2025-11-04@23:04:35 GMT
تلاش کی گنتی: 638
«پیپلز پارٹی دریائے»:
(نئی خبر)
پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جاری بیان بازی اور سیاسی تناؤ کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کا مقصد باہمی اختلافات کا جائزہ لینا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی جن میں بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔...
پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے بلاول ہاؤس لاہور اور پی پی قیادت کی کی سیکورٹی واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سکیورٹی لینے کی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اب سیکیورٹی دے بھی تو ہم نہیں لیں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ حکومت پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے بھی سکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے سیکورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، پیپلز پارٹی جدوجہد والی جماعت کو سیکیورٹی کی ضرورت...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم ملکی سیاسی و معاشی امور زیر غور آئیں گے۔ ایوان صدر میں ہونے والی اہم بیٹھک میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایم پی اے اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی پارلیمانی اور پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ہمیشہ جیالوں کے دلوں میں زندہ جاوید رہیں گے انہوں نے کہا کہ سیاست کے افق پر بعض شخصیات اپنے کردار، وقار اور خدمات کے باعث ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتی ہیں سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج...
کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ 2022ء میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ وہ آرٹس کونسل کراچی میں میاں رضا ربانی کی لکھی ہوئی کتاب The smile snatchers کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ سید...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کی ترقیاتی پالیسیوں کا دائرہ اب عالمی معیار تک پہنچ چکا ہے، اور یہی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تاریخ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو لکھتے ہیں، اور بینظیر بھٹو بھی انہی میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں دو سے زائد کتابیں تحریر کیں۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے تجربات اور خدمات کو تحریری...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحاین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔ وفد نے سیدناصرحسین شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و...
پی ٹی آئی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر وزیر بلدیات سندھ نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی اور ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے تاکہ عوامی مفاد کے کاموں میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کے خاتمے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند اور ملک کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کم ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ حافظ عبدالکریم نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے مصالحت کے عمل میں اہم اور متوازن کردار ادا کیا۔...
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں راہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں راہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ یہ رابطہ ایسے...
سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ بلاول بھٹو کی ن لیگ کے بیانات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ارکان کو سخت زبان استعمال کرنے سے روک دیا پیپلزپارٹی نے آئندہ لائحہ عمل سی ای سی اجلاس میں طے کرنےپر اتفاق کیا ۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل چیئرمین کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ ورچوئل اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سمیت سینئر قیادت شریک تھی ۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیلابی صورتحال پر امدادی...
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماؤں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پراتفاق ہوگیا تھا۔ صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی تھی جس میں معاملات کو افہام و تفہیم...
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کی حکومت کے ساتھ مزید اتحاد اب ممکن نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی خطے کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور اب وہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ چوہدری یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اپنی آئندہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے آج کراچی میں خصوصی اجلاس بلائے گی، جس کی صدارت چیئرمین...
پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں — پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی — کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جب کہ اس اہم پیش رفت میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ بحال کیا اور پسِ پردہ بات چیت کے ذریعے سیاسی ماحول کو نرم کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھی ان کی دبئی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، جنہوں...
صدرِ مملکت سے حکومتی وفد کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری تناؤ کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کا ایک وفد زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا، جہاں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی گئی۔ وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے صدر زرداری کو...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں صدرِ مملکت نے وفد کے ارکان کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے۔ محسن نقوی کا مشن کامیاب ہو گیا۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا۔ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ...
نواب شاہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس، عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر بریفنگ دی۔ باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، ملاقات میں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی پر تفصیل سے...
سٹی42: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیانوں کی گولہ باری روکنے پر رضامند ہوگئے۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیان بازی کی جنگ بندی کروانے کے لئے مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈروں اسحاق ڈار، ایاز صادق اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائربریگیڈ کا کردار ادا کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش ماضی میں جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی حریف تھیں تو اسحٰق ڈار کی دبئی رہائش گاہ پر بےنظیر بھٹو...
مشن کامیاب ہوگیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار ہوگئے۔پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات آصف علی زرداری نے حکومتی وفد سے کہا کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، ہم نہیں چاہتے کہ معامالات خراب ہوں۔ اس موقع پر ن لیگی کمیٹی کی جانب سے...
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان کئی روز سے جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کیلیے وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کیلیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نظیر تارڑ،رانا ثناء اللہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد اسلام آباد سے کراچی پہنچا جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کیلیے نواب شاہ روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب...
سیاسی بیانات کی بنا پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں، وزیراعظم کی پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا موقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر بروز ہفتہ کو کراچی میں واقع بلاول ہاؤس میں پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں سیاسی اختلافات ختم کرکے آگے بڑھیں، رانا ثنااللہ کا مشورہ اس اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم امور زیر غور آئیں گے اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی گولہ باری ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی سی ای سی کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرےگی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی بیانات کی بنا پر پیپلز پارٹی سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثناء اللّٰہ، رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ، پھر معافی مانگنے کا مطالبہ شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غریبوں کو امداد پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد بہت...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وفاقی اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر زور دیا ہے کہ سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری تنازعات کو ختم کرکے سیاسی اختلافات کو سلجھائیں اور ملک کے مفاد میں آگے بڑھیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے پیپلز پارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان سیلاب کے نقصانات کی تلافی سے لے کر چولستان کینال منصوبے کے حوالے سے پانی کے حقوق تک کئی معاملات پر تلخ کلامی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وفاقی اتحادی جماعتوں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ، پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کریں اور سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان جاری تنازعے سے آگے بڑھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر اپنے سیاسی اختلافات حل کرے، اور اُنہیں حل کر کے آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔ انہوں نے بظاہر اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ ادھر سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی’ اور مزید کہا کہ اگر سیاستدان اپنے معاملات خود حل کریں تو ’ وہ فریق مدد فراہم کرے گا‘۔ اس دوران اہم شخصیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیاسی اختلافات کے پس منظر اور اس کے حل کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا تنویر حسین اور مشیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتے سیاسی اختلافات، میڈیا بیانات، اور پارٹی سطح پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
کراچی پریس کلب کے دورے میں گفتگو کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عظمی بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے، عظمی بخاری سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرلیں، سیاست میں گرماگرمی نہیں ہونی چاہیئے، چچا بھتیجی کے جھگڑے کا رنگ دیا جارہا ہے، اس کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، اب بڑی مشکل سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور صدر زرداری کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پریس کلب کی رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیئے جا رہے ہیں، تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے، ایم ڈی اے میں 80۔20...
ن لیگ نے ریڈ لائنز کراس کرلیں، پیپلزپارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر غور شروع کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو مریم نواز سے ناراض وی نیوز سے گفتگو میں علی قاسم گیلانی نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر ’سخت غصے‘ میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز معافی نہیں مانگیں گی لیکن وزیراعلٰی کے منصب سے بیان بازی کو طول نہ دیا جائے: نواز شریف کی ہدایت انہوں نے کہا...
صوبہ سندھ اور پنجاب کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔وزیراعظم اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشدگی پر بات چیت ہوگی۔اس کے ساتھ، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آوٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔گزشتہ روز، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔واضح...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اختلافات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلالیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی مدعو کیا گیا ہے، گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس تنازعہ سے متعلق صدر مملکت کو تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر صدر زرداری نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں مصالحت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں بالخصوص پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پہلے صدر آصف علی زرداری نے طلب کیا اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کی کوششوں کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اس دوران پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدرِ مملکت کا پیغام پہنچائیں گے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ خاتون دم...
عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہو کر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں ، راناثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھےگھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔ سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔ راناثنااللہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایک طرف وہ سیز فائر کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کے لیے آجاتے ہیں۔ ‘‘ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھی جا سکتی ہے؟’’ انہوں نے واضح کیا کہ اس دوہرے رویے سے مفاہمت کا کوئی سنجیدہ پیغام نہیں ملتا۔ روزانہ جسے دیکھو، وہ جھاڑ پونچھ کر گھر سے نکلتا ہے، مائیک کے سامنے بیٹھ کر گالیاں اور الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دیتا ہے، پھر انہی حالات میں مفاہمت کی باتیں کی جاتی ہیں۔ ‘‘جب ہم معمولی سا جواب دیں تو وہ...
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان ایک دوسرے پرالزامات لگارہے ہیں، اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، ہمارے گھر کو چھوڑدیں ہم اپنا گھرسنبھال لیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کئے گئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت معاملات کو سنبھال لے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں،کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں،آصف زرداری کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری ) پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے باوجود پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اگر مستقبل میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا گیا تو وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔پارٹی کی قیادت نے اپنے موقف سے وفاقی وزیرداخلہ کو کو آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سندھ حکومت کے خلاف کچھ سخت بیانات کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی قیادت شدید تشویش کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ مریم نواز شریف...
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے جان دی۔جیو نیوز کےلیے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ندیم افضل چن، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔ شعلےاگلتی زبانوں میں سیزفائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ عظمیٰ بخاریوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کی سیاسی جماعتوں سے توقعات ہوتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری قصور آئے تو مریم نواز کی تعریف کی۔انہوں نے...
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن اور پی ٹی آئی کے شفقت عباس اعوان نے شرکت کی۔ چچا کیخلاف بھتیجی سازش کررہی ہے، وقار مہدیپاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نےکہا ہے کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔ اس دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ملک کے بہتر مفاد میں یہ اتحاد قائم رہے گا، دونوں جماعتوں کی سینئر قیادت میں تعلق ہے کوئی دوری نہیں۔طارق فضل چوہدری...
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے. ان کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ آپ یہاں انتظار کریں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب پاکستان واپس آئے تو ان کا نام ملزموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا. آج ان کی اڈیالہ جیل میں پیشی ہے لیکن ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارت کو کڑی...
اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید احمد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے ان کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ آپ یہاں انتظار کریں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب پاکستان واپس آئے تو ان کا نام ملزموں کی فہرست...
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں جبکہ اختلافات کے خاتمے کے لیے پسِ پردہ کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی رہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد میں اختلافات کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی حکومتی معاملات میں سنجیدہ ہے تو اتحاد کی “مقناطیسی طاقت” کمزور ہوچکی ہے، اور اگر وہ سنجیدہ نہیں تو بظاہر اپوزیشن کی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات بیانات پر نہیں بلکہ مفادات پر ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے درمیان پالیسی کے بجائے ذاتی یا جماعتی مفادات کی بنیاد پر فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اس بیان نے حکمران اتحاد میں پائی جانے والی اندرونی بےچینی کو...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے محسن نقوی کو سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی،صدر نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ حل کروائیں۔ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے، شیخ رشید ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے رواں...
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا نواز لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے انہیں ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ آپ یہاں انتظار کریں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب پاکستان...
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیانات پر معافی مانگیں، تاہم مریم نواز واضح کر چکی ہیں کہ وہ معافی نہیں مانگیں گی۔ اس مؤقف سے ن لیگ کے صدر نواز شریف نے بھی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز سے معافی کا مطالبہ پیپلز پارٹی کی جانب سے غلط ہے۔ اس سیاسی تنازع کے ردِعمل میں پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہو گئے اور انہوں نے معاملے کے حل کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ دوسری جانب حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم،...
اسلام آباد (خبر نگار) ایوان بالا اور زیریں میں پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر بیانات پر معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔ شیری رحمٰن نے کہاکہ اس وقت وفاق کو استحکام کی شدید ضرورت ہے۔ ملک میں سیلاب سے 65لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر پنجاب سے ہیں۔ اس وقت بھی بہت سے لوگ پانی سے متاثر ہیں اور ہمیں یہ اچھا نہیں لگ رہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک میں آفت ہے تو ہم لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی بجائے الفاظ کی جنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مشکل وقت میں متحد رہیں مگر جب پنجاب کارڈ کھیلا جائے اور...
اسلام آباد: سیاسی بیان بازی پر ن لیگ اور پی پی وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطہ کیا جس کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ اور پی پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پی پی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جاکھرانی نے کی جب کہ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ موجود تھے۔ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، رانا ثنااللہ داکٹر طارق اور فضل چوہدری موجود تھے۔ بعدازاں اسپیکر چیمبر میں ہوئے یہ مذاکرات...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آؤٹ کرتے ہوئے ن لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری قیادت کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں رحمان نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہوئ ہے، سندھ اور پنجاب کے لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، پی پی پی کی قیادت کی طرف سے کہنا چاہوں گی کہ ہم لوگوں کو تقویت دینے کے بجائے کمزور کررہے ہیں، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت میں الفاظ کی جنگ کا اثر وفاقی...
اسپیکر چیمبر میں مذاکرات ، پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ وزیراعظم آج وطن واپس آکر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے،نجی ٹی وی ذرائع سیاسی بیان بازی پر ن لیگ اور پی پی وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطہ کیا جس کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ اور پی پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔پی پی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جاکھرانی...
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں جب کہ کشیدگی کو کم کرنے میں صدر مملکت ماہر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں جب کہ کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے، صدر مملکت...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی قیادت اختلافات کو سنبھال لے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے، جو دونوں پارٹیوں کی قیادت نے مل کر طے کیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت معاملات کو سنبھال لے گی۔ فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے میں صدر مملکت آصف زرداری ماہر ہیں، اُن کا تجربہ...
پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، دونوں جماعتوں کی قیادت موجودہ صورت حال کو سنبھال لے گی۔ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنے سے قبل اپنے گھر پر توجہ دے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری تصادم پر یقین نہیں رکھتے، ان کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی بلانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے پر حالات نارمل ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد کچھ ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے کہ دونوں...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ایک بار پھر سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آج بھی پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا اور دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا، ساتھ ہی معافی مانگنے کا مطالبہ دہرایا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی حمایت مجبوری نہیں، معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ سیاست میں نرمی گرمی چلتی رہتی ہے،...
سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف جنیوا سے علاج کروا کر چند روز قبل لاہور پہنچے ہیں۔ اب وہ پچھلے کئی روز سے جاتی امرا میں ہی ہیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق جنیوا سے واپسی کے بعد وہ مری نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کو اپنے حالیہ بیرون ممالک کے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آوٹ کر دیا، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں مطمئن کرنے تک پارلیمانی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، آزاد کشمیر کے معاملے کو کنٹرول کیا، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے تکلیف پہنچی ہے، سب سے بڑھ کر ہماری قیادت کی عزت کی بات ہے، وہ الفاظ میں یہاں دہرا نہیں سکتا اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مطمئن کرنے تک ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے، ہمارے پارلیمانی لیڈر پنجاب کی سیکیورٹی واپس لے...
’ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے لوگ ہیں‘: پیپلز پارٹی کا سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آؤٹ
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے، اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ انہوں نے کہاکہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ راجا پرویز اشرف نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ پھر صوبائیت...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے واک آؤٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر معافی مانگنےکا مطالبہ کردیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہماری حمایت کو مجبور ی نہ سمجھیں، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو کو کہا گیا وہ کیا کر رہے ہیں؟ ہم نے لوگوں کی تذلیل کرکے اتحاد نہیں چلانے، معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں، صوبائی کارڈ نہ کھیلیں۔شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غریبوں کو امداد پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد...
سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو...
سیاسی بیان بازی : پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آ ئوٹ ، لیگی قیادت سے معافی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے سینیٹ اجلاس سے واک آ ئوٹ کرتے ہوئے ن لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری قیادت کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگے۔ سینیٹ کا اسمبلی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں رحمان نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہوء ہے، سندھ اور پنجاب کے لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، پی پی پی کی قیادت کی طرف سے کہنا چاہوں گی کہ ہم لوگوں کو تقویت دینے کے...
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی سینیٹ سے واک آؤٹ مریم نواز بیان وی نیوز
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتی بینچز یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے، 25 ستمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف سخت باتیں کیں، ہمیں نہیں سکھایا گیا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ملتان، ڈی جی خان اور لودھراں پنجاب کا حصہ نہیں، ہم نے اس لیے مشورے دیے کہ ہم ایک ٹیم کا حصہ ہیں، کیا آپ ہمیں پنجاب کا حصہ نہیں سمجھتے؟ آپ نے ہماری تضحیک کی ہے، کیا ہم اپنے لیے پیسے مانگ رہے ہیں۔علی قاسم گیلانی نے کہا کہ...
سندھ اور پنجاب میں منتخب وزرائے اعلیٰ موجود ہیں، بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے:عبدالعلیم خان
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی بیان بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات کی بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں ۔ سندھ اور پنجاب میں منتخب وزرائے اعلیٰ موجود ہیں، بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے ۔امید ہے کہ بیان بازی کاسلسلہ اب بند ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا ہو گی۔ امید ہے پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رہے گی۔صدر آئی پی پی...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، اتوار کو چھٹی کے روز بھی دونوں جماعتوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایک دوسرے کو نشانہ بنایا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کامطالبہ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے پچھلے کچھ دنوں میں پیپلزپارٹی کیخلاف یکطرفہ مہم چلائی،پنجاب حکومت کی تنقید سمجھ سے باہر ہے،ہمیں ٹارگٹ بنا کر وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اگرکسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹا جائے،برائے مہربانی پیپلز پارٹی کو اس لڑائی میں شامل نہ کریں۔ کراچی میں سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں ڈیڈ لائینز دی جا رہی تھیں کہ بلدیاتی انتخابات...
مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر نواز شریف کی یاد آگئی، پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کےسیاسی تناؤپر سلمان غنی کا تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے ئے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے صوبےکے مفادات اور ترجیحات کے حوالے سےبہت کلیئر ہیں، اس لیے انہوں نے کہا کہ میں کسی سے معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ۔ مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر ہمیں نواز شریف کی یاد آگئی، نواز شریف بھی اسی انداز سے فیصلے کرتے تھے اور انہوں نے کبھی دفاعی انداز نہیں اپنا یا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں پیپلز پارٹی سے معاملات بہتر کرنے کاایجنڈہ نہیں تھا ، اس سے بڑے...
کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے ابھی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد ضروری ہے۔ مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کی جانب سے پنجاب حکو مت کو تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں، یہ سیاست نہیں، خدمت کا وقت ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اجاگر کیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بطوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے عالمی تعلقات مضبوط کیے، پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہی ہے، پنجاب حکومت حملے کررہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے مطالبہ کیا...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، بلاول بھٹو کے ترجمان نے پنجاب حکومت سے مناظرے کی آفر قبول کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا ہےکہ پنجاب حکومت بیان بازی سےگریزکرے اور سیلاب متاثرین کی مددکرے، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں، ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹیمپریچر کم رہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائےسیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، آج...
پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست
پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مریم نواز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے ایک دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان...
پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نشانہ پیپلزپارٹی کو بنارہی ہے لیکن ان کا اصل ہدف وفاق ہے، ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی وفاق سیکوئی لڑائی ہے تو پیپلزپارٹی کو بیچ میں نہ دھکیلیں، ایسا ماحول پیدا کرنیکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی بدین کے عہدیدران کا حیدرآباد ڈویژن کے نومنتخب ڈویژن صدر عاجز دھامرہ کی قیادت میں دیگر عہدیدران کے ہمراہ جلوس کی شکل میں لاڑکانہ روآنہ ، عہدیدران شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے عہدیدران کی حیدرآباد ڈویڑن کے نومنتخب صدر سنیٹر عاجز دھامرہ اور جنرل سیکرٹری گیان چند اسرانی کی قیادت میں لاڑکانہ روانگی کے لئے بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو ،سیکرٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سلیم اوڈیجو اور دیگر کی قیادت میں بدین سے حیدرآباد کے لیے ایک جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے ، لاڑکانہ گھڑی...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے درخواست کی تھی کہ نائب وزیرِاعظم کا قومی اسمبلی میں فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں۔اس لئے ہم صرف ڈار کی تقریر سننے آگئے تھے ۔اعجاز جاکھرانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں پائے، پیپلز پارٹی نے صرف فلسطین پر بیان سننے کے لیے واک آؤٹ ختم کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی کسی قانون سازی یا ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔پیپلز پارٹی آئندہ اجلاسوں میں بھی واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ ہمارا...
---فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے درخواست کی تھی کہ نائب وزیرِاعظم کا قومی اسمبلی میں فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں۔اعجاز جاکھرانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں پائے، پیپلز پارٹی صرف فلسطین پر بیان سننے کے لیے واک آؤٹ ختم کر کے ایوان میں آئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی کسی قانون سازی یا ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹاسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اعجاز جاکھرانی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ اجلاسوں میں بھی...
مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر...
پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے خواتین اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے...
ْپشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایون خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،سابق وفاقی وزراء نجم الدین خان ، ساجد حسین طوری ، سابق صوبائی وزیر اور سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی ،سابق ڈپٹی اسپیکر،رکن صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،ایم پی اے ارباب زرک خان خلیل ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید ،ڈویژنل صدر مصباح الدین ، ضلعی صدر رضا اللہ چغرمٹی ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر اس...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔ پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نوازمریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم نے یہاں احتجاج کیا تھا اس کے بعد حکومتی ٹیم آئی تھی جس سے مذاکرات ہوئے، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصار ی) سندھ میں 17سال سے برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بھٹو خاندان سے ہی ایک نیا چیلنج پیدا ہوگیا ،ساابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے گرین سگنل دے دیا۔ذوالفقار جونیئر سندھ میں متبادل قیادت کے طور پر سامنے آرہے ہیں اور طویل عرصے سے صوبے میں قائم پیپلز پارٹی کی سیاسی مونوپلی کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔طویل عرصہ سے صوبے میں حکومت کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے بھٹو خاندان...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے حالیہ بیان پر پیپلز پارٹی کی جانب سے معافی مانگنے کے مطالبے سے صاف انکار کردیا ہے۔ جمعرات کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب پنجاب پر حملہ ہوگا تو وہ ضرور جواب دیں گی، اور اگر بطور وزیر اعلیٰ پنجاب وہ اپنی عوام کی وکالت نہیں کریں گی تو کون کرے گا؟ یہ بھی پڑھیں: ’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی اُس وقت بڑھ گئی جب سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے فراہم کرنے...
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 اکتوبر 2025ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اس کے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہرسطح پر اس طرح مزاحمت ہوگی کہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور واضح اعلان کرے کہ پاکستان واحد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے۔ ملک میں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے درمیان گزشتہ چند روز سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان رابطہ کروا دیا۔ سپیکر چیمبرز میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی جس میں دونوں پی پی پی اور پی ایم ایل (ن) نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا اہتمام کیا۔ پیپلزپارٹی کے ایک وفد نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق, پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں اسپیکر چیمبر میں ہوئی،ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا مبشر نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بعض بیانات پرتحفظات کا اظہار کیا جس پر (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھنے والی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیٹر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شرکت کی، جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں، اپنا لہجہ درست کریں، قمر زمان کائرہ کا مریم نواز کو مشورہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع...
پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اُن سے بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ پنجاب سے متعلق جو ریمارکس دیے گئے، وہ غیر ضروری، نامناسب اور وفاقی وحدت کے خلاف ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پارٹی رہنماؤں نے واضح کیا کہ اُن کے کسی رہنما، کارکن یا عہدیدار نے پنجاب یا پنجاب حکومت کے خلاف کوئی متنازع بات نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر کوئی ثبوت موجود ہے تو پیش کیا جائے، ورنہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بیانات واپس لیں۔ مریم نواز...
حکومت سے ماضی میں جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، قمر زمان کائرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر ہم خرابی نہیں چاہتے تھے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تمام شقوں پر عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پاور شیئرنگ نہیں کر رہے بلکہ سپورٹ کر رہے ہیں، ہم نے وزارتیں...
پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ اتحادی اگر ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشورے کے بجائے سیاست شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی...
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو کیوں نہیں لیں گے، آپ نے سیاست شروع کردی ہے، ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے، زبردستی کیوں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا گھسنا یا سیاست کرنا قطعی نامناسب ہے، ضروری نہیں کہ سیلاب کے متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...