2025-11-04@15:56:23 GMT
تلاش کی گنتی: 971

«ایکس نیٹ»:

(نئی خبر)
    ایک خاتون طیارے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے خود اپنے لیے کھانا تیار کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔ کیٹی بروکس نامی ایک فوڈ انفلوئنسر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ ایک جہاز کی نشست پر کھڑی ہوکر اٹلی کا مشہور پاستا بناتی ہیں: آٹے میں پانی ملا کر گوندھتی ہیں، گولیاں بناتی ہیں اور کھانا تیار کرتی ہیں اور یہ سب کچھ فلائٹ کے دوران۔ خاتون نے اس انداز کو نخرے دکھانے والے مسافروں کیلئے بہترین حل قرار دیا ہے کیونکہ ہوائی جہاز کا کھانا اکثر کسی کو پسند نہیں آتا۔ ویڈیو نے لوگوں میں دلچسپی اور حیرت دونوں پیدا کی ہیں۔ @buonapastaclub Anyone else? — #pasta #pastalover #airplane #cooking #foodie ♬ Love Me Do...
    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی حالیہ سست روی کی بنیادی وجہ سعودی عرب کے قریب انٹرنیشنل سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کیبل سعودی شہر جدہ کے قریب کٹی ہے، اور پاکستان کے متعلقہ ادارے اس معاملے پر بین الاقوامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جیسے ہی کیبل کی مرمت سے متعلق حتمی ٹائم لائن سامنے آتی ہے، عوام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ شزہ فاطمہ نے واضح کیا کہ یہ ایک بین الاقوامی تکنیکی مسئلہ ہے جس پر پاکستان...
    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانےکے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیےٹینڈرکل کھولے گا۔ ٹی سی پی نے8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکےتحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں، چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف...
    انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری...
    ایپل نے اپنے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کی ریلیز کی تاریخ کا عندیہ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟ اس کا انتظار صارفین ایک عرصے سے کر رہے تھے تاہم اب بتایا گیا ہے کہ اس کا باضابطہ اجرا 16 ستمبر 2025 کو متوقع ہے۔ شیڈول ایپل کمپنی اپنی روایت کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گی جس میں  آئی فون 17 سیریز کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد  آئی او ایس 26 تمام صارفین کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری...
    کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر...
    اسلام آباد : پاکستان میں دو درجن سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کاروبار ختم ہونے یا ان کے آپریشنز میں بڑے پیمانے پر کمی کا انکشاف سامنے آگیا۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق جولائی 2025 میں اعلان کیا گیا کہ مائیکروسافٹ نے 25 سال بعد پاکستان میں اپنا مقامی دفتر بند کر دیا ہے، ٹیک دیو نے 2000ءکی دہائی کے اوائل میں پاکستان میں اپنی موجودگی قائم کی اور اس کے بعد سے لائسنسنگ، سافٹ ویئر پارٹنرشپ اور صلاحیت سازی میں اہم کردار ادا کیا لیکن اب خاموشی سے کام ختم کرتے ہوئے اپنے باقی ماندہ عملے کو فارغ کردیا۔ اس پر مائیکروسافٹ نے کہا کہ یہ اقدام مصنوعی ذہانت اور علاقائی استحکام کی جانب وسیع تر عالمی تنظیم...
    بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئیں۔ حکام کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز آج رات 9 بجے تک بند رہیں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر سبی میں روکا گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 6
    محکمہ داخلہ بلوچستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ مراسلہ بھیج کر صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ حکومتی حکم کے مطابق 5 ستمبر کی شام 6 بجے سے 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بند رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار یا غیر قانونی واقعے سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ، سبی، نوشکی اور خضدار میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی سروس بھی معطل رہے گی، تاہم وائٹ لسٹ شدہ نمبرز...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا اور مختلف چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 109.24 کلوگرام آئس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق مستند خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے کراچی کے علاقے صائمہ جناح ایونیو کے قریب ایک گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران 11.200 کلوگرام آئس برآمد کر کے دو غیرملکیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے انکشاف پر ٹیم نے صائمہ جناح ایونیو پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے آئس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور منشیات کو مختلف...
    چین نے دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ عسکری پریڈ میں اپنی جدید ترین بین البراعظمی جوہری میزائل ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پہلی بار DF-5C نامی میزائل کو عوام کے سامنے لایا گیا، جس کی رینج 20 ہزار کلومیٹر سے بھی زائد ہے۔ چینی میڈیا اور دفاعی ماہرین کے مطابق DF-5C ایک مائع ایندھن سے چلنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے، جو بیک وقت دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔   غیر معمولی رینج اور جدید صلاحیتیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی وسیع رینج رکھنے والا میزائل چین کے لیے ایک جوہری ڈیٹرنس (جوابی حملے کی صلاحیت) کا مظہر...
    بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اسٹار اداکار سلمان خان نے کترینہ کا پورٹریٹ خود بنایا تھا۔  ایک حالیہ گفتگو کے دوران علی عباس نے بتایا کہ فلم دل دیا گلاں میں ایک منجمد جھیل پر جو کترینہ کا پورٹریٹ دکھایا گیا تھا وہ اصلی تھا جوکہ سلمان خان نے خود برف پر رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا۔  ہدایتکار کا کہنا تھا کہ سلمان نے یہ پورٹریٹ آسٹریا کی ایک منجمد شدہ جھیل کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا جس کو دیکھ کر سب ہی حیران تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلم میں کترینہ سے کیمسٹری اور یہ پورٹریٹ ان کی صلاحیتوں...
    کبھی کبھار ملتے جلتے نام بھی بے پناہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ جس کا بخوبی اندازہ صرف 16 ہزار نفوس پر مشتمل کیریبین کے ایک چھوٹے سے جزیرے انگوئیلا کی بدلتی قسمت دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟ انگوئیلا آج دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی بدولت کروڑوں ڈالرز کما رہا ہے اور اس کی وجہ ہے صرف ایک انٹرنیٹ ایڈریس ہے جو اتفاقاً اس جزیرے کے نام کی مناسبت سے اے آئی ہے نا کہ مصنوعی ذہانت کے۔ یعنی ملتے جلتے نام نے جزیرے کی قسمت چمکادی۔ 80 کی دہائی میں لگی لاٹری جب انٹرنیٹ نیا نیا آیا...
    چین کی جانب سے سولر پینلز پر دی جانے والی اگزامپشن (ایکسپورٹ ریبیٹ) کو مکمل ختم کرنے کا امکان ہے، جس سے پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدی لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ دیوان انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر، فاض دیوان نے بتایا کہ موجودہ وقت میں یہ ریبیٹ 9 فیصد سے کم ہو کر صفر فیصد تک آ سکتا ہے—ممکنہ طور پر یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ اگر یہ حقیقت بن جاتا ہے، تو پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ متوقع ہے ،مثال کے طور پر ایک 585 واٹ سولر پینل کی موجودہ قیمت 17,500 سے 19,100 روپے کے درمیان ہے۔ ریبیٹ ختم ہونے کی صورت میں اس کی قیمت میں...
    کراچی: پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies)  کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
    افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے  کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1124 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3251 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 8 ہزار سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، اور تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ حالیہ برسوں میں...
    ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس...
      بیجنگ () چین میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے شہر تھیان جن میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کرنا ہو گی اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر کی ضرورت ہے جہاں تمام خطے، تمام ثقافتیں، تمام مذاہب اور تمام تہذیبیں مل کر کام کرسکیں۔ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے عمل میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا وجود ایک حقیقی کثیر قطبی دنیا کی جانب ہمارے سفر کی بنیادی شرائط...
    لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث اب تک 2308 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سولہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ اکیاسی ہزار لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پانچ سو گیارہ ریلیف کیمپس، تین سو اکاون میڈیکل کیمپس اور تین سو اکیس ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں اور مویشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک چار لاکھ...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان بھر میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ صارفین کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا جس سے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ اب سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق سروس آج اور 6 ستمبر کو بھی معطل رہے گی۔ حکومتی نوٹیفکیشن میں بندش کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبے میں یکم اگست سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی جسے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر بحال کیا گیا تھا۔ دوبارہ بندش نے کاروبار اور طلبہ سمیت عام صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ Post Views: 6
    فلسطین وہ سرزمین ہے جسے مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسی ارض مقدس سے پیغمبر آخرالزماں حضرت محمدؐ معراج کے سفر پر روانہ ہوئے۔ فلسطینی مسلمانوں کے عظمت رفتہ کی پہچان ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس مقدس سرزمین پر یہودیوں کی آبادکاری کی راہیں ہموارکی گئیں اور 14 مئی 1948 کو باقاعدہ اسرائیل کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ وہ دن اور آج کا دن فلسطینی مسلمان اسرائیلی ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ امریکا اور اس کی ہمنوا مغربی طاقتیں اسرائیل کو اسلحہ، گولہ بارود فراہم کر کے اس کی فوجی قوت کو بڑھاتی ہیں اور اسرائیل معصوم فلسطینی بچوں اور عورتوں، بوڑھوں، جوانوں اور بے گناہ فلسطینیوں پر آگ...
    ایک بین الاقوامی نیٹ ورک مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کی مدد سے جعلی ہولوکاسٹ تصاویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر رہا ہے تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے، جانیے کیسے؟ بی بی سی کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تصاویر اور کہانیاں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ہولوکاسٹ جیسے حساس تاریخی سانحے کو ایک جذباتی کھیل بنا دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فیس بک پر حالیہ مہینوں میں ایسی اے آئی تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں آشووٹز کیمپ میں قیدیوں کو وائلن...
    میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں کرائے اور ٹیکس کی عدم وصولی ،بغیر ٹیندر کے اخراجات ، اضافی ادائےگیوں کی مد میں ایک ارب 17کروڑ 13لاکھ 27ہزار روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔  آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2023-24کے دوران میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تیار کی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں مخلتف مد میں ایک کروڑ 3لاکھ 12ہزار روپے کی رقم کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر سائیکل و موٹر سائیکل اسٹینڈ، اسٹالز، نادرا کے برتھ، میرج اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹس کی فیس اور کرائے کی مد میں ایک کروڑ سے زائد رقم کا غلط استعمال کیا...
    سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلاب جامن کو چائے میں ڈبو کر کھانے کا تجربہ کیاگیا ہے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ ذائقہ کی دنیا بے حد وسیع ہے، جہاں گاہے بگاہے ایسے غیر معمولی امتزاج سامنے آتے ہیں جو دلچسپی اور شوق جگاتے رہتے ہیں۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر ہر وقت کوئی نہ کوئی نیا فوڈ ٹرینڈ گردش میں ہوتا رہتا ہے۔ اب حال ہی میں ایک ایسی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلاب جامن کو چائے میں ڈبو کر نیا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص ایک بوفے کے سامنے کھڑے ہو کر گلاب جامن اور...
    لاہور: محکمہ وائلڈ لائف نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں طوطے اور تیتر بازیاب کرا لیے اور متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 114 طوطے، 2 کالے تیتر اور بٹیر کی نیٹنگ کے 21 ہنٹنگ گیئرز برآمد ہوئے، 14 ملزمان کا چالان کیا گیا۔ بہاولنگر میں غیرقانونی بریڈنگ فارم پر چھاپے کے دوران 56 راء طوطے اور 46 گانیدار طوطے تحویل میں لیے گئے۔ فیصل آباد برڈ شاپ پر کارروائی کے دوران 12 جنگلی طوطے اور 2 کالے تیتر برآمد ہوئے جبکہ 2 افراد کے خلاف چالان کیا گیا۔ فیصل آباد میں غیرقانونی شکار پر ایک شخص کو گرفتار کر کے ایئرگن، چھری، غلیل اور ذبح شدہ 4...
    پاکستان نے کہا ہے کہ توانائی پائپ لائنز، ٹیلی کمیونیکیشن کیبلز یا ڈیٹا نیٹ ورکس جیسے بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک غیر قانونی عمل ہے جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ اور عالمی منڈیوں کے ہموار کام میں رکاوٹ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات کے ایجنڈے کے تحت منعقد ہوا، پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ستمبر 2022 میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنز کی تخریب کاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسی تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے پر حملہ تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے اور ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے...
    نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کے لیے خطرہ ہے۔ پاکستان اس منصوبے کو مسترد کرتا ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فوری رسائی یقینی بنائی جائے۔ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس پر ترکیہ، ایران اور فلسطین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون بہایا جا رہا ہے۔ عالمی برادری فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے کوشش کرے۔ جبری بے دخلی اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔  دنیا اس وقت تاریخ کے ایک نہایت نازک مرحلے سے گزر رہی ہے جہاں بین الاقوامی...
    سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور بعض پوسٹ میں یہ تیزی سات سو ملی میٹر سے گیارہ سو ملی میٹر تک بھی بتائی گئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت اور شدید تباہی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں شدید بارشوں کی ہونے والی پیشگوئی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ لیکن فیکٹ...
    بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں ایک ٹیپ بال کرکٹ میچ افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری مقامی میچ کے دوران ایک نوجوان بلے باز چھکا لگانے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کھلاڑی جیت سنگھ نے پر اعتماد انداز میں ایک شاندار چھکا لگایا۔ شاٹ کھیلنے کے چند لمحوں بعد اس کا بیٹنگ پارٹنر آگے بڑھا اور داد دی۔ اسی دوران جیت سنگھ اچانک زمین پر گر گیا۔ کھلاڑی، امپائر اور تماشائی حیرت اور صدمے میں ڈوب گئے۔ A batter died of cardiac arrest after hitting a six ???? pic.twitter.com/kJaFIrIVCw — Richard Kettleborough (@RichKettle07) August 24, 2025 فوری طور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےقومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے دو تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اہم سیاسی، قومی اور پارلیمانی امور زیر بحث آئے اور بالآخر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر پی ٹی آئی کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے، یہ حق پی ٹی آئی کا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر نامزد کرے۔ ہم چاہتے...
    سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عدم حاضری پر ارکان کی شدید تنقید کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اور کمیٹی ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور نہ وہ یہاں آتے ہیں،ان کو فورا یہاں بلائیں،اگر چیئرمین نہ آئے تو ہم آج کوئی آرڈر جاری کر یں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم کوئی فارغ نہیں بیٹھے ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید...
    اپنے لبنانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں اردنی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ حقیقت؛ نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے وہم کی حمایت نہیں کرتی، بلکہ اس کی روشنی میں اسرائیل؛ اپنی سفاکانہ و انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے مسترد شدہ، تنہا، جنگ زدہ اور محصور ہے! اسلام ٹائمز۔ اردنی وزیر اعظم جعفر حسن نے اعلان کیا کہ ہے حقیقت نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے وہم کو نہیں پہچانتی بلکہ حقیقت کی روشنی میں اسرائیل سے مراد ایک ایسی جعلی ریاست ہے کہ جو اپنی "سفاکانہ" اور "انتہا پسندانہ" پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مسترد شدہ، تنہاء، جنگ زدہ اور محصور ہو چکی ہے۔ الشرق الاوسط کے مطابق، اپنے لبنانی ہم منصب نواف سلام کے ساتھ ملاقات...
    مقررین نے اپنے خطاب میں جی ایم سکندر مرحوم کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ وہ انتہائی درد دل رکھنے والے غریبوں اور مسکینوں کے مسائل حل کرنیوالے، ایک مثالی، دیندار اور انتہائی شریف بیوروکریٹ تھے۔ انہوں نے 10 سال کے درمیاں 5 وزرائے اعلی کیساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کیا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سابق بیوروکریٹس جی ایم سکندر شگری مرحوم کیلئے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد و امام بارگاہ کاروان ابوطالب بلتستانیہ لاہور میں قران خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہالیان لاہور نے شرکت کی۔ تقریب سے آغا مبارک موسوی اور...
    وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کے مصنوعی ٹھیکیداروں کے چہرے بے نقاب کئے جانے چاہییں، مصلحتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے سچ کو ترجیح دینا ہوگی۔ اتوار کو اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں کی جانے والی تقاریر پر مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ سینیٹر عرفان صدیقی کے زوردار ردّعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیراعلی نے کہا کہ” اُستاد محترم نے اُن لوگوں کو آئینہ دکھا کر پوری قوم کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر دیا ہے۔ پنجاب، وفاق، مسلح افواج اور آئین کے بارے میں بعض مقررین کے منفی ریمارکس پر شدید ردّعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا...
    عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دے دیا ہے، 2025ء میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا، کئی مقام بلند ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، اختلاف رائے کرتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دے دیا ہے،2025ء میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا، کئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت...
    امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو وزیٹر ویزے جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر روک رہا ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ کی جانب سے ویزا پالیسی کے ’مکمل اور جامع جائزے‘ کے آغاز کے ساتھ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کچھ افراد کو طبی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی ویزے ضرور جاری کیے گئے، تاہم اس کی درست تعداد فراہم نہیں کی گئی۔ رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کو اب تک 3,800 سے زائد B1/B2 وزیٹر...
    امریکا نے غزہ کے شہریوں کے لیے وزیٹر ویزا عارضی طور پر معطل کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو وزیٹر ویزے جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر روک رہا ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ کی جانب سے ویزا پالیسی کے ’مکمل اور جامع جائزے‘ کے آغاز کے ساتھ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کچھ افراد کو طبی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی ویزے ضرور جاری کیے گئے، تاہم اس کی درست تعداد فراہم نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار...
    آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے میں رہائشی عوام نے ایک چیتا پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد نے چیتے کے گلے میں رسی ڈال کر اُسے دم سے پکڑا ہوا ہے اور سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں۔ ایک شخص مذاقاً کہتا ہے ’اس سے پوچھو کتنی بکریاں کھا گیا ہے؟ حساب دے بکریوں کا‘۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: برفانی چیتے اور انسان کی لازوال دوستی کی سچی داستان ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مقامی افراد کے اس رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی درست طریقہ نہیں کہ اگر...
    اویس کیانی :پاور ڈویژن نے صنعتی و خصوصی اقتصادی زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نیپرا کے فیصلے کے مطابق فوری اقدامات کی ہدایت دے دی۔ وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے ہدایت کی ہے کہ کمپنیوں کو زونز کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے معاہدے فوراً فائنل کرنے چاہئیں۔ نیپرا نے 11 اگست کو مشاورت کے بعد ان زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی کی منظوری دی تھی، اس اقدام سے بجلی کی بلنگ اور فراہمی کے عمل میں شفافیت آئے گی اور تقسیم کار کمپنیوں کی غیر ضروری مداخلت و کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔پاور ڈویژن نے کابینہ سے اجازت کے بعد 25فروری کو نیپرا میں...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں مددگار 15 پولیس کی بروقت کارروائی سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے 19 چھینے گئے موبائل فونز، ایک رکشہ اور دو پستول برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان مددگار پولیس کے مطابق ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے موبائل فون چھینے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ایک شہری سے اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، جس پر متاثرہ شخص نے مددگار 15 سے رابطہ کیا۔ اطلاع ملنے پر مددگار 15 فیروزآباد یونٹ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ شہری سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کالر کی نشاندہی پر موبائل فون...
    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ “گریٹر اسرائیل” کے تصور سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں خود کو ایک “تاریخی اور روحانی مشن” پر سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے حال ہی میں ایک اسرائیلی ٹی وی انٹرویو میں کہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گریٹر اسرائیل کے نظریے سے خود کو منسلک محسوس کرتے ہیں، تو نیتن یاہو نے جواب دیا: “بہت زیادہ۔” ان کے مطابق اس تصور میں صرف فلسطینی علاقے ہی نہیں، بلکہ اردن اور مصر کے بعض حصے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کچھ عرب ممالک کے ساتھ بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخصیت اپنا تعارف میجر نوید کے نام سے کرواتے ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ان کے کورس میٹ ہیں ، وہ آج بھی انہیں سرنوید کہہ کر بلاتے ہیں، عاصم منیر ولی اللہ ہیں، نماز میں سجدہ اتنا طویل کرتے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ سو گئے ہیں یا جاگ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میجر نوید کا ویڈیو میں کہناتھا کہ عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، عاصم نیر ولی اللہ ہے، میں نے انہیں جتنا قریب سے دیکھا ، ان کے ماں باپ کو سیلیوٹ کرتاہوں جنہوں نے اچھا بچہ تیار کیا،یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا بھی آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور قائدین نے گھربار، جائیدادیں اور جانیں قربان کر کے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا قیام ممکن بنایا جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں، یہ قربانیاں...
    وزیر اعظم نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کو تاریخی اور روحانی مشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماضی کے خوابوں کی تعبیر اور مستقبل کی رہنمائی ہے۔ یہ دعویٰ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا جس میں انھوں نے خود کو ایک "تاریخی اور روحانی مشن" پر مامور قرار دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ یہ نسلوں کا مشن ہے۔ نسلوں نے یہاں آنے کا خواب دیکھا اور نسلیں آئندہ بھی یہاں آئیں گی۔ اگر آپ پوچھیں کہ کیا میں ایک تاریخی و روحانی مشن پر ہوں، تو جواب ہے: بالکل ہاں۔ نیتن یاہو کے اس بیان نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے کیونکہ "گریٹر اسرائیل" کا تصور مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی عدم استحکام کی علامت...
    ہم سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ ایک عالمی دروازہ ہے جہاں ہر چیز چند کلکس کے فاصلے پر ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا انٹرنیٹ الگ ہے اور سب سے بڑی دیوار جو ہمیں باقی دنیا کے آن لائن مواد سے دور رکھتی ہے وہ ہے زبان۔ یوں سمجھیں کہ اصل انٹرنیٹ سے ہماری روشناسی کے بیچ ہماری زبان آڑے آجاتی ہے۔ کیسے؟ آئیے مل کر سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دہائیوں پہلے دنیا کو چیٹنگ کے ذریعے جوڑنے والی کمپنی اے او ایل کا انٹرنیٹ باب بند ہوگیا بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ تو سب کے لیے ہے مگر سب کی زبان میں نہیں۔ جب ہم گوگل پر کچھ تلاش...
    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بدھ کے روز پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر سی اے اے 2 (Caa2) سے سی اے اے 1 (Caa1) کر دی۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی (جو دنیا کی 3 بڑی ریٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے) نے اسلام آباد کی بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالی پوزیشن کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ جاری کیا ہے۔ایجنسی نے اس سے قبل 28 اگست 2024 کو پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے جاری کنندہ اور سینیئر غیر محفوظ قرضوں کی ریٹنگ سی اے اے 3 (Caa3) سے بڑھا کر سی اے اے 2 (Caa2) کر دی تھی۔فروری...
    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ بہتری کرتے ہوئے اسے Caa3 سے Caa2 کر دیا ہے، اور ساتھ ہی ملک کی معاشی سمت کومستحکم (Stable Outlook) قرار دیا ہے  جو ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کی بیرونی مالی صورتحال میں بہتری اور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ زرمبادلہ میں بہتری کی توقع موڈیز کی رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ متوقع ہے، اگرچہ فی الحال ملک کو اپنی مالی ضروریات کے لیے بروقت بین الاقوامی معاونت پر انحصار برقرار رکھنا پڑے...
    ویب ڈیسک: موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی۔موڈیزنے پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کےمطابق پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے،پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی گئی ہے۔ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی ایکسٹرنل پوزیشن میں بہتری کوظاہرکرتی ہے،پاکستان کے فارن ریزرو میں مزید بہتری ممکن ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان نےمعاشی اصلاحات کیں،اس سےقبل فچ اورایس اینڈپی بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر چکےہیں۔   جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی، اس سے قبل فچ اور ایس اینڈپی بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے، جس کے باعث پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اے اے ٹو سے سی اے اے ون کی گئی ہے، ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی ایکسٹرنل پوزیشن میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے، پاکستان کے فارن ریزرو میں مزید بہتری ممکن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان نے معاشی اصلاحات کیں۔ وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نےکہا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے معاہدے کئے گئے،آنے والے دنوں میں توانائی اخراجات میں کمی آئے گی،اور بجلی سستی ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے راولپنڈی چیمبرمیں تقریب سےخطاب میں کہا سول اداروں میں پنشن اصلاحات کی گئی ہیں،سرکاری اداروں کی نجکاری میں اس سال تیزی آئےگی،43 وزارتوں اور 400 سے زائد محکموں میں رائٹ سائزنگ جاری ہیں،پچھلےسال قرضوں کی لاگت میں ایک ہزار ارب روپےکی کمی ہوئی،اس سال بھی قرضوں میں اتنی ہی کمی ہوگی۔ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے مزیدکہامعاشی اوراقتصادی کامیابیوں کوعالمی سطح پردیکھاجارہا ہے،2عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے...
    — فائل فوٹو  بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل ہے۔موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے صوبے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند، حکام اس حوالے سے حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشت گرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے۔حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال دہشت گردی واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں سائیٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پولیس مقابلہ نورس چورنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک مقامی تاجر محمد زاہد سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اسی دوران گشت پر معمور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی...
    دنیا کی سب سے مشہور فوٹوگرافی کمپنیوں میں سے ایک ایسٹ مین کوڈک  (Kodak)اب اپنے 133 سالہ سفر کے بعد اپنے خاتمے کے دہانے پر کھڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وائلڈ لائف فوٹو گرافی لگن اور جذبے کا تقاضا کرتی ہے۔ بلوچستان کا پہلا وائلڈ لائف فوٹوگرافر حال ہی میں کمپنی نے اپنے سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر زیادہ عرصہ کاروبار جاری نہیں رکھ پائے گی۔ کوڈک نے اپنی حالیہ سہ ماہی رپورٹ میں نقصان کی اطلاع دی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت فروخت میں کمی کا سامنا ہے۔ سی این این کے مطابق کوڈک نے بتایا ہے کہ اس کے پاس اپنے تقریباً 500 ملین ڈالر کے آئندہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے...
    دنیا کو چیٹنگ کی حقیقی لذت سے آشنا کرنے والی کمپنی امریکا آن لائن  (اے او ایل) جس نے سنہ 1990 کی دہائی میں AIM (AOL انسٹنٹ میسنجر) جیسی سروس کے ذریعے کروڑوں افراد کو ڈیجیٹل رابطوں سے جوڑا اب خود منظر سے ہٹ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کے مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمینی مدار میں روانہ جہاں AIM نے ڈیجیٹل دوستی اور آن لائن بات چیت کو عام کیا وہیں AOL کی ڈائل اپ انٹرنیٹ سروس نے لاکھوں گھروں کو پہلی بار انٹرنیٹ سے منسلک کیا۔ AIM کو دسمبر 2017 میں بند کر دیا گیا تھا اور اب AOL نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ڈائل اپ انٹرنیٹ سروس کو بھی 30 ستمبر 2025 سے...
    —فائل فوٹو بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشت گرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے، دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اگست کے مہینے میں معطل رہے گی۔ بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند، حکام کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر معطل کر دی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین،...
    ویب دیسک:  بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشت گرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے، دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اگست کے مہینے میں معطل رہے گی۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ...
    لگاتار بمباری، قتلِ عام، انسانی استعمال کی ہر شے بلڈوز کرنے کا مشن ہو یا بھوک برسانے کا عمل۔ مقصد ایک ہی ہے۔غزہ کی ہمت کی کمر توڑنا۔تاکہ غزہ مر جائے یا خالی ہو جائے۔مگر جو کام اکیس ماہ میں پچاسی ہزار ٹن بارود برسانے سے حاصل نہیں ہو سکا اب اسے زمانہِ قدیم سے چلے آ رہے جنگی ہتھکنڈے سے حاصل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یعنی محاصرے کے ذریعے پوری آبادی کو بھوکا مار دیا جائے اور بچے کھچوں کو رفاہ میں تیزی سے تعمیر ہونے والے کنسنٹریشن کیمپ کی خاردار تاروں کے پیچھے دھکیل دیا جائے اور گلو خلاصی کی ایک ہی شرط رکھی جائے یا تو سرحد پار صحراِ سینا سمیت جہاں چاہے کوچ کر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بیوروکریسی کا کچا چٹا کھول کر رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیورکریٹس پر سالانہ 35 کھرب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک  3.5 ٹریلین  روپے سالانہ ان بیوروکریٹس پر خرچ ہوتا ہے جبکہ پی آئی ڈی ای کی رپورٹ کے مطابق 86 کروڑ روپے ایک بیوکروکریٹ کی پوری سروس پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھی بیوروکریسی نہ سہی 25 سے 30 فیصد کرپٹ ہے، میں خود اپنی  حکومت سے مطالبہ کروں  گا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ بیوروکریٹس کو ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہونا...
    وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارتی وزیراعظم پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیو کلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، نریندر مودی پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی...
    ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) ،کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ،ڈریپ نے جعلی کمپنیوں اور جعلی ادویات سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا، متعلقہ کمپنیوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ ڈریپ کے مراسلے کے مطابق جعلی کمپنیوں میں فیگا فارماسیوٹیکل کراچی، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز لاہور ، الپائن لیبارٹریز کراچی اور ہیمیکس فارماسیوٹیکل کراچی شامل ہیں ۔علاوہ ازیں جن ادویات کو جعلی قرار دیا گیا ہے ان میں...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی اسپین کے شہر بارسلونا میں چوری ہو گئی، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقادر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے اسپین میں موجود تھے کہ اس دوران اسٹریٹ کرائم کا شکار ہو گئے۔ چوروں نے نہ صرف ان کی گھڑی چھینی بلکہ میزبان کی گھڑی بھی لے اڑے۔ گھڑی 13 سال پہلے لی تھی، اب قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے بتایا کہ یہ گھڑی انہوں نے 13 سال پہلے خریدی تھی، جب سونے کی قیمت خاصی کم تھی، اور آج...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلینڈر میں گیس لیکج تھی اور 48 سالہ شخص نے جیسے ہی سگریٹ سلگایا تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے یاسر خان 60 فیصد تک جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
    قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل، اب حکومت کیا کچھ کر سکتی ہے؟ قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل، اب حکومت کیا کچھ کر سکتی ہے؟ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت بھی خطرے میں؟ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت بھی خطرے میں؟ 5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے 5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے فلیٹس میں رہنے والے لوگ کیسے اور کتنے میں سولر سسٹم لگوا سکتے ہیں؟ فلیٹس میں رہنے والے لوگ کیسے اور کتنے میں سولر سسٹم لگوا سکتے ہیں؟ پاکستان اور...
     (ویب ڈیسک)راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔دھماکہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں گیس لیکج کے باعث گھر میں ہوا، واقعے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق سلنڈر سے گیس لیک ہورہی تھی کہ  متاثرہ شخص کے سگریٹ سلگانے پر دھماکا ہوگیا۔
      اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا، جبکہ اصل لوٹا وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا۔ ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیاکہ 2019 میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جہاں آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کو ایک خالص سونے کا لوٹا تحفے میں دیا گیا۔ ’اس قیمتی تحفے...
    سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر کارروائی شروع کرتے ہوئے مشروبات کی مینوفیکچرنگ یونٹس کی نگرانی سخت کر دی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں متعدد فیکٹریوں پر چیکنگ کے لیے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔ چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کی ہدایات پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 40بی کے تحت سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پیداوار، فروخت اور اسٹاک کی مکمل مانیٹرنگ کے لیے ذمہ دار افسران یونٹس میں موجود رہیں گے۔متعدد افسران کے نام مانیٹرنگ کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ گوداموں اور پیداواری یونٹس کی جانچ پڑتال ہو سکے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد...
    اداکارہ اور ٹی وی میزبان اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی نئی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے چہرے کی سرجری کرانے کا الزام عائد کردیا۔ شائستہ لودھی کی نئی تصاویر میں انٹرنیٹ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی محسوس کی۔ ان کے فالوورز کا ماننا ہے کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے یا فلرز کے ذریعے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Dr. Shaista Lodhi (@iamshaistalodhi) صارفین ان تبدیلیوں پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا ’انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے اور اب بہت اچھی لگ رہی ہیں‘۔ دوسرے نے کہا: ’انہیں اپنی شکل نہیں بدلنی چاہیے تھی، وہ پہلے...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس نے پروازوں میں پاور بینکس کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرادیئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمریٹس کی پروازوں میں کسی بھی قسم کے پاور بینک کا استعمال ممنوع ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2025ء سے ہوگا، تاہم ایمریٹس کے صارفین کو اب بھی مخصوص شرائط کے ساتھ ایک پاور بینک جہاز پر لے جانے کی اجازت ہے لیکن ہوائی جہاز کے کیبن میں پاور بینک استعمال نہیں کیے جاسکتے، نہ ہی پاور بینک سے ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے اور نہ ہی ہوائی جہاز کے...
    وزیر تجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔وفاقی حکومت نے ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان کی تردید کر دی۔وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔ وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی جام کمال کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) وفاقی حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس کے ٹینڈر میں چینی کا ریٹ معیار کے مطابق نہیں ملا، جس کی وجہ سے ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کی بولی دینی والی تینوں کمپنیوں سے ڈیل فائنل نہیں ہوسکی، حکومت امپورٹڈ چینی کے حصول میں کوئی خلاف ضابطہ اقدام نہیں کرے گی اور چینی کی درآمد میں قیمت اور سائز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ایک...
    سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ، خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن میں ایک ہی دن میں 3 مرتبہ شدید زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سوات اور گرد و نواح میں ایک ہی دن کے دوران زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہری شدید خوف کا شکار رہے۔(جاری ہے) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا زلزلہ 4.7 شدت کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا، جس کی زیر زمین گہرائی 61 کلومیٹر رہی۔ دوسرا زلزلہ 4.3 شدت کا تھا اور...
    رپورٹ کے مطابق بھارت نے انٹرنیٹ پر کنٹرول سخت کر دیا ہے، جس میں بہت سے سرکاری افسران کو براہ راست ٹیک کمپنیوں کو مواد ہٹانے کے احکامات جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، اور اکتوبر میں ایک سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے یہ احکامات بھیجے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوری میں ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پرانی پوسٹ بھارت کے شہر ستارا میں پولیس کے لیے تشویش کا باعث بن گئی، 2023 میں لکھا گیا یہ مختصر پیغام، جو ایک ایسے اکاؤنٹ سے تھا جس کے چند سو فالوورز تھے، ایک سینئر حکومتی سیاستدان کو ناکارہ قرار دیتا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جتیندر شاہانے نے ایکس...
    بھارت میں انٹرنیٹ پر بڑھتی ہوئی سنسرشپ کے خلاف ایلون مسک کی کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بھارتی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ انٹرنیٹ پالیسی کو “غیر آئینی” قرار بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس نے مودی حکومت کی انٹرنیٹ پالیسی** کو بھارتی آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ ایکس کا مؤقف ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر ہزاروں پوسٹس ہٹانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جن میں زیادہ تر مواد مودی حکومت پر تنقید، سیاسی کارٹونز، اور صحافتی رپورٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بھارت میں آزادیٔ اظہار کو دبانے کی منظم کوششیں ہو رہی ہیں، اور حکومتی اداروں کو اس...
    سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے توانائی کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے “وراتہ سپر بیٹری” کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ہے، جو اب آؤٹ پٹ کے لحاظ سے دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری بن چکی ہے۔ یہ جدید سپر بیٹری Akaysha Energy کے زیرِ انتظام نیو ساؤتھ ویلز میں نصب کی گئی ہے۔ یہ اس وقت 350 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے، جبکہ مستقبل میں اس کی صلاحیت کو 850 میگاواٹ تک بڑھانے اور ایک گھنٹے کے لیے 10 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وراتہ سپر بیٹری کو خاص طور پر آسٹریلوی گرڈ کو مستحکم کرنے کے لیے سسٹم انٹیگریٹی پروٹیکشن اسکیم (SIPS) کی سپورٹ کے...
      عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔ گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی...
    اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ، ایک ماہ میں 7قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43وارداتیں رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے...
    کلیم اختر: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ جون 2025 کی ٹیکس مدت کیلئے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی،پہلے ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 18 جولائی اور پھر 4 اگست تک بڑھائی گئی تھی۔  ایف بی آر  کے مطابق اب ٹیکس دہندگان 8 اگست 2025 تک ریٹرن فائل کر سکیں گے،سہولت صرف مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس جمع کروانیوالے ٹیکس دہندگان کو ہے،سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت توسیع کا اعلان کیا گیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس...
    غاصب اسرائیلی رژیم کے سابق وزیراعظم نے اس قابض رژیم کی امریکہ میں موجود عوامی حمایت میں نمایاں کمی کے بارے غیر معمولی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکیوں کی نوجوان نسل، حتی کہ ریپبلکنز کی بھی، اب اسرائیل کیلئے پہلے جیسی ہمدردی نہیں رکھتی! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اندھے حامی امریکہ میں 10 دن گزارنے کے بعد جاری ہونے والے اپنے تازہ بیان میں سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے درمیان استوار تعلقات کو "نازک" قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اسرائیل کی حیثیت کبھی بھی اتنی "کمزور" نہیں ہوئی جبکہ اس...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔ اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 105 موٹر سائیکلیں اور 29 گاڑیاں چوری ہوئیں، جب کہ اسلحہ کے زور پر 10 موٹر سائیکلیں اور...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، تمام کارڈز ناکام ہوچکے، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہو چکے جس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن عمران خان صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے مگر اس جماعت کا کوئی سیاسی مستقبل...
    نیویارک کی گورنرکیتھی ہوکل نے مسلم پولیس افسر کے جنازے میں حجاب پہننے پرسینیٹر ٹیڈ کروز کی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ایک مسلم پولیس افسر کے جنازے میں شرکت کے دوران حجاب پہننے پر تنقید کرنے والے ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کو شدید جواب دیا ہے۔ کیتھی ہوکل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میں نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک شہید مسلم افسر کے جنازے میں شرکت کے دوران ان کی عزت میں حجاب پہنا۔ ’سوگوار خاندان کے عقیدے کا احترام کرنا وہی کام ہے جو کسی بھی رہنما یا مہذب شخص کو کرنا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے آفس ٹاور میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد...
    کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستانی آٹو مارکیٹ میں جلد ہی ایک نئی اورممکنہ طور پر گیم چینجر الیکٹرک اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی آمد متوقع ہے، جس کی رینج 1100 کلومیٹرسے زائد ہوگی۔ کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی فورتھنگ فرائیڈے نامی یہ رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل مجموعی طور پر1150 کلومیٹر کی متاثر کن رینج کی حامل ہے، تاہم اس میں ایک معمولی فرق موجود ہے۔ یہ گاڑی تقریباً 600 کلومیٹرکی مکمل الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے، جب کہ باقی ماندہ 550 کلومیٹر ایک رینج ایکسٹینڈر سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں، جس سے اس کی کل دعوٰی کردہ رینج 1150 کلومیٹرتک جا پہنچتی ہے۔ رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل دراصل ایک ایسی الیکٹرک گاڑی ہوتی ہے جو بنیادی...
    پاکستانی آٹو مارکیٹ میں جلد ہی ایک نئی اورممکنہ طور پر گیم چینجر الیکٹرک اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی آمد متوقع ہے، جس کی رینج 1100 کلومیٹرسے زائد ہوگی۔ کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی فورتھنگ فرائیڈے نامی یہ رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل مجموعی طور پر1150  کلومیٹر کی متاثر کن رینج کی حامل ہے، تاہم اس میں ایک معمولی فرق موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  یہ گاڑی تقریباً 600 کلومیٹرکی مکمل الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے، جب کہ باقی ماندہ 550  کلومیٹر ایک رینج ایکسٹینڈر سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں، جس سے اس کی کل دعوٰی کردہ رینج 1150  کلومیٹرتک جا پہنچتی ہے۔ رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل دراصل ایک ایسی الیکٹرک گاڑی ہوتی ہے جو...
    سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
    سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ( ایک نجی فضائی کمپنی) کے عملے پر ایک آرمی افسر کی مبینہ ’قاتلانہ حملے‘ کی خبر سامنے آئی ہے، جو مبینہ طور پر کیبن میں اضافی سامان لے جانے پر اضافی چارجز لینے پر مشتعل ہو گیا۔ اس واقعے میں 4 ایئرلائن ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور ایک کی جبڑے کی ہڈی ٹوٹنے کی اطلاع ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی ایئر لائن میں تھپڑ کھانے والا مسافر لاپتا ہونے کے بعد کہاں سے بازیاب ہوا؟ اسپائس جیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: ’ایک مسافر نے 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی پرواز SG-386 کے بورڈنگ...
    ایف بی آر کا سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر ایکشن، 11 ہزار سے زائد کمپنیوں کو نوٹسز جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں پر ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوں اور افراد کو “نَجنگ” (Nudging) نوٹسز جاری کر دیے ہیں، اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنا اور کاروباری مراکز کو سیل کرنا شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نوٹسز گزشتہ ماہ اس وقت جاری کیے گئے جب کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ٹیکس اصلاحات پر مذاکرات جاری تھے۔ چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے موجودہ ٹیکس دہندگان کی کم...
    اسلام آباد اور روالپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق جڑواں شہروں میں 12 بج کر 10 منٹ پر زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز روات کے جنوب مشرق سے 15 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، ریسٹورنٹس سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر آگئے۔
    – افغانستان میں طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر 3,100 افغان شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی۔ یہ معاہدہ رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان طے پایا، جس کا مقصد افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری پر قابو پانا ہے۔ افغان وزارت محنت کے ترجمان سمیع اللہ ابراہیمی کے مطابق، منگل سے ملک بھر کے مراکز میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اب تک کابل اور مضافاتی علاقوں سے 8,500 سے زائد افراد نے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے، جبکہ پورے ملک سے 15,500 سے زیادہ درخواستوں کی توقع ہے۔ صرف قندھار میں 1,000 اور ہرات میں 2,000 کے قریب افراد نے ملازمت کے لیے درخواستیں جمع کرائی...