2025-10-20@03:29:30 GMT
تلاش کی گنتی: 38017
«بھی کم»:
(نئی خبر)
سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد شہداء کی قربانیوں سے تقویت پاتی ہے۔ صدر آصف زرداری نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہدائے جمہوریت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور ایک سلسلہ چل رہا ہے، اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی، ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں، غزہ کے معاملے پر امید تو ہے مگر خدشات بھی موجود ہیں، وہ سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر شاہراہ فیصل پر شہداء کی یادگار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو...

انسدادِ دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری، خاور مانیکا تشدد کیس بھی زیرِ سماعت
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چند وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔ تحریک انصاف کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس پر عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ان وکلا کے ضمانتیوں کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ سماعت کے دوران ایک اور معاملہ بھی منظرِ عام پر آیا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی دو بڑی معیشتیں امریکا اور چین ایک مرتبہ پھر تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کے نئے دور پر متفق ہو گئی ہیں۔ دونوں ممالک کا مقصد شدید محصولات کی جنگ سے عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو روکنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے حال ہی میں نایاب معدنیات کی برآمدات پر وسیع پابندیاں عائد کی تھیں، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی، تاہم اب تازہ پیش رفت میں مذاکرات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔چینی نائب وزیرِاعظم ہی لی فینگ اور امریکی وزیرِخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان حالیہ بات چیت میں دونوں ممالک نے کھلے، تعمیری اور گہرے مذاکرات...
سپارکو کی جانب سے اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ کل 19 نومبر کو چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔ HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ یہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔ افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد...
بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف حاصل کرنے والے مداح...
لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
پاکستان کی نمائندہ وفد اور افغان حکام کے درمیان آج ہونے والی بات چیت کا واحد اور واضح ایجنڈا ایک ہی ہے یعنی خوارج اور دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرو۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں حکومت نے کہا کہ طویل مدت کے مشاورتی انداز اور زبانی یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دشمن عناصر کی حمایت قابل قبول نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ اسلام آباد نے واضح کیا کہ وہ مزید صرف بیانات یا زبانی اطمینان پر قناعت نہیں کرے گا اور ضرورت پڑنے پر جہاں سے خطرہ سامنے آئے گا وہاں اسے ختم کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے دو سب سے طاقتور ممالک روس اور امریکا کو ایک حیرت انگیز منصوبے کے ذریعے جوڑنے کی تجویز نے عالمی سطح پر سنسنی پیدا کر دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روس کے اعلیٰ نمائندے اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری مشیر کریل دیمتریف نے ایک غیر معمولی خیال پیش کیا ہے، جس کے تحت آبنائے بیرنگ (Bering Strait) کے نیچے 112 کلومیٹر طویل ’’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘‘ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔کریل دیمتریف، جو روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (RDIF) کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ دونوں ممالک کو نہ صرف معاشی طور پر قریب لانے بلکہ امن، تعاون اور قدرتی وسائل کی مشترکہ ترقی کی علامت بن سکتی ہے۔انہوں...
بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنۂ خوارج کے خطرناک گروپ طارق کچھی گروپ کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز ہلاکت ڈاراما: دہشتگرد ’اگلی اننگ‘ نہیں کھیل پائیں گے، جواب اسی شدّت سے دیا جاتا رہے گا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کمانڈر طارق کچھی اور اُس کا قریبی ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر طارق کچھی کی تشکیل گزشتہ 2 برس سے مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم تھا اور وہ طالبان کے لیے بھتہ خوری...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے تصدیق شدہ کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق یہ کارروائیاں تصدیق شدہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر گزشتہ شب ہدفی انداز میں کی گئیں، جن میں کم از کم 60 تا 70 خارجی مسلح عناصر اور ان کی قیادت کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جنہیں حکومتی ترجمان نے موثر جواب قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 18 اکتوبر ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے قافلے میں شہید ہونے والے کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دہشتگردوں سے ڈری نہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئی، پی پی پی ان کے راستے پر چل رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے سانحات ہوئے اور سانحہ کارساز ایک بڑا واقعہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وفاق کے خلاف سازش تھی، اس...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک پر حملہ آور نہیں ہوگا لیکن اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار بھی نہیں رکھیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب مسلم لیگ (ن) کے فاؤنڈر ممبرز میں سے تھے، نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، میرے ساتھ بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، مراد سواتی اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک کے ساتھ ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا اس...
پی ٹی وی کے سنہری دور کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ الحمد اللہ خیریت سے ہیں اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ ان افواہوں نے نہ صرف دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں بلکہ قریبی رشتہ داروں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ خود عشرت فاطمہ بھی سوشل پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان افواہوں پر حیرت زدہ رہ گئیں اور ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانا پڑا۔ زندگی کی نہیں عزت کی دعا دیں۔IMG_7799 pic.twitter.com/nh5WsSYQ85 — Ishrat Fatima (@OfficialIshrat) October 17, 2025 معروف میزبان توثیق...
سٹی 42 : پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے تمام تھیٹر ہالز کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ۔ پنجاب آرٹس کونسل نے ای مانیٹرنگ کے ساتھ اپنے نمائندے بھی رکھ دئیے ہیں۔ کوئی تھیٹر بھی اگر غیر اخلاقی پرفارمنس کرے گا تو کارروائی ہو گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ پنجاب آرٹس کونسل نے تمام تھیٹر ہالز میں نصب کیمروں تک براہِ راست رسائی حاصل کر لی ہے جس کے تحت اب تھیٹرز کی سرگرمیوں کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے گی، اس مقصد کیلئے شہر کے تمام تھیٹر ہالز نے اپنے کیمروں کے کوڈز اور پاس ورڈز پکار کو فراہم کر دیئے ہیں۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور...
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فورسز کی یہ کارروائی مغل کوٹ سیکٹر میں انجام دی گئی، جس میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور اس کے ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی دہشت گردانہ صلاحیتوں پر کاری ضرب لگی۔ یہ گروہ گزشتہ دو سال سے علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔...
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے تجارتی اعداد و شمار میں 16.5 ارب سے 30 ارب ڈالر تک کے تضاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی معاونت کے لیے ماہرین کا ایک خصوصی مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس تجویز کو قبول کرنے سے گریز کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس مسئلے کا حل مقامی ادارے خود نکال سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اس وقت زیرِ بحث آیا جب حالیہ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان سے تجارتی اعداد...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جب کہ فضائی معیار بھی خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج دوپہر 12 بجے تک تشویشناک حد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت سے چلنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 185 تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران شام کے اوقات میں فضائی آلودگی میں عارضی اضافہ متوقع ہے، تاہم ای پی اے...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سانحہ کارساز اُن قوتوں کی ناکامی کی علامت ہے جو عوام کی آواز کو دبانا چاہتی تھیں، مگر پیپلز پارٹی نے اس کے بعد بھی آئین، جمہوریت اور عوامی حقِ حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھی، جو آج بھی پارٹی کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سانحہ کارساز کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007ء پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ مگر لازوال باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز شہید محترمہ بینظیر بھٹو آٹھ سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئیں، تو ملک بھر سے لاکھوں جیالے ان کے استقبال کے لیے...
انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا۔
لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 106 ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 252 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 46ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی، اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں، بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کے مقدمے کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے احاطہ نور خان میں قائم تجاوزات گرا دیں۔ یہ بھی پڑھیں:ملکہِ کوہسار کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، بڑے پیمانے پر درخت جل کر خاکستر آپریشن کے دوران 450 فٹ لمبی غیر قانونی سرحدی دیوار بھی مسمار کر دی گئی۔ حکام کے مطابق غیر قانونی تعمیر شدہ دیواروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ مزید بتایا گیا کہ مری میونسپل فاریسٹ کے اندر کمرشل تعمیرات کے خلاف بھی آپریشن شروع کر دیا...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ روایتی میدان میں جیت کی طرح ہمارے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔ وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف...
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2خوارج دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز سکیورٹی فورسز نے مغل کوٹ سیکٹر بنوں، خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: میٹا نے اپنے صارفین کے لیے ایک اہم اور غیر متوقع اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میک او ایس اور ونڈوز پر چلنے والی میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپس کو 15 دسمبر 2025 سے بند کیا جا رہا ہے۔اس فیصلے کے بعد کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین صرف فیس بک یا میسنجر کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی چیٹ کر سکیں گے۔میٹا کے ترجمان کے مطابق صارفین کو اس تبدیلی کے بارے میں جلد ہی نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جس کے بعد ڈیسک ٹاپ ایپ تک رسائی ممکن نہیں رہے گی، تاہم کمپنی نے اس اقدام کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی۔ماہرین کا خیال ہے کہ میٹا کی توجہ اب زیادہ تر موبائل پلیٹ...
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ...
علی رامے:پنجاب میں ذرائع آمدن کانیاٹیکس پلان جاری، مختلف سروس سیکٹرزسے80ارب محصولات کاہدف ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب نےپلان حکومت کو پیش کردیا۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ،بینکنگ،انشورنس اورہوٹل سیکٹرزٹیکس نیٹ میں سختی سےلایاجائیگا، فوڈڈیلیوری ایپس اورآن لائن ریسٹورنٹس پربھی ٹیکس لگے گا۔ 16ہزاررجسٹرڈریسٹورنٹس کوٹیکس نیٹ میں لانےکافیصلہ کیا گیا، انشورنس سیکٹرسے5ارب روپے وصولی کاہدف مقرر، ٹیلی کام کمپنیوں سے5ارب روپےمحصولات کاتخمینہ لگایا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل کالز پر بھی ٹیکس وصولی کی تیاری، بینکنگ سروسز سے 5 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا، اسٹاک مارکیٹ بروکریج کمیشنز پر 2 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنیوں سے بھی ٹیکس کی...
دنیا کی دو بڑی معیشتوں، امریکا اور چین نے ایک مرتبہ پھر تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے آئندہ ہفتے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک اس کوشش میں ہیں کہ ایک اور شدید محصولات کی جنگ سے عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جاسکے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پر وسیع پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی۔ اسی تناظر میں ٹرمپ نے یہ عندیہ بھی دیا تھا کہ وہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سمٹ میں اپنے...
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں5 دن کی توسیع کر دی۔ اب بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ اسکیم میں دستیاب ہیں۔ قبل ازیں حج آر گنائزرز کو بکنگ کیلئے 17کتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی...
افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا۔ پکتیکا واقعے کے باعث افغان بورڈ نے احتجاجاً پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔17 نومبر سے شیڈول سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سری لنکن ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پکتیکا صوبے میں حالیہ ہونے والے واقعے کے ردعمل میں پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خشک انجیر صدیوں سے انسانی خوراک کا حصہ رہی ہے، مگر جدید تحقیق نے اس پھل کے پوشیدہ جادوئی فوائد کو ایک نئی اہمیت دے دی ہے۔ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ خشک انجیر میں پائے جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ بڑھاپے کے اثرات کو بھی سست کرتے ہیں۔اس میں موجود پولی فینولز اور فلیونوئڈز جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں، یہی وہ خطرناک ذرات ہیں جو جلد پر جھریاں، خلیوں کی کمزوری اور عمر رسیدگی کے اثرات کو بڑھاتے ہیں۔ اگر ان فری ریڈیکلز کو قابو میں رکھا جائے تو نہ صرف جلد تروتازہ رہتی ہے بلکہ جسم کی توانائی بھی برقرار رہتی...
زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔ یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال نومبر میں رکھا جائے گا۔ کیمپس میں 300 بیڈ پر مشتمل جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 'جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں' ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی...
یاد رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اس سال دوبارہ شدت اختیار کر گئی تھی جب ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی درآمدی اشیا پر بھاری محصولات عائد کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں، امریکا اور چین نے ایک مرتبہ پھر تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے آئندہ ہفتے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک اس کوشش میں ہیں کہ ایک اور شدید محصولات کی جنگ سے عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق گزشتہ ہفتے چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پر وسیع پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ...
پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے اپنی خفت مٹانے کے لیے آئندہ دہائی میں جنگی طیاروں کے انجنوں پر 65 ہزار 400 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ دفاعی ذرائع اور ماہرین اس اقدام کو اس پس منظر سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں جس میں نئی فضائی طاقت بحال کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے واقعات، جن میں آپریشن سندور کی ناکامی بھی شامل تھی، نے بھارت کو فضائی صلاحیت کی خامیوں کا ادراک دلایا۔ اس پس منظر میں نئی سرمایہ کاری اور طیارہ پروگراموں کو تیز کرنا مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انجن خریداری اور منصوبے کی...
پاک افغان بارڈر طورخم گزشتہ سات روز سے بند ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں لدا ہوا سامان خراب ہونے لگا، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد نہ کھولا گیا تو مزید سامان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع کا بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا...
سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) سانحہ کارساز ایک زخم جو بھر نہیں سکتا، سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 18 اکتوبر 2007 وہ دن جب سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو طویل خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن پہنچیں تو کراچی ایئرپورٹ پر جیالوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، عوام کے ٹھاٹے مارتے سمندر کے باعث بینظیر بھٹو کے خصوصی ٹرک نے کارساز تک کا منٹوں کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کیا تو یکے بعد دیگرے دو زوردار دھماکے ہوئے۔ دھماکوں نے تمام خوشیاں قیامت...
---فائل فوٹو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں مزنگہ پولیس چوکی سے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔بنوں پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے رکشہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رکشہ میں سوار خودکش بمبار بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق بنوں میں میریان پولیس تھانے پر بھی راکٹ حملہ ہوا مگر اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق مہمند میں ایلیٹ فورس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایبٹ آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات نے قوم کو یقین دلایا کہ وطنِ عزیز کی ایک انچ زمین بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں...
روس کے اعلیٰ نمائندے کریل دیمتریف نے ایک غیر معمولی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت روس اور امریکا کو آبنائے بیرنگ کے نیچے سے ’’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘‘ کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دیمتریف کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ نہ صرف دونوں ممالک کو قریب لانے بلکہ قدرتی وسائل کی مشترکہ تلاش اور امن و تعاون کی علامت بن سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (RDIF) کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری کے ایلچی کریل دیمتریف نے تجویز دی ہے کہ 112 کلومیٹر (70 میل) طویل یہ ریلوے اور کارگو سرنگ 8 سال سے کم مدت میں مکمل کی جاسکتی ہے، جس پر تقریباً 8...
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) سیسہ رنگ و روغن اور سامان آرائش سمیت روزمرہ استعمال کی بہت سی چیزوں میں پایا جاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے محفوظ سمجھا جائے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی چیز میں سیسے کی کوئی بھی مقدار صحت و زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔زہریلے سیسے سے تحفظ کے عالمی ہفتے سے قبل 'ڈبلیو ایچ او' نے بتایا ہے کہ سیسے کی موجودگی آج بھی دنیا میں صحت کو لاحق بڑے خطرات میں شامل ہے۔ اگرچہ یہ خطرہ وسیع پیمانے پر موجود ہے لیکن اس سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ادارے کا کہنا ہےکہ سیسہ ہر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنانی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اپنی خودمختاری اور عملداری کو وسعت دینے کے لیے سرکاری فوج کے ذریعے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔کونسل کے ارکان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ لبنانی مسلح افواج کی حمایت کو مزید مضبوط کرے تاکہ دریائے لیطانی کے جنوب میں ان کی تعیناتی موثر اور پائیدار ہو سکے۔ انہوں نے لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (یونیفیل) کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس کے عملے اور تنصیبات کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب بھر میں سیکورٹی خدشات کے باعث محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کا نیا لائحہ عمل جاری کر دیا ہے۔نئی سیکورٹی ایڈوائزری کے تحت اب صوبے کے تمام اسکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کے اسکول بیگز کی چیکنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق اسکول انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور ان کا نظام چوبیس گھنٹے فعال رہے۔ سیکورٹی گارڈز کو میٹل ڈیٹیکٹرز فراہم کیے جا...

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت معاہدہ اچھا آغاز ہے،وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے کو دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے،مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں،جو سرکاری ملکیتی ادارے فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے، ان کی تنظیم نو کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جی ٹو جی فریم ورک کے تحت متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی...
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ جاری ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔پی ایم اے کاکول میں 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہو رہی ہے۔کورس میں عراق، مالدیپ، یمن، فلسطین سمیت دوست ممالک کے 40 کیڈٹس بھی شریک ہیں، مالی، سری لنکا، نائیجیریا کے کیڈٹس بھی شریک ہیں، پاس آؤٹ پریڈ میں شریک نوجوان کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بابر کمپنی کو قائداعظم ایوارڈ سے نوازا۔تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران، غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود...
برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس اینڈریو نے اپنے تمام شاہی اعزازات اور القابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے بادشاہ چارلس سے مشاورت کے بعد کیا۔ پرنس اینڈریو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ اپنے کسی بھی شاہی خطاب یا لقب کا استعمال نہیں کریں گے، البتہ وہ بطور ’’پرنس‘‘ ہی جانے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی مرحوم والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ’’ڈیوک آف یارک‘‘ بھی واپس کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن نے بھی شاہی القابات استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی ریاست نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک بار پھر عالمی کوششوں کو روند کر اپنی جارحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر بمباری کرکے الزیتون کے علاقے میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے گیارہ افراد کو شہید کردیا، جس میں 7 بچے اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔قابض فوج کی اس جارحیت کا نشانہ بننے والے یہ فلسطینی اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنا دیا گیا اور لمحوں میں سب کچھ ملبے میں تبدیل ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے کسی پیشگی وارننگ کے بغیر غزہ شہر کے گنجان آباد علاقے الزیتون میں کار...
جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی سے متاثر ہونے والے بزرگ افراد میں دل کے امراض کا خطرہ طویل عرصے تک برقرار رہا۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ارناب گھوش نے بتایا کہ نیویارک میں طوفان کے دوران اسپتالوں میں بجلی بند ہونے اور علاج رک جانے سے مریضوں کی صحت بری طرح متاثر ہوئی، جس کے اثرات برسوں تک رہے۔ یہ بھی پڑھیے: سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی نتائج کے مطابق، نیو جرسی کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والوں میں دل کے دورے، فالج یا دل کی ناکامی کا خطرہ طوفان کے بعد 5 سال تک زیادہ رہا اور...
مغربی بنگال کے ضلع مالڈا میں واقع تاریخی ادینہ مسجد ایک بار پھر مذہبی تنازع کا مرکز بن گئی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسجد دراصل ایک قدیم ہندو مندر کے ملبے پر تعمیر کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست تریپورہ میں خاتون کی نیم جلی لاش برآمد، الزام بی جے پی رکن اسمبلی کے بھتیجے پر عائد تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سابق کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان نے ادینہ مسجد کے سامنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ The Adina Mosque in Malda, West Bengal, is a historic mosque built in the 14th century by Sultan Sikandar Shah, the second ruler of the Ilyas Shahi dynasty....
ماحولیاتی ذمہ داری اور مثبت رویوں کو فروغ دینے کے لیے ‘ پائیدار اقدامات’ کے نام سے آگاہی مہم کا پہلا مرحلہ جمعہ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم ماحولیاتی فنڈ کے تعاون سے ‘رحالہ ایسوسی ایشن’ کے اشتراک سے سعودی شہر تنومہ میں چلائی جائے گی۔ مہم کا مقصد سیاحوں اور مقامی زائرین کو عوامی پارکوں میں ماحول دوست طرزِ عمل اپنانے کی ترغیب دینا اور عملی و نظری سرگرمیوں کے ذریعے انہیں فطری مناظر کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہے۔ یہ سرگرمیاں جمعہ اور ہفتہ کے دنوں میں منعقد ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید گاڑیاں متعارف رحالہ ایسوسی ایشن،...
گجرات کے علاقے کریانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد انجینئر یاسر طفیل نے ناسا کے مشہور ترین منصوبے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ پر کام کیا۔ یہ وہ دوربین ہے جسے کائنات کی سب سے طاقتور آنکھ کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا سے برطرف پاکستانی نژاد خاتون اپنے مستقبل کے لیے پر امید کیوں؟ عرب نیوز کے مطابق یاسر طفیل نے بتایا کہ وہ 24 سال بعد اپنے پرانے اسکول لوٹے، جہاں کبھی وہ ایک عام طالب علم تھے۔ اب وہ ناسا کے ڈپٹی پورٹ فولیو مینیجر ہیں، جنہوں نے کئی بڑے خلائی منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ بچپن کا خواب اور ستاروں سے دوستی یاسر طفیل نے بتایا کہ بچپن میں جب گاؤں میں بجلی چلی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بین الریاستی آبی معاہدے مقدس ہیں، پانی صرف دریاؤں یا نہروں سے متعلق ہی نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی عزت اور زندگی سے متعلق بھی ہے، کسی بھی قوم کو یہ اخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسروں کے آبی تحفظ کو یرغمال بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے زیر اہتمام روم واٹر ڈائیلاگ کے دوران سندھ طاس معاہدہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ جمعہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق عالمی آبی فورم میں سندھ طاس معاہدے اور بھارت کے مذموم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے انکشاف کیا کہ جعفر ایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور 4 سے 5 ایکسپلوسوز استعمال کیے گئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس کنوینر رمیش لال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے جعفر ایکسپریس دھماکے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ ممکنہ طور پر بلوچستان سے پلان کیا گیا تھا، جبکہ ریلوے پٹریوں کی نگرانی اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے جعفر ایکسپریس میں...
اسلام آباد(این این آئی)کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد، پاکستان اور آئی ایم ایف اب اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ متبادل طور پر شمسی پینلز (سولر)، انٹرنیٹ اور دیگر شعبوں پر ٹیکس کی شرحیں کیسے بڑھائی جائیں تاکہ اگر ریونیو میں کمی بڑھے تو ہنگامی بنیادوں پر اضافی محصولات حاصل کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق یہ مجوزہ ہنگامی ٹیکس اقداماتآئی ایم ایف کے دوسرے جائزہ رپورٹ کا حصہ ہوں گے، جو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔ ان اقدامات کو اس صورت میں لاگو کیا جائے گا جب مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی...
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کی سب سے بڑی سنیما چین ‘پی وی آر انوکس’ نے ایک خصوصی ‘شاہ رخ خان فلم فیسٹیول’ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیسٹیول 31 اکتوبر سے شروع ہو کر 2 ہفتے تک جاری رہے گا، جس میں 30 سے زائد شہروں کے 75 سینما گھروں میں شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلمیں دوبارہ بڑی اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: وینیٹی وینز یا شاہی محلات؟ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کی کروڑوں کی وینیٹی وین میں کیا خاص ہے؟ فلموں کی فہرست میں چنئی ایکسپریس، دیوداس، دل سے، کبھی ہاں کبھی نا، میں ہوں نا، اوم شانتی اوم اور حالیہ بلاک بسٹر...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جمعہ کو سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی ، جس میں درخواست گزاروں کے وکیل اعجاز احمد زاہد نے اپنے دلائل مکمل کر لیے جس کے بعد سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ دوران سماعت وکیل اعجاز احمد زاہد نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر میں کل 10 ٹوبیکو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایف بی آر کے وکلا نے اپنے دلائل کے دوران ایک ٹیبل پیش کیا اور اپنا موقف تبدیل کر لیا۔ ایک سگریٹ کی ڈبی جو 173 روپے کی ہے اس پر 44 روپے ٹیکس ہے۔ ٹوبیکو کی قیمت پاکستان ٹوبیکو کمپنی کنٹرول کرتی ہے۔ ایک...
سوچیے، اگر 6 گھنٹے کی فلائٹ ہی تھکا دیتی ہے تو لگاتار 19 گھنٹے 20 منٹ ہوائی سفر کیسا لگے گا؟ جی ہاں، چین کی زیامین ایئر نے دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو نیویارک کے JFK ایئرپورٹ سے اڑ کر چینی شہر فوزو پہنچتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہوائی جہاز پر مفت سفر کرنے والا پکڑا گیا، وہ یہ ’کمال‘ دکھاتا کیسے تھا؟ یہ پرواز روسی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرتی ہے، اسی لیے اس کا سفر اور بھی طویل ہو جاتا ہے۔ طیارہ جدید فیول سسٹم اور آرام دہ نشستوں سے لیس ہے تاکہ مسافروں کے لیے یہ 20 گھنٹے آسان بن سکیں۔ دلچسپ بات یہ ہے...
حماس نے غزہ کی تباہ شدہ پٹی سے برآمد ہونے والے ایک اور قیدی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے مجاہدین نے رات 11 بجے لاش حوالے کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ لاش کہاں سے برآمد ہوئی۔ فلسطینی تنظیم نے بین الاقوامی برادری اور ثالث ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ سرحدی گزرگاہیں کھولی جائیں اور امداد کو غزہ پہنچنے دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ’ہتھیار نہ ڈالے تو حماس کو ختم کر دیں گے‘، ٹرمپ کی حماس کو سنگین دھمکی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بعد ازاں تصدیق کی کہ لاش کو حماس سے حاصل کر کے ریڈ کراس...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معیشت میں طلب اور بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18پیسے کی کمی سے 280روپے 93پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ کاروبار کے دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک...
راولپنڈی/ لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو...
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 16.5 ارب سے 30 ارب ڈالرزکے درمیان پائی جانے والی تجارتی اعداد و شمار میں تضاد کی تحقیقات کیلیے تکنیکی معاونت مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اس تجویز پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ یہ تجویز حالیہ 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی، لیکن پاکستانی حکام کامؤقف تھا کہ انہیں اس معاملے میں آئی ایم ایف کی تکنیکی مدد کی ضرورت نہیں۔ حکام کے مطابق ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تجارتی سہولت اسکیموں کے تحت درآمد کردہ خام مال...
واپسی کیلئے انہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی، وزیراعظم صرف وہی افغانیملک میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ واپسی کے لیے انہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، صرف وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا۔ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ادارے افغانوں کی جلد واپسی یقینی بنائیں گے۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر...
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
شہریوں کی صحت و حفاظت خطرے میں،ڈپٹی کشن چند کی بے حسی ، حالات دسنگین این پلاٹ نمبر اے 141اور بی 67پر بغیر نقشوں کے تعمیراتی لاقانونیت جاری کراچی وسطی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر جاری خلاف ضابطہ تعمیرات نے شہریوں کی زندگیوں کو مشکل اور خطرے سے دوچار کر دیا ہے ، جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کشن چند کی بے حسی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔محلے کے بزرگ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں نئی تعمیر ہونے والی رہائشی عمارتیں اور تجارتی پلازے بلڈنگ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان غیرقانونی تعمیرات میں پارکنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-05-6سکھر (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل جی ایم ایم سی ٹیچنگ اسپتال سکھر ڈاکٹر صالح محمد چنا، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر الطاف اعوان، دیگر ڈاکٹرز و افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر سکھر نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے اسپتال انتظامیہ پر مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر کرنے پر زور دیا۔ اسپتال کیدورے کے دوران کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم نے اسپتال کے احتجاجی ہاؤس جاب افسران سے بھی ملاقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-3ٹنڈوآدم (جسارت نیوز) یہودیوں کو اللہ نے قیامت تک جھوٹاقراردیا،ان کے معاہدوں پراعتبارنہ کیا،مسلم دنیاکوسوچناہوگا،اسرائیل اب بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا، تنظیم تحفظِ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہرمکی،ختم نبوت لائرزفورم کے چیئرمین میئو منظور احمد راجپوت ایڈووکیٹ، ظفر حیات ایڈووکیٹ ، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، پاسبان ختم نبوت سندھ کے حافظ شیر اسامہ بن طاہر ، شبان ختم نبوت سندھ کے امیر محرم علی راجپوت اوردیگر نے جمعہ کے اجتماعات اور تنظیمی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں دنیاپر نہیں قرآن پر اعتماد کرناچاہیے قرآن کہتاہے کہ یہ یہودی ٹولہ کبھی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا جب کبھی معاہدہ کرے گا توڑے گا ، تو ٹرمپ کی جانب سے کروائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-2ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیرِ اہتمام شہید سید جمال شاہ کی 26ویں برسی کی مناسبت سے جیم خانہ ہال میں ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کی مرکزی و ضلعی قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں حیدر چانگ، ڈاکٹر احمد نوناری، بابو جہجھو، اسلم مہندھو، راجہ سوٹھار، شاہنواز سیال، علی حیدر پہنور، گل محمد شاہ، خالد منگسی، ذوالفقار شاہ اور ہوتھ خان گاڈانانی نے سندھ کے موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے لیکن یہاں کے باسی آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے افسوس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-17 کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق)کراچی کے مختلف علاقوں میں شراب کی دکان کے لائسنس کے اجرا نے سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایک نئے تنازع میں الجھا دیا ہے۔ مقامی آبادی کی شدید مزاحمت اور قانونی اعتراضات کے باوجود دکان کے قیام نے نہ صرف عوامی غم و غصے کو بھڑکا دیا ہے بلکہ ایکسائز پولیس کے مبینہ مالی مفادات اور غیر قانونی سرگرمیوں پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود، سیکٹر 11-F بسم اللہ کالونی میں شراب کی فروخت کے لیے لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر یہ علاقہ 100 فیصد مسلم آبادی پر مشتمل ہے، جہاں کسی نان مسلم کمیونٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ معاشی دباؤ، غیر متوازن خوراک اور ورزش کی کمی کے باعث 20 سے 30 سال کے نوجوان بڑی تعداد میں ذیابیطس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ڈسکورنگ ڈائیابٹیز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں3 کروڑ30 لاکھ افراد ذیابیطس کے رجسٹرڈ مریض ہیں، جبکہ تقریباً اتنی ہی تعداد لاعلم مریضوں کی ہے۔ سال 2024-25 کے دوران 85 لاکھ سے زائد افراد تک مہم کے ذریعے رسائی حاصل کی گئی، جن میں 9 لاکھ 66 ہزار افراد کا ذیابیطس رسک پروفائل تیار ہوا۔ ماہرین کے مطابق ہر سال تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار افراد ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سروس ٹریبونل میں چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے سے صوبے کے 40 سے زائد سرکاری محکموں کے ملازمین کی اپیلیں التوا کا شکار ہیں۔سندھ سروس ٹریبول کے چیئرمین صادق حسین بھٹی 18جولائی2025 کو ریٹائرہو گئے تھے اور3 ماہ ہونے کو ہیں مگر سندھ سروس ٹریبول میں چیئرمین کا تقرر نہ ہو سکا جس کی وجہ سندھ سروس ٹریبونل میں تبادلے تقرریوں،برطرفی یا معطلی ،ترقی کے تنازعات، سنیارٹی کے مسائل ،تنخواہ، الائونس یا پنشن سے متعلق شکایات، غیرقانونی تقرریوں یا برطرفیوں کی سیکڑوں اپیلیں التوا کا شکار ہیں۔ اس سے قبل ممبر طارق محمود کھوسو 16جون 2025کوریٹائر ہوئے تھے جن کی جگہ عرفان احمدمیو راجپوت کو تعینات کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریبا 40 سے...
خورشید رضوی ‘ ادب کی دنیا میں ایک مستند نام ہیں۔ ان کی‘ ایک خوشبودار کتاب نظر سے گزری ۔ نام تالیف تھا۔ مختلف خاکے‘ مضامین اور تراجم کا ایک جاندار مجموعہ۔ پڑھتا چلا گیا۔ تقریباً ایک شب کے جگ رتے میں یہ قیمتی تصنیف پڑھ ڈالی۔ اب عادت سی بن گئی ہے۔ کہ ہر کتاب کو دو سے تین بار پڑھتا ہوں ۔ کیونکہ صرف ایک بار پڑھنے سے کسی بھی تصنیف کو باریکی سے سمجھنا قدرے مشکل ہے۔ خورشید رضوی صاحب سے ملاقات آج تک نہیں ہو پائی۔ ویسے میں جن لوگوں کی نثر یا شاعری کو پسند کرتا ہوں۔ ان سے بہت کم ہی ملتا ہوں۔ اس عجیب عادت کا وجود صرف ایک وجہ سے ہے۔ جب...
شرم الشیخ میں گزشتہ پیر کو اٹھائیس مغربی و مشرقی سربراہانِ مملکت و حکومت کی مبارک سلامت خوشامد کے شور میں فلسطین کی ایک اور جبری منگنی تو کروا دی مگر یہ بھی گزشتہ کی طرح بہت دیر چلنے والی نہیں۔تقریب میں اسرائیلی اور حماسی نمایندوں کے سوا سب تھے۔ میزبانی تو مصری صدر السیسی کے سپرد تھی مگر سب مہمان سات سمندر پار امریکا کے نیوتے پر یہاں جمع ہوئے تھے۔یہ شاید پہلی ایسی بین الاقوامی تقریب تھی جس میں میزبان ( مصر ) مہمان اور مہمان ( ٹرمپ ) میزبان تھا۔ مہمان خود ہی گواہ اور دستخط کنندہ بنے ، خود ہی ایک دوسرے کی مبارکی قبول کی۔انیس سو ترانوے کے اوسلو سمجھوتے میں کم ازکم ایک فلسطینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس سال سیلاب کی آفت نے پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ اس سے پہلے 2022ء میں سندھ میں غیر معمولی سیلاب آیا تھا‘ مگر موجودہ سیلاب پورے پاکستان پر محیط رہا ہے۔ یہ قومی المیہ ہے اور قومی المیوں اور سانحات کا مقابلہ قومیں مل جل کر کرتی ہیں‘ لہٰذا اسے صوبائی تناظْر کے بجائے قومی تناظر میں دیکھا جائے۔ ہاں! سیلاب کا مقابلہ کرنے یا سیلاب کی آفت سے عوام کا ممکن حد تک تحفظ کرنے میں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا جا سکتا ہے اور لیا جانا چاہیے‘ کیونکہ ہر صوبے کی حکومت اپنی کارکردگی کے اعتبار سے عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔ جب ہم قومی آفتوں کو بھی صوبائی عصبیت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نہ جانے کتنے عرصے بعد مسکرانے بلکہ قہقہہ لگانے کا موقع ملا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کمال کردیا۔ تقریر تھی یا تابہ آسمان مکھن کا درخت۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کے جشن کی تقریب میں انہوں نے اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ کو جس طرح مکھن لگایا ہے وہ انگریزوں کے کتوں کو کوٹ پہنانے سے بھی آگے کی بات ہے۔ ان کی آنکھیں اس طرح بند تھیں جیسے صدر ٹرمپ کے جوتوں کی چمک سے چندھیا رہی ہوں۔ صدر ٹرمپ کا منہ بھی کھلے کا کھلارہ گیا۔ ہزارہا بلکہ لاکھوں ڈالرز لٹانے کے باوجود بھی کسی عورت حتیٰ کہ کسی فاحشہ عورت نے بھی ان کی ان الفاظ میں تعریف نہیں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان کشیدگی میں ابھی تک ٹھیراؤ آتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ہر آنے والا دن کشیدگی میں اضافہ کرتا جا رہا۔ ایک طرف افغان سرحدوں کی جانب سے ہر روز سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں تو دوسری جانب پاکستان کی جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ معاملہ اس لحاظ سے افسوسناک ہے دونوں جانب مارے اور شہید ہونے والے کلمہ گو ہیں اور دونوں اپنی ہلاکتوں کو شہادت اور دوسرے کی شہادتوں کو ہلاکت قرار دے رہے ہیں۔ 15 اکتوبر 2025 کو خبر ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے جواب میں ایک بڑا جوابی حملہ کیا۔ صوبہ قندھار اور کابل میں خالصتاً افغان طالبان اور خوارج کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج ایک بھونچال پیدا کرکے ختم ہوگیا ہے۔ اس صورتحال پر بھونچال کی اصطلاح اس لیے صادق آتی ہے کہ سات دن تک آزادکشمیر موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت سے کلی طور پر محروم رہا۔ آزاد کشمیر کے طول وعرض سے لوگ دارالحکومت مظفرآباد کی طرف مارچ کرتے رہے جو مظفر آباد اور دھیرکوٹ میں خونیں رنگ بھی اختیار کرگئے اور کئی افراد اپنی جانوں سے گزر گئے۔ یہ حالات فریقین کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں بدل گئے۔ اس معاہدے میں آزادکشمیر حکومت کہیں نظر نہیں آتی بلکہ یہ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے۔ بہت سے حلقوں کی خواہش تھی کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں طلبہ یونین پر پابندی اس جواز کے تحت عائد کی گئی کہ ان کی سرگرمیوں سے تعلیمی اداروں میں تشدد فروغ پاتا ہے۔ تاہم یہ مؤقف ابتداء ہی سے حقیقت کے منافی تھا اور دراصل طلبہ کی اجتماعی آواز اور نمائندگی کو دبانے کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی۔ 2004 میں ایک تحقیقی مطالعہ (Research Study) کیا گیا، جس میں اس الزام کو سائنسی انداز میں جانچنے کی کوشش کی گئی۔ یہ تحقیق یونیورسٹی رپورٹس اور اخباری ریکارڈز پر مشتمل تھی، جس میں دو ادوار کا تقابلی جائزہ لیا گیا: 1۔ طلبہ یونین کے فعال دور (1947 سے فروری 1984 تک تقریباً 36 سال) 2۔ طلبہ یونین پر پابندی کے بعد کا دور (فروری 1984...