناید پر اپنے اعضا دوسروں کو عطیہ کرتے ہیں۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اعضا عطیہ کرنے والے شہریوں کو تاحیات شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں ایک خاص نشان ’سبز‘ رنگ کا ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد متعلقہ عطیہ دہندگان کے رجسٹریشن حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں اور اپنا خصوصی اسمارٹ شناختی کارڈ اور نائیکوپ حاصل کرنے کے لیے نادرا آفس سے رجوع کریں۔ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نائیکوپ...
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں بھی 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے. ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 69 روپے تک مہنگی ہوگئی، زندہ مرغی 434 روپے بڑھ کر 503 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح فی درجن انڈے 22 روپے تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی چار روپے تک اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گڑ، مٹن، آٹا، دال...
حالیہ ہفتے 18 اشیا مہنگی ہوئیں، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی، ادارہ شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مہنگائی میں تیسرے ہفتے بھی اضافے کا رجحان جاری رہا، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار میں زیادہ تیزی آگئی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.03 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.29 فیصد کی سطح پر رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ زندہ چکن کی قیمت میں 15.95...
اینٹی نارکوٹکس فورسے کارروائیوں کے دوران 116.36 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور11ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے، اس دوران 8 کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔اے این ایف کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 116.36 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جو تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت عام شہریوں کو فروخت کی جانی تھی۔پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک ملزم کے قبضے سے 500 گرام وزنی 1000 ایکسٹیسی گولیاں اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔ اسی طرح حاجی کیمپ پشاور...
بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ علیمہ خان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ رفاعی ادارے کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہیں اور بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے کے لیے جانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کنول شوزب نے علیمہ خان کے پارٹی میں کردار پر سوالات اٹھا دیے، ویڈیو لیک علیمہ خان نے عدالت سے 3 جون تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، درخواست پر سماعت 17...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین میں تاحیات قیادت کی کوئی پالیسی نہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی نسبت مجلس وحدت کا انٹرا پارٹی الیکشن کا سسٹم شفاف اور شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجلس سے وابستہ نہیں، انہیں مجلس کی پالیسیوں پر تنقید کا بھی کوئی حق نہیں۔ متعلقہ فائیلیںسید اسد عباس نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ہیں۔ تحریک انصاف کے سابق دور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ ملکی سیاست میں اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔...
ملک کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں موسم میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کر دی ہے جب کہ متعلہقہ ادارے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جو کہ ہیٹ ویو کی سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ گزشتہ روز سندھ کے علاقے دادو اور بلوچستان کے تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو رواں سال کا اب تک...
پنجاب کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی اُسکے کام نہ آ سکا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ 10 مئی اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے، مسلم لیگ ن نے تمام طاقتوں سے بے پرواہ ہوکر 10 مئی اور 28 مئی کو تاریخ رقم کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت مختصر دورانیے کی تاریخ ساز جنگ نے بھارت کا برسوں کا غرور توڑ دیا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی اُسکے کام نہ آ سکا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ مسلم...
نیو انگلینڈ(نیوز ڈیسک) معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساحل کے نزدیک واقع پُرتعیش گھر کے قریب انسانی جسم کی باقیات کی دریافت نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں حالیہ مہینوں میں لاشیں ملنے کے بڑھتے واقعات کے بعد علاقے میں کسی سیریل کلر کی ممکنہ موجودگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ حالیہ واقعہ واچ ہل کے ایورٹ ایوینیو پر پیش آیا، جو ایک پرتعیش ساحلی علاقہ ہے اور جہاں ٹیلر سوئفٹ کی عالی شان رہائش گاہ بھی واقع ہے۔ پولیس کو یہاں ساحل پر ایک انسانی ٹانگ کی ہڈی ملی جو ٹیلر سوئفٹ کے گھر سے محض نصف میل کی دوری پر موجود تھی۔...